کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان ہاؤس میں سابق رکن قومی اسمبلی عطا قریشی کی اہلیہ پر حملہ کیس میں سابق وزیر بلوچستان حاجی طور خان سمیت 5 افراد کو ملزمان نامزد کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق مقدمہ میں سابق رکن قومی اسمبلی عطا قریشی کی بیوہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ بیٹے کے ہمراہ بلوچستان ہاؤس میں رہتی ہیں، گزشتہ روز 5 افراد زبردستی داخل ہوئے، ملزمان نے میرے بیٹے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔مرحوم کی اہلیہ نے مزید بتایا کہ ملزمان نے انہیں قتل کی دھمکیاں دیں، میرا پہلے بھی ایک بیٹا قتل ہوچکا ہے، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔مقدمہ کے اندراج کے بعد سیکرٹریٹ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
شہدادکوٹ: کاروکاری کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،ایک شخص زخمی
جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ : اعظم اور مکران اسپورٹس سیمی فائنل میں
سانگھڑ :عدالت نے ایس ایس پی سانگھڑ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
انٹرلاٹ لاٹریز – 2 ڈالرز سے بھی کم میں ایک اپارٹمنٹ جیتنے کا انوکھا موقع!
برازیل: معمر افراد کی عالمی ماسٹر ز ایتھلیٹک چمپیئن شپ جاری
ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 24, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سندھ میں 2022 کے دوران سگ گزیدگی کے 2لاکھ کراچی میں 26ہزار واقعات
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ میں طارق منصورایڈووکیٹ نے بتایا کہ سال 2022 میں آوارہ کتوں نے صوبیشہریوں کو آوارہ کتوں نے کاٹا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں آوارہ کتوں کی بھر مار کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، آوارہ کتوں کی شکایت سے متعلق ہیلپ لائن غیر فعال ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ریبیزکنٹرول پروگرام کوطلب کرلیا، طارق منصورایڈووکیٹ نے بتایا کہ 2022میں آوارہ کتوں نے صوبے میں 2 لاکھ شہریوں کو کاٹا جبکہ کراچی میں 26ہزار شہریوں کو آوارہ کتوں نے کاٹا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کتوں کی نسل،روک تھام کے لیے قوانین بنائے گئے عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت کے حکم پر34 سرکاری اسپتالوں میں ویکسین فراہم کرنیکادعویٰ کیا گیا لیکن آج بھی صوبے کے اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہیں ہے۔درخواست نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کتوں سے بچتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے،شہر کی ہرگلی میں کتوں کی بھر مار ہے کوئی روک تھام کرنیوالانہیں۔جس پر جسٹس عرفان سعادت خان نے استفسار کیا کون ہے یہ سب دیکھنے والا؟ کس کی ذمہ داری ہے کتوں کو کنٹرول کرنا؟ بلاؤانہیں توسرکاری وکیل نے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اورذیلی محکموں کی ذمہ داری ہے۔عدالت نے فریقین سے 17 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی اور ربر کی گولیوں سے کتوں کو نشانہ بنانے کی درخواست نمٹادی۔عبداللہ نقوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے محکموں کو کتوں کی نسل کشی سے روک دیا تھا، اب سندھ ہائیکورٹ میں مزید درخواست کی پیروی نہیں کرناچاہتے۔
نگران وزیر اعظم انوار کاکڑ کا چوہدری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔ پی پی آئی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت حسین کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی سفر کی ابتدا آپ کیساتھ کی، اب بھی سرپرستی چاہتا ہوں، بلوچستان کے حقوق کے لیے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپکے مشکور ہیں، قومی، عوامی مسائل کے حل، ملکی ترقی کیلئے آپ سے رہنمائی کا طالب ہوں۔دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے آپ کے دور میں معاشی بہتری آئے گی۔سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں، عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، تدارک کیلئے اقدامات کریں۔
تیس سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی شبنم نے 76 ویں سالگرہ منائی
ڈھاکہ (پی پی آئی)بنگلہ دیش میں مقیم تیس سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی معروف اداکارہ شبنم نے 17اگست کو اپنی 76 ویں سالگرہ منا ئی، ان کی جاندار اداکاری اور مکالموں کی ادائیگی کا منفرد انداز شائقین کے دلوں پر آج بھی نقش ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایک دنیا کو اپنے فن کا دیوانہ بنانے والی ماضی کی معروف اداکارہ شبنم کا اصل نام جھرنا ہے، بنگالی فلم “راجدھا نیربوکے “سے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف موسیقار روبن گھوش سے ان کی ملاقات ہوئی اور پھر یہ ملاقات زندگی بھر کا ساتھ بن گئی۔ شبنم کی پہلی اردو فلم 1962میں چندا تھی۔ شبنم کی 160 فلموں میں 152 اردو، 14 بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔ اداکارہ شبنم کی جوڑی سب سے زیادہ اداکار ندیم کے ساتھ پسند کی گئی۔شبنم کی بہترین اداکاری کا اعتراف اس طرح کیا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ایوارڈ کے بعد سب سے قابل قدر سمجھا جانے والا نگار ایوارڈ انہیں 13 مرتبہ دیا گیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

