لاہور(پی پی آئی)انتخابات کے بروقت ہونے کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔عام انتخابات تاخیر سے کرانے کی تجویز کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے انتخابات میں مجوزہ تاخیر پرمولانا فضل الرحمٰن کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے عام انتخابات الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول جنوری 2024 میں کرانے کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کو مقررہ وقت پر ہی انتخابات کے مطالبے پر ڈٹ جانے کی ہدایت دے دی ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف وطن واپسی پر مینار پاکستان کے جلسے میں انتخابات میں تاخیر کی تجویز کی مخالفت کریں گے۔ نواز شریف انتخابات جنوری یا فروری میں ہی کرانے کے حامی ہیں۔
کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا بھرپور شوق پیدا کروں گا : کوچ شعیب محمد
عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی
سوچی اولمپکس کی خلاءسے لی گئی تصاویر ناسا نے جاری کردیں
آئی پی ایل میچ فکسنگ : اداکارہ شلپا شیٹھی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ
اے بی ایمرو ٹینس : پاک بھارت اعصام الحق جوڑی پہلے راﺅنڈ میں باہر
ریال میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عمران نے امریکا کیخلاف چورن بیچنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، فضل الرحمان
ملتان(پی پی آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا کے خلاف چورن بیچنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابہام کیوں پیدا کئے جارہے ہیں، الیکشن کل کرا دیں تو ہم کل بھی تیار ہیں، الیکشن تو ہوں گے ہی ہوں گے، الیکشن جنوری کے اواخر میں ہوں گے تو آدھے ملک میں تو برفباری ہورہی ہوگی، طالبان نے نئی نئی حکومت سنبھالی ہے، ہمارے ہاں بڑا تجربہ ہے، ہمیں اپنے طریقے سے معاملات طے کرنے چاہئیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا میں یہ اچھا نہیں سمجھتا کہ کسی کیلئے ماحول کچھ ہو اور کسی کیلئے کچھ اور، سب کیلئے الیکشن میں ایک جیسا ماحول ہونا چاہئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ایک غیر ضروری کاغذ اٹھا کر ایک مسئلہ بنایا۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اس وقت تھا جب خطرہ تھا، جب دشمن کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں اور میرے ہاتھ کھلے ہوئے ہوں تو لڑائی کا مزا نہیں آتا، جی ایچ کیو، کور کمانڈرہاؤس، فوج کے قلعوں پر حملہ کیا گیا، پورے ملک میں 9 مئی کو منظم حملے کئے گئے، لیڈرشپ ذمہ دار ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہاسلامی دنیا کو ایک جسم بن کر اپنا مؤقف واضح کرنا چاہئے، دو جنگوں میں پاکستان کی فوج وہاں لڑی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ بڑے واضح مؤقف کے ساتھ ہمیں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
پی ٹی آئی کا لبرٹی چوک پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
لبرٹی چوک میں جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست عظیم اللہ خان نے دائر کی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی، پر امن جلسہ کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لبرٹی چوک پر 15 اکتوبر کو شام 7 بجے جلسہ کرنے کا حکم دے، عدالت جلسے کیلئے سکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کیلئے بھی حکم جاری کرے۔
پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
کراچی (پی پی آئی)پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے فرانس جا رہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے روانگی سے قبل ہی اس کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے نے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا، ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
تلاش کریں
خبریں

کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا بھرپور شوق پیدا کروں گا : کوچ شعیب محمد
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا شوق پیدا کرنے کی پوری کوشش کروں گا، بین الاقوامی کرکٹ کیلئے عمر اکمل اور احمد شہزاد جیسے پھرتیلے فیلڈرز چاہئیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، فیلڈنگ کا شعبہ طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ کیلئے مسئلہ بنا ہوا ہے جس میں بہتری کیلئے اپنی انتہائی صلاحیتوں کا استعمال کروں گا۔شعیب محمد نے مزید کہا کہ جادو کی چھڑی نہیں جو پلک جھپکتے نتائج دے دوں، نتائج وقت کے ساتھ ہی آئیں گے۔شعیب محمد کے مطابق حالیہ پرفارمنسز کے باعث پاکستان کی ٹیم ایشیاءکپ کیلئے فیورٹ ہے۔

عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی
لاہور: عمر اکمل تشدد کیس میں تفتیشی افسر نے چیف ٹریفک آفیسر کو کرکٹر عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست دیدی۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل تشدد کیس میں تفتیشی افسر امداد حسین نے چیف ٹریفک آفیسرسہیل چوہدری کو کرکٹر کا لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمر اکمل سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے قانون کی پاسداری کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں جبکہ وہ خود کو بھی قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ درخواست ملنے کے بعد سی ٹی او لاہور نے اعلٰی افسران کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو لائسنس منسوخ کرنے سمیت ان کا دوبارہ سے ٹیسٹ لینے بارے فیصلہ کریگی۔

سوچی اولمپکس کی خلاءسے لی گئی تصاویر ناسا نے جاری کردیں
کراچی: سوچی اولمپکس کی روشنیاں خلاءسے بھی دکھائی دینے لگیں، ناسا نے خلائی اسٹیشن سے کھینچی گئی دلکش تصاویر جاری کردیں۔ بین الاقوامی اسٹیشن سے رات کی تاریکی میں کھینچی گئی تصویر میں سرمائی اولمپکس کے میزبان شہر سوچی کا خوبصورت منظر واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ناسا کی تصاویر میں روشنیوں سے جگمگاتا ہالہ اس مقام کو نمایاں کررہا ہے جہاں سوچی اولمپکس کی افتتاحی تقریب ہوئی تھی۔

آئی پی ایل میچ فکسنگ : اداکارہ شلپا شیٹھی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ
ممبئی: آئی پی ایل میچ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ فکسنگ کیس میں بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے خاوند سے بھی تحقیقات کی جائیں ۔ رپورٹ میں چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کی تفتیش کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اے بی ایمرو ٹینس : پاک بھارت اعصام الحق جوڑی پہلے راﺅنڈ میں باہر
روٹر ڈیم: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اے بی این ایمرو ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔پاک بھارت جوڑی کو ابتدائی راﺅنڈ میں سویڈش اور فن لینڈ کے کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا لیکن آخر میں اعصام الحق جوڑی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ریال میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
میڈرڈ: سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ سیمی فائنل میچ میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو دو صفر سے شکست دیدی ۔ ایونٹ کا فائنل 19اپریل کو کھیلا جائے گا۔
