ایشین گیمز:جنوبی کوریا مینز کرکٹ کے سیمی فائنل میںداخل

ویمنز فٹ بال: برازیل کی کوپاامریکا کپ میں فتح ،برازیل ،کولمبیا کی ورلڈ کپ میں رسائی

بنگلہ دیش نے دس سالہ پابندی کے شکار نادرشاہ کو امپائرنگ کی اجازت دے دی

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کی پلیٹ فارم کمپنی بی ایم آر انرجی نے جمیکا پبلک سروس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ حتمی بجلی خریداری معاہدہ حاصل کرلیا

کینٹن میلہ: فروخت اور شرکت میں اضافہ کرنے والی بہتر سروس

شین ژہن اوپن : اینڈے مرے ،ٹومی روبریڈو فائنل میں مدمقابل

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ایشین گیمز:جنوبی کوریا مینز کرکٹ کے سیمی فائنل میںداخل

انچیون:جنوبی کوریا نے چین کو ہراکر ایشین گیمز مینزکرکٹ مقابلوں کے سمی فائنل میں جگہ بنالی۔جنوبی کوریا نے چین کی کرکٹ ٹیم کوکواٹرفائنل میں 6رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔جنوبی کوریا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10اوور میںپانچ وکٹوں کے نقصان پر 88رنز بنائے،چین کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 82ررنز بناسکی۔جنوبی کوریا کےڈئیسک سنگ نے دو چھکوں اور دو چوکوں کے بدولت 16گیندوں میں 33بنائے۔چین کی جانب سے اوپنر سانگ یانگ یانگ 18رنز بناکر نمایاں رہے ،جنوبی کوریا کے ہوانی لی نے دووکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں

ویمنز فٹ بال: برازیل کی کوپاامریکا کپ میں فتح ،برازیل ،کولمبیا کی ورلڈ کپ میں رسائی

کوئیٹو:برازیل نے ویمنز کوپا امریکا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ویمنز کوپا امریکا کپ کے فائنل میںبرازیل اور کولمبیا کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم برازیل کو مجموعی طور پر پوائنٹس میں برتری پر ٹائٹل کا حق دار قرار دیا گیا۔تیسرے نمبر کے لیے کھیلے میچ میں ایواڈور نے دفاعی چمپیئن ارجنٹینا کو 2-3سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ راﺅنڈ روبن فائنل میں برازیل سات پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست اور کولمبیا پانچ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے،ایکواڈورتین پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور دفاعی چمپیئن ارجنٹینا ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔برازیل اور کولمبیا نے ومنز ورلڈ کپ2015کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا جبکہ ویکواڈور کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے سینٹرل امریکن اور کیربئین ایسوسی ایشن فٹ بال کی ٹیم کے خلاف میچ کھیلنا پڑے گا۔برازیل نے کوپا امریکا کپ چھٹی بار جیتنے کا اعزا حاصل کرلیا ۔واضح رہے ویمنز فٹ بال کپ اگلے سال6جون سے 5جولائی2015کوکینیڈا میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں

بنگلہ دیش نے دس سالہ پابندی کے شکار نادرشاہ کو امپائرنگ کی اجازت دے دی

ڈھاکا:بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ نے دس سالہ پابندی کے شکار امپائر نادر شاہ کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے میچ میں فرائض انجام دینے کی اجازت دے دی۔نادر شاہ کو مارچ2013میں ٹی وی کے ساتھ مبینہ کرپشن کے الزام میں دس سال پابندی کی سزا دی گئی تھی۔نادر شاہ نے گزشتہ روز بنگلہ دیشی بورڑ کے زیراہتمام ڈھاکا میں کھیلے گئے فرسٹ ڈویژن کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے سیمی فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔بی سی بی کا کہنا ہے کہ پچھلے چار ماہ میں آئی سی سی کی جانب سے نادر شاہ کے حوالے کسی قسم کی ہدایت کا انتظار کیا گیا جبکہ ان پر عائد پابندی ہٹانے کا بھی اعلان نہیں کیا گیاہے۔دوسری جانب آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نادر شاہ پر دس سال کی پابندی آئی سی سی نے نہیں لگائی بلکہ یہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ کافیصلہ تھا،اس پر آئی سی سی اور اینٹی کرپشن یونٹ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے،انھوںنے کہا کہ پابندی کا فیصلہ بنگلہ دیش کا تھا اور یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

