آسٹریلیا نیشنل کرکٹ سینٹر ، سری رام چندرا یونیورسٹی مشکوک بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سینٹر

اوسلو 2022سرمئی اولمپک کی میزبانی سے دست بردار

منظور شدہ مطالبات کے نوٹیفیکیشن جلد حاصل کئے جائیں:نیازحسین بھٹو

بگ آن ٹیلی کام نے بلیک فون کے ساتھ تقسیم کاری کا بڑا معاہدہ کرلیا

کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کے لیے ایشیا کی سب سے بڑی نمائش 14 اکتوبر کو شنگھائی میں شروع ہوگی، نمائش کنندگان کی ریکارڈ تعداد شریک ہوگی

میرپورخاص میں مقابلہ تن سازی ،شبیر بلوچ نے جیت لی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

آسٹریلیا نیشنل کرکٹ سینٹر ، سری رام چندرا یونیورسٹی مشکوک بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سینٹر

بیجنگ:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیاکے برسبین نیشنل کرکٹ سینٹر اور بھارت میں چنائی کی سری رام چندرا یونیورسٹی کو مشکوک بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سینٹر کے الحاقی حقوق دے دیے۔آئی سی سی کے مطابق متعلقہ سیٹروں میںموجود کئی طریقوں کو پرکھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ جس میں بولر اپنی پوری استعداد سے بولنگ کرنے کے لیے درکار جگہ ،یتنوں اطراف سے جائزہ لینے اور ڈیٹا حاصل کرنے کے حامل12کیمروں کی تنصیب اور مناسب علم رکھنے والی انتظامیہ بھی شامل ہے۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف الاردیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان سنٹروں کا اجازت نامہ دینے سے بڑے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے معاملات میں سہولت ہوگی جبکہ کھلاڑیوں کے بولنگ ایکشن کی جانچ بھی ہوتی رہے گی۔ دونوں سینٹر کھلاڑیوں کے ٹٰیسٹ نتائج کے اجرا اورآئی سی سی کے مروجہ قوانین کے مطابق مشکوک ایکشن کی تصدیق کے لیے کارڈف کی میٹروپولیٹن یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے۔

مزید پڑھیں

اوسلو 2022سرمئی اولمپک کی میزبانی سے دست بردار

بیجنگ:ناروےجن شہر اوسلو 2022سرمئی اولمپک گیمز کی میزبانی سے دست بردار ہوگیا۔ناروے کی حکومت کی جانب سے مالی معاونت سے انکار پر اوسلو میں شہر سرمئی اولمپک گیمز کی میزبانی سے دست بردار ہوگیا۔ناروے کی اس فیصلے کے بعد چین کا شہر بیجنگ اور قازکستان کا شہر الماتے کے درمیان میزبانی کا مقابلہ ہوگا۔اوسلو چوتھا شہر ہے جو اخراجات کے باعث سرمئی گیمز کی میزبانی سے دست بردار ہواہے ، واضح رہے 2014سوچی سرمئی اولمپک میں 51بلین ڈالر کے اخراجات آئے تھے جس کے بعد سویڈن کا اسٹاک ہام،پولینڈ کا کراکواور یوکرین کا شہر لیویو نیلامی سے دست بردار ہوگئے تھے۔ناروے کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 5.4بلین ڈالر سے زائد مالی اخراجات برداشت نہیں کئے جاسکتے ہیں۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اپنے پیغام میں ناروے کے نیلامی سے دستبر داری کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی او سی کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر کاناروے کے فیصلے پر کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ملک اور شہر دونوں نے ایک موقع ضائع کردیا، انھوں نے کہا کہ ناروے اسپانسر شپ کی مد میں حاصل ہونے والی 880ملین ڈالر کی رقم بھی ضائع کردی ہے جبکہ اولمپک کمیٹی ٹی وی نشریات سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی میزبان ملک کو فراہن کرے گی۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی 31جولائی 2015کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں میزبان شہرکا تعین کرے گی۔

