ٹنڈو محمد خان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 594 اسکیموں پر کام جاری ہے: ڈی سی او خان آصف میمن

جامعہ سندھ میں انٹر ڈپاٹمنٹل تقریری مقابلوں کا اعلان

ظہیر عباس ، جاوید میاندا د کا دستخط شدہ بیٹ 60لاکھ میں نیلام

چیئر مین پی سی بی کیس: نجم سیٹھی اور بورڑ کی عبوری کمیٹی کو نوٹس

ایشلے جائلز کوانگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچ برقرار رکھنا چاہیے:مکی آرتھر

انگلش کاﺅنٹئی ڈرہم کمار سنگاکارا سے معاہدے کی خواہاں

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ٹنڈو محمد خان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 594 اسکیموں پر کام جاری ہے: ڈی سی او خان آصف میمن

حیدر آباد:  صوبائی اور ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2013-14 کے تحت اس وقت ٹنڈو محمد خان میں 2954 ملین روپے کی لاگت کی کُل 594 اسکیموں پر کام جاری ہے۔ یہ بات ڈی سی ٹنڈو محمد خان آصف میمن کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی ۔ اجلاس میں مزید بتایاگیا کہ صوبائی وضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میں مختلف سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کی 655 ملین روپے کی لاگت کی کُل 135 اسکیموں پر عملدرآمد کیا گیا۔ جن میں سے 25 کا کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ اسکیموں پر کام جاری ہے،بلڈنگ سیکٹر کی 483 ملین روپے لاگت کی کُل 63 اسکیموں میں سے 11 مکمل ہیں، تعلیم کے شعبے کی 1433 ملین روپے کی لاگت کی کُل 35 اسکیموں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایاگیا کہ سوشل ایجوکیشن ریفارم پروگرام کے تحت ضلع بھر کے مختلف دیہاتوں میں نئے اسکول تعمیر کرنے کی 383 ملین روپے کی لاگت کی کُل 361 اسکیمیں ہیں جن میں سے 304 مکمل ہو چکی ہیں ،اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو متنبہ کیا کہ وہ جاری تمام ترقیاتی اسکیموں کو جون 2014 تک مکمل کر لیں اور اس ضمن میں کوئی بھی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ناصرف ٹھیکیدار بلکہ متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈی سی نے تعلقہ انتظامیہ اور ٹی ایم اے کو سخت ہدایت کی کہ شہر کے اہم بازاروں میں خواتین کے لیے بیت الخلا اور بس اڈو ںپر شیڈ تعمیر کرانے کے لیے فوری اقدامات کریں اور انھیںتفصیلی رپورٹ پیش کریں، انھوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں تجاوزات ختم کرنے کے لیے فوری طور پر موثر مہم کا آغاز کیا جائے اور اس ضمن میں کوئی بھی دبا قبول نہ کریں ،انھوں نے محکمہ جنگلات اور متعلقہ تعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہر کے اہم راستوں ، چوراہوں ، اسپتالوں ، اسکولوں سمیت پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر شجرکاری مہم شروع کریں جس سے نا صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی بھی ختم ہو گی اور شہریوںکو سہولیات حاصل ہو ںگی ،اس موقع پر ڈی سی نے تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ شہر سمیت ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور آج کے اجلاس میں دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کے متعلق انھیں تفصیلی رپورٹ پیش کریں اجلاس میں ایس ایس پی ذوالفقار مہر ، اسسٹنٹ کمشنرز ، مختلف محکموں کے ایگزیکیٹو انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔

مزید پڑھیں

جامعہ سندھ میں انٹر ڈپاٹمنٹل تقریری مقابلوں کا اعلان

حیدر آباد: ایڈوائزر بیورو آف اسٹیگس جامعہ سندھ پروفیسر محمد یوسف پردیسی نے 22 اپریل تک انگریزی، سندھی اور اردو میں انٹرڈپارٹمنٹل تقریری مقابلے کرانے کا اعلان کردیا۔ کامیاب ہونے والے امیداروں کو علامہ آئی آئی قاضی شیلڈسے نوازا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ اعلامئے میں پروفیسر محمد یوسف پردیسی نے مزید بتایا ہے کہ انگریزی میں تقریری مقابلہ 22 اپریل کو آرٹس فیکلٹی میں واقع شیخ ایاز آڈیٹوریم میں منعقد ہونگے، جن میں دوعنوان ہونگے۔ سنجیدہ ٹاپک ”تعلیم کا زوال قوم کا زوال“ ہوگا، جبکہ مزاحیہ عنوان ”اللہ کا شکر میں کنوارا ہوں“ رکھا گیا ہے اسی طرح 23 اپریل کو اردو مقابلوں کے لیے سنجیدہ موضوع ”قلم تیز چلتا ہے تلوار سے“ اور مزاحیہ موضوع ”یار ایسے بھی ہوتا ہے“ ہوں گے اسی طرح24 اپریل کو سندھی میں تقریری مقابلے ہوں گے ، جس میں سنجیدہ موضوع ”تربیت تعلیم سے بڑھ کر ہے“ اور مزاحیہ موضوع ”جو بولوں گا سچ بولوں گا“ ہون گے ۔ تمام شعبوں کے سربراہان کو اپنے شعبوں میں سے دو دو طلبہ کو نامزد کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جن میں ایک سنجیدہ اور دوسرا مزاحیہ موضوع پر اپنی تقریر کرے گا۔

