اسلام آباد(پی پی آئی) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی 26اکتوبر سے شروع ہوگی۔اسلام آباد سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے افغان پناہ گزینوں کو برطانیہ بھیجا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق افغان پناہ گزینوں کا پاکستان سے برطانیہ انخلا بارہ خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے ہوگا۔پروازوں کے ذریعے دو ہزار افغان پناہ گزین برطانیہ جائیں گے۔چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار ایک پرواز برطانیہ روانہ ہوا کرے گی۔جمعرات کو پہلی پرواز دو سو افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگی جس کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔پروازوں کے لیے برطانوی حکام اورسی اے اے کے درمیان باہمی مشاورت سے لینڈنگ اور ٹیک آف کے امور طے کیے جائیں گے۔
مچل جونسن آئی پی ایل میں کنگز الیون کی نمائندگی کے لیے تیار
پشاورمیں مرد اور خواتین گالف چمپیئن شپ کاا نعقاد
آل پاکستان جمعیت العباس ویلفئیر سوسائٹی کا اجلاس
میر پور خاص چیمبر آ ف کامرس کا جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان
امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام مقامی کھیلوں کا انعقاد
بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری سر گرمیاں متاثر ہونے کاخدشہ ہے: ڈاکٹر ظفر کمالی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان اوربنگلہ دیش ویمنز کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 اکتوبرکوکھیلا جائے گا
ڈھاکا(پی پی آئی) بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کادوسرا ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے دورے پر موجود پاکستان کی ویمن ٹیم میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز ا?ئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق تینوں ٹی ٹونٹی ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے،میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد پاکستان کی ویمن ٹیم ڈھاکہ پہنچے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا 7 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ڈے ہوں گے اور شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
فضل الرحمان کی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر سیاستدانوں سے ملاقاتیں
اسلام آبا(پی پی آئی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ان دنوں قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے بھی ملاقات میں قومی مفاہمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا کہاتھا،پی پی آئی کے مطابق پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں میں رابطوں اور مفاہمتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا، قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی سے بات چیت کا بھی امکان ہے اور پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی ہے جبکہ نواز شریف بھی مینار پاکستان جلسے میں قومی مفاہمت کا اعلان کر چکے ہیں۔
ایلم نے جی آئی ٹی ای ایکس ٹیکنالوجی ویک 2023 میں “مستقبل کے شہروں” کے لئے جدید ڈیجیٹل حلوں پر روشنی ڈالی، جدید ترین اختراعات کے ساتھ اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا
دبئی، متحدہ عرب امارات – ای کیو ایس نیوز وائر – 25 اکتوبر 2023ء – ڈیجیٹل سلوشنز کے بانی ایلم نے جی آئی ٹی ای ایکس ٹیکنالوجی ویک 2023ء میں کمپنی کی شرکت کے دوران اپنے جدید ڈیجیٹل سلوشنز کی نمائش کی۔ کمپنی نے اپنے جدید ترین اسمارٹ ڈیجیٹل حل وں اور خدمات کی ایک وسیع رینج پر روشنی ڈالی۔ یہ تیار کردہ حل اور خدمات خاص طور پر اہم تھیں کیونکہ انہوں نے ‘مستقبل کے شہروں’ کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کی۔
ایلم نے جدید ترین ڈیجیٹل سمارٹ سلوشنز اور خدمات کی ایک وسیع رینج کی نمائش کی جو مختلف شعبوں میں صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، خاص طور پر وہ جو مستقبل کے شہروں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ کمپنی نے اس شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے۔
اس سال کی تقریب کے شرکاء ایلم کی شرکت سے خاص طور پر متاثر ہوئے کیونکہ اس میں مختلف صنعتوں کے لئے جدید ڈیجیٹل حل پیش کیے گئے جو ‘مستقبل کے شہروں’ کی ترقی کی حمایت کرتے ہیں، بشمول اسمارٹ سیکیورٹی، ڈیجیٹل معیشت، کاروباری انٹیلی جنس، اسمارٹ ہیلتھ کیئر، اسمارٹ حکومتیں، اور جدید نقل و حمل. کمپنی نے اپنے اسمارٹ سیکیورٹی فریم ورک کے حصے کے طور پر اپنے اسمارٹ گیٹ ٹیکنالوجی سسٹم کو بھی پیش کیا ، ساتھ ہی اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اجازت نامے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
اپنی شرکت کے دوران ایلم نے ڈیجیٹل اکانومی کے شعبے میں ‘وزیٹر سینٹر’ سروس کے ساتھ ساتھ ‘دکھلی’ اور ‘شیپر’ سروسز، اس کے ‘مزادات’ اور ‘دھمن’ پلیٹ فارمز پیش کیے۔ بزنس انٹیلی جنس کے حوالے سے ایلم نے ‘رابیٹ’ پلیٹ فارم، ‘انٹیلیجنٹ انسپکشن’ انیشی ایٹو، ‘انٹرنیٹ آف تھنگز’ پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ ‘ایمٹیاز’ اور ‘اساس’ پلیٹ فارم ز کی نمائش کی۔
اسمارٹ ہیلتھ کیئر کے حوالے سے ایلم نے ‘وحید’ پلیٹ فارم، ‘افادا’ سروس کے ساتھ ساتھ ‘مستمیر’ اور ‘نصرہ’ پلیٹ فارم ز کے ساتھ ساتھ ‘وسیع امتحان’ اور ‘ویکسی نیشن’ سروسز متعارف کروائیں۔ مزید برآں، ایلم نے اپنی ‘انٹیلیجنٹ انسپکشن’ سروس، ‘استہک’ پلیٹ فارم، ‘کھبرہ’ پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ اسمارٹ گورنمنٹ فیلڈ کے لیے ‘مقیم’ اور ‘یاکین’ سروسز کے علاوہ ‘ابشر’ پلیٹ فارم اور اس کی اسمارٹ فون ایپ بھی لانچ کی۔
کمپنی نے جدید نقل و حمل کے شعبے میں مصنوعات اور خدمات کا ایک متنوع سیٹ بھی پیش کیا ، جس میں ‘تمم’ سروس ، ‘موجاز’ الیکٹرانک پلیٹ فارم اور ایپلی کیشن ، ‘مسرت’ ڈیجیٹل سسٹم ، ‘توسیل’ پلیٹ فارم ، ‘ارتہ’ ایپلی کیشن کے ساتھ ساتھ ‘بیان ٹیک’ پلیٹ فارم شامل ہیں۔
ایلم کا مقصد بین الاقوامی تقریبات میں مسلسل شرکت کرکے مقامی اور علاقائی سطح پر اپنے قدم جمانا ہے جو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل خدمات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ خطے اور دنیا بھر میں مختلف معروف ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے.
تصویر 1 ڈاؤن لوڈ کریں: https://apo-opa.info/406SzL2
تصویر 2 ڈاؤن لوڈ کریں: https://apo-opa.info/3M9PgwU
تلاش کریں
خبریں