مزید پڑھیں

منظور شدہ مطالبات کے نوٹیفیکیشن جلد حاصل کئے جائیں:نیازحسین بھٹو

کراچی: پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو کی صدارت میں ہوا۔ مرکزی صدر نے اعلان کیا کہ پیرا میڈیکل ملازمین کے مطالبات کے لیے جاری کوششوں کو تیز کرکے سروس اسٹرکچر ،ہیلتھ الاﺅنس،ہارڈ ورک الاﺅنس، کیجوئلٹی الاﺅنس اور ملازمین کے بچوں کیلئے حالیہ نوکریوں میں سن کوٹہ دلوانے اور دیگر منظور شدہ مطالبات کے جلد ازجلد نوٹیفکیشن حاصل کیئے جائیں گے۔ مرکزی صدر نے پیرا میڈیکل ملازمین کو سفری دشواریوں اور بھاری اخراجات سے بچانے کے لیے اعلان کیا کہ آئندہ کسی بھی ضلع میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گااور 29 نومبر کو شیڈول کے مطابق شکارپور میں ہونے والے مرکزی کمیٹی کا اجلاس منسوخ کیا جارہا ہے ۔مرکزی صدر نے نے فیصلہ کیا ہے کہ اب تمام اجلاس کراچی اور حیدرآباد میں ایسوسی ایشن کے دفاتر میں ہونگے اور ان اجلاسوں کے تمام انتظامات مرکز خود کرے گا۔نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ ہر دو ماہ کے بعد ضلعی عہدیداراں دور دراز کے اضلاع سے اجلاس میں شرکت کیلئے ہزاروں روپیہ اجلاس کے باعث خرچ کرنے پڑتے ہیں اس لیئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب تمام اجلاس کراچی یا حیدرآباد میں منعقد ہونگے۔مرکزی صدر نے کہا کہ عید کے بعد سانگھڑ ،میر پور خاص ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری کے تمام بی ایچ یوزاور اڑ ایچ سیز اور ضلعی ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں کا تفصیلی دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے ۔ ان اضلاع کے پیرامیڈیکل ملازمین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں ینگے اور ان اضلاع کے عہدیداروں کی کارکردگی کا مشاہدہ کرینگے۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران میں کے علاوہ تمام اضلاع و ڈسٹرکٹ و ڈویژنوں اور یونٹس کے صدر اور جنرل سیکرٹیریز وسینئر ممبران تشریف فرما تھے۔مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سابقہ سیکرٹیری صحت انعام اللہ دھاریجو صاحب نے کمال مہربانی کرتے ہوئے پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے کے پیش کردہ 20 مطالبات میں سے 17 مطالبات منظور کرتے ہوئے منٹس آف میٹنگ جاری فرمادیئے ہیںاور اب جبکہ موجودہ ہیلتھ سیکرٹیری اقبال حسین درانی صاحب نے بھی ہمارے مطالبات کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں

بگ آن ٹیلی کام نے بلیک فون کے ساتھ تقسیم کاری کا بڑا معاہدہ کرلیا

جنیوا، یکم اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — بلیک فون نے آج اعلان کیا کہ اس نے بگ آن ٹیلی کام (بگ آن گروپ کا ادارہ جس کا صدر دفتر دبئی میں ہے) کے ساتھ اہم تقسیم کار معاہدہ پر دستخط کردیے ہیں اور یوں برانڈ کی توجہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے خطوں تک بڑھا دی ہے۔ لوگو –  http://photos.prnewswire.com/prnh/20140115/PH46617LOGO معاہدہ – جو بلیک فون کی تاریخ میں تازہ ترین بڑا معاہدہ ہے- برانڈ کی ترقی میں ایک اہم قدم کی علامت ہے، کیونکہ بگ آن ٹیلی کام پورے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ٹیسٹنگ اور لانچ کے مذاکرات شروع کرچکا ہے۔ ٹوبی ویئر-جونز، سی ای او ایس جی پی ٹیکنالوجیز نے کہا کہ “ہم نے مشرق وسطیٰ و افریقہ خطے میں ایسی ڈیوائسز اور سروسز کی بڑی طلب دیکھی ہے جو پرائیویسی کو باقی تمام معاملات پر ترجیح دیتے ہیں، اور یہی وہ چیز ہے جو بلیک فون فراہم کرسکتا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں بلیک فون لانے کے لیے بگ آن ٹیلی کام سے بہتر کوئی شراکت دار نہیں ہوسکتا، اور ہماری نظریں خطے کے ممالک میں اس کے باضابطہ اجراء پر مرکوز ہیں۔” بگ آن ٹیلی کام کے چیئرمین اور سی ای او رمزی عبد المجیدنے کہا کہ “ہیکنگ اسکینڈلز کے اس دور میں بلیک فون لوگوں کے پرائیویسی پر گرفت کھو بیٹھنےکے  بنیادی مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہی نجی اور محفوظ حیثیت سے تیار کیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں نصب خصوصیات صارف کو کنٹرول دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں کہ وہ کس معلومات کو دوسروں سے شیئر کرنا اور کون سی معلومات کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے، یوں وہ صارف کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔” عبد المجید نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “ہم مشرق وسطیٰ و افریقہ کے خطے کے آپریٹرز کو بہت جلد یہ یونٹ بھیجنے کا منصوبہ رکھتے ہیں کیونکہ ہم مختلف ممالک میں باضابطہ اجراء کے لیے کام کررہے ہیں۔ عالمی بلیک فون نظام کا اہم حصہ بننے پر بہت خوش ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بلیک فونک کی دستیابی موبائل صنعت کے دھارے کو پلٹانے والا مرحلہ ہوگی – جس کا حصہ بننے پر ہمیں فخر ہے۔” اس عہد میں جب عام ڈیوائسز اور ایپس صارف کی ذاتی اور حساس معلومات کے بدلے میں خصوصیات پیش کرتی ہیں، بلیک فون – دنیا کا پہلا اسمارٹ فون جو صارف کی پرائیویسی کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے – صارف کی نجی حیثیت کو مقدم رکھتا ہے۔ جو افراد اپنی نجی معلومات پر گرفت رکھنا چاہتے ہیں– جیسا کہ عوامی شخصیات، معروف شخصیات، حکومتی عہدیداران، ایگزیکٹوز- بلیک فون اور اس کا بہتر سیکورٹی کا آپریٹنگ سسٹم، پرائیوٹ او ایس، جو اینڈرائيڈ ٹ م کٹ کیٹ پر بنا ہوا ہے ، انہیں بغیر مفاہمت کے حفاظت اور سیکورٹی معاملات پر گرفت دیتا ہے۔ بلیک فون کی دستیابی، خصوصیات اور تکنیکی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے https://www.blackphone.chملاحظہ کیجیے یا ٹوئٹر پر @Blackphone_chکو فالو کیجیے۔ بگ آن ٹیلی کام لمیٹڈ کے بارے میں دبئی، متحدہ عرب امارات میں صدر

مزید پڑھیں

کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کے لیے ایشیا کی سب سے بڑی نمائش 14 اکتوبر کو شنگھائی میں شروع ہوگی، نمائش کنندگان کی ریکارڈ تعداد شریک ہوگی

بیجنگ، 30 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — نمائش کی گنجائش کے اعتبار سے کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کا ایشیا کا سب سے بڑا میلہ 2014ء چائنا ٹوائے ایکسپو اور چائنا کڈز ایکسپو 14 سے 16 اکتوبر تک اپنے دروازے کھولے گا، جس میں 120,000 مربع میٹر نمائشی مقام پر 1,364 عالمی نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہیں۔ رواں سال میلے میں چین اور دنیا بھر سے 80,000 سے زیادہ مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ “گو کہ نمائش کے لیے تمام نشستیں ستمبر کے اوائل ہی میں فروخت ہوگئی، لیکن ہمیں اب بھی مقامی و بین الاقوامی اداروں کی جانب سے شرکت کے لیے درخواستیں اور خواہشیں موصول ہو رہی ہیں۔” مے لیانگ، ایگزیکٹو نائب صدر برائے چائنا ٹوائے اینڈ جووینائل پروڈکٹس ایسوسی ایشن (CTJPA) نے کہا۔ “مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ چین اور بیرون ملک سے مہمانوں کے قبل از نمائش اندراج میں بھی بالترتیب 72 اور 149 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شرکاء کی یہ بڑھتی ہوئی تعداد نہ صرف یہ کہ کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے، بلکہ تجارت کے اس پلیٹ فارم کی موثریت تسلیم کرنے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔” برآمد کے لیے تیار ساخت گر نئی بلندیوں پر، غیر ملکی خریداروں کے ساتھ تعاون کو بہتر بنانے کے لیے تیار میلوں کے بین الاقوامی اثر اور غیر ملکی مہمانوں کی سال بہ سال آمد میں اضافے کے ساتھ نمائش میں شریک برآمدات کے لیے تیار چینی ساخت گر بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھتے ہیں۔ رواں سال نئے نمائش کنندگان میں 90 فیصد چینی ساخت گر ہیں اور 87 فیصد چینی نمائش کنندگان برآمدات کے لیے تیار ہیں۔ یہ ساخت گر، چھوٹے یا بڑے، بین الاقوامی آرڈرز لیتے ہیں اور غیر ملکی خریداروں کی طب کو پورا کرنے کے لیے مصنوعاتی جدت طرازی اور معیار بندی کی زبردست صلاحیت اور گنجائش رکھتے ہیں۔ پیداواری خطوں کی مشترکہ شرکت تقریباً 20 پیداواری خطوں جیسا کہ جنوبی چین میں چنگھائی، چونگ شان، شین چین، جن جیانگ، مشرقی چین میں کون شان، ننگ بو، پنگھو، کیسی، باؤینگ، یونگ جیا اور یونہے اور شمالی چین میں پنگ سیانگ، گاؤمی اور چنگ ڈاؤ اپنی تازہ ترین مصنوعات ظاہر کرنے کے لیے مقامی کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کے کارخانے منظم کریں گے، جس میں نرم کھلونے، پلاسٹک اور ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے کھلونے، لکڑی کے کھلونے، قبل از اسکول اور کھیل کے میدان کے کھلونے، بچہ گاڑی، بچوں کی سواریاں اور دیگر شامل ہیں۔ نہ صرف ان پیداواری خطوں کے اہم ساخت گر نمائش میں باقاعدہ شرکت کرتے ہیں، بلکہ چھوٹے اور درمیانے حجم کے معیار کے ادارے بھی شرکت کریں گے۔ مزید اہم بات یہ کہ ان میں سے کئی نئے نمائش کنندگان ہیں اور جنہوں نے اس سے پہلے کبھی کسی میلے میں تجارت نہیں کی۔ یہ چین میں واحد میلہ ہے جہاں آپ سب سے مل سکتے ہیں۔ بچہ گاڑیاں اور کار نشستیں بدستور کلیدی مستحکم شعبے ہوں گے،  پنگھوڑے، بچوں کا فرنیچر اور ان

مزید پڑھیں

میرپورخاص میں مقابلہ تن سازی ،شبیر بلوچ نے جیت لی

میرپورخاص:ایمیچر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن میرپورخاص کی جانب سے ماڈل کالج میں مقابلہ تن سازی کا انعقاد کیاگیا۔ ایمیچر باڈی بلڈنگ میرپورخاص کی جانب سے ماڈل کالج میرپورخاص میں مقابلہ تن سازی کا انعقاد کیا گیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین سید عطااللہ حسین شاہ اور مختیار کار میرپورخاص بشیر جسکانی نے مہمان خصوصی تھے۔ مقابلے میں باڑی بلڈروں نے اپنے فن کا بہتر مظاہرہ کیا جس میں مسٹر اوپن ڈویثرن ٹائٹل گولڈ جم چاندنی چوک کے شبیر بلوچ نے حاصل کی ، جبکہ مسٹر میرپورخاص ڈویثرن 2013 کا ٹائٹل وزیر خان باڈی بلڈنگ کلب میرپورخاص کے قاسم علی نے حاصل کی اور جونئر کا ٹائٹل علی خان باڈی بلڈنگ کلب کے مبین قریشی نے حاصل کی ، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر غفار خان ، جنرل سیکریٹری جمال بلوچ اوردیگرکاکہنا تھا کہ میرپورخاص میں ایسے مقابلوں کا انعقاد باڈی بلڈروں میں حوصلہ پیدا کرتا ہے ،ان مقابلوں میں بلڈروں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے جس سے ان کی صحت اور نشونما بہتر ہو سکے اورمیرپورخاص شہر کا نام روشن ہو سکے ، بعدزاں تینوں ونروں میں ونر ٹرافیاں تقسیم کی گئی اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔

مزید پڑھیں