مارون اتاپتو سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ مقرر

رچی رچرڈ سن کا ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ بننے کی خواہش کا اظہار

ایشین گیمز:بھارتی ویمنز اسکوش ٹیم کی ہانگ کانگ پر فتح

بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان

ایشین گیمز:دفاعی چمپیئن پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

ہوکس فلمز کے ایلکسس نیلسن کےلیےایمی نامزدگی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

مارون اتاپتو سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ مقرر

کولمبو:مارون اتاپتوکو سری لنکا کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔سابق کپتان مارون اتاپتوسری لنکا کرکٹ ٹیم کے15 سال بعدپہلے مقامی کوچ مقرر ہوئے ہیں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ پال فیبرس کی جانب سے معاہدے کو ختم کرنے کے بعداتاپتو کو تین ماہ کے لیے ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا گیا تھا۔سری لنکا کی کوچ تلاش کمیٹی نے منگل کو اتاپتو سمیت دیگر امیدواروں کے انٹرویو کیے جس کے بعد اتاپتو کو ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔سری لنکا کرکٹ بورڑ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی اور اتاپتو کوسری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنانے کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کی منظوری بھی دی۔

مزید پڑھیں

رچی رچرڈ سن کا ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ بننے کی خواہش کا اظہار

سینٹ جانز:ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ رچی رچرڈسن نے دوبارہ کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔رچی رچرڈ سن ویسٹ انڈین ٹیم کے منیجر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرنجام دے رہے ہیں تاہم انھوںنے ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ،میڈیا کے مطابق رچی رچرڈ سن موجودہ کوچ اوٹس گبسن کے متبادل کے طور پر تعینات ہونے کے لیے تیار ہیں،گبسن نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڑ کے حکام سے ملاقات میں کوچنگ سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔رچی رچرڈ سن اسے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کے لیول تھری کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔رچرڈسن کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر ہیڈ کوچ کی اپیش کش ہوئی تو کبھی نہیں ٹھکراﺅں گا،مجھے ویسٹ انڈیز سے بے حدپیار ہے اورمیں ویسٹ انڈیز کی خدمت کروں گا۔رچرڈسن 2016تک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے منیجر کے طور پرمعاہدہ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

ایشین گیمز:بھارتی ویمنز اسکوش ٹیم کی ہانگ کانگ پر فتح

انچیون:ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں میں بھارت کی خواتین ٹیم نے ہانگ کانگ کو 1-2سے شکست دے دی۔جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے یورومل اسکواش کورٹ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دیپیکا پالیکال نے سنگلز مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی کھلاڑی ہانگ کانگ کی آنے اوو ونگ سے 11-5،6-11،8-11،12-10،9-11سے شکست کھا گئی۔دوسرے میچ میں بھارتی کھلاڑی جوشنا چیناپا پہلے راﺅنڈ میں ہارنے کے باوجود دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں آخری تین سیٹ میں کامیابی حاصل کرکے بھارت کو مجموعی برترای دلانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ دورے فیصلہ کن میچ میں ہانگ کانگ کی ٹونگ ولنگ نے شروع میں برتری حاصل کرلی تاہم نوجوان بھارت کھلاڑی نے باآسانی کامیابی میں بدل دیا اور بھارت کو مجموعی طور پر 2-1کی کامیابی دلادی۔

مزید پڑھیں

بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان

سینٹ جونز:ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے انجرڈ کرس گیل کے بغیر ٹیم کا اعلاں کردیا۔ویسٹ انڈیز ٹیم اگلے ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جس میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ڈیوائن براوو کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے ،ٹیم میں مارلن سیموئلز ، ڈیوئن اسمتھ اور فاسٹ بولر جیروم ٹیلر کی واپسی ہوئی ہے۔بھارت کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ میں ڈیوئن براوو کپتان،ڈیرن براوو،جیسن ہولڈر،لیون جانسن،سنیل نرائن،کیرون پولارڑ،دنیش رام دین(وکٹ کیپر)،روی رام پال،کیماروچ،آندرے رسل،ڈیرن سیمی،مارلن سیموئلز،لینڈی سیمنز،ڈیوئن اسمتھاور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

ایشین گیمز:دفاعی چمپیئن پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

انچیون: ایشین گیمز میں کرکٹ کی دفاعی چمپئین پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے یونہوئی کرکٹ گراﺅنڈ میںویمنز کرکٹ کواٹر فائنل میں پاکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیںمدمقابل ہوئیں۔ بارش کے باعث میچ کو 14 ، 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ نین عابدی 40 رنز بنا کر سرفہرست رہیںجبکہ بسمہ معروف نے 16 رنز بنائے ۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں7 وکٹوں پر 46 رنز بنا سکی۔ اس کامیابی کے بعد دفاعی چمپئین پاکستان ویمنز ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں

ہوکس فلمز کے ایلکسس نیلسن کےلیےایمی نامزدگی

لاس اینجلس، 25ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — لاس اینجلس، کیلیفورنیا اور سوانا، جارجیا میں قائم ڈیجیٹل پروڈکشن اسٹوڈیو ہوکس فلمز کے مالک اور ایگزیکٹو پروڈیوسر ایلکسس نیلسن کو (ایگزیکٹو پروڈیوسرز) کارگا سیون پکچرز کی جانب سے دی ہسٹری چینل کے لیے س”الٹی میٹ گائیڈ ٹو دی پریزیڈنٹس” بنانے پر شاندار گرافک ڈیزائن اور آرٹ ڈائریکشن پر ایمی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ گالا 30 ستمبر 2014ء کو نیویارک شہر کے لنکن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140924/148186 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140924/148187 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140924/148188 “الٹی میٹ گائیڈ ٹو پریزیڈنٹس” آٹھ-گھنٹوں کی ایک مختصر سیریز ہے جو ان 43 افراد کا احاطہ کرتی ہے جنہوں نے امریکہ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اس میں دستاویزی فوٹیج اور تصاویر کے ساتھ جامع تاریخی دستاویزات کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ شو تخلیقی تصاویر اور انیمیشن کے ساتھ ان ذمہ داریوں، تقریبات، چیلنجز اور کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے جو امریکی رہنماؤں نے حاصل کیں۔ اس کے گرافکس پروڈکشن کمپنی کارگا 7 کی زیر ہدایت اور پیش کار فکرت مانوگلو کے تحت تخلیق کی گئی تھیں۔ نیلسن کہتے ہیں کہ “یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ہم زندگی کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے نیا انداز پیش کرنا چاہ رہے تھے جو اسے زیادہ قابل فہم اور جاذب نظر  بناتی ہے۔ 2 جہتی اور 3 جہتی عمل کے ملاپ نے ہمیں تاریخی دستاویزات اور تصاویر کو علیحدہ کرنے، متحرک بنانے، بیانیہ کہانیاں تخلیق کرنے کی سہولت دی جبکہ ان کے ذرائع کی درستگی بھی برقرار رہی۔ مجھے خوشی ہے کہ امتیازی انداز اور گرافکس کو تسلیم کیا جارہا ہے۔ یہ ہوکس کی بعد از پیداواری پائپ لائن میں موجودہ پیشرفت اور پیش کاری کو یکجا کرنے کے لیے موجودہ توسیع کا زبردست آغاز ہے۔” گو کہ یہ ان کا پہلا ایمی ہوگا، لیکن مستقبل بین ویب سائٹ میبو کیمپس (www.regeneration2014.com) پر ان کی فلم پروڈکشن، سی جی اور ویایف ایکس کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا تھا، جس میں چھ ڈیویایوارڈز، چھ ڈبلیو3 ایوارڈز، چار کمیونیکیٹرایوارڈز، دو آئی اے سی ایوارڈز اور ایک انٹرایکٹومیڈیا ایوارڈ شامل ہیں۔ میبو کیمپس کو کیون سو کی ہدایت میں تیار کیا گیا تھا، جو میبو انٹرنیشنل کے مہم جویانہ سی ایاوہیں، ایک ایسا ادارہ جو اپنے مالک ڈاکٹر رونگسیانگ سو سے متعلق عضویاتی تخلیق نو کی سائنس کی ملکیت دانش کو سنبھالنے پر خصوصی توجہ رکھتا ہے۔ ویب سائٹ کا مقصد تجربے کے ذریعے مغربی دنیا کو عضویاتی تخلیق نو کی سائنس کے عجائبات سے روشناس کرانا ہے۔ ہوکس فلمز کے بارے میں ہوکس فلم ایک ڈیجیٹل پروڈکشن اسٹوڈیو ہے جو گیم آف تھرونز، ہیری پوٹر7 کے لیے مہمات پر اپنے کام، فاسٹ 5، زومبیورز جیسی فیچر فلموں، اسپائیک ٹی وی کی ڈیڈلیسٹ واریئرز، اور کیٹی پیری، برٹنی اسپیئرز، لٹل ڈریگن اور آبسولیوٹووڈکا کے لیے میوزک وڈیوز کے لیے کام کی وجہ سے معروف ہے۔ ہوکس فورٹ آرجائیل فلمز کے ساتھ شراکت داری رکھتا ہے اور ڈبل وائیڈبلوز پر ٹی وی سیریز اور اے سوانا ہنٹنگ فیجر فلم کی تیاری میں مصروف ہے۔ http://emmyonline.com/news_35th_nominations پی آر رابطہ: [email protected]

مزید پڑھیں