جموں (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ریاست میں مقبوضہ کشمیر میں ذرائع روزگار گھٹ گئے ہیں کیونکہ ریاست میں آبادی کا توازن بگاڑنے کیلئے غیر مقامی افراد کو لایا جارہاہے جو روزگار،کاروبار میں چھا رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ریاستی سپورٹ کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بے روزگارنوجوانوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریبا 10 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان اس وقت بے روزگار ہیں جو ذہنی دباؤکے باعث منشیات کے عادی یا خودکشی کر رہے ہیں۔
تاحیات پابندی کیس : مزید سماعت کیلئے دانش کنیریا 20ہزار پاﺅنڈز جمع کرانے کی ہدایت
پی سی بی اینٹی کرپشن کمیٹی میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کافیصلہ
آئی پی ایل کے ہر میچ میں فکسنگ ہوتی ہے : وندودارا سنگھ
دبئی ٹینس : راجر فیڈرر نے دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنالی
انڈر 19ورلڈ کپ : سیمی فائنل میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے : سمیع اسلم
نجم سیٹھی کی تقرری کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے واپس لے لی گئی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن، شرح نمو میں 3.5 فیصد تک بہتری
سلام آباد (پی پی آئی) پاکستان کے معاشی بحالی کے سفر پر گامزن ہونے کے باعث شرح نمو میں بھی بہتری آنے لگی ہے۔مالی سال 2024 کیلئے شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہوگئی، سال 2023 کیلئے یہ شرح 0.3 تھی۔اگست 2023 تک پاور جنریشن میں 14 فیصد، ڈیزل سیل میں 11 فیصد اور پٹرول سیل میں 8 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے، سیمنٹ سیل میں 45، یوریا سیل میں 49 اور ا?ٹو سیلز میں 18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ستمبر 2023 میں پاکستان کی برآمدات 1.15 فیصد سے 2.40 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی شرح نمو میں 42 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک میں کاٹن کی پیداوار 72 فیصد اور گندم کی پیداوار 28 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے جبکہ چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن پہنچنے کے امکانات ہیں۔دو ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندروزوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور غیرقانونی شہریوں کی ملک بدری سے بھی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ماہ ستمبر میں تجارتی خسارے میں 48.2 فیصد تک کمی آئی ہے، فصل کی پیداوار میں بہتری کی وجہ سے پاکستان 5 ارب ڈالر تک فارن ایکسچینج بچا سکے گا،۔
پولیس سے مذاکرت کے بعد لواحقین نے نیشنل ہائی وے پر جاری دھرنا ختم
کراچی (پی پی آئی) کراچی کے علاقے بن قاسم میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کیخلاف لاش کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرنے والے لواحقین نے پولیس سے مذاکرت کے بعد نیشنل ہائی وے پر جاری دھرنا ختم کردیا۔پی پی آئی کے مطابق لواحقین اور علاقہ مکیں مقتول علی گل کی لاش کو نیشنل ہائی وے پر رکھ کر قاتلوں کی فوری گرفتار کا مطالبہ کررہے تھے۔احتجاجی مظاہرے کے باعث سڑک بند ہونے پر نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، واضح رہے کہ مقتول علی گل کو گزشتہ شب ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔پولیس سے مذاکرت کے بعد مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا ختم کیا۔
تلاش کریں
خبریں

تاحیات پابندی کیس : مزید سماعت کیلئے دانش کنیریا 20ہزار پاﺅنڈز جمع کرانے کی ہدایت
(February 25, 2014)
لندن: تاحیات پابندی کے شکار پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحیات پابندی کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں سماعت جاری رکھنا چاہتے ہیں تو سیکیورٹی کی مد میں 20ہزار پاﺅنڈ ز کی رقم فور ی طور پر جمع کروائیں،بصورت دیگر 11اپریل کے بعد کیس کی مزید سماعت نہیں کی جائے گی ۔

پی سی بی اینٹی کرپشن کمیٹی میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کافیصلہ
(February 25, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن ایند ویجی لینس کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو شامل کرنے کافیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آنے پر پی سی بی نے اپنی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے اینٹی کرپشن کمیٹی کی تشکیل نو میں ایسے سابق کرکٹرز کی شمولیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹ بورڈ کے ملازم نہ ہوں ۔

آئی پی ایل کے ہر میچ میں فکسنگ ہوتی ہے : وندودارا سنگھ
(February 25, 2014)
نئی دہلی: بھارتی اداکار وندودارا سنگھ نے انکشاف کیا ہے انڈین پریمئر لیگ میں سب کچھ فکس ہوتا ہے ٹیموں کے مالکان سے لے کر بالی وڈ اداکاروں تک سب لوگ شرطیں لگا کر میچ فکس کرتے ہیں۔ بھارتی سیاستدانوں نے کرکٹ بورڈ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔بھارتی ٹی وی چینل کے خفیہ آپریشن کے دوران اداکار وندودارا سنگھ کا کہنا تھا عام بکیوں کے علاوہ آئی پی ایل ٹیموں کے مالک بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔ آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی نے نہ صرف میچ فکسنگ شروع کی بلکہ لاکھوں ڈالر بھی کمائے۔ یونین منسٹر شرد پوار للت مودی کو سپورٹ کرتے تھے۔ وندو سنگھ کا کہنا تھا آئی پی ایل ٹیم کنگ فشر کے مالک وجے مالیا نے آئی پی ایل میں شرطیں لگا کر 200 کروڑ کمائے۔ وندو دارا سنگھ نے خود بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا پردہ اٹھے گا تو بڑے بڑے نام سامنے آ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے خفیہ آپریشن کے بعد آئی پی ایل میں میچ فکسنگ پر رپورٹ تیار کرنے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مدگال کا کہنا تھا سارے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ جسٹس مدگال کا کہنا تھا میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ کبھی بند نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے رپورٹ پیش کر دی ہے حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ اداکار وندو دارا سنگھ کے انکشافات کے بعد بھارتی سیاسی رہنماوں اور شہریوں نے آئی پی ایل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما یشونت سنہا کا کہنا تھا بی سی سی آئی کو بین کر دینا چاہیے کیوں کہ یہ کرکٹ فکسنگ کا بہت بڑا اڈا بن گیا ہے۔

دبئی ٹینس : راجر فیڈرر نے دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنالی
(February 25, 2014)
دبئی: سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنا لی۔ ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روانڈ میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر جرمنی کے بینجمن بیکر کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔ فیڈرر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے چھ ایک، چھ چار سے فتح سمیٹی۔ دوسری جانب میکسیکو میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راونڈ میں فرانس کے جیریمی چارڈی کا سامنا آسٹریلین حریف میتھیو ایبڈین سے ہوا۔ فرنچ کھلاڑی نے 1 گھنٹہ 5 منٹ کے مقابلے کے بعد آسٹریلین حریف کو زیر کیا۔ چارڈی کی فتح کا اسکور سات پانچ، چھ صفر رہا۔

انڈر 19ورلڈ کپ : سیمی فائنل میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے : سمیع اسلم
(February 25, 2014)
دبئی: قومی انڈر19 ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں کامیابی کوٹیم ورک کا نتیجہ قراردے دیا ۔ مین آف دی میچ ظفرگوہرکہتے ہیں کہ ان کی اورعماد بٹ کی شراکت سے انگلش ٹیم دباﺅمیں آگئی۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان انڈرنائنٹین ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے کہا کہ سعود شکیل کے بعد ظفرگوہراورعماد بٹ کی عمدہ بیٹنگ نے فتح دلوادی۔ ان کا کہنا تھا کہ چند کھلاڑیوں نے اچھے شاٹس نہیں کھیلے۔ کوشش ہوگی کہ فائنل میں ان غلطیوں کو نہ دوہرایا جائے۔مین آف دی میچ ظفرگوہرکا کہنا تھا کہ ان کی کوشش تھی کہ پورے پچاس اوورزکھیلیں اورپارٹنرشپ قائم کریں جس میں وہ کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ عماد بٹ اوران کے درمیان شراکت سے انگلش ٹیم پریشرمیں آگئی۔کپتان سمیع اسلم نے بتایا کہ اوپننگ بیٹسمین امام الحق کوہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے لیکن امید ہے کہ وہ ہفتے کوہونیوالے فائنل سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

نجم سیٹھی کی تقرری کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے واپس لے لی گئی
(February 25, 2014)
اسلام آباد: پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی گئی ۔کیس کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے کی ،اس موقع پر درخواست گزار نے اپنی درخواست کو واپس لینے کی استدعا کی جس کے بعد کیس کو نمٹادیا گیا ۔کرکٹر احمد نواز خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنا یا گیا تھا کہ ذکاءاشرف کی برطرفی قانون کے منافی ہے کیوں ان پر کسی قسم کی بدعنوانی کا الزام نہیں ہے اور نجم سیٹھی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دی جائے ۔

