جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی بگ تھر ی معاملے پر خفیہ ڈیل کی سخت تردید

لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ’بھارت رتنا ‘ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

کرکٹ کے عاشق ڈاکٹر محمد علی شاہ کی وفات کو ایک سال بیت گیا

نیوزی لینڈ کو بھارت کیخلاف ہوم سیریز سے 35ملین ڈالر کا فائدہ

ایشین اسنوکرچیمپئن شپ میں 4رکنی قومی ٹیم حصہ لے گی:عالمگیر شیخ

نیوزی لینڈ کا بھارتی نژاد اسپنر اندر بیر کو پہلا ٹیسٹ کھلانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی بگ تھر ی معاملے پر خفیہ ڈیل کی سخت تردید

ڈربن: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے بگ تھری فارمولے کے حق میں ووٹ دینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔افریقن بورڈ نے بگ تھری کے معاملے پر کسی بھی قسم کی ڈیل کرنے سے انکار کر دیا۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شدہ ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی سے جوڑ توڑ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔اس سے پہلے کرکٹ ویب سائٹ میں جنوبی افریقہ اور بی سی سی آئی میں گٹھ جوڑ کرنے کے بارے میں رپورٹ دی گئی تھی جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی کی ٹیم جنوبی افریقہ بھیجنے کے بعد پروٹیز بورڈ کا ووٹ بگ تھری کے حصے میں آ سکتا ہے۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممبر ملک سے ڈیل کی خبریں جھوٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے دیگر ممبران سے بگ تھری کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں۔جنوبی افریقن بورڈ کے صدر نے کہا کہ بگ تھری کے معاملے پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے۔افریقن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا کہ اائی سی سی کو پوزیشن پیپر میں بگ تھری معاملے پر دوبارہ غور کرنے کی ضروت ہے۔ہارون لورگاٹ کے مطابق تین بڑوں کے حوالے تمام مالی اور انتظامی امور سونپنے سے پہلے آئی سی سی کو باقی ممبران کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔

مزید پڑھیں

لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ’بھارت رتنا ‘ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

نئی دہلی: بھارت کے سابق لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو بھارت کا سب سے بڑا”رتنا” ایوارڈ دیدیا گیا۔ سچن ٹنڈولکر بھارت رتنا کا اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے۔گالف کلب میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں عالمی نمبر ایک امریکی گالفر ٹائیگرووڈز بھی موجود تھے۔ تقریب میں بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ “بھارت رتنا” کے اعزاز سے نوازا۔ سچن ٹنڈولکر یہ اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے سپورٹس مین بن گئے ہیں۔ 40 سالہ سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کی دنیا میں عظیم کارناموں کے ساتھ یادگار عالمی ریکارڈز بھی بنا رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں

کرکٹ کے عاشق ڈاکٹر محمد علی شاہ کی وفات کو ایک سال بیت گیا

کراچی: پاکستان کے مایہ نازآرتھوپیڈک سرجن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے رکن مرحوم ڈاکٹرمحمد علی شاہ کودنیا سے گزرے ایک سال بیت گیا۔محمد علی شاہ، پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے لیکن ان کی پہچان کھیلوں کا فروغ رہی ۔2008 میں سندھ اسمبلی کے رکن بنے، کئی سال تک صوبائی وزیرکھیل رہے، اپنے والد اصغرعلی شاہ کے نام سے کراچی میں اسٹیڈیم تعمیرکرایا۔ سری لنکن ٹیم پرحملے کے بعد کوئی غیرملکی ٹیم پاکستان آنے کو تیارنہ تھی۔ ایسے میں محمد علی شاہ نے اپنے رسک پر ورلڈ الیون کوپاکستان بلایا۔ 2010 کے کامن ویلتھ گیمزمیں شامل قومی دستے کے چیف ڈی مشن رہے، خدمات کا اعتراف سرکاری سطح پر بھی کیا گیا، پاکستان کے اعلی ترین اعزازات پرائڈ آف پرفارمنس، تمغہ امتیاز اورستارہ امتیازسے نوازا گیا۔ ہر میدان میں سرگرم محمد علی شاہ چار فروری2013 کو زندگی کی جنگ تو ہار گئے لیکن قوم کی دلوں کو جیت گئے۔

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ کو بھارت کیخلاف ہوم سیریز سے 35ملین ڈالر کا فائدہ

ویلنگٹن: بھارت کے ساتھ جاری کرکٹ سیریز سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو اب تک 35ملین ڈالر کا فائدہ مل گیا ۔ اطلاعات کے مطابق یہ منافع نیوزی لینڈ میں ہونے والے کسی بھی میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رواں سیریز سے ہونے والا منافع 2009میں بھارتی ٹیم کے دورے سے ہونے والے منافع سے کہیں زیادہ ہے ۔

مزید پڑھیں

ایشین اسنوکرچیمپئن شپ میں 4رکنی قومی ٹیم حصہ لے گی:عالمگیر شیخ

کراچی: رواں برس متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایشین اسنوکرچیمپئن شپ میں 4رکنی قومی ٹیم حصہ لے گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن کے صدرعالم گیرشیخ کا خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ جونیئرز اور سینئر ایشیا ئی چیمپئن شپ کے لیے بہترین انداز میں تیاری کیا جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایشین جونیئرایونٹ بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں ہوگا۔ جس میں ماجد علی کی وائلڈ کارڈ انٹری کنفرم ہے۔ ہ باقی تین کھلاڑی نیشنل جونیئر مقابلوں کے بعد کوالیفائی کریں گے۔ عالم گیرشیخ نے بتایا کہ سینئر ایشین ٹورنامنٹ کی میزبانی اس بارمتحدہ عرب امارات کا شہرالعین کرے گا۔ اس میں بھی پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو شرکت کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مارچ میں قومی چیمپئن شپ کے بعد چار کھلاڑی ایشین چیمپئن شپ کے لیے منتخب کے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ کا بھارتی نژاد اسپنر اندر بیر کو پہلا ٹیسٹ کھلانے کا فیصلہ

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف 6فروری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے بھارتی نژاد اسپنر اندربیر سنگھ کو حتمی اسکواڈ میں شامل کرنے کافیصلہ کرلیا ۔ بھارتی شہر لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے اندربیر نے اس سے قبل نیوزی لینڈ کی طرف سے پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 11وکٹیں حاصل کی ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان ڈینئیل ویٹوری کی عدم موجودگی پر اندربیر کو پہلے ٹیسٹ کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ بنایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں