اسلام آباد (پی پی آئی) نگران وزیراعظم کیلئے انوارالحق کاکڑ کے نام پر شہباز شریف اور راجہ ریاض متفق ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دی۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بتایا کہ انوارالحق کاکڑ کا نام انہوں نے دیا تھا، میرا وزیراعظم شہباز شریف سے اتفاق ہوا تھا کہ نگران وزیراعظم چھوٹے صوبے سے ہونا چاہئے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین ہیں۔’انوارالحق کاکڑ کے عمران خان سے بھی اچھے تعلقات ہیں ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے نگران وزیراعظم سے متعلق ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوانے کی تصدیق کر دی، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی جانب سے مشاورتی عمل میں شامل ہونے پر اظہار تشکر کیا۔
سنسناٹی اوپن ٹینس: رافیل نڈال اور آزرنیکا نے ٹائٹلز جیت لئے
ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
قومی ٹیم کے باصلاحیت باﺅلر ز کوبھی کوچنگ کی ضرورت ہے : وسیم اکرم
انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا
ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا
جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 24, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جناح ہاؤس جلاوگھیراوکیس میں،خدیجہ شاہ و دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں جناح ہاوس جلاؤ گھیراو مقدمہ میں خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈمیں 26 اگست تک توسیع کردی گئی۔عدالت میں خدیجہ شاہ،عالیہ حمزہ سمیت دیگرکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے سماعت کی،خواتین ملزمہ خدیجہ شاہ،صنم جاوید، عالیہ حمزہ،روہینہ خان،فرزانہ سرور،طیبہ عنبرین، سمیعہ اسد اورافشاں طارق کو جیل سے لاکرعدالت پیش کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے پولیس کو ملزمان کا چالان جلد عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ چالان تیاری کے مراحل میں ہے۔۔
بلوچستان حکومت پر بجلی کے بلوں کی مد میں 33 ارب روپے واجب الادا
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان حکومت پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے بجلی کے بلوں کی مد میں 33 ارب روپے واجب الادا ہیں
ترجمان کیسکو کے مطابق ماہ جولائی میں صوبائی حکومت اور اس کے ذیلی محکموں کو 990 ملین روپے کے بل جاری کئے گئے صوبائی حکومت نے صرف 191 ملین روپے اداکئے، پی پی آئی کے مطابق حکومت کے ذمہ بجلی کے بلوں کی مد میں 33 ارب روپے کے بقایا جات ابھی بھی ہیں۔صوبے میں وفاقی حکومت اور اس کے ذیلی محکموں کو ماہ جولائی میں 546 ملین روپے کے بل جاری کئے گئے، 411 ملین روپے کی ادائیگی وفاقی حکومت نے کی جبکہ ایک ارب 92 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے 68 ملین روپے ماہ جولائی میں سر چارج لگ چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق زرعی صارفین کو ماہ جولائی میں تقریباً 8 ارب روپے کے بل جاری کئے گئے، صوبہ کے زمینداروں نے صرف 9 کروڑ 27 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں، زرعی صارفین کے ذمہ 419 ارب روپے بقایا ہیں، زرعی سبسڈی کی مد میں حکومت بلوچستان نے 46 ارب روپے، وفاقی حکومت نے زرعی سبسڈی کی مد میں 21 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔زرعی سیکٹر کے ذمہ ماہ جولائی تک کے مجموعی بقایا جات 488 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے ذمہ 30 ارب 70 کروڑ روپے کے بقایا جات واجب الادا ہیں، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے بقایا جات جمع نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ نادہندگان صارفین اور محکموں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں اور چاول کے بعد گھی کی قیمت میں بھی اضافہ
کراچی (پی پی آئی) یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے گھی بھی مہنگا کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کردیا گیا گھی کی فی کلو قیمت 398 روپے سے بڑھا کر 423 روپے کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق تمام برانڈ کے فی کلو گھی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ،یاد رہے کہ گزشتہ روز یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول اور دالوں سمیت اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

سنسناٹی اوپن ٹینس: رافیل نڈال اور آزرنیکا نے ٹائٹلز جیت لئے
سنسناٹی ،اوہائیو( پی پی آئی)سپین کے رافیل نڈال نے سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز فائنل میں بیلا روس کی وکٹوریا آزرنیکا سے شکست کھا گئیں۔فائنل میں نڈال نے جان ازنر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ میچ کا سکور سات، چھ اور سات چھ رہا۔ نڈال اس سے پہلے کبھی سنسناٹی اوپن کے فائنل تک نہیں پہنچے تھے۔ خواتین کے مقابلے میں بیلا روس کی وکٹوریا آزرنیکا نے امریکہ کی سیرینا ولیمز کو دو چھ، چھ دو اور سات چھ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
لاہور( پی پی آئی)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل کی امیدیں لئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے ملائیشیا روانہ ہونے والوں میں سلمان اکبر، عمران بٹ، محمد عمران کپتان، وسیم احمد، محمد عرفان، رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، عامر شہزاد، وقاص شریف، شفقت رسول، عبدالحسیم، شکیل عباسی، زبیر علی، علی شان، محمد دلیر اور عمر بھٹہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ نواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 24 اگست سے یکم ستمبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جانا ہے۔ ایونٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔روانگی کے وقت کپتان محمد عمران کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اس لئے ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ ملائیشیا جا رہے ہیں اور ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کر کے ہی وطن واپس لوٹیں گے۔

قومی ٹیم کے باصلاحیت باﺅلر ز کوبھی کوچنگ کی ضرورت ہے : وسیم اکرم
لاہور( پی پی آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی ہی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، مجھے نئے باﺅلرز کی کوچنگ کر کے خوشی ہوگی۔ ایک گفتگو کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ باﺅلرز کا قحط نہیں نئے باﺅلرز کو تلاش کرنے کا موثر طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے باصلاحیت کھلاڑی ضائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں موجود تمام باﺅلر باصلاحیت ہیں لیکن ان کی کئی حوالے سے کوچنگ کی ضرورت ہے۔ وہاب ریاض ایک لڑاکا کرکٹر ہے مگر وہ عدم اعتماد کا شکار ہے۔

انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا
لاہور( پی پی آئی)ٹی 20 چیمپئنز لیگ میں فیصل آباد وولفز کی شرکت پر بھارتی بورڈ نے پاکستان کو واضح یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا۔ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو رواں ماہ کے آخر تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے صورتحال دیکھتے ہوئے ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کا ارادہ موخر کر دیا۔ ایونٹ کے میچز 17 ستمبر سے 6 اکتوبر تک بھارت میں ہونے ہیں۔ سرحدی کشیدگی نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات بگاڑ دئیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم فیصل آباد وولفز کی ایونٹ میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو اس نے واضح طور پر کہا کہ اس بارے میں ہماری حکومت ہی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا
بیونس آئرس( پی پی آئی)ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ میں بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو رافیلا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹکو نے کھیل کا آغاز تو اچھا کیا لیکن وہ اختتام جیت پر نہ کرسکے۔ چوتھے منٹ میں ایٹلیکٹو نے گول کرنے کا سنہری موقع ضائع کردیا۔ تیسویں منٹ میں بوکا جونئیر نے گول داغ کر برتری حاصل کی۔ اکتالیسویں منٹ حریف ٹیم نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ 38ویںمنٹ میں بوکا جونئیرز نے ایمانول اینسوا کے گول کی بدولت ایک بار پھر برتری حاصل کرلی۔ جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ ایٹلیٹکو نے مقابلہ برابر کرنے کے لئے بوکا جونئیرز کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم وہ گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکے۔ ایٹلیٹکو کے خلاف کامیابی نے بوکا جونئیرز کو چیمپئن شپ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی
برلن( پی پی آئی) جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی۔جرمنی میں جاری فٹبال لیگ کے گروپ میچ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے برنس وِی کی ٹیم کو شکست دی۔ فاتح ٹیم نے میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گولز سے فتح اپنے نام کی۔ اس کامیابی کے ساتھ بروشیا کی پوائنٹس ٹیبل پر صورحال بھی مزید بہتر ہو گئی ہے۔
