کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں شہری نے ڈکیتی کے دوران بہادری دکھاتے ہوئے اسلحہ چھین لیا، موٹر سائیکل پر آیا ڈاکو نہتا ہوا تو برا بھلا کہتا ہوا پیدل ہی فرار ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت کی اور دھینگا مشتی کے دوران ڈاکو سے اسلحہ چھین لیا۔ ڈاکو نے اسلحہ شہری کے ہاتھ میں دیکھا تو گولی چلنے کے خوف سے اپنی موٹرسائیکل بھی نہ لی اور پیدل ہی بھاگ گیا، بھاگتے ہوئے شہری کو برا بھلا بھی کہتا رہا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے واردات کا پتہ چلنے پر شہری کی درخواست پر رپورٹ درج کر لی۔
میرپورخاص : مسافر بس الٹنے سے 22افراد زخمی ،تین کی حالت تشویش ناک
شہداد پور : مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
جام شورو: جامعہ سندھ میں 16ویں انٹر یونیورسٹی ڈیبیٹ 8اکتوبر سے شروع
حیدرآباد : جماعت اسلامی کامہنگائی کے خلاف جمعے کو سندھ میں یوم احتجاج منانے کا اعلان
حیدرآباد : جمعیت علماءپاکستان ملی یکجہتی کو نسل کی مکمل تعاون کرے گی: صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے 1300خیمے روانہ کردئے : شرجیل میمن
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے حلف اٹھا لیا
پشاور (پی پی آئی) پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔پی پی آئی کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس محمد ابراہیم سے حلف لیا۔ تقریب میں نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا اعظم خان بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کے دیگر اعلیٰ جج حضرات، سینئر وکلا سمیت وکلا تنظمیوں کے عہدے داران نے بھی شرکت کی۔
سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
اسلام آباد (پی پی آئی)سائفر گمشدگی کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے شاہ محمود قریشی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا، تفتیشی ٹیم کی جانب سے ملزم کے مزید 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا سائفر کے حوالے سے کیس لگا ہوا تھا، عدالت نے مزید دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کا سارا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور ویڈیو و دیگر مواد کی مدد سے انکوائری آگے بڑھائی جائے گی۔سائفر گمشدگی کیس میں شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمہ نمبر 6/2023 ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں 15 اگست کو سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف درخواست مسترد
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کیخلاف درخواست مسترد کردی۔پی پی آئی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار وکیل ابراہیم ابڑو عدالت کے رو برو پیش ہوئے،جسٹس یوسف علی سعید نے کہاکہ آپ پاکستان سروسز رولز نکال لیں،آپ غلط قانون بتا رہے ہیں،عدالت نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
تلاش کریں
خبریں

میرپورخاص : مسافر بس الٹنے سے 22افراد زخمی ،تین کی حالت تشویش ناک
(October 2, 2013)
میرپور خاص: میر پور ضاص کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے سے 22افراد زخمی ہوگئے ۔ میرپور اخاص کے قریب جھلوری لنک روڈ پر واقع گاﺅں امیر خان خاص خیلی کے پاس ایک تیز رفتار مسافر بس ٹائی راڈٹوٹ جانے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 22افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو میرپو ر خاص اسپتال لایا گیا جہاں فوری طبی امداد مہیا کی گئی ،زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ چھے زخمیوں کو سرجیکل وارڈ میںداخل کر دیا گیا ہے ،دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

شہداد پور : مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
(October 2, 2013)
شہداد پور: شہداد پور میں مختلف واقعات میںدو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور 33سالہ محمد سلیم پر اسرار سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ،ورثاءکا کہنا ہے کہ گھر میں ریوالور صاف کر تے ہوئے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہو گئے ،متوفی تین بچوں کے باپ تھے جبکہ شہدا پو رکے نواحی قصبے ڈھڑو شریف میں ابڑو قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں بیس سالہ نوجوان خادم حسین گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔دوسری جانب شہداد پور پولیس نے چار روز قبل رہزنی کے واقعے میں جاں بحق ہو نے والے زمیندار علی حسن لھوسو کے قتل کا مقدمہ تین نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیاہے، پولیس نے درجن سے زائد افراد کوگرفتار کر لیا ہے تاہم اصل ملزمان تک نہیں پہنچ سکی ، ایس ایچ او شہداد پو رکا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

