اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوادچودھری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست مسترد کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔فوادچودھری نے دو فورمز پرکارروائی کرنے کو چیلنج کررکھا تھا، فوادچودھری کا موقف تھا کہ ایک ہی درخواست پر دو فورمز پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔
الیسٹر کک مسلسل 100ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے انگلش کرکٹر بن گئے
تین ملکی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کےلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری
ناقص کارکردگی سہواگ کے گلے پڑگئی ،آئی پی ایل سے نظرانداز ہونے کا امکان
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے متوازی گروپوں میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا
بارسلونا فیس بک پر 50ملین شائقین کے ساتھ دنیا کا پہلا فٹبال کلب بن گیا
جنید خان نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عمران خان کو اٹک جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اٹک جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام اباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے،اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک کیوں ہیں؟ اڈیالیہ جیل کیوں نہیں؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریماکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے استفسار کیا کل اگر آپ رحیم یار خان کی جیل میں بھیج دیں تو وہاں جیل ٹرائل کریں گے؟وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپورٹس مین ہیں انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں ملنی چاہئیں، حق تلفی نہ ہو۔
نواز شریف چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر بہتری معیشت میں اپنا کردار ادا کرینگے: احسن اقبال
جدہ(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سکریٹری جنرل احسن اقبال نے جو ادائیگی عمرہ کیلئے یہاں آئے ہوئے ہیں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن میں حصہ لیں گے، چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر معیشت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف پاکستان آئیں گے اور اپنی پہلی تقریر کریں گے تو اس میں بیانیہ بھی ہوگااور پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل اور وجہ بھی۔
شہری کی تنخواہ ہڑپ کرنیوالے ملزمان کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ سے خارج
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے شہری کی تنخواہ ہڑپ کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ تعلیم کے دو ملازمین نے اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی،سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مسرت ہلالی نے سماعت کی۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ افسوس ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کا یہ حال ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ غریب سے زیادتی ہوئی، سیلری ہڑپ کرلی پھر مزید پیسے بھی لے لئے، سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزم نے مدعی کو سرکاری سکول میں چوکیدار کی نوکری دلوائی،ایک سال ملزم اس چوکیدار کی سیلری اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرواتا رہا،ساتھی ملزم کے ساتھ ملکر سیلری دلوانے کیلئے مزید70ہزار روپے مانگے،چوکیدار نے بیوی کا زیور بیچ کر مزید رقم ملزمان کو دے دی،نئی پرنسپل نے تحقیقات کروائیں تو پتہ چلا ملزم کے اکاونٹ میں سیلری آتی رہی۔عدالت نے شہری کی تنخواہ ہڑپ کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی، ایک ملزم کی درخواست ضمانت عدم پیروی پر دوسرے کی وکلا کے دلائل کے بعد خارج ہوئی۔یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے فراڈ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

الیسٹر کک مسلسل 100ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے انگلش کرکٹر بن گئے
(January 4, 2014)
سڈنی: انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک مسلسل 100ٹیسٹ میچ کھیلنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ۔کک نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کرکے حاصل کیا ۔سابق آسٹریلین کپتان ایلن بارڈر مسلسل 153ٹیسٹ میچ کھیلنے والے دنیا کے واحدکھلاڑی ہیں ۔سابق آسٹریلوی بلے باز مارک وا 107ٹیسٹ میچوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سابق انڈین کپتان سنیل گواسگر مسلسل 106ٹیسٹ میچ کھیل کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔

تین ملکی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کےلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری
(January 4, 2014)
کراچی: تین ملکی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے ۔ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ویمنز ٹیم 8جنوری کو دوحا روانہ ہوگی ۔خواتین ٹیم کیمپ میں کوچ محتشم رشید کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دی جارہی ہے ۔

ناقص کارکردگی سہواگ کے گلے پڑگئی ،آئی پی ایل سے نظرانداز ہونے کا امکان
(January 4, 2014)
نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے جارحانہ مزاج بلے باز وریندر سہواگ کے ستارے گردش میں آگئے ۔سہواگ خراب کارکردگی کے باعث ایک عرصے سے بھارتی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ بھارت میں جاری سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں بھی ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ آئی پی ایل کے تازہ ایڈیشن میں ان کی بولی مزید کم ہوجائے گی ۔سہواگ گزشتہ 6ایڈیشن سے دہلی ڈیولز کی نمائندگی کررہے ہیں ۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے متوازی گروپوں میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا
(January 4, 2014)
کراچی: متوازی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ۔دونوں ایسوسی ایشنز کے نمائندے کھیلوں کے فروغ کے بجائے ذاتی مفادات کو کیلئے کھیل اور کھلاڑیوں کو نقصان پہنچارہے ہے ۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مدثر آرائیں کا دعویٰ ہے کہ احمدعلی راجپوت عدالت عالیہ کے نام پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔ دوسری جانب متوازی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کہا ہے کہ مدثر آرائیں اینڈ جعلی اولمپک ایسوسی ایشن کو اب فرار کا راستہ نہیں ملے گا۔

بارسلونا فیس بک پر 50ملین شائقین کے ساتھ دنیا کا پہلا فٹبال کلب بن گیا
(January 4, 2014)
بارسلونا: اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 50ملین شائقین رکھنے والا دنیا کا پہلا اسپورٹس کلب بن گیا ۔ٹیم کے آفیشل فیس بک پیج پر انڈونیشیا کے چار اعشاریہ سات تین ملین شائقین موجود ہیں ۔ میکسیکو کے ساڑھے تین ملین ،برازیل کے ڈھائی ملین ،امریکا کے دواعشاریہ ایک ملین اورترکی کے ایک اعشاریہ سات ملین شائقین نے بارسلونا کے پیج کو لائیک کیا ہے ۔

جنید خان نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی
(January 4, 2014)
ابوظہبی: قومی فاسٹ بولر جنید خان نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی ۔جمعے کو ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز وہ جب میدان میں اترے تو انہیں ٹیسٹ کیرئیر میں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لئے صرف ایک وکٹ درکار تھی ۔ جنید نے دینش چندی مل کو آﺅٹ کرکے کیرئیر کی 50وکٹیں مکمل کرلیں۔
