اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی نے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ انہیں تو چوہدری شجاعت نے پی ٹی آئی میں بھیجا تھا۔پی پی آئی کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پیشی پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الہی صاحب آپ اپنی پارٹی میں واپس کیوں نہیں جا رہے، جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ مجھے چوہدری شجاعت نے خود یہاں بھیجا تھا۔صحافی نے پوچھا کہ چوہدری شجاعت پھر خود پی ٹی آئی میں کیونکہ نہیں آتے، جس کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ چوہدری سالک کی وجہ سے نہیں آتے اس کو وزیر بننے کا شوق تھا۔ عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے چوہدری پرویز الہیٰ سے سوال کیا کہ چوہدری صاحب کوئی پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ تو نہیں ہے؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے صدر پی ٹی آئی نے کہا بالکل نہیں۔عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے رات بھر تھانہ سی آئی اے میں رکھا گیا ہے، مجھ سے کسی نے کیا ملاقات کرنی، میں ہی کسی سے ملاقات نہیں کرناچاہتا،پرویز الٰہی نے کہا کہ آصف زرداری اور شریف برادران اپنا پیسہ لے آئیں تو ملک کے مالی حالات ٹھیک ہو جائیں۔
برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری
جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز،قومی کھلاڑیوں کا کیمپ جاری
دوسرا ٹیسٹ: بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 282 رنز پر آو ٹ
دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم اب تک ناقابل شکست
شہدادکوٹ: کاروکاری کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،ایک شخص زخمی
جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ : اعظم اور مکران اسپورٹس سیمی فائنل میں
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،خصوصی عدالتوں کے قیام پر غور
راچی (پی پی آئی)پاکستان میں سالانہ 589 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے جب تک یہ چوری روکی نہیں جاتی عام صارفین کے لیے بجلی سستی نہیں ہو سکتی۔پی پی آئی کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن زیر غور ہے کیونکہ پانچ تقسیم کار کمپنیوں کی 344 ارب روپے کی بلنگ میں سے 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے بعض علاقوں میں سالانہ ایک ارب روپے کی نیزسندھ کے ضلع شکار پور میں سالانہ 60 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی جاتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق بجلی چوروں ے ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے اور صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کے قیام پر بھی غور ہو رہا ہے۔۔
سوات اور گردونواح میں شدید زلزلہ، لوگ کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے
سوات (پی پی آئی)سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 192 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔پی پی آئی کے مطابق زلزلے کے دوران سوات اور گرد و نواح کے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے، زلزلے کے بعد سے تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
چہلم امام حسینؑ پر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کی کربلا معلیٰ آمد
بغداد (پی پی آئی) چہلم امام حسین علیہ السلام پر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ چکے ہیں اور ان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے، 3 روزہ کیمپ پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے، جبکہ سبیل امام حسین علیہ السلام بھی لگائی گئی ہے۔ احمد امجد علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتی دشواریاں دور کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی عملہ کربلا کیمپ آفس پر موجود ہے۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری
پورٹو الیگرے،برازیل: برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری ہیں جس میں 82 ممالک کے چار ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں جاری ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلوں 66 فیصد مرد اور34فیصد خواتین شریک ہیں جن کی عمریں پچاس سے چونسٹھ سال کے درمیان ہیں۔ جب کہ نوے سال کی عمر کے بھی چند ایتھلیٹس ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔معمر افراد دوڑ، جمپنگ اور نیزہ بازی سمیت مختلف ایونٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مقابلے ستائیس اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز،قومی کھلاڑیوں کا کیمپ جاری
لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لئے تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ شاہد آفریدی، وہاب ریاض اور عمر اکمل سمیت آٹھ کھلاڑی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں آٹھ کھلاڑی کوچز کی زیر نگرانی مشقیں کررہے ہیں۔ پروٹیز سے نمٹنے کے لئے شاہینوں نے بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔آل راونڈر شاہد خان آفریدی اور محمد حفیظ نے باﺅلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کی۔ سہیل تنویر ، وہاب ریاض بھی محنت کررہے ہیں۔ بلے بازی میں مہارت کے لئے صہیب مقصود، ناصر جمشید ، عمر اکمل نے بھی خوب محنت کی۔ وکٹ کے پیچھے سرفراز احمد نے پھرتی دکھائی۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ چوبیس اکتوبر تک جاری رہے گا، سیریز یکم نومبر سے یو اے ای میں شروع ہوگی۔

دوسرا ٹیسٹ: بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 282 رنز پر آو ٹ
میرپور: بنگلہ دیش کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ میرپور میں جاری میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے نامکمل اننگز228 رنز پانچ کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ شروع کی تو اس کے بقیہ پانچ بیٹسمین اسکور میں صرف چوون رنز کے اضافے کے بعد آﺅٹ ہوگئے۔

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم اب تک ناقابل شکست
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پراب تک ناقابل شکست ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ چارسال سے ہوم سیریزمتحدہ عرب امارات کے نیوٹرل وینیوپرکھیل رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے میدان پاکستان کیلئے خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پرپاکستان ٹیم اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہاری۔ پاکستان نے 2010ءسے اب تک اس گراﺅنڈ پرچارٹیسٹ میچ کھیلے۔ تین جیتے جبکہ ایک ڈرا ہوا۔ 2010ءمیں پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ قومی ٹیم نے اگلے تین میچزمیں سری لنکا اورانگلینڈ کوشکست کا مزہ چکھایا۔

شہدادکوٹ: کاروکاری کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،ایک شخص زخمی
شہدادکوٹ: شہداد کوٹ کے قریب کاروکاری کے پرانے تکرار پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ میاں زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق شہداد کوٹ کے قریب سنجر بھٹی تھا نے کی حدود گاﺅں پیر حسین شاہ میں بھٹی برادری کے دو فریقین میں کاروکاری کا پرانا تنازعہ چل رہا تھا جس کے باعث ایک فریق بلوچستان نقل مکانی کر گیا تھالیکن پیر کی شام چند مسلح افراد نے نادر بھٹی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کردی جس سے وہ زخمی جبکہ ان کی اہلیہ چالیس سالہ حسینہ جاں بحق ہو گئی ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ، جہاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے کر دیا گیا ،فائرنگ کے بعد ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،واقعہ کا مقدمہ تاحا ل درج نہیں کیا جا سکا ۔

جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ : اعظم اور مکران اسپورٹس سیمی فائنل میں
کراچی: سعودیہ اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر میں جاری آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میںاعظم اسپورٹس اور مکران اسپورٹس نے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اعظم اسپورٹس نے مضبوط حریف ینگ عزیز آباد فٹ بال کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن گول سلیم اللہ نے کیا ۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں مکران اسپورٹس نے گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹاﺅن کو 3-0سے زیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،فاتح ٹیم کی جانب سے نوید نے دو اور عمیر نے ایک گول اسکور کیا،کوارٹر فائنل میں ریفری کے فرائض محمد ریاض ،عبدالطیف بلوچ ،منصور علی ،سلیم شاہ اور نبی بخش نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر امیر محمد خان تھے ۔