مزید پڑھیں

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کی پلیٹ فارم کمپنی بی ایم آر انرجی نے جمیکا پبلک سروس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ حتمی بجلی خریداری معاہدہ حاصل کرلیا

ایناپولس، میری لینڈ، 29 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کی پلیٹ فارم کمپنی بی ایم آر انرجی، ایل ایل سی (“بی ایم آر انرجی”) نے سینٹ ایلزبتھ پیرش، جمیکا میں 36 میگواٹ کے پون بجلی کے منصوبے کی تعمیر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ 18 ستمبر کو کنگسٹن، جمیکا میں ہونے والی ایک تقریب میں بی ایم آر انرجی نے بجلی فراہم کرنے والی جمیکا پبلک سروس کمپنی لمیٹڈ (“جے پی ایس”) کے ساتھ اگلے 20 سالوں تک منصوبے سے پیدا ہونے والی 100 فیصد بجلی خریدنے کا حتمی معاہدہ کیا۔ اسی تقریب میں بی ایم آر انرجی کو جمیکا کے عزت مآب وزیر توانائی، سائنس، ٹیکنالوجی و کان کنی فلپ پالویل کی جانب سے بجلی کی فراہمی کا اجازت نامہ پیش کیا گیا۔ بی ایم آر انرجی نے منصوبے کے لیے درکار زمین کی طویل المیعاد لیز حاصل کرنے کے لیے جمیکا کی نیشنل لینڈ ایجنسی (“این ایل اے”) کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور منصوبے کی تعمیر اور اسے چلانے کے لیے ضروری تمام ماحولیاتی اجازت نامے جمیکا کی نیشنل انوائرمنٹ اینڈ پلاننگ ایجنسی (“این ای پی اے”) سے حاصل کیے۔ ان کلیدی دستاویز کے حصول کے ساتھ بی ایم آر انرجی اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (“او پی آئی سی”) اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (“آئی ایف سی”) کے ساتھ مالی معاملات کو تیزی سے حتمی شکل دے گا اور مکمل کرے گا۔ بی ایم آر انرجی رواں سال خزاں میں منصوبے کے تعمیراتی آغاز اور 2015ء کے اواخر میں کمرشل آپریشن کی توقع رکھتا ہے۔ امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی کے بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے جس میں بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل کے اثاثہ جات، ایندھن کے پیداواری مواقع اور بجلی و توانائی کے شعبوں پر توجہ رکھنے والی مصنوعات و خدمات کی کمپنیاں شامل ہیں۔ اے سی ای آئی امریکن کیپٹل لمیٹڈ کے (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) اثاثہ جاتی منتظم ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ACEI.com۔ امریکن کیپٹل کے بارے میں امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) ایک عوامی تجارت کرنے والی نجی ایکوئٹی فرم اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے اداروں کے ذریعے درمیانی مارکیٹ کی نجی ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا، مالیاتی، رئیل اسٹیٹ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے  اور مرکب مصنوعات تخلیق کرتا، بیمہ کرتا اور ان میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا ہے۔ امریکن کیپٹل19 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے،جن میں اس کی میزان کھاتے پر موجود اثاثہ جات اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اثاثہ جات شامل ہیں، جبکہ اضافی 83 ارب ڈالرز کے کل اثاثہ جات بھی زیر انتظام ہیں (بشمول لیورجڈ اثاثہ جات)۔ ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل عام تجارت کرنے والے امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن (نیس ڈیک: AGNC)،

