کراچی (پی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے اندرونی اختلافات کا بوجھ پیپلزپارٹی پر نہ ڈالے۔پی پی آئی کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اندر بڑی جنگ چل رہی ہے، پیپلزپارٹی پر تنقید بچکانہ حرکت ہے، اتحادی حکومت میں کئی بار اختلافات ہوئے مگر آصف زرداری نے شہبازشریف کی بھرپور مدد کی۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ تنہا چلنا چاہتی ہے تو وہ فیصلے میں آزاد ہے، پیپلزپارٹی اداروں سمیت کسی سے لڑائی نہیں چاہتی، سیاست میں کبھی کوئی دوست، کبھی مخالف ہوتا ہے، میں نے نوازشریف سے کہا تھا کہ اتنا لڑو کہ آئندہ ساتھ بیٹھنا پڑے تو شرمندگی نہ ہو، نوازشریف سپریم کورٹ گئے، استعفوں کا مطالبہ کیا، بعد میں نوازشریف نے اپنی غلطی پر معافی بھی مانگی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر سے مسائل میں اضافہ ہوگا، جنوری میں بھی انتخابات ہو جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں، ہر صورت ملک میں جمہوریت کو بحال ہونا چاہیے، امید رکھنی چاہیے کہ انتخابات بر وقت ہوں گے۔
چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت
کریملن کپ : سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو فائنل میں شکست دیدی
پاکستانی اعصام الحق اور بھارتی روہن بوپاراپھر ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں
پاکستان نے اپنی نظریں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش پر جمادیں
انگلینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا
انگلش پریمیئر لیگ : فٹبال کلب آرسنل کی ٹاپ پوزیشن برقرار
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستانی ائیر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے پر کام شروع
کراچی (پی پی آئی)کراچی سمیت ملک کے تین اہم ائیر پورٹس پر ای گیٹس نصب کئے جائیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تنصیب کے منصوبے پر کام شروع کردیاہے۔پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباداور کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹ نصب ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق ای گیٹ منصوبے سے متعلق نادرا،ایف آئی اے پاسپورٹ،ایف آئی اے امیگریشن سے بھی تجاویز حاصل کی گئی ہیں،۔ای گیٹ کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن میں سہولت میسرآئیگی،ای گیٹ پر مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا اور نہ ہی ٹکٹ دکھانے کی زحمت ہو گی،مسافر ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اسکین،ٹکٹ سکین کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کر کے جہاز میں سوار ہوسکتے ہیں۔مسافر ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ سکین کر کے بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے،ای گیٹ بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں،جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی سفری سہولت میسرآئے گی،ای گیٹ میں خود بخود سیلف سروس رکاوٹیں ہیں جو مسافر کی شناخت کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں چپ میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کر کے بائیو میٹرک تصدیق سے گزرتے ہیں،شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد، جسمانی رکاوٹ جیسے گیٹ یا ٹرنسٹائل گزرنے کی اجازت دینے کے لئے کھل جاتی ہے۔
یوم دفاع بھرپورجوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
کراچی (پی پی آئی) 6 ستمبر 1965کو دشمن کے دانت کھٹے کرنے پر ملک بھر میں 58 واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ستمبر 1965کو بھارت کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا جبکہ برطانوی وزیر اعظم ہیرالڈولسن نے بھارتی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے جنگ بندی کی اپیل کی۔فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہم حالت جنگ میں ہیں، ہمارے بہادر سپاہی دشمن کا حملہ پسپا کرنے کیلئے آگے بڑھ چکے ہیں، ہماری مسلح افواج اپنی جرات اور بہادری ثابت کریں گی، ہماری بہادر افواج کا جذبہ ناقابلِ تسخیر ہے اور ہمارا عزم کبھی کمزور نہیں پڑا، افواج پاکستان دشمن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گی”۔6 ستمبر 1965 کو بھارت کی جانب سے لاہور پر کیے گئے حملے کو پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، پاک فوج کی واہگہ اور بیدیاں کے مقام پر بروقت کارروائی نے بھارتی حملہ پسپا کرتے ہوئے انہیں بھاری نقصان سے دوچار کیا، مو?ثر کارروائی کی وجہ سے بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔پاک فوج کی بہترین حکمت عملی کے باعث لاہور کے محاذ پر متعدد بھارتی ٹینک، بندوقیں اور دیگر جنگی سازو سامان تباہ کر دیا گیا، جسر کے مقام پر گھمسان کی جنگ کے بعد دریائے راوی کا جنوبی علاقہ بھارتی تسلط سے آزاد کرا لیا گیا، بازیاب شدہ علاقہ بھارتی فوجیوں کی لاشوں سے اٹا پڑا تھا جبکہ لاشوں کی تعداد 800 تک رپورٹ کی گئی، بھارتی افواج کو چھمب کے مقام پر بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔جنگ کے دوران تقریباً 35 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا اور 6 کے قریب 25 پاؤنڈز فیلڈ گنز بھی قبضہ میں لے لی گئیں، پاک فضائیہ نے پٹھان کوٹ کے ہوائی اڈے پر کامیابی سے حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 22 جہاز تباہ کیے، 1965 کی جنگ میں پاکستانی عوام کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا، ہزاروں شہری اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ نعرے لگا کر ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔
جولائی 2023 تک پاکستان 61ہزار700ارب روپے کا مقروض
کراچی(پی پی آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے قرض کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دی ہیں۔پی پی آئیکے مطابق پاکستان کا قرض جولائی میں 907ارب روپے بڑھا ہے،جولائی 2023کے اختتام پر حکومت کا قرض 61ہزار700ارب روپے ہے،سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا قرض ایک مہینے میں ڈیڑھ فیصد بڑھا ہے،حکومت کے مجموعی قرض میں 39ہزار ارب مقامی ہے،حکومت کا بیرونی قرض 22ہزار 73ارب روپے ہے۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت
بیجنگ: چین میں پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کے بین الاقوامی میلے میں پاکستانی ٹیم بھی اپنے جوہر دکھائے گی ۔ لیفٹیننٹ کرنل آصف زمان ان مشقوں میں سات رکنی پاکستانی دستے کی قیادت کررہے ہیں ۔ 37ویں عالمی ملٹری پیرا شوٹنگ چیمپئن شپ چین کے صوبہ سچوان کے علاقے شیاﺅن گلائی میں منعقد ہورہی ہے ۔چیمپئن شپ میں چین کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات ،فرانس ، انڈونیشیا ، نیدرلینڈ ، روس ،سلوانیا ، سری لنکا، چاڈ ،جمہوریہ چیک ،زمبابوے ،پاکستان اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے 31ممالک کے 370شرکاءحصہ لیں گے ۔

کریملن کپ : سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو فائنل میں شکست دیدی
ماسکو: رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو کریملن کپ کے فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ سیمونا ہالیپ نے اپنے ٹینس سیزن کا یہ پانچوں ٹائٹل جیتا ہے ۔ روس کے شہر ماسکو میں جاری کریملن کپ کے فائنل میں سیمونا ہالیپ کا مقابلہ سابقہ یوایس اوپن چیمپئن سمانتھا سٹوسر کے ساتھ ہوا ۔ سیمونا نے سٹوسر کو دو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی ۔ سیمونا کی فتح کا اسکور 7-6(1)اور6-2رہا ۔سیمونا نے اپنی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستانی اعصام الحق اور بھارتی روہن بوپاراپھر ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں
نئی دہلی: دوسال کی علیحدگی کے بعد پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق اور بھارتی ٹینس سٹار روہن بوپارا ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں ۔حریف ملکوں کے دونوں کھلاڑی 2014کا سیزن ایک ساتھ کھیلیں گے ۔ دونوں کھلاڑیوں کی جوڑی 2011گیارہ میں اُس وقت ٹوٹ گئی جب روہن بوپارہ نے اعصام الحق سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ہم وطن مہیش بوپتی کے ساتھ جوڑی بنانے فیصلہ کیا۔اعصام الحق اور پوبارا کی جوڑی نے آخری مرتبہ اے ٹی پی ورلڈ ٹورز فائنلز کے ایونٹ میں حصہ لیا تھا ۔روہن بوپارا نے اعصام الحق کے ساتھ دوبارہ جوڑی بنانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اعصام جیسے ساتھی کی ضرورت ہمیشہ محسوس ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جوڑی آسانی کے ساتھ کامیابی حاصل کرسکتی ہے ۔بوپارا اے ٹی پی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔اعصام الحق نے اپنے سیزن ڈچ کھلاڑی جولین روجر کے ساتھ کھیلے لیکن سوائے میامی ماسٹرز کے یہ جوڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔

پاکستان نے اپنی نظریں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش پر جمادیں
دبئی: دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کوپہلے ٹیسٹ میں پچھاڑنے کے بعد قومی ٹیم کی نظریں دوسرے ٹیسٹ پرجم گئیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ابوظہبی ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دے کرسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان نے میچ چار دن میں ہی ختم کردیا تھا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے ابوظہبی سے دبئی پہنچ کر پریکٹس کا آغاز کردیا۔ پروٹیز بلے باز ہاشم آملہ نجی مصروفیات کے سبب جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ہیں ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ت23 اکتوبرسے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں برتری کے بعد قومی ٹیم کی نظریں دنیا کی نمبرون ٹیم کے خلاف وائٹ واش پر لگی ہوئی ہیں۔ پروٹیز کے خلاف سیریز میں کامیابی پاکستان کوٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچا دے گی۔

انگلینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا
لندن: انگلینڈ نے برازیل میں کھیلے جانے والے فٹبال ورلڈکپ کےلئے کوالیفائی کرلیا ۔ انگلش کپتان اسٹیفن جیراڈ اور وین رونی نے پولینڈ کے خلاف گول کرکے ورلڈ کپ کے لئے جگہ پکی کرلی ۔ ویمبلے میں کھیلے گئے میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا اور دونوں ٹیموں نے مخالف ٹیم کے گول پر حملے کیے تاہم ہاف ٹائم سے چند منٹ قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کے وین رونی نے انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری دلادی ۔ میچ ختم ہونے سے دو منٹ قبل انگلش کپتان اسٹیفن جیراڈ نے فٹبال کو جال میں پہنچا کر برتری ڈبل کردی ۔واضح رہے انگلینڈ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ : فٹبال کلب آرسنل کی ٹاپ پوزیشن برقرار
لندن: انگلش پریمیئر لیگ میں فٹبال کلب آرسنل کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے ۔ اب تک پریمیئر لیگ کے سات مرحلے مکمل ہوچکے ہیں ۔آرسنل نے سات میچوں میں سے پانچ میںکامیابی حاصل کی ہے ،ایک میچ ڈرا ہوا جبکہ ایک میں اُس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آرسنل کے 16پوائنٹس ہیں ۔ لیور پول کی ٹیم کے بھی 16پوائنٹس ہیں تاہم اس نے آرسنل کے14گول کے مقابلے میں کل 11گول کیے ہیں ۔ چیلسی کلب 14پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔مانچسٹر یونائیٹڈ اپنی تاریخ کے خراب ترین دور سے گزر رہی ہے اور اس کی 10ویں پوزیشن ہے ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کو اب تک سات میچوں میں سے صرف تین میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔اور اس کے 10پوائنٹس ہیں ۔