شہدادکوٹ: کاروکاری کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،ایک شخص زخمی
(October 22, 2013)
شہدادکوٹ: شہداد کوٹ کے قریب کاروکاری کے پرانے تکرار پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ میاں زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق شہداد کوٹ کے قریب سنجر بھٹی تھا نے کی حدود گاﺅں پیر حسین شاہ میں بھٹی برادری کے دو فریقین میں کاروکاری کا پرانا تنازعہ چل رہا تھا جس کے باعث ایک فریق بلوچستان نقل مکانی کر گیا تھالیکن پیر کی شام چند مسلح افراد نے نادر بھٹی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کردی جس سے وہ زخمی جبکہ ان کی اہلیہ چالیس سالہ حسینہ جاں بحق ہو گئی ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ، جہاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے کر دیا گیا ،فائرنگ کے بعد ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،واقعہ کا مقدمہ تاحا ل درج نہیں کیا جا سکا ۔

جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ : اعظم اور مکران اسپورٹس سیمی فائنل میں
(October 22, 2013)
کراچی: سعودیہ اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر میں جاری آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میںاعظم اسپورٹس اور مکران اسپورٹس نے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اعظم اسپورٹس نے مضبوط حریف ینگ عزیز آباد فٹ بال کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن گول سلیم اللہ نے کیا ۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں مکران اسپورٹس نے گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹاﺅن کو 3-0سے زیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،فاتح ٹیم کی جانب سے نوید نے دو اور عمیر نے ایک گول اسکور کیا،کوارٹر فائنل میں ریفری کے فرائض محمد ریاض ،عبدالطیف بلوچ ،منصور علی ،سلیم شاہ اور نبی بخش نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر امیر محمد خان تھے ۔

سانگھڑ :عدالت نے ایس ایس پی سانگھڑ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
(October 22, 2013)
سانگھڑ: ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ایس ایس پی سانگھڑ کے خلاف وکیل کے بیٹے کو تھانے میں بند کرنے کے الزام پرمقدمہ داخل کرنے کا حکم دے دیا ۔اطلاعات کے مطابق سانگھڑ کے معروف وکیل بار کونسل سانگھڑ کے سابق صدر انور محمود نظامانی نے ایڈیشنل سیسشن جج سانگھڑ کی عدالت میں کچھ روز قبل درخواست داخل کرائی تھی کہ سانگھڑ پولیس نے میرے بیٹے نعت خواں کاشف کو بغیر کسی جواز کے سانگھڑ تھانے میں بند کر دیا گیا اور بعد میں آزاد کیا، اس کیس کی سنوائی کے بعدعدالت نے ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی اوراے ایس آئی مدثر شا ہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

