اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا حال ہیں چودھری صاحب؟ جس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ بس نزلہ زکام کھانسی ہے، جج نے کہا اپنا خیال رکھا کریں چودھری صاحب، آپ بڑے لوگوں کوعزیز ہیں، آپ سب کو ہی عزیز ہیں
میرپورخاص ایکشن کمیٹی کا واپڈا کے خلاف احتجاج کی دھمکی
میر پور خاص کے محکمہ آب پاشی کے ملازمین کا ایکسین کے خلاف احتجاج
پاکستان میں صحت کے میدان میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے: وائس چیئر مین ہلال احمر
تنخواہیں نہ ملنے پر جناح پوسٹ گریجوئٹ کے ُطلباءکا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
سابق بھارتی کر کٹرز کا دھونی سے استعفیٰ کا مطالبہ
بگ تھری نے پاکستان کو بگ فور کی دعوت دی تھی : نجم سیٹھی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جما عت اسلامی اتوار کواسلام آباد میں امریکی سفارتخانے پرغزہ مارچ کرے گی
اسلام آباد (پی پی آئی)فلسطین کی تشویش ناک صورت حال پر جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ اتور 29اکتوبر کو د وبجے دن اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے باہر غزہ مارچ کیا جائیگا۔پی پی آئی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قوم سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین کی تشویشناک صورتحال میں ملک بھر کے عوام ایک آواز بنیں۔
مسیحی برادری اسرائیل فلسطین جنگ خاتمے کیلئے کل یوم دعا منائے گی
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی مسیحی برادری اسرائیل فلسطین جنگ کے خاتمے کے لئے 27اکتوبر کویوم دعا کے طور پر منائے گی۔گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ سروسز کا اہتمام کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
فواد چودھری کیخلاف ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں فواد چودھری اپنے وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ پیش ہوئے۔۔فواد چودھری نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں فیصلہ آگیا ہے، کیس ختم ہو گیا ہے، 13 نومبر کو الیکشن کمیشن میں سماعت مقرر ہے، کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چودھری کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔
تلاش کریں
خبریں

میرپورخاص ایکشن کمیٹی کا واپڈا کے خلاف احتجاج کی دھمکی
(April 8, 2014)
میر پور خاص: میرپور خاص ایکشن کمیٹی کی جانب سے واپڈا و لوڈ شیڈنگ کا نظام درست کر نے کے لیے 24گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔میرپورخاص ایکشن کمیٹی کے چیئر مین اظہر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واپڈانے 24 گھنٹے میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو ضلع بھر میں واپڈا کے خلاف احتجاجی مہم کا آ غاز کر دیا جائے گا ۔

میر پور خاص کے محکمہ آب پاشی کے ملازمین کا ایکسین کے خلاف احتجاج
(April 8, 2014)
میرپور خاص: میر پورخاص کے محکمہ آبپاشی کے ملازمین نے ایکسین جمڑاﺅ ڈویژن کے خلاف پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ گاڑ دیا ۔ایریگیشن فیلڈ لیبر یونین کی جانب سے ایکسین جمڑاﺅ ڈویثرن کے خلاف پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج کیا گیا ،مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی صدر جاوید بلوچ نے کہا کہ ایکسین جمڑاﺅ من پسند ریٹائرڈ دروغو کو دو جگہ تعینات کر کے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے اور ریٹائرڈ دروغو کو ٹھیکے دے کر قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ،انھوں نے کہا کہ مذکورہ ایکسین نے60 ملازمین کو برطرف کر کے ان کی جگہ من پسند افراد کو ملازمتیں فروخت کر دی ہیں ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ بر طرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے اور ایکسین جمڑاﺅ ڈویثرن کو فوری تبدیل کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔

پاکستان میں صحت کے میدان میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے: وائس چیئر مین ہلال احمر
(April 8, 2014)
میرپورخاص: پاکستان میں صحت کی صورت حال تشویشناک حد تک خراب ہے ، جیسے بہتر کرنے کیلئے ہنگاہی نوعیت کے اقدامات کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انجمن ہلال احمر سندھ کے وائس چیئر مین رئیس احمد خان نے میرپورخاص یوتھ ڈیولپمنٹ ایکٹیوسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ ملک وقوم کو درپیش مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے صحت مند معاشرے اور ماحول کا کردار اہم ہے ،جس کے لئے صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں سرمایہ کاری اور بجٹ میں اضافے جیسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ،تاکہ شہری اور دیہی سطح پر یکساں طور پر لوگوں کو صحت کی سہولتیں پہچائی جاسکیں ،انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سماجی اداروں کے تحت صحت عامہ کی صورت حال تسلی بخش بنانے کے لیے کام ہو رہا ہے ،اس موقع پر روٹری کلب مینگو سٹی میرپورخاص کے صدر غضنفر علی خان ،مس نباہت عاقلین ،ربیعہ خالد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

تنخواہیں نہ ملنے پر جناح پوسٹ گریجوئٹ کے ُطلباءکا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
(April 8, 2014)
کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر کے طلباءکی جانب سے 6 ماہ کی تنخواہیںنہ ملنے پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔طلباءکا کہنا تھا کہ پانی اور تحفظ جیسے بنےادی ضرورےات نہ ملنے کے با وجودوہ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہمارے وظائف روکنے کے ذمہ داری سیکرٹری صحت سندھ ڈاکٹر اقبال درانی ا ور اے ،جی سندھ پرعائد ہوتی ہے۔اس سے پہلے بھی ہماری تنخوہیں روکی گئی تھیں جو بھر پور احتجاج کے بعد جاری کر دی گئیں ۔طلبہ نے وزےر اعلیٰ قائم علی شاہ ، گورنر سندھ عشرت العباد سمیت تما م اعلیٰ حکام سے فوری طورپر مطالبات پورے کرنے کی درخواست کی ۔ طلباءکا کہنا تھا کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اوپی ڈیز سمیت تمام محکموںپر کام بند کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج جاری رکھےںگے۔

سابق بھارتی کر کٹرز کا دھونی سے استعفیٰ کا مطالبہ
(April 7, 2014)
نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔سابق کھلاڑیوںونود کامبلی، سارو گنگولی، اظہرالدین، نوجوت سنگھ سدھو، پربھارکر، کپیل دیو کا کہنا ہے کہپورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم سے فائنل میں اس سے اس طرح کی کارکردگی کا وہم و گمان بھی نہیں تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ بھارتی ٹیم کسی منصوبہ بندی کے تحت گراﺅنڈ میں نہیں اتری بلکہ وہ پہلے ہی شکست خوردہ ذہن کی ساتھ میدان میں آئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس شکست کے بعد اپنی ٹیم کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ بہتر یہی ہے کہ دھونی کو کپتانی سے ہٹاکر ویرات کوہلی یا کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپی جائے۔

بگ تھری نے پاکستان کو بگ فور کی دعوت دی تھی : نجم سیٹھی
(April 7, 2014)
لاہور: چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ کرکٹ کے بگ تھری ممالک نے پاکستان کو بگ فور بنانے کی دعوت دی تھی لیکن سابق انتظامیہ نے انکار کر کے ملک کا نقصان کیا۔ دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ2020ءتک بھارت کے علاوہ تمام ممالک سے دورے طے ہو چکے ہیں۔ ملکی کرکٹ کے فروغ کے لیے بھارت سے کرکٹ کی بحالی بہت ضروری ہے، جس کے بغیر پیسہ نہیں بن سکتا۔ انھوں نے کہا کہ بگ تھری کا منصوبہ ان کے سامنے بنا پاکستان کو بگ فور کی پیش کش کی گئی تھی لیکن میرے بعد آنے والی انتظامیہ نے اسے رد کر دیا۔ بگ فور بنتا تو پاکستان کو ہر صورت میں بہت فائدہ ہوتا۔ اب آئی سی سی کو پاکستان کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حفیظ نے کپتانی چھوڑ کر اچھی مثال قائم کی ہے نئے کپتان کی سلیکشن میں ابھی بہت وقت ہے، ٹیم سلیکشن میں کسی قسم کی سفارش برداشت نہیں کروں گا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ میں خود جائزہ لے کر کپتان اور کوچ کا انتخاب کروں گا۔ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ، حفیظ اور مصباح کی قیادت میں ٹیم متحد رہی۔