جام شورو: جامعہ سندھ میں 16ویں انٹر یونیورسٹی ڈیبیٹ 8اکتوبر سے شروع
(October 2, 2013)
جام شورو: جامعہ سندھ جام شورومیں 16ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ڈیبیٹ 8اکتوبر سے شروع ہوں گے ۔ جامعہ سندھ جامشورو کے بیورو آف اسٹئگس کے ایڈوائزر محمد یوسف پردیسی نے جاری کردہ اعلامیہ میںکہا ہے کہ 16ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ڈبیٹ مقابلوں میں شرکت کرکے علامہ اقبال شیلڈ 2013 جیتنے کے سلسلے میں انٹر ڈپارٹمینٹل تقریری مقابلہ 2013 رواں ماہ کے 8 تاریخ سے منعقد ہوں گے۔ 8 اکتوبر کو “طاقتور ملک دنیا جی تباہی جو باعث آھے” کے عنوان پر سندھی میں ، 9 اکتوبرکو “کرپشن کا خاتمہ نظام اسلام سے ممکن ہے” کے عنوان پر اردو میںاور “Politics is to Polish Education” کے عنوان پر انگریزی میں 10 اکتوبر کو تقریری مقابلے آرٹس فیکلٹی بلڈنگ کے شیخ ایاز آڈیٹوریم میں منعقد ہونگے۔ تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے ہرایک طالب علم کو 4 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔۔

حیدرآباد : جماعت اسلامی کامہنگائی کے خلاف جمعے کو سندھ میں یوم احتجاج منانے کا اعلان
(October 2, 2013)
حیدرآباد: جما عت اسلامی بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضا فے کے خلاف جمعے کو سندھ بھر میںیوم احتجاج منائے گی ۔ جماعت اسلامی حےدرآبادکے اعلامیہ کے مطابق امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کی اپیل پر جمعہ اکتوبرکوسندھ بھر مےں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں مےںا ضافے کے خلاف یوم احتجاج منایاجائے گا۔حےدرآبادمےں نمازجمعہ کے فوراًبعدجامع مسجداورنگزیب گاڑی کھاتہ چوک پرضلعی امیر شیخ شوکت علی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔علاوہ ازیں شےخ شوکت علی نے کہاہے کہ حکومت کوکسی صورت عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں مےں باربازاضافے نے صورت حال سنگین بنادی گئی ہے ہرشخص مہنگائی سے پریشان ہے ۔حکومت نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں مےں اضافہ واپس نہ لیاگیاشدیدردعمل کاسامناکرناپڑے گاحکومتی بدمعاشی کے خلاف جمعہ کوبھرپورعوامی مظاہرہ کرےںگے۔

حیدرآباد : جمعیت علماءپاکستان ملی یکجہتی کو نسل کی مکمل تعاون کرے گی: صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
(October 2, 2013)
حیدرآباد: جمعیت علما پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کو نسل کابھر تعاو ن کریںگے۔ جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے ملاقات کی اور انھیں ملی یکجہتی کونسل میں شمولیت کی دعوت دی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماآصف لقمان قاضی،حافظ عاکف سعید،مولانا عبدالمالک،ثاقب اکبر اور پیر علی محمد شامل تھے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے ملی یکجہتی کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی نے دیگر مسالک کے قائدین واکابرین کے ساتھ مل کر ملی یکجہتی کونسل جن حالات میں بنائی تھی اب حالات اس سے بھی بدتر ہیں دشمنان اسلام کی سازشیں عروج پر ہیںفرقہ واریت کی آگ کو ہوا دی جارہی ہے ،مصر وشام میں اس آگ کو بھڑکایا جاچکا ہے اور اسکی تپش یہاں محسوس کی جارہی ہے یہ حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ ملی یکجہتی کونسل کا احیاءہو اور اس پلیٹ فارم سے اتحاد امت کے لئے بھرپور کوشش کی جائے جمعیت علماءپاکستان اس میں مکمل تعاون کرے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے 1300خیمے روانہ کردئے : شرجیل میمن
(October 2, 2013)
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر بلوچستان کے ضلع آواران کے زلزلہ متاثرین کیلئے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے آج مزید 1300خیمے روانہ کردیئے گئے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہاکے اس سے پہلے 1200خیمے اور 295کاٹن ادویات پر مشتمل 11ٹرک کا امدادی سامان بھی بھیجا جا چکا ہے ۔انھوں نے اپیل کی پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے کلفٹن تین تلوار پرقائم ریلیف کلیکشن کیمپ میں بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے دل کھول کر امدادی سامان جمع کرائیں ۔

