راولپنڈی/مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)بھارت کی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یٰسین ملک کی سربراہی میں قائم تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جموں کشمیر لبریشن فرنٹ) نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم یا یٰسین ملک کا اْن کی اہلیہ مشعال حسین ملک کی بطور معاون خصوصی نگران وزیر اعظم تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق مشعال حسین ملک نے 2009 میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران یٰسین ملک سے شادی کی تھی، حال ہی میں انہیں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں 5 معاونین خصوصی میں سے ایک کے طور پر شامل کیا گیا ہے، انہیں انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کا قلمدان سونپا گیا ہے۔اس تعیناتی کو بھارتی میڈیا میں خوب کوریج ملی، سوشل میڈیا پر بھی مختلف ردعمل سامنے آئے اور بھارتی جیل میں قید ان کے شوہر یسٰین ملک کی حفاظت کے حوالے سے خدشات بھی ظاہر کیے گئے۔راولپنڈی میں قائم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائم مقام چیئرمین راجا حق نواز نے کہا کہ پاکستانی شہری مشعال حسین ملک جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی رکن نہیں ہیں، اْن کے کسی بیان یا عمل کو تنظیم سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، نہ ہی انہوں نے خود کبھی ایسا کوئی دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمین کی شریک حیات کے طور پر وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ساتھ پوری کشمیری قوم کی طرح یٰسین ملک کا خاندان بھی ان کے بھارت کے ہاتھوں استحصال پر فکرمند ہے۔راجا حق نواز نے بتایا کہ عالمی سطح پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے حامی جائز سیاسی اور سفارتی ذرائع سے یٰسین ملک کی وکالت کر رہے ہیں۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے یٰسین ملک کی پرامن، غیر مذہبی، غیر انتہا پسندانہ اور عدم تشدد پر مبنی جدوجہد کی تعریف کی اور انہیں حقیقی تحریک آزادی کا قومی ترجمان قرار دیا۔
دبئی میںشاہینوںکا بھرپور پریکٹس سیشن، کپتان اور کوچ فتح کیلئے پرعزم
چین :1118اونٹ سواروں نے ریس میں شرکت کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا
یوایس انڈی کا ر ریس : نیوزی لینڈ کے سکاٹ ڈکسن نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے،ٹیسٹ سیریز جیتیں گے:سہیل تنویر
برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری
جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز،قومی کھلاڑیوں کا کیمپ جاری
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک کی پہلی خصوصی عدالت قائم
ملک بھر میں درج مقدمات کی سماعت کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کردی گئی۔قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔پی پی آئی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے، جج ابوالحسنات آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کریں گے۔
آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی اسلام آباد میں انتقال کرگئے
اسلام آباد (پی پی آئی) معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال میں انتقال کرگئے ان کا تعلق سرگودھا کی زاہدکالونی سے تھا۔علامہ محمد حسین نجفی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی 1932 میں پیداہوئے، محمدحسین ڈھکوکے نام سے مشہور تھے، انہوں نے کئی کتب تحریر کیں، ان کی کتب میں اثبات الامام، تفسیر فیضان الرحمن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسائل الشریعہ اردو ترجمہ وسائل الشیعہ، شرح اردو اعتقادات شیخ صدوق بھی ان کی تصنیفات میں شامل ہیں۔ انہوں نے مدرسہ سلطان المدارس الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیل بنی ہاشم کی بنیاد رکھی تھی۔
جڑانوالہ کے مسلمانوں نے مسیحی برادری کو عبادت کیلئے مسجدپیش کردی
جڑانوالہ (پی پی آئی) سانحہ جڑانوالہ کے بعد مسلمانوں نے مسیحی برادری کی عبادت کے لیے مسجد کھولنے کی پیشکش کردی اور وفد نے چرچ انچارج سے کہا کہ صبح مسجد کھول دیں گے، آپ وہاں آئیں اور اپنی عبادت کریں۔پی پی آئی کے مطابق جڑانوالہ کے تاریخی چرچ سالویشن آرمی کے انچارج میجر معشوق مسیح نے بتایا کہ ’یہاں پر ایک مسجد ہے، ان کا وفدہمارے 2 دفعہ پاس آیا جنھوں نے کہا کہ ہم صبح نو بجے آپ کے لیے مسجد کھول دیں گے، آپ وہاں آئیں، جس طرح آپ چرچ میں عبادت کرتے ہیں، اسی طرح آپ یہاں عبادت کریں،’میں نے ان سے کہا کہ آپ ایک مرتبہ سب سے مشورہ کر لیں، یہ نہ ہو کہ پہلے چرچ پر حملہ ہوا اور اب مسجد پر ہو جائے تو وہ دوبارہ آئے کہ سب سے بات چیت کرکے آئے ہیں، دوبارہ آکر کہا کہ ہم ہر قسم کا خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں، آپ آئیں۔’ ہم آپ کے لیے مسجد کھولتے ہیں کیونکہ ہمارے نبی نے مسیحیوں کو عبادت کے لیے جگہ دی تھی، اس لیے آپ لوگ آئیں، ہم مسجد کھولیں گے‘۔ان کاکہناتھاکہ ’ہمارے پاس انتظامیہ کے لوگ بھی آئے تھے کہ ہم چرچ کی مرمت کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم نے انکار کر دیا،ہم نے ان سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ آپ یہ چرچ مکمل طور پر گرا کر دوبارہ بنائیں کیونکہ اوپر والی منزل پر تقریباً 200 افرادعبادت کرتے ہیں اور اس وقت اس جگہ دیواریں اور چھتیں کمزور ہیں، اگر وہ کسی دن گرگئیں تو پھر کوئی سانحہ ہوسکتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

دبئی میںشاہینوںکا بھرپور پریکٹس سیشن، کپتان اور کوچ فتح کیلئے پرعزم
دبئی: ٹیسٹ کرکٹ نمبر ون ٹیم کو شکست دینے کے بعد قومی شاہینوں نے دوسرے میچ میں بھی تیاریوں کے لیے کمر کس لی۔ دبئی میں بھرپور پریکٹس سیشن کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ نے فتح کے عزم کا اظہار کیا۔دبئی میں قومی کرکٹرز نے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کے زیر نگرانی چار گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا جس میں بیٹنگ بولنگ اور خاص کر فیلڈنگ کی بھرپور ٹریننگ کی۔ قومی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پرجوش اور جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار جنوبی افریقہ کو کلین سویپ شکست دیں گے۔ دوسری جانب ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور بھی سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ کوچ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیسٹ نمبر ون ٹیم کم بیک کر سکتی ہے لیکن ان کی کوشش ہو گی کہ اچھا کھیل کر سیریز اپنے نام کریں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں 23 اکتوبر کو سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دبئی کے میدان میں اتریں گی۔

چین :1118اونٹ سواروں نے ریس میں شرکت کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا
شنگھائی: شمال مغربی چین میں1118اونٹ سواروں نے ریس میں ایک ساتھ شرکت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ چین میں دنیا کا سب سے بڑا اونٹوں کا ریس مقابلہ ہوا جس میں ایک ہزار ایک سو اٹھارہ اونٹوں نے پانچ ہزار میٹر رقبے پر مشتمل ریس میں حصہ لیا۔ صحرائی جہازوں کی اس شاندار ریس کو دیکھنے کے لیے ہزاروں سیاح بھی یہاں پہنچے۔ شنگھائی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کواٹرز کے ڈائریکٹر نے ریس کی انتظامیہ کو سند سے نوازا۔

یوایس انڈی کا ر ریس : نیوزی لینڈ کے سکاٹ ڈکسن نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کیلیفورنیا: امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں یو ایس انڈی کار ریس میں ڈرائیورز کی شاندار پرفارمنسسز،آسٹریلیا کے ول پاور نے فائیو ہنڈرڈ ریس جیتی تو نیوزی لینڈ کے ڈرائیور سکاٹ ڈکسن نے چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔کیلیفورنیا میں سیزن کی انڈی کار ریس میں ڈرائیورز کی شاندار اور جارحانہ ڈرائیونگ کے مظاہرے دیکھنے کو ملے،برق رفتاری کے ساتھ سفر طے کرتے ہوئے کئی ڈرائیورز کی گاڑیوں کو حادثوں کا سامنا کرنا پڑا۔دو ڈرائیورز تو دیوار سے ٹکرانے کے بعد معمولی زخمی بھی ہوئے،ایونٹ میں شامل آسٹریلین ڈرائیور ول پاورکی عمدہ اور شاندار ڈرائیونگ کے باعث وہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوئے لیکن کار ریس چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر پچیس پوائنٹس کی نمایاں برتری کے ساتھ کیوی ڈرائیور سکاٹ ڈکسن نے ٹائٹل اپنے نام کیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیریز کے تیسرے ٹائٹل کا اعزاز حاصل ہوا۔

کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے،ٹیسٹ سیریز جیتیں گے:سہیل تنویر
دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ مثبت حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے تو سیریز میں ضرور کامیابی ملے گی۔ دبئی اور پاکستان کی کنڈیشنز ایک جیسی ہیں۔قومی کھلاڑیوں کو وہاں مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آل راوندر نڈر سہیل تنویرکا کہنا تھا کہ جیت کیلئے پرعزم ہیں اور انشااللہ ٹیسٹ سیریز جیت کر قوم کو تحفہ دینگے۔

برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری
پورٹو الیگرے،برازیل: برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری ہیں جس میں 82 ممالک کے چار ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں جاری ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلوں 66 فیصد مرد اور34فیصد خواتین شریک ہیں جن کی عمریں پچاس سے چونسٹھ سال کے درمیان ہیں۔ جب کہ نوے سال کی عمر کے بھی چند ایتھلیٹس ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔معمر افراد دوڑ، جمپنگ اور نیزہ بازی سمیت مختلف ایونٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مقابلے ستائیس اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز،قومی کھلاڑیوں کا کیمپ جاری
لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لئے تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ شاہد آفریدی، وہاب ریاض اور عمر اکمل سمیت آٹھ کھلاڑی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں آٹھ کھلاڑی کوچز کی زیر نگرانی مشقیں کررہے ہیں۔ پروٹیز سے نمٹنے کے لئے شاہینوں نے بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔آل راونڈر شاہد خان آفریدی اور محمد حفیظ نے باﺅلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کی۔ سہیل تنویر ، وہاب ریاض بھی محنت کررہے ہیں۔ بلے بازی میں مہارت کے لئے صہیب مقصود، ناصر جمشید ، عمر اکمل نے بھی خوب محنت کی۔ وکٹ کے پیچھے سرفراز احمد نے پھرتی دکھائی۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ چوبیس اکتوبر تک جاری رہے گا، سیریز یکم نومبر سے یو اے ای میں شروع ہوگی۔