مچل جونسن آئی پی ایل میں کنگز الیون کی نمائندگی کے لیے تیار
سڈنی: ایشنر سیریز کے ہیرو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل جونسن نے انجری سے نجات پالی، آئی پی ایل میں حصہ لینے کے لیے اجا زت دے دی گئی۔ مچل جونسن آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کر یں گے، جونسن پاﺅں میں انفیکشن کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے ، تاہم اب انھیں آ ئی پی ایل کے ابتدائی میچ سے ہی کنگز الیون کی نمائندگی کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

پشاورمیں مرد اور خواتین گالف چمپیئن شپ کاا نعقاد
پشاور: اسلام آبا کے محمد منیر نے پشاور گالف چمپیئن شپ جیت لی ۔ پشاور گالف کلب میں کھیلی گئی تین روزہ چمپیئن شپ میں ملک بھرسے 220گالفرز نے حصہ لیا ۔چمپئین شپ کے اختتام پر کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کر دی گئیں۔ چمپیئن شپ میں محمد منیر نے 207اسکور سے جیت لی۔ جبکہ شفیق مسیح اور مطلوب احمد نے 208 اسکور کر کے مشترکہ پوزیشن حاصل کرلی، خواتین میں ڈاکٹر سوناولی نے 82اسکور کرکے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

آل پاکستان جمعیت العباس ویلفئیر سوسائٹی کا اجلاس
میر پور خاص: آل پاکستان جمعیت العباس ویلفیئر سوسائٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس میرپورخاص میں ہوا ،جس کی صدارات مرکزی صدر اسحاق عباسی نے کی ۔اجلاس میں ملک بھر سمیت بالخصوص سندھ میں برادری کو درپیش مسائل پر غور و فکر اور ان کے حل کیلئے لائے عمل طے کیا گیا ،اجلاس میں محمد یوسف عباسی کو میرپورخاص کا سینئر نائب صدر نا مزد کیاگیا،جبکہ سندھ رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لاکر عثمان عامر عباسی میرپورخاص ،یونس ممتاز عباسی حیدرآباداور مختیار احمد عباسی حیدرآباد کو مقرر کر دیا گیا ۔

میر پور خاص چیمبر آ ف کامرس کا جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان
میرپور خاص: میر پور خاص چیمبر آف کامرس نے شہر میں شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔میرپورخاص چیمبرز آف کامرس نے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ڈاکو راج کے خلاف ایوان صنعت وتجارت نے میدان میںآکر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، ایوان صنعت و تجارت کے صدر مرزا اعظم بیگ نے بزنس کمیونٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص میں اس وقت جنگل کا قانون نافذ ہو چکا ہے ،نا اہل پولیس افسران کی بدولت عوام عدم تحفظ کا شکار ہے ،اور دن دیہاڑے جرائم کی وارداتیں ہو رہی ہیں ،پولیس کی جانب سے اب تک کسی بھی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ،انھوں نے جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے کے طور پر وفاقی وزیر داخلہ ،گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ اور اعلیٰ پولیس افسران کو مراسلے بھیج دیئے گئے ہیں ،جس میں مقامی پولیس افسران کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے مطلع کیا گیا ہے ،جبکہ دوسرے مرحلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لےے شہر بھر میں احتجاج بینرز آویزاں کئے جائیں گے ، تیسرے مرحلے میں عوامی حلقوں ،سماجی ،سیاسی اور کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر مشترکہ تحریک شروع کی جائے گی ۔

امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام مقامی کھیلوں کا انعقاد
حیدرآباد: حکومت سندھ کے ادارے کھیلوں اور امور نوجوانان کی جانب سے ڈسٹرکٹ آفیسر اسپورٹس ارشاد علی مخدوم کی زیر نگرانی ٹنڈو قیصر تعلقہ حیدرآباد دیہی میں کوڈی کوڈی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ پہلے میچ میں موسیٰ کھٹیان کی ٹیم نے ٹنڈو جام کی ٹیم کو 2-0سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میچ میں ٹنڈو قیصر کی ٹیم نے موسیٰ کھٹیان کی ٹیم کو2-0سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس لاڑکانہ محمد حسین مکانی مہمان خصوصی تھے انھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد نے مقابلے کو بڑے جوش سے دیکھا اور کھلاڑیوں کو داد دی۔

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری سر گرمیاں متاثر ہونے کاخدشہ ہے: ڈاکٹر ظفر کمالی
میر پور خاص: ایم کیو ایم کے ممبر سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے میرپور خاص میں کاروباری سر گرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ ڈاکٹر ظفر کمالی نے میرپور خاص میں عوامی شکایات پر کہاکہ میر پور خاص میںبجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 9گھنٹے سے تجاوز کرگیاہے، کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر اور صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔انھوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی میرپورخاص میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں،جبکہ نکاسی و فراہمی آب کا کام بھی شدید متاثر ہورہا ہے۔انھوں نے کہا کہ دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی اور پھر طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے صنعتیں بند ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، طلباءو طالبات کو امتحانات کے دوران سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ حیسکو افسران کی من مانیوں کے باعث اسپتالوں میں زیر علاج مریض شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں اور مختلف اسپتالوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے پیش نظر آپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں۔انھوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ میرپورخاص کے عوام کو درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