مزید پڑھیں

کینٹن میلہ: فروخت اور شرکت میں اضافہ کرنے والی بہتر سروس

گوانگ چو، چین، 29 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — عالمی و چینی مارکیٹ میں انتہائی منافع بخش جھروکے کی حیثیت سے بڑے پیمانے پر تسلیم کی گئی چین کی سب سے بڑی تجارتی تقریب کینٹن میلہ نے متعدد نئے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کئی نمائش کنندگان کو فائدہ پہنچا رہا ہے، اور بالآخر سرفہرست فراہم کنندگان کی زیادہ تعداد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے گا۔ کینٹن میلہ نے اس سال اپنی نئی “آئی-ون” سروس کا آغاز کیا ہے جس میں وی آئی پی برانڈ نمائش کنندگان میلے کے ساتھ ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ممکنہ خریداروں  کے لیے دعوت نامے طلب کرسکتے ہیں۔ نمائش کے صارفین کی فہرست موصول ہونے کے بعد میلے کے منتظمین خصوصی دعوت نامے تخلیق کرتے اور بھیجتے ہیں، جو نمائش کنندگان کے نئے کاروباری مواقع حاصل کرنے کے امکانات کو بہت بڑھاتا ہے۔ “آئی-ون” کے ذریعے مدعو کیے گئے خریدار فوری اندراج کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ تجارتی تعارف کے سلسلے میں منتظمین کی مدد بھی پا سکتے ہیں۔ میلے کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والے ایک ادارہ ہوئیڈا گروپ ہے جو غسل خانے کا سامان تیار کرنے والا اہم ادارہ ہے جس نے پہلی بار 1998ء میں کینٹن میلے میں شرکت کی تھی۔ میلے کی جانب سے دیے گئے تجارتی مواقع ہوئیڈا گروپ کی سال بہ سال 20 فیصد کی متاثر کن ترقی، اور 100 ملین امریکی ڈالرز کی موجودہ برآمدات کو، برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں۔ دیگر سرفہرست چینی فراہم کنندگان بھی اپنی فروخت اور برانڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے کینٹن میلے کو استعمال کررہے ہیں۔ ورزش کے چینی آلات بنانے والے مشہور ادارے نانتونگ آئرن ماسٹر اسپورٹنگ انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ، جس کی سالانہ فروخت تقریباً 76 ملین امریکی ڈالرز ہے، نے “آئی-ون” کو خاص طور پر بہت مددگار پایا۔ “اپنی شرکت کی بدولت ہم نے گزشتہ میلے کی پہلی صبح ہی 20 سے زیادہ غیر ملکی خریدار پائے،” آئرن ماسٹرز کی تجارتی نمائندہ محترمہ جیانگ نے کہا۔ “یہ حیرت انگیز تھا۔ ہمیں سہ پہر 3 بجے تک کھانا کھانے کا وقت بھی نہیں ملا۔”  حیرت کی کوئی بات نہیں کہ دیگر چینی ادارے بھی کینٹن میلے میں آنا چاہتے ہیں اور آئرن ماسٹر اور ہوئیڈا گروپ کے ترقی کے راستے کی پیروی کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ راستہ صرف سرفہرست فراہم کنندگان کے لیے ہے۔ میلے کی باضابطہ پالیسی کے تحت بوتھ کے لیے درخواست دینے والے کسی بھی ادارے کی کم از کم سالانہ برآمدات کا حجم 200,000 امریکی ڈالرز ہو۔ دریں اثناء، درخواست گزار کے بعد متعلقہ صنعتی انجمن کی رکنیت اور ایک مستحکم آپریشن ریکارڈ ہو۔ ان سخت شرائط پر پورا اترنے پر بھی بوتھ یقینی نہیں۔ صرف نصف درخواست گزار ہی آخر میں نمائش کا موقع پاتے ہیں۔ 115 ویں سیشن میں کل 24,581 چینی نمائش کنندگان میلے میں آئے، جس نے اسے بہترین فراہم کنندگان کا اجتماع بنایا ہے۔ ہوئیڈا اور آئرن ماسٹر آنے والے 116 ویں کینٹن میلے میں بھی نمائش کریں گے۔ ہوئیڈا ایریا 10.1 اے 06-19، اے04-05، بی 06-07، مع 11.2 ڈی 34-36 اور ای12-14

مزید پڑھیں

شین ژہن اوپن : اینڈے مرے ،ٹومی روبریڈو فائنل میں مدمقابل

شین ژہن:برطانوی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور اسپینش ٹومی روبریڈو شین ژہن کے فائنل میں پہنچ گئے ۔سیکنڈ سیڈڈ اینڈے مرے نے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے جووان مونا کو 2-6،3-6اور0-6سے شکست دے دی۔اینڈے مرے اور مناکوکے درمیان دلچسپ مقابلہ ایک گھنٹہ اور42منٹ تک جاری رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں اسپین کے ٹومی روبرڈو نے کولمبیا کے سنٹیاگو گیرالڈو کو 1-6اور4-6سے باآسانی شکست دے دی۔اینڈے مرے 2013کے امبلڈن جیتنے کے بعد پہلی بار ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میںاتریں گے۔ اینڈے مرے اور ٹومی روبریڈو کے درمیان فائنل میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں