فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی مصر پہنچ گئی

مصباح الحق رواں سال چار مرتبہ مین آف دی میچ قرار پائے

ٹور دی پاکستان سائیکل ریس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے نیشنل ٹیم آف دی ائیر 2013کا ایوارڈ جیت لیا

برطانوی ٹینس کھلاڑی ایلینابیلٹیکا نے ٹینس کو خیرآباد کہہ دیا

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے شعیب ملک اور عبدالرزاق ان فٹ قرار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی مصر پہنچ گئی

قاہرہ: آئندہ برس برازیل میںہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی مصر میں پہنچ گئی ۔ فٹ بال شائقین کی بڑی تعداد نے ٹرافی دیکھنے کے لئے اہرام مصر کا رخ کیا۔مصر میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد ٹرافی تیونس روانہ ہوجائے گی ۔فیفا ورلڈکپ ٹرافی ٍ267دنوں میں دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کرکے برازیل پہنچے گی ۔

مزید پڑھیں

مصباح الحق رواں سال چار مرتبہ مین آف دی میچ قرار پائے

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق رواں سال چار مرتبہ مین آف دی میچ قرار پائے ۔ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان نے سب سے زیادہ پانچ مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ وہ دو مرتبہ میں آف دی سیریز بھی رہے ۔ بھارت کے ویرا ت کوہلی نے بھی چار مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔مصباح الحق نے رواں برس سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے ۔اس فہرست میں ویرات کوہلی تیسرت اور تلکارتنے پانچویں نمبر پر ہیں ۔

مزید پڑھیں

ٹور دی پاکستان سائیکل ریس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

لاہور: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ٹور دی پاکستان سائیکل ریس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ پنجاب سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ کے مطابق میگا ایونٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔ادریس خواجہ کا کہنا تھا کہ کئی انٹرنیشنل ٹیموں نے ریس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ،جبکہ پشاور سے شروع ہونے والی ریس کا اختتام کراچی میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے علاوہ کوئی بھی نام نہاد تنظیم قومی چیمپئن شپ کرانے کا استحقاق نہیں رکھتی ۔بعض عناصر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے صوبائی ٹیموں کے ساتھ ساتھ محکمہ جاتی ٹیموں کو بھی شرکت کے دعوت نامے بھجودیئے گئے ہیں ،جواب آنے کے بعد چیمپئن شپ کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے نیشنل ٹیم آف دی ائیر 2013کا ایوارڈ جیت لیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے نیشنل ٹیم آف دی ائیر 2013کا ایوارڈ جیت لیا ۔ ایوارڈ پروٹیز ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقا اسپورٹس کے فنکشن میں وصول کیا ۔ اس موقع پر جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لوگارٹ نے بہترین کارکردگی پر نیشنل ایوارڈ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروٹیز نے رواں برس جس اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ اس ایوارڈ کی حقیقی معنوں میں حق دار ہے۔

مزید پڑھیں

برطانوی ٹینس کھلاڑی ایلینابیلٹیکا نے ٹینس کو خیرآباد کہہ دیا

لندن: سابقہ برطانوی نمبر ایک ٹینس اسٹار ایلینا بیلٹیکا نے ٹینس کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔بیلٹیکانے 2012میں ٹینس کی عالمی رینکنگ میں ٹاپ ففٹی میں جگہ بنائی ۔30سالہ بیلٹیکا نے اپنے ٹینس کیرئیر میں نامور کھلاڑیوں کو شکست دی جس میں چین کی لی نا اور فرنسیسکاشوﺅن شامل ہیں ۔بیلٹیکا دومرتبہ آسٹریلین اوپن کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی جبکہ ایک مرتبہ ومبلڈن میں بھی تیسرے راﺅنڈ تک پہنچی ۔فٹنس مسائل کے سبب بیلٹیکا نے ٹینس کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے شعیب ملک اور عبدالرزاق ان فٹ قرار

جوہانسبرگ: قومی کرکٹ ٹیم کے دو ممتاز آل راﺅنڈرز شعیب ملک اور عبدالرزاق کو ان فٹ قرار دے کر جنوبی افریقا کیخلاف کرکٹ سیریز سے باہر کردیا گیا ۔ دونوں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والے کرکٹ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھالیکن اب ان کو فٹنس مسائل کے سبب سیریزسے باہر کردیا گیا ہے ۔ شعیب ملک اپنی انگلی کے زخم اور عبدالرزاق ہیمسٹرگ انجری کے باعث جنوبی افریقا سے واپس وطن لوٹیں گے ۔ واضح رہے کہ دو نوں کھلاڑیوں کو طویل عرصے کے بعد حال ہی میں دبئی میں شیڈول جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20سیریز میں واپسی کا موقع دیا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں