پنجاب یوتھ فیسٹیول: چھانگا مانگا میں بسنت منانے کی تیاریاںمکمل

لاہور: پنجاب حکومت لاہور میں رواں برس بسنت منانے کے بارے میں تاحال فیصلہ نہیں کرسکی، تاہم پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں چھانگا مانگا میں بسنت منانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ لاہور میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ پاکستان نے اسپورٹس فیسٹیول کے شرکاءنے اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے کیونکہ گزشتہ فیسٹیول میں32لاکھ افراد کی شرکت سے ریکارڈ بنا تھا جو رواں فیسٹیول کے تیسرے مرحلے کے اختتام پر ہی38لاکھ افراد کی شرکت سے ٹوٹ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل میں ورلڈ باکسنگ لیگ ہوگی جس میں دنیا کے بارہ ہیوی ویٹس ان ایکشن دکھائی دیں گے۔جبکہ موجودہ حالات میں لاہور میں بسنت منانے کا معاملہ زیر غور ہے۔ رانا مشہود احمد نے بتایا کہ برطانوی فٹ بال کلب پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس حوالے سے اسپورٹس بورڈ پنجاب اور فٹ بال کلب میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔

Next Post

بگ تھری کے ذریعے 30کروڑ ڈالر ہڑپ کیے جائیں گے : احسان مانی

Thu Jan 30 , 2014
لاہور: آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارت، انگلینڈ اورآسٹریلیا ایسوسی ایٹس ممالک کے30 کروڑ ڈالر کا فنڈز ہڑپ کرنا چاہتے ہیں جو ایسوسی ایٹ ممالک کے ساتھ زیادتی ہے۔ ایک انٹرویومیں احسان مانی کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کے اورکوئی زیادتی نہیں ہوسکتی کہ ایسوسی ایٹ ممالک کے ترقیاتی فنڈزمیں 30 […]