اسلام آباد(پی پی آ ئی) عالمی بینک نے کم تنخواہ والے ملازمین پر ٹیکس لگانے کی تجویز واپس لے لی۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی ترجمان نے کہا کہ ٹیکسوں کے نفاذ کیلئے کسی قسم کی سفارش نہیں کر رہے، عالمی بینک پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں ایسی جامع اصلاحات کی سفارش کرتا ہے جن کے نتیجے میں ٹیکسوں کا بوجھ امیر افراد پر بڑھے اور غریب افراد کو ریلیف حاصل ہو، تاہم کسی بھی قسم کی تجویز دینے کیلئے نئے اعداد وشمار کا جائزہ لینا ضروری ہے کیوں کہ تجویز 2019ء کے اعداد و شمار کی بنیاد پر جاری کی گئی جس کو حالیہ مہنگائی اور لیبر مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے رپورٹ میں حکومتی اعداد و شمار کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ تین ماہ کے دوران مالدار ایکسپورٹرز اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے مجموعی ٹیکس سے بھی زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے، جولائی تا ستمبر کے دوران تنخواہ دار طبقے نے 70.6 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا جب کہ ایکسپورٹرز اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایکسپورٹرز نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران 7 ارب ڈالر کمائے لیکن ٹیکس کی مد میں صرف 21 ارب روپے جمع کرائے، ایکسپورٹرز اپنی مجموعی رسیدوں کا صرف 1 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں جو اس سال 4 فیصد سے کم ہو کر 3.6 فیصد رہ چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے پلاٹوں کی خرید وفروخت پر 44 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا، ایف بی آر نے بینکوں سے رقوم نکالنے پر ٹیکس کی مد میں 7.6 ارب روپے جمع کیے، سب سے زیادہ ٹیکس کی وصولی کنٹریکٹرز، سیونگ اکاؤنٹس ہولڈرز، امپورٹرز، تنخواہ دار طبقے، نان فائلرز کے الیکٹریسیٹی بلز، ٹیلیفون اور موبائل فون یوزرز اور ڈیویڈنڈ انکم کی مد میں کی گئی، بجلی بلوں کی مد میں انکم ٹیکس کی وصولی میں 75 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سہہ ماہی کے دوران بجلی بلوں کی مد میں 2.5 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع کیا گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور ایکسپورٹرز کے درمیان دولت کا کوئی موازنہ نہیں ہے، تنخواہ دار طبقہ کنٹریکٹرز، بینک ڈپوزیٹرز اور امپورٹرز کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا چوتھا بڑا طبقہ ہے، جس کی اکثریت کا معیار زندگی انتہائی پست ہے اور تنخواہ دار طبقے کی اکثریت اپنی آمد و رفت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹرسائیکل کا سہارا لیتی ہے۔
زمبابوین ڈومیسٹک کرکٹ لیگ کا آغاز 10فروری سے ہوگا
کریگ سیمنز نے کرس گیل کے چھکوں کاریکارڈ برابر کردیا
آئی پی ایل : کنگز الیون پنجاب کی کیون پیٹرسن کو خریدنے میں دلچسپی
دبئی انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ مارسیل کیٹل نے جیت لیا
فلائیڈ مے ویدر اورعامر خان کا مقابلہ طے نہیں کیا جاسکا
مجسٹریٹ کے حکم پر کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی واپس کردی گئی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مریم نواز کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
لاہور)پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب فوج کے خلاف اپنی آزادی کے لئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے، ظالم و غاصب کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی انصاف ہے، عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو ریاستی حل کے سمجھوتوں کی دھجیاں اڑانے والی غاصب فوج موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے۔سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کے بارے میں عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے سے ہی پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک فلسطینیوں کو خوراک اور امدادی اشیاء کی فراہمی کے لئے کردار ادا کریں، عالمی ادارے تنازع کے پرامن اور منصفانہ حل کے لئے عملی کردار ادا کریں، انسانی جانوں کے مزید نقصان سے بچنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، پوری امت مسلمہ کی دعا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بہادر کشمیریوں اور فلسطینیوں کی قربانیوں سے آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔ انہوں نے فلسطینی شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔
پیپلزپارٹی کا ایک بار پھر عام انتخابات کے بروقت انعقاد کا مطالبہ
اسلام آباد)پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے ملک میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں انتخابات نہ ہوئے تو پیپلزپارٹی سڑکوں پر نکلے گی اور دھرنا دے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل رہنما نیئر حسین بخاری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تحفظات پر کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے سوال ہے کہ ملک کون سنبھالے گا؟ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے پاس ملک کو چلانے کا کون سا فارمولا ہے؟ ہمارے پاس تو آئین کے مطابق الیکشن کا ہی فارمولا ہے، اس لیے الیکشن وقت پر ہونے چاہیں، اگر جنوری میں انتخابات نہ ہوئے تو پیپلزپارٹی سڑکوں پر نکلے گی، دھرنا ڈی چوک پر ہوگا یا کہیں اور اس کا فیصلہ بعد میں پارٹی کرے گی۔اسی طرح سینیٹر رضا ربانی نے بھی انتخابات کی فوری تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کیا جائے، الیکشن کمیشن پہلے ہی 90 روز میں انتخابات نہ کراکے آئین کی خلاف ورزی کرچکا ہے، اب الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات میں تاخیر کے لیے حلقہ بندیوں کا جواز بھی نہیں رہا، انتخابات میں تاخیر سیاسی اور معاشی غیر یقینی کو بڑھا رہی ہے۔
ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ ریاض نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہورہے ہیں الیکشن جنوری میں نہیں ہوں گے، الیکشن فروری کے درمیان میں ہوں گے، کوئی تاخیر نہیں ہورہی، فروری میں الیکشن کیلئے مولانا فضل الرحمان بھی مان جائیں گے، پیپلزپارٹی سندھ میں نگران حکومت کے مزے لوٹ رہی ہے لیکن اسمارٹ گیم کھیل کر تاثر دے رہی کہ وہ اپوزیشن ہے، پیپلزپارٹی 16ماہ کی حکومت سے خود کو الگ کرنے کی کوشش کررہی ہے، مردم شماری پر دستخط کا واضح مطلب تھا کہ حلقہ بندیاں ہوں گی، پیپلزپارٹی عوام میں تاثر دے رہی کہ وہ فوری الیکشن چاہتی ہے، پیپلزپارٹی نے بھی مردم شماری پر دستخط کئے الیکشن میں تاخیر تو ہونی تھی، پیپلزپارٹی عوام میں کچھ تاثر دے رہی درپردہ کچھ اور بات ہے۔
کینیڈا فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر کا ایوارڈ پاکستانی فلم ان فلیمز کے نام
کراچی)پی پی آ ئی)فلم ان فلیمز نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا۔کینیڈا میں ہونیوالے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ان فلیمز نے پاکستانی سینما کی عالمی سطح پر نمائندگی کی ہے۔فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ضرار خان اور محمد علی ہاشمی نے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے بہترین فیچر کا ایوارڈ جیتا ہے، اس شاندار اعزاز کیلئے آئی ایس اے ایف ایف کا شکریہ۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس ایوارڈ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہم کینیڈا اور پوری دنیا میں جنوبی ایشیائی فلم میکنگ کمیونٹی کا حصہ بننے پر بہت شکر گزار ہیں، یہ ایوارڈ ہماری پوری ٹیم کیلئے ہے۔فلم ان فلیمز کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو گھر کے مرد سرپرست کی موت کے بعد زندگی کو آگے بڑھانے کے دوران مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتی ہیں۔فلم میں کوئی بھی گلیمر یا گانا موجود نہیں، اس کی کہانی انتہائی سادہ مگر آرٹ سے بھرپور رکھی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔فلم کا سکرپٹ ضرار خان نے لکھا اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں، فلم کی مکمل شوٹنگ کراچی میں ہوئی اور اس کی کاسٹ میں شامل زیادہ اداکار بھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں، فلم کی مرکزی اداکارہ بختاور مظہر پلیجو ہیں جو کہ سابق وزیر ثقافت سندھ سسی پلیجو کی بہن ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

زمبابوین ڈومیسٹک کرکٹ لیگ کا آغاز 10فروری سے ہوگا
ہرارے: زمبابوین ڈومیسٹک کرکٹ لیگ کا آغاز 10فروری سے ہوگا ۔زمبابوین کرکٹرز نے معاوضوں کی ادائیگی کے تنازعے پر دو ماہ سے ہڑتال کی ہوئی تھی ۔ بورڈ نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایونٹ کے افتتاحی روز تنخواہوں سمیت تمام واجبات ادا کردیے جائیں گے ۔

کریگ سیمنز نے کرس گیل کے چھکوں کاریکارڈ برابر کردیا
سڈنی: آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم پرتھ اسکارچرز کے اوپننگ بلے باز کریگ سیمنز نے بگ بیش لیگ میں دوسری سنچری داغ دی ۔ یہ رواں ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری ہے اور دونوں سنچریاں بنانے کااعزاز سیمنز کے پاس ہے ۔ سیمنز نے اس سے قبل اسٹرائیکرز کے خلاف 102رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔ سیمنز نے ٹی ٹوئنٹی کی ایک اننگز میں زیادہ چھکوں کا کرس گیل کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ گیل نے 2011کے سیزن کے دوران اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں 11چھکے لگائے تھے ۔ سڈنی سکسرز کے خلاف میچ میں سیمنز 112رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔سیمنز کی اننگز میں 11چھکے اور 4چوکے شامل ہیں ۔

آئی پی ایل : کنگز الیون پنجاب کی کیون پیٹرسن کو خریدنے میں دلچسپی
ممبئی: انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کی اچانک ریٹائرمنٹ کے بعد آئی پی ایل میں شامل کنگز الیون پنجاب کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کے لئے کوششیں شروع کردیں ۔کیون پیٹرسن کو دورہ ویسٹ انڈیز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے انگلش ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کافیصلہ کیا۔کنگز الیون پنجاب کے ہیڈ آف کرکٹ آپریشنز اشنت سرکاریہ کا کہنا ہے کہ ہے کہ کیون پیٹرسن ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ہم بولی میں ان کو زیادہ سے زیادہ رقم کے عوض خریدنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرسن کی ریٹائرمنٹ آئی پی ایل کی لگنے والی بولی کا ماحول بدل کر رکھ دے گی ۔

دبئی انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ مارسیل کیٹل نے جیت لیا
دبئی: دبئی انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جرمنی کے مارسیل کیٹل نے جیت لیا۔ ریس میں دنیا بھر سے 127کھلاڑی اور 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ریس کا پہلا مرحلہ امریکی سائیکلسٹ ٹیلر فینی نے جیتا اور دوسرے مرحلے میں جرمنی کے مارسیل کیٹل نے میدان مار لیا ۔

فلائیڈ مے ویدر اورعامر خان کا مقابلہ طے نہیں کیا جاسکا
نیویارک: برطانوی باکسر عامر خان اور امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کا 3مئی کو لاس ویگاس میں ہونے والے مقابلے پر شکوک وشبہات بڑھ گئے۔ اپنے باکسنگ کیرئیر میں ناقابل شکست رہنے والے مے ویدر نے اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ عامر خان کے ساتھ باکسنگ رنگ میں اتریں یا ارجنٹائن کے باکسر مارکوس میڈانا کے ساتھ مقابلہ کریں ۔

مجسٹریٹ کے حکم پر کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی واپس کردی گئی
لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے دوران قبضہ میں لی گئی قومی کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی پولیس کو واپس کرنے کا حکم دیدیا۔ ماڈل ٹاون کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور کے روبرو قومی کرکٹر عمر اکمل نے اپنی گاڑی حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی ۔دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمر اکمل سے گاڑی سمیت دیگر اصل دستاویزات دیکھ کر پولیس کو عمر اکمل کی گاڑی واپس کرنے کا حکم دیدیا۔ ٹریفک وارڈن سے جھگڑے پر گلبرگ پولیس نے عمر اکمل کی گاڑی قبضے میں لے لی تھی۔
