اسلام آباد (پی پی آئی) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا ہے کہ بتایا جائے جیل میں چیئرمین تحریک انصاف کو کون کون سی سہولیات دی جا رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو بلا لیتے ہیں، وہ آکر بتا دیں گے کہ جیل میں کیا سہولیات اور اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس درخواست پر آرڈر کر کے اگلے ہفتے کیس کو دوبارہ لگا دیں گے۔وکیل درخواست گزار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پہلے محفوظ کیے گئے فیصلے سنا دیں، ان کیسز کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، جو سہولت نواز شریف کو پیش کی جا رہی ہے باقیوں کو بھی فراہم کی جائے، نواز شریف کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی سزا معطل ہو چکی ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے تحت سہولیات دے رہے ہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایک درخواست شیر افضل مروت صاحب کی تھی اس پر ڈویژن بینچ نے آرڈر کیا ہے، اٹک تو کھلا علاقہ ہے وہاں کیا سہولیات تھیں یہاں کیا ہیں۔
سینٹر فار گلوبل انٹرپرائز نے کتاب ری تھنک: اے پاتھ ٹو دی فیوچر کی عالمی تقسیم کا اعلان کردیاکردیا
انٹرنیشنل سوسائٹی آف ایستھیٹک پلاسٹک سرجری (آئی ایس اے پی ایس) نے غیر لائسنس یافتہ معالجین اور طبی سیاحت کے حوالے سے مریضوں انتباہ جاری کردیا
لیکوئی-بکس نے تائیچو چین میں نیا کارخانہ کھول لیا
آئی سی سی چیئرمین کی نیپال اور یوگنڈا کوڈویژن ٹو میں شامل ہونے پر مبارک باد
روزٹیلر کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
آسٹریا کے سائیکلسٹ میتھیاس برانڈل کا نیا عالمی ریکارڑ
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
فواد چودھری کیس کی سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا کا فواد چودھری سے مکالمہ
اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا حال ہیں چودھری صاحب؟ جس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ بس نزلہ زکام کھانسی ہے، جج نے کہا اپنا خیال رکھا کریں چودھری صاحب، آپ بڑے لوگوں کوعزیز ہیں، آپ سب کو ہی عزیز ہیں
جما عت اسلامی اتوار کواسلام آباد میں امریکی سفارتخانے پرغزہ مارچ کرے گی
اسلام آباد (پی پی آئی)فلسطین کی تشویش ناک صورت حال پر جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ اتور 29اکتوبر کو د وبجے دن اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے باہر غزہ مارچ کیا جائیگا۔پی پی آئی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قوم سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین کی تشویشناک صورتحال میں ملک بھر کے عوام ایک آواز بنیں۔
مسیحی برادری اسرائیل فلسطین جنگ خاتمے کیلئے کل یوم دعا منائے گی
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی مسیحی برادری اسرائیل فلسطین جنگ کے خاتمے کے لئے 27اکتوبر کویوم دعا کے طور پر منائے گی۔گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ سروسز کا اہتمام کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
سینٹر فار گلوبل انٹرپرائز نے کتاب ری تھنک: اے پاتھ ٹو دی فیوچر کی عالمی تقسیم کا اعلان کردیاکردیا
