کراچی (پی پی آئی) ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈارکے بجٹ تقریر میں اعلان کردہ اضافہ سے ای او بی آئی کے پنشنر ز ہنوزمحروم ہیں کیونکہ ای او بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہنوز نوٹی فی کیشن جاری نہیں کیا اس لئے ستمبرمیں ملنے والی اگست کی پنشن بھی 10ہزار نہیں بلکہ حسب سابق ساڑھے آٹھ ہزار ہی ہوگی حالانکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ تقاریر میں اعلان کردہ اضا فوں کے نوٹی فی کیشن جاری ہو چکے ہیں اور حاضر سروس اسٹاف او ریٹائرڈ پنشنرز کو اگست میں ہی بڑھائی گئی تنخواہ اور پنشن ہی ملی تھی۔ پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کی توجہ دلائی ہے کہ ای او بی آئی پنشن میں آخری اضافہ جنوری 2020 میں کیا گیا تھا۔ قانون کے مطابق ہر تین برس بعد ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ واجب ہو جاتا ہے۔ لہذا سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی بجٹ تقریر میں اعلان کردہ اضافہ کا اطلاق جنوری 2023سے کیاجائے
پیپلز پارٹی نے لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا
دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے:اظہر خان
چوتھی قومی رینکنگ چیمپئن شپ : محمد آصف اور حمزہ اکبر کو اپ سیٹ شکستیں
17ویں سندھ گیمز دسمبر میں کراچی میںکرانے کا اصولی فیصلہ
بیٹسمینوں کو اپنی تیکنیک بہتر بنانے کی ضرورت ہے : عامر سہیل
پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حکومتی اعلان کے باوجود نجی اداروں میں ملازمین کی کم ازکم تنخواہ پرعملدرآمد نہ ہوسکا
کراچی (پی پی آئی) وفاقی اور صوبائی بجٹ میں حکومتوں نے تمام نیم سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ 32ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔2ماہ گزرنے کے باوجود اس پرنجی اداروں میں عملدرآمد نہیں ہورہاجس کی وجہ سے ملازمین پریشانی کا شکار ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق نجی اداروں کے ملازمین نے حکومت سندھ سے اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملازمین کو بدترین مہنگائی میں ریلیف مل سکے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی تجارت کی روک تھام کا دن منا یا گیا
کراچی (پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی تجارت کی روک تھام کا دن منا یا گیا،اس دن کے منانے کا مقصد انسانی غلاموں کی تجارت کے المیہ اور اس کی ممانعت کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے،پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں حقوق انسانی کی تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
حضرت غوث بہاوالدین زکریا ملتانی ؒکا عرس شروع
ملتان (سٹاف رپورٹر) حضرت غوث بہاوالدین زکریا ملتانی ؒکے 784 ویں سالانہ 3 روزہ عرس کی تقریبات کا بدھ کو آغاز ہو گیا،پی پی آئی کے مطابق اس بار سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی اسیری کے باعث شریک نہیں ہیں حالانکہ عرس پر ان کی شرکت اس لئے یقینی ہوتی ہے کہ وہ عقیدت مندوں سے روحانی خطاب کے ساتھ ساتھ عرس کی کئی قدیم رسومات بھی انجام دیتے ہیں۔پہلی بار مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدوم زین حسین قریشی نے اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ مزار کو غسل دے کر تقریبات کا افتتاح کیا بعدغسل اور چادر پوشی قومی زکریا کانفرنس کی پہلی نشست شروع ہوئی۔
تلاش کریں
خبریں

