کرکٹ کے عاشق ڈاکٹر محمد علی شاہ کی وفات کو ایک سال بیت گیا

کراچی: پاکستان کے مایہ نازآرتھوپیڈک سرجن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے رکن مرحوم ڈاکٹرمحمد علی شاہ کودنیا سے گزرے ایک سال بیت گیا۔محمد علی شاہ، پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے لیکن ان کی پہچان کھیلوں کا فروغ رہی ۔2008 میں سندھ اسمبلی کے رکن بنے، کئی سال تک صوبائی وزیرکھیل رہے، اپنے والد اصغرعلی شاہ کے نام سے کراچی میں اسٹیڈیم تعمیرکرایا۔ سری لنکن ٹیم پرحملے کے بعد کوئی غیرملکی ٹیم پاکستان آنے کو تیارنہ تھی۔ ایسے میں محمد علی شاہ نے اپنے رسک پر ورلڈ الیون کوپاکستان بلایا۔ 2010 کے کامن ویلتھ گیمزمیں شامل قومی دستے کے چیف ڈی مشن رہے، خدمات کا اعتراف سرکاری سطح پر بھی کیا گیا، پاکستان کے اعلی ترین اعزازات پرائڈ آف پرفارمنس، تمغہ امتیاز اورستارہ امتیازسے نوازا گیا۔ ہر میدان میں سرگرم محمد علی شاہ چار فروری2013 کو زندگی کی جنگ تو ہار گئے لیکن قوم کی دلوں کو جیت گئے۔

Latest from Blog