آسٹریلیا نیشنل کرکٹ سینٹر ، سری رام چندرا یونیورسٹی مشکوک بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سینٹر

بیجنگ:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیاکے برسبین نیشنل کرکٹ سینٹر اور بھارت میں چنائی کی سری رام چندرا یونیورسٹی کو مشکوک بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سینٹر کے الحاقی حقوق دے دیے۔آئی سی سی کے مطابق متعلقہ سیٹروں میںموجود کئی طریقوں کو پرکھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ جس میں بولر اپنی پوری استعداد سے بولنگ کرنے کے لیے درکار جگہ ،یتنوں اطراف سے جائزہ لینے اور ڈیٹا حاصل کرنے کے حامل12کیمروں کی تنصیب اور مناسب علم رکھنے والی انتظامیہ بھی شامل ہے۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف الاردیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان سنٹروں کا اجازت نامہ دینے سے بڑے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے معاملات میں سہولت ہوگی جبکہ کھلاڑیوں کے بولنگ ایکشن کی جانچ بھی ہوتی رہے گی۔ دونوں سینٹر کھلاڑیوں کے ٹٰیسٹ نتائج کے اجرا اورآئی سی سی کے مروجہ قوانین کے مطابق مشکوک ایکشن کی تصدیق کے لیے کارڈف کی میٹروپولیٹن یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے۔

Latest from Blog