کینٹن میلہ: فروخت اور شرکت میں اضافہ کرنے والی بہتر سروس

گوانگ چو، چین، 29 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — عالمی و چینی مارکیٹ میں انتہائی منافع بخش جھروکے کی حیثیت سے بڑے پیمانے پر تسلیم کی گئی چین کی سب سے بڑی تجارتی تقریب کینٹن میلہ نے متعدد نئے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کئی نمائش کنندگان کو فائدہ پہنچا رہا ہے، اور بالآخر سرفہرست فراہم کنندگان کی زیادہ تعداد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے گا۔

کینٹن میلہ نے اس سال اپنی نئی “آئی-ون” سروس کا آغاز کیا ہے جس میں وی آئی پی برانڈ نمائش کنندگان میلے کے ساتھ ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ممکنہ خریداروں  کے لیے دعوت نامے طلب کرسکتے ہیں۔ نمائش کے صارفین کی فہرست موصول ہونے کے بعد میلے کے منتظمین خصوصی دعوت نامے تخلیق کرتے اور بھیجتے ہیں، جو نمائش کنندگان کے نئے کاروباری مواقع حاصل کرنے کے امکانات کو بہت بڑھاتا ہے۔

“آئی-ون” کے ذریعے مدعو کیے گئے خریدار فوری اندراج کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ تجارتی تعارف کے سلسلے میں منتظمین کی مدد بھی پا سکتے ہیں۔

میلے کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والے ایک ادارہ ہوئیڈا گروپ ہے جو غسل خانے کا سامان تیار کرنے والا اہم ادارہ ہے جس نے پہلی بار 1998ء میں کینٹن میلے میں شرکت کی تھی۔ میلے کی جانب سے دیے گئے تجارتی مواقع ہوئیڈا گروپ کی سال بہ سال 20 فیصد کی متاثر کن ترقی، اور 100 ملین امریکی ڈالرز کی موجودہ برآمدات کو، برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں۔

دیگر سرفہرست چینی فراہم کنندگان بھی اپنی فروخت اور برانڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے کینٹن میلے کو استعمال کررہے ہیں۔ ورزش کے چینی آلات بنانے والے مشہور ادارے نانتونگ آئرن ماسٹر اسپورٹنگ انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ، جس کی سالانہ فروخت تقریباً 76 ملین امریکی ڈالرز ہے، نے “آئی-ون” کو خاص طور پر بہت مددگار پایا۔ “اپنی شرکت کی بدولت ہم نے گزشتہ میلے کی پہلی صبح ہی 20 سے زیادہ غیر ملکی خریدار پائے،” آئرن ماسٹرز کی تجارتی نمائندہ محترمہ جیانگ نے کہا۔ “یہ حیرت انگیز تھا۔ ہمیں سہ پہر 3 بجے تک کھانا کھانے کا وقت بھی نہیں ملا۔”

 حیرت کی کوئی بات نہیں کہ دیگر چینی ادارے بھی کینٹن میلے میں آنا چاہتے ہیں اور آئرن ماسٹر اور ہوئیڈا گروپ کے ترقی کے راستے کی پیروی کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ راستہ صرف سرفہرست فراہم کنندگان کے لیے ہے۔ میلے کی باضابطہ پالیسی کے تحت بوتھ کے لیے درخواست دینے والے کسی بھی ادارے کی کم از کم سالانہ برآمدات کا حجم 200,000 امریکی ڈالرز ہو۔ دریں اثناء، درخواست گزار کے بعد متعلقہ صنعتی انجمن کی رکنیت اور ایک مستحکم آپریشن ریکارڈ ہو۔

ان سخت شرائط پر پورا اترنے پر بھی بوتھ یقینی نہیں۔ صرف نصف درخواست گزار ہی آخر میں نمائش کا موقع پاتے ہیں۔ 115 ویں سیشن میں کل 24,581 چینی نمائش کنندگان میلے میں آئے، جس نے اسے بہترین فراہم کنندگان کا اجتماع بنایا ہے۔

ہوئیڈا اور آئرن ماسٹر آنے والے 116 ویں کینٹن میلے میں بھی نمائش کریں گے۔ ہوئیڈا ایریا 10.1 اے 06-19، اے04-05، بی 06-07، مع 11.2 ڈی 34-36 اور ای12-14 (اکتوبر 15 تا 19) میں نمائش کرے گا۔ آئرن ماسٹر ایریاز 5.2اے05-12، بی13-20 (اکتوبر 31 تا نومبر 4) نمائش کرے گا۔

مزیدمعلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:  http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

Latest from Blog