نیو یارک،3 نومبر 2014ء/پی آر نیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — سینٹر فار گلوبل انٹرپرائز (سی جی ای) نے آج ری تھنک: اے پاتھ ٹو دی فیوچر کی عالمی تقسیم کا اعلان کیا ہے، جسے سابق سی ای او اور چیئرمین آئی بی ایم سام پالمیسانو کی جانب سے رواں سال اپریل میں جاری کیا گیا تھا۔ سی جی ای ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو دنیا بھر میں کاروباری رہنماؤں کو ایک عالمی انٹیگریٹڈ انٹرپرائز (جی آئی ای) کی رہنمائی کے لیے بہترین انتظامی مشقوں میں مدد دے رہا ہے۔ ری-تھنک جی آئی ای کے عمل کے بنیادی اجزاء کا احاطہ کرتی ہے، مواقع جو ایک عالمی معیشت اپنے ساتھ لاتی ہے، اور آج کی کاروباری دنیا کو درپیش سخت چیلنجز۔ پالمیسانو کے آئی بی ایم کے تجربات اور دنیا کے سب سے بڑے عالمی انٹیگریشن طریقوں میں سے ایک کی نگرانی کرتے ہوئے سیکھے گئے اسباق کی حامل ہے، کتاب عالمگیریت اور شفافیت کے عہد میں معاصر انتظامی مشقوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے سیکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ سی جی ای، کتاب میں پیش کردہ دو عالمی اداروں سیمیکس اور گیلی ہولڈنگز لمیٹڈ کے تعاون سے، اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک میں ری-تھنک کی 100,000 نقول تقسیم کررہا ہے۔ کتاب چار زبانوں میں دستیاب ہے۔ دنیا بھر کی معروف جامعات اور اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء اور اراکین کلیہ ایک اعزازی نقل حاصل کرکے ری-تھنک سے کچھ سیکھنے کا موقع حصل کریں گے۔ یہ شرکاء نئے سی جی ای گلوبل اسکالرز انیشی ایٹو: thecge.net/scholar/کے لیے بھی اہل ہوں گے جو ایک نیا تعلیمی عالمی منصوبہ ہے جس میں تعلیمی ماہرین دیگر فوائد کے ساتھ انوکھی سی جی ای تحقیقی اور مواد تک رسائی حاصل ، تقریبات، اور سی جی ای رہنماؤں اور رقائے کلیہ کے ساتھ انٹریکٹو سیشنز میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ری-تھنک کی عالمی تقسیم سی جی ای کی معاصر کاروبار کی انتظامی سائنس، اور ادارے کے تبدیل ہوتے ہوئے ڈھانچے کے بارے میں آزاد، عالمی، عملی تدریس و تعلیم سے وابستگی کا حصہ ہے۔ سی جی ای عملی تحقیق (http://thecge.net/research) سے وابستہ ہے اور دنیا بھر میں باصلاحیت رہنماؤں کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔ ری-تھنک کی عالمی تقسیم اور سی جی ای اسکالرز پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://thecge.net
انٹرنیشنل سوسائٹی آف ایستھیٹک پلاسٹک سرجری (آئی ایس اے پی ایس) نے غیر لائسنس یافتہ معالجین اور طبی سیاحت کے حوالے سے مریضوں انتباہ جاری کردیا
– ادارہ عالمی قانونی سازی کی تائید اور اس میں تبدیلیوں کے لیے مریضوں کی حفاظت کے مطالبے کو فروغ دینے سے وابستہ نیو یارک، 4 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انٹرنیشنل سوسائٹی آف ایستھیٹک پلاسٹک سرجری (آئی ایس اے پی ایس) نے ایسے تمام افراد کو انتباہ جاری کیا ہے جو کاسمیٹک سرجری کے لیے بورڈ کی اسناد کے بغیر کام کرنے والے غیر لائسنس یافتہ طبیبوں کے ہاتھوں کم خرچ طریقوں کے خواہشمند ہیں، خاص طور پر اپنے ملک سے باہر۔ برطانیہ کے دو شہریوں کی حالیہ اموات کہ جنہوں نے کاسمیٹک سرجری کے لیے بیرون ملک سفر کیا تھا اور غیر سند یافتہ طبیبوں سے علاج کروایا، آئی ایس اے پی ایس مریضوں کی بہتر حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں اور ان غیر ضروری اور افسوسناک اموات کو روکنے کے لیے قانونی سازی میں عالمی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ وڈیو – http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/PRNA/ENR/patient_safety.mp4 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141103/156357LOGO آئی ایس اے پی ایس کے صدر سوسومو تاکایاناگی، ایم ڈی، نے کہا کہ “بیرون ملک کاسمیٹک سرجری کروانا بہت خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ ہر دوسرے ملک میں اس کے معیارات مختلف ہو سکتے ہیں۔ مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بورڈ کے سند یافتہ پلاسٹک سرجنوں کو تلاش کریں، چاہے ان کی سرجری کسی بھی مقام پر ہو۔ مریض کی حفاظت ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔ آئی ایس اے پی ایس رکنیت بورڈ کے سند یافتہ پلاسٹک سرجنوں کے لیے مخصوص ہے جن کے لیے اپنی قومی پلاسٹک سرجری سوسائٹی کا رکن ہونا ضروری ہے۔” پانچ سالوں میں آئی ایس اے پی ایس نے مریضوں کی حفاظت کی علامت بن چکا ہے، چار عوامل پر مشتمل ایک ڈائمنڈ جو محفوظ جمالیاتی پلاسٹک سرجری میں مہارت کے لیے ضروری ہے: درست طریقے کا انتخاب مریض کے لیے خطرات کے عوامل سرجن کا انتخاب محفوظ سرجیکل تنصیب آئی ایس اے پی ایس پیشنٹ سیفٹی کمیٹی کے چیئر اور امریکن سوسائٹی فار ایستھیٹک پلاسٹک سرجری کے صدر مائیکل سی ایڈورڈز ایم ڈی نے کہا کہ ” مریض اس غلط فہمی کی وجہ سے اس لیے غیر لائسنس یافتہ معالجین کا شکار ہوجاتے ہیں کہ ایم ڈی رکھنے والا ہر فرد کسی بھی آپریشن کو محفوظ انداز میں کرسکتا ہے۔ ملکوں کو سخت قوانین مرتب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قابو پایا جا سکے کہ کون اور کیسا مقام پلاسٹک سرجری کے آپریشن کرسکتا ہے تاکہ آپریشن کی پیچیدگیوں اور اموات سے بچا جا سکے۔” صدر یورپین ایسوسی ایشن آف سوسائٹیز آف ایستھیٹک پلاسٹک سرجری (ای اے ایس اے پی ایس)، نائب صدر برٹش ایسوسی ایشن آف پلاسٹک ری کنسٹرکٹو اینڈ ایستھیٹک پلاسٹک سرجنز اور سابق صدر برٹش ایسوسی ایشن آف ایستھیٹک پلاسٹک سرجنز نائجل مرسر، ایم ڈی نے کہا کہ “کوئی بھی مریض جو جمالیاتی سرجری کے لیے طویل فاصلاتی سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اسے شعور ہونا چاہیے کہ وہ خود کو اضافی خطرے سے دوچار کررہے ہیں اور خطرے سے ہٹ کر وہ اپنے گھر کے قریب ہی ایک مستند سرجن تلاش کرسکتے ہیں۔ اگر وہ دوسرے ملک تک سفر کرنے پر اصرار کریں
لیکوئی-بکس نے تائیچو چین میں نیا کارخانہ کھول لیا
رچمنڈ، ورجینیا، 31 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — لچکدار مائع پیکیجنگ حل پیش کرنے میں دنیا کے رہنما ادارے لیکوئی-بکس نے تائیچو، چین میں اپنی نئی تنصیب کے شاندار افتتاح کا جشن ایک عوامی تقریب کے ذریعے منایا۔ تقریب لیکوئی-بکس سائٹ کے شاندار افتتاح کی علامت تھی جو ایشیائی مارکیٹوں میں صارفین کو مدد دے گی۔ محترمہ گو پنگ، ڈائریکٹر چیف تائیجو ہلنگ ڈسٹرکٹ نے تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہاکہ “ہمیں تہہ دل سے امید ہے کہ لیکوئی-بکس اپنی درجہ اول کی انتظامیہ، خدمات اور مصنوعات کے ذریعے ہیلنگ ضلع میں ایک مثالی ادارہ بنے گی اور اقتصادی تبدیلی اور ہمارے ضلع کی مکمل ترقی میں نئی حصے ڈالے گی۔” لیکوئی-بکس رواں سال جولائی سے تائیچو مقام پر اپنی پیداوار کو مستحکم کررہی ہے اور اب مکمل چالو حالت میں ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141030/155650 لیکوئی-بکس کے جنرل مینیجر برائے ایشیا بحر الکاہل ایرک چین نے کہا کہ “یہ ایک زبردست سنگ میل ہے جو ایشیا میں ہماری موجودگی کو مستحکم کرے گا اور ہمیں مقامی مواقع کا فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کو خاطر خواہ اور زیادہ موثر انداز میں خدمات پیش کرنا ممکن بنائے گا۔ ” نئی لیکوئی-بکس تائیچو، چین تنصیب ابتدائی طور پر مشروبات اور خوراک اور دودھ کی مصنوعات کی مارکیٹوں کو خدمات فراہم کرے گی۔ نئی تنصیب مشرقی چین کے شہر تائیچو میں واقع ہے جو خام مال کی باآسانی درآمد اور مکمل مصنوعات کی صارفین تک فوری نقل و حمل کے لیے شنگھائی کی بندرگاہ، نانجنگ، اور جی2 ہائی-اسپیڈوے تک آسان رسائی رکھتی ہے۔ لیکوئی-بکس کے سی ای او کین سوانسن نے کہا کہ “چین میں اپنے ساخت گری قدموں کو پھیلانا ہمارے طویل المیعاد ترقیاتی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ اس کارخانے کا آغاز لیکوئی-بکس کو ایشیا میں مقامی طور پر اپنے صارفین کو مضبوط کرنے اور اپنے کاروبار کو عالمی سطح پر بڑھانے کے لیے کہیں بہتر مقام پر پہنچاتا ہے۔” لیکوئی-بکس کے بارے میں لیکوئی-بکس مائع اور نیم-مائع مصنوعات کی فوری، تازہ اور قیمت کے لحاظ سے موثر فراہمی کے لیے ماحول دوست پیکیجنگ حل پیش کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ لیکوئی-بکس بیگ-ان-بکس لچکدار پیکیجنگ اور تھیلے تیار کرتا ہے تاکہ صنعتوں کی وسیع اقسام کو خدمات دے سکتے، جس میں دودھ کی مصنوعات مشروبات اور خوراک کی بڑی عالمی مارکیٹیں شامل ہیں۔ ایپلی کیشنز میں فاؤنٹین بیوریج سیرپ، ملک شیک مکس، کافی مشروبات، پمپ کیے جانے کے قابل مائع خوراک جیسا کہ عرقیات اور چٹنیاں، اور ساتھ ساتھ تیل اور رنگ جیسی ایسی چیزیں بھی جو خوراک نہیں ہیں، شامل ہیں۔ لیکوئی-بکس صنعت میں بھرنے کے تیز ترین آلات فراہم کرتا ہے، ساتھ ساتھ قابل استعمال پیکیجنگ، بشمول فلم سبسٹریٹس، لوازمات کے ساتھ تھیلے۔ لیکوئی-بکس اسٹرلنگ گروپ کی ایک پورٹ فولیو کمپنی ہے؛ جو پیکیجنگ اور دیگر صنعتی کاروباروں کو بہتر بنانے اور بڑھانے کا 30 سے زیادہ سالوں کا تجربہ رکھنے والا ہیوسٹن میں قائم درمیانی مارکیٹ کا نجی ایکوئٹی ادارہ ہے۔ رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: پال کاسے ٹیلی فون: 1-804-433-3834+ ای میل: [email protected] 901 ای بایرڈ اسٹریٹ سویٹ 1105 رچمنڈ ورجینیا،
آئی سی سی چیئرمین کی نیپال اور یوگنڈا کوڈویژن ٹو میں شامل ہونے پر مبارک باد
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین سری نواسن نے نیپال اور یوگنڈا کو آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد دی ۔ نیپا ل اور یوگنڈا کوالالمپور میں ہوئے ڈویژن تھری کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ڈویژن ٹو کے کوالیفائی کرلیا تھا ،فائنل میں نیپال نے یوگنڈاکو 62رنز سے ہرادیا۔ نیپال اور یوگنڈا ڈویژن ٹو کرکٹ لیگ میں میزبان نیمیبیا ،کینیڈا،کینیا اور نیدرلینڈ کے ساتھ شامل ہوجائیں گی۔ سری نواسن نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں نے پچھلے میچوںمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ترقی ملنا ان کاحق تھااور یہ کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ اور ملحق ٹیموں میں معیار کی کمی نہیں ہے جس پر میں انھیں مبارک باد پیش کرتاہوں۔آئی سی سی ڈویژن ٹو میںشامل ٹیمیں ورلڈ کپ اورورلڈ کرکٹ لیگ چمپینز شپ کے لیے کولیفائی کرتی ہیں۔
روزٹیلر کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
ولنگٹن:نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بیٹسمین روز ٹیلرنے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی شرکت کو مشکوک قرار دیا ہے۔ روز ٹیلر کا کہنا ہے کہ میں سو فی صد فٹ نہیں ہوں اور جب 75سے80فی صد فٹ ہوں اور دورے پر جائیں تو یہ کچھ اچھا تاثر نہیں ہوتا۔ ٹیلر نے کہا کہ میں نے بیٹنگ بھی شروع کی ہے اور ممکنہ طور پر پیر کو ہونے والے وارم اپ میچ میں حصہ لوں گا جس کے بعد میڈیکل اسٹاف جو فیصلہ کریں گے اسی حساب سے آگے بڑھیں گے۔ روز ٹیلر 23ستمبر کو کلائی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔
آسٹریا کے سائیکلسٹ میتھیاس برانڈل کا نیا عالمی ریکارڑ
زیورخ:آسٹریا کے سائیکلسٹ میتھیاس برانڈل نے سائیکلنگ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ سوئٹزر لینڈ کے ورلڈ سائیکلنگ سنٹر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میتھیاس برانڈل نے عالمی ریکارڑ قائم کیا ۔ 24 سالہ سائیکلسٹ میتھیاس برانڈل نے51.85کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ ان سے پہلے جرمنی کے جینز ووئیگٹ نے.101 51 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔ میتھیاس برانڈل نے آسٹریا کی قومی چمپینز شپ میں تین دفعہ چمپین رہ چکے ہیں۔