سباستین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عمران خان 61برس کے ہوگئے

جوناتھن ٹروٹ انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر

فلپائنی باکسر پیکیاﺅ نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم

دوسرے ٹی 20میں ڈیل اسٹین کی شوخیاں ،عمر اکمل سے بیٹ کھینچ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

سباستین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی

ساﺅ پالو: فارمولا ون کے ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی۔برازیل کے شہر ساو پالو میں ہونیوالی ریس کے کوالیفائنگ راونڈ میں ڈرائیورز نے بہترین ڈرائیونگ کے مظاہرے دکھائے۔ چار بار کے عالمی چیمپئن جرمن ڈرائیور نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ چھبیس اعشاریہ چار سات نو سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ویٹل کو سیزن کی نویں جبکہ کیریئرکی 45 ویں پول پوزیشن کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جرمنی ہی کے کی دوسری اور اسپینش ڈرائیور کی تیسری پوزیشن رہی۔

مزید پڑھیں

پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عمران خان 61برس کے ہوگئے

کراچی: پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان عمران خان61برس کے ہوگئے ۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان عمران خان1952میں لاہورمیں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیرکا آغازصرف سولہ سال کی عمرمیں کیا۔عمران خان نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیوانیس سال کی عمرمیں انگلینڈ کیخلاف برمنگھم میں کیا۔ جبکہ ان کا ون ڈے ڈیبیو تین سال بعد انگلینڈ ہی کیخلاف ہوا۔ عمران خان کا کیرئیردوعشروں پرمحیط رہا۔ انہوں نے اپنے کیرئیرکا آغازبالرکی حیثیت سے کیا اوربہت جلد بیٹسمینوں کیلئے دہشت کی علامت بن گئے۔ عمران نے بیٹنگ میں بھی اپنا لوہا منوایا، ان کا شماردنیا کے بہترین آل راﺅنڈرزمیں ہوتا تھا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزاررنزاورتین سووکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے آٹھویں آل راﺅنڈرہیں۔1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی جیت کا سہرا بھی عمران خان کے سرجاتا ہے جنہوں نے زخمی ہونے کے باوجود ٹیم کی کمان سنبھالی اورآسٹریلیا کی سرزمین پرپاکستان کوپہلی بارورلڈ چیمپئن بنوادیا۔عمران نے 175ون ڈے میچزمیں تین ہزارسے زائد رنزبنائے اورایک سوبیاسی کھلاڑیوں کوشکارکیا۔ 1982میں عمران خان نے قومی ٹیم کی قیادت سنبھالی۔ پاکستان نے ان کی قیادت میں اڑتالیس ٹیسٹ کھیلے، چودہ جیتے، آٹھ ہارے جبکہ چھبیس ڈراکئے۔ ان کی قیادت میں کھیلے گئے ایک سوانتالیس ون ڈے میں سے پاکستان نے ستترمیں فتح سمیٹی۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ اوربھارت کی سرزمین پرپہلی بارسیریزجیتیں۔ عمران خان فاسٹ بالرکی حیثیت سے انیس سوبیاسی میں بام عروج پرتھے، اس سال انہوں نے نو ٹیسٹ میچوں میں باسٹھ وکٹیں اپنے نام کیں۔ عمران خان نے پاکستان کوکرکٹ کا عالمی چیمپئن بنواکرایسا کارنامہ انجام دیا جوصدیوں یاد رکھا جائیگا۔

مزید پڑھیں

جوناتھن ٹروٹ انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر

لندن: انگلش بے باز جوناتھن ٹروٹ انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر کردیئے گئے ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اینڈی فلاور کے مطابق ٹروٹ کافی عرصے پٹھوں میں دباﺅ کا شکار تھے ۔ کھلاڑی کو مکمل صحتیاب ہونے کے لئے کھیل سے وقفہ دیا گیا ہے تاکہ وہ اگلی سیریزوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں ۔جوناتھن ٹروٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سو فیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے لیکن اب وہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کھیل سے وقفہ لے کر اپنی صحتیابی کی طرف توجہ کرنی چاہیئے ۔

مزید پڑھیں

فلپائنی باکسر پیکیاﺅ نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

مکاﺅ: عالمی چیمپئن فلپائنی باکسر پیکیاﺅ نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔مکاﺅ میں ہونیوالی ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کی فائنل مقابلے میں دونوں باکسرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا،جس میں ورلڈ چیمپئن فلپائنی باکسر مینی پیکیاو نے امریکی حریف برینڈن روئس کو شکست دی۔پیکیاو کی فتح کا سکور ایک سو بیس،ایک سو آٹھ، ایک سو انیس ، ایک سو نو ،ایک سو اٹھارہ ، ایک سو دس پوائنٹس رہا،مینی پیکیاو کو باکسنگ کیرئیر میں دسویں بار ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

مزید پڑھیں

آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم

کیپ ٹاﺅن: قومی ٹیم کے آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم ہو گئے، جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور اہم ترین ٹی ٹوئنٹی میچ میںصرف تیرہ رنز بنا سکے۔پاکستان کی طرف سے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے شاہد آفریدی آئے۔ سترہویں اوور میں ان کی آمد نے سنسنی پھیلادی ۔ سنسنی خیز اننگز کو تیز تر کرنے کے بجائے شاہد آفریدی گیندیں ضائع کرنے لگ گئے۔ پہلی دس گیندوں میں سے پانچ سمجھ ہی نہ سکے یعنی صرف پانچ سنگلز بنا پائے۔ جبکہ ایک فری ہٹ کو ضائع کیا ۔ شاہد آفریدی کی یہ ناکام اننگز پہلی نہیں، اس سے پہلے وہ سترہ ٹی 20 کھیل چکے لیکن ایک نصف سنچری بھی مکمل نہ کر سکے۔ یعنی آخری بار تین جون دوہزار بارہ کو سری لنکا کے خلاف 52 رنز اسکور کر سکے۔

مزید پڑھیں

دوسرے ٹی 20میں ڈیل اسٹین کی شوخیاں ،عمر اکمل سے بیٹ کھینچ لیا

کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر ڈیل اسٹین دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اسٹین نے محمد حفیظ کو آوٹ کر کے ایک بار پھر مذاق اڑایا، جب کہ عمر اکمل کا بلا تھام کر چلتے بنے۔پاکستان کی اچھی بیٹنگ کے باوجود جنوبی افریقہ کی گن کے فائر جاری رہے، اور شوخیاں بھی عروج پر رہیں۔ لگاتار دوسری بار حفیظ کو پویلین بھیجا تو ڈیل اسٹین پھر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔عمر اکمل پر بالنگ کا جادو نہ چل سکا تو انوکھا مذاق سوجھا، انہوں نے عمر اکمل کا بیٹ ہی لے کر بالنگ کے لئے چلنے لگے، پھر واپس آکر بیٹ واپس کیا۔ بعد میں ڈیل اسٹین نے ہی عمر اکمل کو بھی آوٹ کیا۔

مزید پڑھیں