انٹرلاٹ لاٹریز – 2 ڈالرز سے بھی کم میں ایک اپارٹمنٹ جیتنے کا انوکھا موقع!
(October 21, 2013)
ویلنگٹن، نیوزی لینڈ، 21 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان– پوری دنیا میں لاٹری کا کھیل تفریح کی غرض سے اور ایک ایسے ٹکٹ جیتنے کی امید کے ساتھ کھیلا جاتا ہے جو فوری طور پر ان کی زندگی بدل دے۔ یہ ایک چھوٹی سرمایہ کاری ہے جو تفریحی ہے اور دولت کے ایک انبار کی صورت میں واپس بھی مل سکتی ہے جو جیتنے والے اور اس کے اہل خانہ کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دے۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس کے بعد انہیں کوئی کام ہی نہ کرنا پڑے! (لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20131021/647598-a) (لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20131021/647598-b) انٹرلاٹ “گولڈن کی” لاٹری میں 2 ڈالرز سے بھی کم قیمت میں ایک اپارٹمنٹ جیتنے کا بے مثال موقع فراہم کر رہا ہے۔ لاٹری 1997ء میں قائم ہوئی تھی اور اس دوران 970 سے زیادہ اپارٹمنٹس جیتے جا چکے ہیں، جنہوں نے کئی خاندانوں کو مالی طور پر محفوظ بنانے میں مدد دی۔ انٹرلاٹ اس کوشش کے ساتھ ایک سماجی ذمہ داری کے کاروبار کی حیثیت سے برتاؤ کرتا ہے، جہاں کچھ آمدنی خیراتی اداروں یا اسکولوں کو جا سکتی ہے۔ “رشین ٹروئیکا” ایک لاٹری ہے جس میں جیتنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں؛ ہر دوسرا ٹکٹ فاتح ہو سکتا ہے۔ کھلاڑی جیک پاٹ جیت سکتے ہیں یا اپنے ذاتی کھاتوں کے لیے بونس حاصل کر سکتے ہیں، جنہیں نئے ٹکٹوں پر خرچ کیا جا سکتا ہے یا باآسانی دوستوں کو تحفتاً دیا جا سکتا ہے۔ کچھ خاص چاہنے والے اور جوئے کو ترجیح دینے والے کھلاڑی “رائل کارڈ” کا لطف اٹھا سکتے ہیں، جہاں ٹکٹ گیمنگ کارڈز کے ملاپ سے تخلیق کیا جا سکتا ہے۔ انٹرلاٹ کے بارے میں 2006ء میں انٹرلاٹ لاٹری کمپنی کی سرگرمیوں نے بین الاقوامی شناخت قائم کی، مثلاًورلڈ لاٹری ایسوسی ایشن کا رکن اور اس سے ایک سال قبل یورپین لاٹری ایسوسی ایشن کا رکن بن کر۔ https://magazin.interlot.ru/en زاؤ “انٹرلاٹ”، امانڈا بروکس [email protected] +8(800)700-89-78 تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20131021/647598-a http://photos.prnewswire.com/prnh/20131021/647598-b ذریعہ: زاؤ انٹرلاٹ

برازیل: معمر افراد کی عالمی ماسٹر ز ایتھلیٹک چمپیئن شپ جاری
(October 21, 2013)
ریوڈی جینرو: برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں معمر افراد کے بیسویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں 82ممالک کے چار ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں جاری بیسویںعالمی ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلوںمیںشریک خواتین وحضرات کی عمریں پچاس سے چونسٹھ سال کے درمیان ہے تاہم چند نوے سالہ ایتھلیٹ بھی ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔معمر افراد دوڑ، جمپنگ اور نیزہ بازی سمیت مختلف کھیلوںمیں حصہ لے رہے ہیں،معمر افراد کے یہ مقابلے ستائیس اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی
(October 21, 2013)
دبئی: پاکستان کے خلا ف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کو ہاشم آملہ اور فاسٹ باﺅلر ڈیل اسٹین کی خدمات سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ڈیل اسٹین اتوار کو دائیں ٹانگ میں درد کے باعث ٹریننگ سیشن ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے پیر کوبھی پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے جبکہ ہاشم آملہ اپنے دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کے باعث جنوبی افریقا میں موجود ہیں،جنوبی افریقا سے روانگی میںایک دن کی تاخیر کی صورت میںدوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت معدوم ہو جائے گی ۔ جنوبی افریقا کی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے اسٹین کے حوالے سے کہا کہ ہم ان کی دستیابی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے حتمی بات کرنے کے لئے ہمیں ایک دن انتظار کرنا پڑے گا ،محمد موسیٰ جی جو خود بھی میڈیکل ڈاکٹر ہیں کا کہنا تھا کہ ہمیں انجری کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے درکار ہیں۔ نائب کپتان اے بی ڈی ولیئر نے کہا کہ اسٹین کو ٹریننگ سیشن میں احتیاطی طور پر شامل نہیں کیا گیا اور ہم پر امید ہیں کہ وہ فٹ ہوکر کھیلیں گے ۔ڈیل اسٹین پچھلے پانچ ماہ سے مختلف نوعیت کے فٹنس مسائل کا شکار رہے ہیںجس کے باعث انھیں اگست میں سری لنکا کے خلا ف ہونے ون ڈے سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا ، اسٹین پچھلے پانچ ماہ کے دوران چمپینز ٹرافی میں صرف ایک میچ کھیلے تھے جہاں انھیں بائیں ٹانگ میں درد کے باعث باہر ہو نا پڑا تھا، تاہم انھیں تمام انجریوں سے صحت یاب ہونے تک مکمل آرام دیا گیا تھا ، مکمل صحت یابی کے بعد اسٹین ٹی ٹوئینٹی چمپیئن لیگ کھیلے اور جنوبی افریقی ٹیم کے لئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ،حالیہ انجری پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعدہوئی جس کی وجہ انھوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے سب سے زیا دہ اوو رکئے تھے جس میں 33.4اوور شامل تھے جبکہ میچ کے دوران انھیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کر نا پڑا تھا ۔