پیپلز پارٹی نے لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا
کراچی: لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کی تیاری کرلی گئی ، ریونیو ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ساتویں ضلع کی تشکیل کے بعد لیاری پر کام شروع ہوگا۔ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے لیاری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ساتویں ضلع کی حد بندی کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیرڈاکٹرسکندرمیندھروکا کہنا ہے کہ انتظامی ضرورت کے تحت مزید اضلاع بن سکتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرسید سرداراحمد نے نئے اضلاع بنانے کی اعلانیہ مخالفت تو نہیں کی مگران کا کہنا تھا کہ کراچی کو اضلاع کی بجائے زونز میں تقسیم کرنا عوامی مفاد میں ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں نئے اضلاع کی تشکیل پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا گیا ہے، نئے اضلاع بنانے کا مقصد کراچی کی آبادی کو تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر تقسیم کرنا ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے:اظہر خان
لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اظہرخان کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کوئی نیا کھلاڑی طلب نہیں کیا۔ کوئی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ نہیں جارہا۔ چیف سلیکٹر اظہرخان نے بتایا کہ دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے۔ کپتان محمد حفیظ اور مصباح الحق،کوچ ڈیوواٹمور اور منیجر معین خان پرمشتمل سلیکشن کمیٹی پلیئنگ الیون کا انتخاب مشاورت سے کرتی ہے۔ انہیں اس کام کے لیے سلیکشن کمیٹی سے مشورے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ نے کسی کھلاڑی کو طلب کیا تو غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آل راونڈرز عبدالرزاق اور شعیب ملک کے ان فٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

چوتھی قومی رینکنگ چیمپئن شپ : محمد آصف اور حمزہ اکبر کو اپ سیٹ شکستیں
کراچی: چوتھی قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے روز دو اپ سیٹ ہوگئے، ورلڈ چیمپئن محمد آصف اور قومی چیمپئن حمزہ اکبر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی جمخانہ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا آغاز ہی حران کن نتائج سے ہوا۔ پنجاب کے بابر مسیح نے عالمی چیمپئن محمد آصف کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دی۔ دو فریم میں خسارے کے باوجود بابر مسیح نے آصف کو ہرایا۔ سندھ کے خرم اغا نے قومی چیمپئن حمزہ اکبرکو دو چار دو سے آوٹ کلاس کیا۔ خرم نے آخری فریم میں تہتر کا بریک بھی کھیلا۔ منگل کو دیگر میچوں میں فرحان نور، اسجد اقبال ، شاہد آفتاب، محمد سجاد اورعبدالستارنے کامیابی سمیٹی۔

17ویں سندھ گیمز دسمبر میں کراچی میںکرانے کا اصولی فیصلہ
کراچی: سندھ اسپورٹس بورڈ نے 17ویں سندھ گیمز آئندہ ماہ کے وسط میں کراچی میں کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔باوثوق ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان چند روز میں متوقع ہے ۔ سندح اسپورٹس ذرائع کے مطابق سندھ میں قائم دو صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنوں کے ساتھ ساتھ 33سے زائد کھیلوں کی متوازی ایسوسی ایشنز کی آپسی چپقلش کی وجہ سے سندھ اسپورٹس نے ایونٹ کو خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ کھیل نے ابتدائی ہوم ورک بھی مکمل کرلیا ہے ۔

بیٹسمینوں کو اپنی تیکنیک بہتر بنانے کی ضرورت ہے : عامر سہیل
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی بلے بازوں کی تیکنیک درست کرنا لازمی ہوگیاہے ،جبکہ واٹمو ر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں عامر سہیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے قومی ٹیم کو درپیش یکساں نوعیت کے مسائل کے باوجود ہیڈ کوچ واٹمور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیاب نہ ہوسکے ،اب وقت آگیا ہے کہ ان کی جگہ کسی اور کو آزمایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ ،ناصر جمشید ،عمر امین اور عمر اکمل کی بیٹنگ تیکنیک اچھی نہیں ہیں ،جس کی وجہ سے بیٹنگ لائن کی کمزوریاں بدستور برقرار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں اعلٰی سطح پر تبدیلیوں کے بغیر ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ہے۔

پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری
لاہور: پی سی بی نے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر،پریس سیکریٹری اور بورڈ ممبران کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ۔پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق انہیں انتخابات کے لئے پی سی بی کا خط مل گیا ہے اور الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ دو دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک ملک بھر کی 36ایسوسی ایشنز کے صدور ،سیکریٹریز اور خزانچی ووٹ ڈالیں گے ۔

