سری نگر (پی پی آئی)متحدہ مجلس علما مقبوضہ جموں وکشمیر کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظربندی اور انہیں مسلسل 211 ویں جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے پر مقبوضہ وادی کی مساجد میں علمائے کرام نے سخت تشویش ظاہر کی متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کے سرکردہ اراکین نے افسوس ظاہر کیاکہ میر واعظ عمر فاروق 4 اگست 2019سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں اور قابض انتظامیہ نے انکی مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد کر رہی ہے۔ انہوں نے میرواعظ کی طویل ترین نظربندی پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی وجہ سے جامع مسجد کے منبر و محراب گزشتہ4 سال سے زائد عرصے سے رشدو ہدایت، قال اللہ وقال الرسول ﷺ پر مبنی مواعظ حسنہ اور دعوت و تبلیغ سے مکمل طور پر خاموش ہیں۔مجلس علما نے میرواعظ عمر فاروق کے علاوہ معروف خطیب اوراسکالر مولانا مشتاق احمد ویری اور مولوی عبدالرشید دادی کے علاوہ مجلس کے جنرل سیکریٹری مولانا سید الرحمن شمس رہائی کا بھی مطالبہ کیا جو کہ کئی برس سے جیلوں میں قید ہیں۔علاوہ ازیں مختلف مقامات پر میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظربندی کیخلاف احتجاج اور رہائی کیلئے مظاہرے بھی کئے گئے۔
عرفان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں رحیم محمڈن اور اسلامیہ اسپورٹس کی کامیابی
ڈھرکی : تعلیم حاصل کرنے دی جائے ،طالب علم کا حکومت سے مطالبہ
حیدر آباد : ایم کیو ایم کے تحت سانحہ 30ستمبر کے شہدا کی 25ویں برسی منائی گئی
حیدر آباد : گورنمنٹ کالج کالی موری کے پروفیسر عقیل احمد انتقال کر گئے
حیدر آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت
سکرنڈ: بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہیں : سید قائم علی شاہ
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
عمران کے ساتھ کھڑا ہوں، کمرہ عدالت سے پرویز الٰہی کی کا شیخ رشید سے تبادلہ خیال
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا توکمرہ عدالت میں وکیل نے اپنے فون سے پرویز الٰہی کی شیخ رشید سے بات کروائی۔ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ اور شیخ رشید کے مابین دو بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق پرویز الہیٰ نے شیخ رشید کو کہا کہ مجھے دو دن تھانہ سی آئی اے میں رکھا جس میں آپ کو رکھاگیا۔بہت ظالم لوگ ہیں، میں نے بتایا دل میں اسٹنٹ پڑے ہوئے ہیں۔ آپ کے بارے میں تھانے والے بتا رہے تھے کہ جب شیخ رشید گرفتار تھے تو انہیں بخار تھا۔تو کہا گیا شیخ رشید کو رضائی نہیں دینی، پھر کچھ لوگوں نے رضائی کمبل آپ کو دئیے۔ پرویز الٰہی نے نگران وزیراعلی پنجاب کا بھی فون کال پر تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب میرا رشتہ دار ہے لیکن حالات آپ کو معلوم ہیں۔عمران کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں سب معلوم ہے۔پی ٹی آئی میں باقیوں کا آپ کو معلوم ہے۔
ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، سابق ایم این اے سمیت 300سے زائدشامل
اسلام آباد (پی پی آئی)بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاہور میں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بجلی چوروں کے ساتھ نرمی ختم کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ادھر لاہور سمیت لیسکو ریجن میں بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا جہاں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے جن کیخلاف 130مقدمے درج کیے گئے ہیں۔پشاور میں بھی قانون حرکت میں آگیا جہاں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جب کہ میرپور خاص، نواب شاہ، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔دوسری جانب کیسکو چیف عبدالکریم جمالی نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی، پشین، خانوزئی اور لورالائی میں 67بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع اور برقی آلات ضبط کرلیے گئے جب کہ بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروادی گئی ہیں۔عبد الکریم جمالی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں تقریبا 2کروڑ 30لاکھ کی نادہندہ سیمنٹ فیکٹری اور 44لاکھ روپے کی نادہندہ ایک آئس فیکٹری کے کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیے گئے ہیں۔
سندھ میں سلیکا سینڈسمیت50 ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر کا انکشاف
کراچی (پی پی آئی)نگراں صوبائی وزیر معدنیات و ذخائر میر خدا بخش مری نے کہا ہے کہ صرف سندھ کی سرزمین پر پچاس ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے سلیکا سینڈ سمیت معدنی ذخائرموجود ہیں جبکہ ملک محض ایک ٹریلین ڈالر کے لیے ترس رہا ہے۔یہ بات انہوں نے محکمہ معدنیات و ذخائر ڈویلپمنٹ اور داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔میر خدا بخش مری نے کہا کہ پہلی بار بائیولوجیکل مشینوں کے استعمال، ڈیٹا شئیرنگ اور ریسرچ کے ذریعے سے ان ذخائر سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔صوبائی وزیر برائے معدنیات کا کہنا تھا کہ ماضی میں محکمے، جامعات اور متعلقہ ذمہ داران کی غلطیوں سے اس محکمے میں بہتر کام نہ ہوسکا، دنیا کے مختلف ممالک کی جی ڈی پی ان کی معدنیات پر منحصر ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس شعبے میں نئی ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری لائی جائے۔۔نگراں صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف اداروں کو شکایتی خط لکھا ہے، محکمہ کا سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے اور مانیٹرنگ کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی
تلاش کریں
خبریں
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا
پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی
ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

عرفان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں رحیم محمڈن اور اسلامیہ اسپورٹس کی کامیابی
کراچی: کورنگی یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ناصر اسپورٹس گراﺅنڈ کورنگی میں منعقدہ عرفان شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوںمیں رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاﺅن اور اسلامیہ اسپورٹس نے کامیابی حاصل کر لی ۔پہلے میچ میں شاہ فیصل ٹاﺅن کی ٹیم رحیم محمڈن نے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط ٹیم برما محمڈن کو 3-0سے زیر کردیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالصمد اور صدام نے ایک ایک گول اسکور کئے ، دوسرے میچ میں اسلامیہ اسپورٹس نے مد مقابل کورنگی نیشنل کو 2-0سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔قبل ازیں میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی چیئر مین SYDOسورم بیگ چترالی سے کرا یا گیا اس موقع پر رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاﺅن کے روح رواں پرویز قاسو اور ٹورنامنٹ آرگنائزرزبھی موجود تھے، میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری ابرار حسن ،عبدالواحد جمیل احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض نصیر الدین عباسی نے انجام دیئے ۔

ڈھرکی : تعلیم حاصل کرنے دی جائے ،طالب علم کا حکومت سے مطالبہ
ڈھرکی: ڈھرکی کے طالب علم کا پولیس آفیسر کے بیٹے پر الزم کہ انھیں تعلیم حاصل کرنے سے روکا جا رہاہے۔ ڈھرکی کے رہائشی میٹرک کے طالب علم وقار احمد چاچڑ نے میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس میں الزام عا ئد کیا کہ پولیس افسرمحمد بخش اعوان کے بیٹے نے دوستی نہ رکھنے پرانھیں تین اسکولوں سے نکلوا دیا جس کے بعد تعلیم ادھوری رہ گئی ہے،انھوں نے کہا کہ مذکورہ شکایت لے کر جب وہ پولیس اسٹیشن ڈھرکی پہنچا تو عملے نے پولیس آفیسر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔ طالب علم وقار احمد نے مزید کہا کہ پولیس افسر کے بیٹے نے اس کے گھر کے سامنے اپنے مسلح افراد کو بٹھا دیاہے اور ان کے گھر والون کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے،انھوںنے کہاکہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے اپنی کلاس میں پوزیشن ہولڈرہیں لیکن اب وہ اپنے گھر میں بند ھ ہوکررہ گیا ہے ۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحفظ فراہم کرکے پولیس افسر اور اس کے بیٹے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر انھیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو ایس ایس پی گھوٹکی کے آفس کے سامنے خودسوزی کروں گا ۔

حیدر آباد : ایم کیو ایم کے تحت سانحہ 30ستمبر کے شہدا کی 25ویں برسی منائی گئی
حیدرآباد: متحدہ قو می موومنٹ حیدرآبادزون کے زیر اہتمام سانحہ 30ستمبر کے شہداءکی25 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زونل آفس پر شہداءکے ایصال ثواب کےلئے قرآن و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیاجس میںمتحدہ قو می موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ،خالد سلطان ،ایم کیوایم سند ھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی واراکین رشید بھیاء، ممبران صوبائی اسمبلی رعناصدیقی ،عائشہ آفتاب حیدرآبادکے زونل انچارج نوید شمسی اراکین زونل کمیٹی حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی ،راشد خلجی ،دلاور قریشی کے علاوہ اے پی ایم ایس او،ایلڈرز ونگ میڈیکل ایڈ، لیگل ایڈ،شعبہ خواتین اور سیکٹرو یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان ا ور ہمدردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،قرآن و فاتحہ خوانی کے اختتام پر اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں سانحہ 30ستمبر کے شہداءسمیت تحریک کے تمام شہداوں کے درجات کی بلندی ، قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین بھتےجے عارف حسین شہید سمیت تحریک کے تمام شہداءکی مغفرت کے علاوہ قائد تحریک کی صحت و درازی عمر او ر تحریک کی کامیابی کےلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔بعد ازیں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے پکاقلعہ گروانڈ میں واقع شہداءقبرستان میں شہداءکی قبر وں پر حاضری دیں اور فاتحہ خوانی کی ۔

حیدر آباد : گورنمنٹ کالج کالی موری کے پروفیسر عقیل احمد انتقال کر گئے
حیدرآباد: پرافیسر عقیل احمد کھو کھر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔گورنمنٹ کالج کالی موری کے فزکس ڈپارٹمنٹ کے استاد اورجمیل احمدکھوکھر کے بھائی اسسٹنٹ پروفیسر عقیل احمد کھوکھر دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ،ان کی نمازجنازہ رہائش اللہ والاچوک ہیرآبادمےں اداکی گئی ،نمازجنازہ مےں گورنمنٹ کالج کالی موری کے اساتذہ،اسٹاف ،طلبہ ،شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات ،دوست احبا ب اور عزیر واقارب نے شرکت کی ۔جماعت اسلامی حیدر آبادکے رہنماﺅں نے عقیل احمدکھوکھر کے انتقال پر دلی غم کااظہارکیا۔جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماعبدالوحےدقریشی ،امیرضلع شےخ شوکت علی ،جنرل سیکریٹری طاہرمجیدراجپوت ،رضوان احمدگدی ،احمدمظہوراشرف اور حسن راشدودیگر نے ان کی مغفرت اوربلندی

حیدر آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت
حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد کی پشاور قصہ خوانی بازار بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے ۔امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادشےخ شوکت علی ،جنرل سیکریٹری حافظ محمدطاہرراجپوت اور نائب امیر رضوان احمدگدی نے قصہ خوانی بازار پشاور بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قصہ خوانی بازاربم دھماکے مےں انسانی جانوں کانقصان قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ طالبان سے مذاکرات سے قبل بم دھماکوں اور ڈرون حملوں مےں تیزی اپنوں کا کام نہیں ہوسکتا ،بم دھماکوں کی سیریزکے پیچھے وہ قوتیں ملوث ہےں جنھیں پرامن پاکستان برداشت نہیں ۔انھوں نے کہاکہ مسلسل بم دھماکے اور ڈرون حملوں مےں بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہےں ۔بھارت اسرائیل اور امریکہ پاکستان کومستحکم نہیں دیکھناچاہتے ہےں ۔ایک ایسے وقت مےں بم دھماکوں اور ڈرون حملوں مےں تیزی آئی ہے جب اے پی سی کے فیصلے کے مطابق حکومت اور طالبان مذاکرات کاآغازہونے والاہے ۔اس سے یہی بات ثابت ہوتی ہے ان انسانیت سوزوارداتوں کے پیچھے وہ قوتیں ہےں جنھیں حکومت طالبان مذاکرات کے ذریعے امن پسندنہیں ہے ۔ماضی کی طرح پاکستان مےںامریکا اسرائیل اور بھارت ملوث ہےں۔حکومت مناسب فضا مےں طالبان سے فوری مذاکرات شروع کردے اپنے لوگ مذاکرات ضرورکریںگے۔جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے قصہ خوانی بازارپشاور بم دھماکوں کے شہداکے لیے دعابھی کی ۔

سکرنڈ: بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہیں : سید قائم علی شاہ
سکرنڈ: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت بلاول بھٹو زرداری ہے جو کہ پاکستان کی عوام کے لئے شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہے ۔ وہ آج سکرنڈ کے قریب گاوں¿ں پنہل چانڈیو میں ایم آر ڈی تحریک کے شہداءکی 30ویں برسی کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی ایک عوامی پارٹی ہے جس کے پاس مخلص کارکنان کا بڑا ذخیرہ ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد شریک چیئر مین اور سابق صدر جناب آصف علی زرداری نے کہا تھاکہ وہ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔یہی وجہ ہے کہ پی پی پی کے خلاف سندھ میں گذشتہ انتخابات میںدس جماعتی اتحاد بنا لیکن سندھ کے عوام نے پی پی پی کے حق میں ووٹ دیکر انہیں ایسی شکست دی کہ وہ سالوں تک یاد کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ اس الیکشن میں پی پی پی کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں اور ہمیں نتائج پر کافی تحفظات تھے لیکن جمہوریت کے تسلسل کی خاطر ہم نے نتائج تسلیم کےے ۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی بلا تفریق لوگوں کی قیادت کرنے میں یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے سانگھڑ اور تھر پارکر سے بھی سیٹیں جیتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے شہیدوں کے ضلع بے نظیر آباد کو بہت ترقی دلائی ہے اور ایسی ہی ترقی پسماندہ ضلع تھرپارکر کو بھی دلائی ہے جہاں صرف تھر کوئلے کا پروجیکٹ بے مثال خوشحالی لائے گا ۔ ہمیں منع کیا گیا لیکن پھر بھی ہم مسیحی برادری کی ہمدردی اور ان کی مدد کے لئے دوسروں سے پہلے پشاور گئے اور اسی طرح جب بلوچستان میں زلزلہ آیا تو ہم نے اس وقت بلوچستان کے وزیر اعلیٰ( جو اس وقت بیرون ملک تھے) سے اور چیف سیکریٹری سے رابطہ کیا اور وہاں بلوچ بھائیوں کے پاس دکھ کی اس گھڑی میں جانا چاہا لیکن ہمیں وہاں بھی سیکیورٹی خطرات کے بارے میں بتایا گیا لیکن ہم نے پی پی پی قیادت کے حکم پر ان خطرات کے باوجود بلوچستان کا دورہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم وہاں خالی ہاتھ نہیں گئے بلکہ کافی کچھ دے کر بھی آئے ہیں اور مزید دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ایم آر ڈی کے شہداءکوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی پی پی کبھی بھی اپنے شہدا ءبھلا نہیں سکتی اور وہ ان کے ورثا کے ساتھ قدم بہ قدم ساتھ کھڑی رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداءکی یاد سیاست کرنے کے لئے نہیں بلکہ عقید تاً مناتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی ملک میں ایک واحد سیاسی پارٹی جسے بے لوث ورکروں کی طاقت حاصل ہے اور ہم اس ورثے کو تا قیامت اپنے ساتھ رکھیں گے ۔ انھوں نے ایم آر ڈی

