اسلام آباد/کراچی (پی پی آئی) حساس اداروں نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے مافیا کے گھروں پر ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے مارنے کی تیاری کر لی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے جس میں ذخیرہ کیے گئے ڈالرز کی برا?مدگی کے لیے ایف آئی اے اور حساس ادارے اب گھروں پرچھاپے ماریں گے۔ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔حساس اداروں کو کریک ڈاؤن کے بعد مافیاز کے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے کی مستند اطلاعات ملی ہیں، حساس اداروں نے غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی حاصل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پرٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے جس کے بعد گھروں میں ڈالر چھپانے والوں کو گرفتاری اورجیل میں قید کی سزائیں ملیں گی۔
بگ تھری کے ذریعے 30کروڑ ڈالر ہڑپ کیے جائیں گے : احسان مانی
پنجاب یوتھ فیسٹیول: چھانگا مانگا میں بسنت منانے کی تیاریاںمکمل
سیکیورٹی خدشات ، آئی پی ایل 7کی میزبانی کیلئے دبئی فیورٹ قرار
بگ بیش لیگ :آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد
مردان کے ہاکی کھلاڑیوں کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے آسٹر و ٹرف کا تحفہ
پیٹسبرگ اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں 4قومی کھلاڑیوں کی قسمت آزمائی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عید میلاد النبیﷺکے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی کمی کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی خصوصی تخفیف کی منظوری دے دی ہے،وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔
اسد عمرسمیت دیگر ملزمان کی 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی دونوں بہنوں سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اسد عمر سمیت سمیت دیگر ملزموں کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر جج عبہر گل نے سماعت کی، پی پی آئی کے مطابق اسد عمر اور دیگر نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، علیمہ خان روسٹرم پر آئیں اور عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں جناح ہاؤس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا، ہم عدالت انصاف کے لیے آئے ہیں، ہمیں انصاف دیا جائے۔ دریں اثنا عدالت نے اسد عمر اور چیرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع کردی اور پولیس سے تفتیش کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 34 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی،خدیجہ شاہ اور دیگر کی درخواست ضمانت سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
ملک بھر میں موجود ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ، 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی
اسلام آباد (پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں موجود ووٹرز کی تعداد جاری کر دی ہے، پی پی آئی کے مطابق اعدادوشمار میں ووٹ ڈالنے کی اہلیت رکھنے والے شہریوں کی تعداد 12 کروڑ، 69 لاکھ 80 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، اب یہ تعداد 12 کروڑ، 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 ہے، جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار258 ہے، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 ہے اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہے، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 594 ہے، اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 ہے۔ملک میں 18 سے 35 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار 197 ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے، 46 سے 55 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 ہے، 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 66 سال سے زائد عمر والے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 80 ہے۔
تلاش کریں
خبریں

بگ تھری کے ذریعے 30کروڑ ڈالر ہڑپ کیے جائیں گے : احسان مانی
لاہور: آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارت، انگلینڈ اورآسٹریلیا ایسوسی ایٹس ممالک کے30 کروڑ ڈالر کا فنڈز ہڑپ کرنا چاہتے ہیں جو ایسوسی ایٹ ممالک کے ساتھ زیادتی ہے۔ ایک انٹرویومیں احسان مانی کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کے اورکوئی زیادتی نہیں ہوسکتی کہ ایسوسی ایٹ ممالک کے ترقیاتی فنڈزمیں 30 کروڑ ڈالر کم کرکے بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو دے دیئے جائیں۔ ان تینوں ممالک کو پیسے کی کیا کمی ہے جبکہ ایسوسی ایٹ ممالک کو اپنی کرکٹ کی ترقی کے لیے پیسے ہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ احسان مانی کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا آئی سی سی کے اگلے اجلاس سے قبل حالات اپنے حق میں کرنے کے لیے سری لنکا اور بنگلہ دیش پردباﺅ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیزکو زیادہ سے زیادہ دو طرفہ سیریز کھیلنے کی یقین دہانی پہلے ہی کرائی جا چکی ہے۔

پنجاب یوتھ فیسٹیول: چھانگا مانگا میں بسنت منانے کی تیاریاںمکمل
لاہور: پنجاب حکومت لاہور میں رواں برس بسنت منانے کے بارے میں تاحال فیصلہ نہیں کرسکی، تاہم پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں چھانگا مانگا میں بسنت منانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ لاہور میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ پاکستان نے اسپورٹس فیسٹیول کے شرکاءنے اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے کیونکہ گزشتہ فیسٹیول میں32لاکھ افراد کی شرکت سے ریکارڈ بنا تھا جو رواں فیسٹیول کے تیسرے مرحلے کے اختتام پر ہی38لاکھ افراد کی شرکت سے ٹوٹ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل میں ورلڈ باکسنگ لیگ ہوگی جس میں دنیا کے بارہ ہیوی ویٹس ان ایکشن دکھائی دیں گے۔جبکہ موجودہ حالات میں لاہور میں بسنت منانے کا معاملہ زیر غور ہے۔ رانا مشہود احمد نے بتایا کہ برطانوی فٹ بال کلب پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس حوالے سے اسپورٹس بورڈ پنجاب اور فٹ بال کلب میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔

سیکیورٹی خدشات ، آئی پی ایل 7کی میزبانی کیلئے دبئی فیورٹ قرار
ممبئی: بھارت میں عام انتخابات میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کی میزبانی کے لئے متحدہ عرب امارات کے نام پر غور شروع کردیا ۔ بھارت میں اپریل میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران آئی پی ایل جیسے ہائی پروفائل ایونٹ کا منعقد ہونا کھلاڑیوں کے تحفظ کے لئے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ اس مقصد کے لئے سری لنکا،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے بعد اب یو اے ای کے نام پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اخراجات میں کمی کی وجہ سے آئی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن یو اے ای میں ہوسکتا ہے ۔

بگ بیش لیگ :آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد
میلبورن: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے تلخ رویے پر آف اسپنر بریڈ ہوگ پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کردیا ۔ بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کے خلاف میچ میں بریڈ ہوگ اور آل راﺅنڈر ڈیوڈ ہسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا ۔ میچ ریفری ڈیرل ہارپر نے اس واقعے کا نوٹس لیا ۔تفتیش کے بعد بریڈ ہوگ کو قصوروارقرار دے کر ان پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

مردان کے ہاکی کھلاڑیوں کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے آسٹر و ٹرف کا تحفہ
مردان: مردان کے ہاکی کھلاڑیوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے آسٹروٹرف کا تحفہ مل گیا ،جلدہی آسٹرو ٹرف کی تنصیب کا کام شروع کردیا جائے ۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مردان حاجی منور خان نے کہا ہے کہ پشاور کے بعد مردان میں ہمارے پاس کھیلوں کی تمام سہولیات موجود ہیں اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ مزید سہولیات کے ساتھ ساتھ موجودہ سہولیات کے معیار اور گنجائش میں اضافہ کریں ۔

پیٹسبرگ اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں 4قومی کھلاڑیوں کی قسمت آزمائی
نیویارک: پی ایس اے پیٹسبرگ اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا آج (جمعہ ) سے آغاز ہوگا ،چار پاکستانی کھلاڑی بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے ۔پاکستانی کھلاڑیوں میں جرحان زمان ،یاسر بٹ ،حمزہ شاہ بخاری اورعاقب حنیف شامل ہیں ۔ قومی کھلاڑیوں کو مین راﺅنڈز تک رسائی کے لئے کوالیفائنگ راﺅنڈ ز میں کامیابی حاصل کرنی پڑے گی ۔

