راولپنڈی(پی پی آئی)رینجرز نے بھارت سے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی شہریوں کوگرفتار کرلیا۔بھارتی اسمگلرز/جرائم پیشہ افراد منشیات، ہتھیار اور ایمونیشن پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلاروک ٹوک نقل وحرکت حیران کن ہے، بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑبعیدازقیاس نہیں۔ گرفتاربھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ، وشال سنگھ شامل ہے جب کہ جالندھرکے مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے گروندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیرقانونی داخلے پر پاکستانی قوانین اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر کارروائی ہوگی۔
روہت شرما نے ون ڈے تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا
حیدر آباد : یونین آف جرنلسٹ کا اجلاس ،پی ایف یو جے کے نو منتخب اراکین کو مبارک باد
چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے جنرل منیجر ایشیاکی وزیر اعلیٰ سندھ کو تعمیرات کی پیش کش
نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ، دوہفتے میں جواب طلب
نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ
فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بجلی بم پھرگرنے کو تیار، 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ
اسلام آباد (پی پی آئی)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے یہ بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری ہے، نیپرا 30 اگست کو سماعت کریگا۔پی پی آئی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست منظور ہو گئی تو صارفین پر 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں گرفتار حیدر مجید ملٹری کے حوالے
لاہور (پی پی آئی) 9مئی کو کور کمانڈر ہاوس پر حملے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حیدر مجید کو ٹرائل کیلئے ملٹری کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مجید حیدر کی والد کی بیٹے کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سلطان تنویر نے درخواست پر سماعت کی، پولیس کی جانب سے مجید حیدر کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی، پولیس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور کے ذریعے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حسان نیازی اور مجید حیدر کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا ملٹری کے کمانڈنگ آفیسر کی جانب سے دو خط موصول ہوئے تھے جس میں حسان نیازی اور حیدر کو آرمی ایکٹ کے تحت تحقیقات کیلئے ملٹری کے حوالے کرنے کا کہا گیا تھا،مجید حیدر کو ملٹری کے حوالے کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مجید حیدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے کنوینر بھیہیں،قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو بھی انہی الزامات کے تحت ٹرائل کیلئے ملٹری کے حوالے کیا گیا تھا۔
سید عطا اللہ شاہ بخاری کی62ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
کراچی (پی پی آئی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی اورتحریک آزادی کے رہنماامیرشریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری کی62ویں برسی ملک بھر میں عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی، عالمی تنظیم تحفظ ختم نبوت،انجمن احرارپاکستان، ختم نبوت ر ابطہ کونسل سمیت دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام ایصال ثواب کی مجالس کا انعقاد کیاگیاپی پی آئی کے مطابق شرکا نے امیرشریعت عطااللہ شاہ بخاری کی تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت کیلئے گرانقدر خدمات اور سرکوبی فتنہ قادیانیت کیلئے مثال جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تلاش کریں
خبریں

روہت شرما نے ون ڈے تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا
(November 2, 2013)
بنگلور: بھارت کے روہت شرما نے ون ڈے کی تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا ۔روہت شرماون ڈے کی دوسری سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔روہت شرما نے بنگلور کے میدان میں آسٹریلوی باﺅلروں کو دن میں تارے دکھادیئے۔ روہت شرما کے لاٹھی چارج کے سامنے آسٹریلوی باﺅلرز بے بس نظر آئے۔ روہت شرما کی شاندار اننگز سے شائقین بے حد محظوظ ہوئے۔روہت شرما نے 156 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ون ڈے کی تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری مکمل کی۔ روہت شرما کی ریکارڈ ساز اننگز میں ریکارڈ 16 بلند وبالا چھکے شامل ہیں۔اس سے قبل ایک اننگز میں سب سے چھکے مارنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا۔ روہت شرما سے قبل بھارت ہی کے سچن ٹنڈولکر اور ویندر سہواگ کو ون ڈے میں ڈبل سنچر ی بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

حیدر آباد : یونین آف جرنلسٹ کا اجلاس ،پی ایف یو جے کے نو منتخب اراکین کو مبارک باد
(November 2, 2013)
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس صدر جنید خانزادہ کی زیرصدارت منعقد ہوا ،جس میں سیکرٹری جاوید نثار چنہ، نائب صدر عبداﷲ سروہی، جوائنٹ سیکرٹریز عبدالکریم شیخ، اشوک شرما، خازن ناصر شیخ اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری امین یوسف سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور پی ایف یو جے کے انتخابات کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے کی شدید مذمت کی گئی ،اجلاس میں ایچ یو جے کی ممبر شپ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور محمد حسین خان کی نگرانی میں ایک اسکروٹنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو آنے والے ممبر شپ فارم کی اسکروٹنی کرے گی اور پی ایف یو جے کے آئین کے مطابق ممبر شپ کو یقینی بنائے گی، اجلاس میں سیکرٹری جنرل جاوید نثار چنہ کی سربراہی میں ایک آئینی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، اجلاس میں ایچ یو جے کا حیدرآباد میں دفتر قائم کرنے اور ویب سائیڈ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں صحافی عمران پاٹولی کے والد آفتاب رند کی والدہ اور فوٹوگرافر فرحان خان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی اور کیمرہ مین عامر زیدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائے بھی کی گئی جو ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔

چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے جنرل منیجر ایشیاکی وزیر اعلیٰ سندھ کو تعمیرات کی پیش کش
(November 1, 2013)
کراچی: چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹر نیشنل کے ایشیا ڈویژن کے جنرل منیجر وانگ ڈانگ نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور سندھ میں تعمیراتی کاموں سرمایہ کاری کی پیش کش کی جس کا وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انھیں بتایا کہ حکومت سندھ اس وقت تھر پار کر میں کوئلے کی کانوں سے بجلی پیدا کر نے کے لیے مختلف کمپنیوں سے معاہدات کر رکھے ہیں جن پر عملدآمد کے لیے وہاں ہمیں سڑکیں اور ائر پورٹ جیسی سہولیات فراہم کرنی ہیں ، اسی طرح کراچی میں بڑے پیمانے پر ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے سرمایہ کاری ہو گی ، انھوں نے وانگ ڈانگ سے کہا کہ ان دونوں شعبوں کے علاوہ کوئلے اور ہوا سے بجلی پیدا کر نے کے منصوبو ںمیںبھی سر مایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ رواں سال دسمبر میں چین کی تین بڑی سرمایہ دار کمپنیاں صوبہ سندھ کا دورہ کر رہی ہیں جن کے ساتھ ہمارے معاہدے ہونگے ، اس موقع پر وانگ ڈانگ نے کہا کہ وہ دو سوتین ہفتوں میں سروے کرکے اپنی سرمایہ کاری کے متعلق ترجیحات کے بارے میں حکومت سندھ کو آگاہ کریں گے ، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکرٹری انرجی اور اس کی ٹیم کو ان کی کمپنی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کر نے اور سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیے ۔

نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ، دوہفتے میں جواب طلب
(November 1, 2013)
اسلام آؓباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے احمد نواز خان کی جانب سے نجم سیٹھی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجم سیٹھی عدالتی فیصلے کے باوجود بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر چیئرمین پی سی بی کے طور پر کام جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنا توہین کے زمرے میں آتا ہے۔کسی کو عدالتی فیصلے کی تضحیک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عدالت نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پی سی بی بتائیں کہ الیکشن کیلئے جسٹس ریٹائرڈ منیر اے شیخ سے رابطہ کیا یا نہیں۔

نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ
(November 1, 2013)
اسلام آؓباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات گورننگ باڈی کو منتقل کر دیئے گئے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے 3 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں نجم سیٹھی کی جانب سے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر حکم امتناعی کا ذکر نہیں کیا گیا۔ نجم سیٹھی کو ہٹانے کے حکم کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایڈہاک ختم ہوگیا اور تمام اختیارات بورڈ کی گورننگ باڈی کو منتقل ہو گئے۔ آرٹیکل 41 کے تحت گورننگ بورڈ کے اختیار بحال ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے گورننگ بورڈ کے ارکان نے مشاورت بھی شروع کر دی ہے اور بہت جلد گورننگ بورڈ کے اہم اجلاس کا بھی امکان ہے۔ اب گورننگ بورڈ ہی الیکشن اور دیگر معاملات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا
(November 1, 2013)
پیرس: فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔فرانس میں زیادہ کمانے والوں سے 75فیصد ٹیکس کی وصولی کی فہرست میں فٹبال کلبوں کو بھی شامل کر لیا گیا۔فرانسیسی صدرکا کہنا تھا کہ ایک ملین یورو سے زائد کمانے والی ساری کمپنیاں ٹیکس جمع کرانے کی پابند ہیں۔ جن کلبوں نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا یہ قانون ان پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس سے قبل ٹیکس کی ادائیگی پر نیشنز پرفیشنل کلبز یونین نے احتجاج کیا تھا۔ اور نومبر دسمبر میں ہونے والے سارے میچز میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