مزید پڑھیں

ظہیر عباس ، جاوید میاندا د کا دستخط شدہ بیٹ 60لاکھ میں نیلام

لاہور: گورنر ہاﺅس لاہور میں سماجی تنظیم کی فنڈریزنگ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ 60 لاکھ جبکہ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی دستخط شدہ گیند 25 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی۔گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقدہ تقریب ایک سماجی تنظیم کی فنڈریزنگ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ 60 لاکھ روپے میں نیلام ہوگیا۔ ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ نیلامی کیلئے پیش ہوا جسے لاہور کی ایک معروف کاروباری شخصیت نے 60 لاکھ روپے کی بولی لگا کر حاصل کر لیا۔ جبکہ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی دستخط شدہ گیند 25 لاکھ روپے میںنیلام ہوئی۔

مزید پڑھیں

چیئر مین پی سی بی کیس: نجم سیٹھی اور بورڑ کی عبوری کمیٹی کو نوٹس

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی تقرر کے خلاف درخواست پر نجم سیٹھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔کیس کی سماعت جسٹس نور الحق قریشی کے روبرو ہوئی، اسکروٹنی کمیٹی کے سابق رکن الطاف حسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین تقرری اور ذکا اشرف کی برطرفی غیر قانونی ہے۔عدالت نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور پی سی بی عبوری کمیٹی کے ارکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

ایشلے جائلز کوانگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچ برقرار رکھنا چاہیے:مکی آرتھر

لندن: آسٹریلیا اور ساﺅتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈاینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو ایشلے جائلز کو ٹیم کوچ برقرار رکھنا چاہیے۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کارکردگی کے باوجود کوایشلے جائلز کو محدود اوورز کی کرکٹ میں انگلینڈ کا کوچ ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرتھر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے اینڈی فلاور کی کوچنگ میںٹیسٹ کرکٹ اور ایشلے جائلز کی کوچنگ میں ون ڈے کرکٹ میں کامیابیاں سمیٹی ہیں اس لیے ان کو ہٹا نا درست فیصلہ نہیں ہوگا۔سابق آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ میرے خیال میں انگلش بورڑ کو اسی کامیا ب منصوبہ بندی کو جاری رکھنا چاہیے۔آرتھر نے کہا کہ مورس اچانک کوچ کے لیے مضبوط امیدوار کی حیثیت سے سامنے آئے ہیںلیکن ان کے لیے دوبارہ کرکٹ میں وہ کچھ کر دکھانا آسان نہیں ہوگاان کا کہنا تھا کہ انگلش بورڑ کو چاہیے کہ یہ ذمہ داری ایشلے جائلز کو دے پھر دیکھے کیا ہوتا ہے۔مکی آرتھر جنوبی افریقی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں

انگلش کاﺅنٹئی ڈرہم کمار سنگاکارا سے معاہدے کی خواہاں

لندن: انگلش کائنٹی ڈرہم رواں سیزن کے لیے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کاراسے مختصر مدتی معاہدہ کر نے کی خواہاں ہے ۔ڈرہم شائر کمار سنگاکارا سے حتمی بات کر نے کی خواہش مند ہے لیکن انتظامہ اس قسم کے معاہدے سے خوش نہیں۔ ڈرہم کے کوچ جان لیویس کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے سا بق کپتان ڈررہم کے لیے بہترین ثابت ہوںگے ۔انھو ں نے کہا کہ میر ا نہیں خیال دنیا کا کوئی بھی بہترین کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ نہ رہا ہو۔36سالہ سنگاکا را نے حال ہی میں بنگلہ دیش میںٹی ٹوئنٹی و رلڈکپ جیتنے کے بعد مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ، انھوں نے 2007میں واروکشائر اور 2010میں لنکاشائر سے معاہدہ کیا لیکن کوئی میچ کھیل نہیں پائے تھے۔ تاہم ڈرہم نے آسٹریلین آل راﺅنڈر جوہن ہاسٹینگز سے 2014سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں