لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے قائد مسلم لیگ ن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوازشریف اتنا بہادر ہے تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے کہ جس نے الیکشن لڑنا ہے وہ باہر ہو، نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہے اس کو آپ باہر سے الیکشن کے لیے لے آئے ہیں۔سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ہمارے کیسز کا چالان بھی تین چار ماہ سے آج تک نہیں آیا، یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے۔
جماعةالدعوة کے تحت سندھ بھر میں اصلاح معا شرہ خطبات کا اہتمام
پی ڈبلیو ایف سندھ کے صدر محبوب علی قریشی کی زیر صدارت اجلاس
فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کو حکومت مراعات دے:ارشد محمود
سپریم کورٹ کامدوگال آئی پی ایل فکسنگ رپورٹ بی سی سی آئی کو دینے سے انکار
گیرتھ ہوپکن کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
زکوٰة فنڈ سے تھرکے متاثرین کے بہترین علاج کیا جا رہا ہے: چئیر مین سندھ زکوٰة کونسل
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
تعلیم گاہ اسکول رتن تلاؤ کی اراضی پر قبضہ کرکے تعمیر کی گئی 18دکانیں مسمار
کراچی (پی پی آئی)تعلیم گاہ اسکول رتن تلاؤ کی اراضی پر قبضہ کرکے تعمیر کی گئی 18دکانیں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی ہدایت پر مسمار کردی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ندا سمن، انچارج آپریشن شاہنواز ڈی ایم سی صدر نے کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ندا سمن نے کہا کہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔
اسرائیل فلسطین جنگ خاتمے کیلئے مسیحی برادری آج یوم دعا منائے گی
حیدرآباد(پی پی آئی)پاکستان کی مسیحی برادری اسرائیل فلسطین جنگ کے خاتمے کے لئے جمعہ27اکتوبر کویوم دعا کے طور پر منائے گی۔گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ سروسز کا اہتمام کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور کوائف کی درستگی 28اکتوبر تک ممکن
کراچی(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور کوائف کی درستگی کی آخری تاریخ 28اکتوبر 2023 مقرر کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے عوام سے کہا ہے کہ 28 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں۔
تلاش کریں
خبریں

جماعةالدعوة کے تحت سندھ بھر میں اصلاح معا شرہ خطبات کا اہتمام
(April 11, 2014)
حیدرآباد: حیدر آباد سمیت اندرون سندھ میں جما عةالدعوة کے تحت اصلاح معاشرہ خطبات کا اہتمام کیا گیا۔ حیدرآباد ، ٹنڈوآدم ، گولارچی، میرپورخاص، شہدادپور ، ٹنڈوالہ یار اور دیگر شہروں میں خطباءنے اصلاح معاشرہ کے حوالہ سے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا۔ امیر جماعة الدعوةسندھ فیصل ندیم مرکز المحمدیہ ، صوبائی ناظم دعوةحافظ محمد انور نے مرکز سعد بن معاذ ، ساجد سلفی نے مرکز القادسیہ ٹنڈوآدم ، مرکز حسین بن علی شہدادپور میں محمد عاصم نے خطبات جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ خطباءنے اصلاح معاشرہ پر اپنی تقاریر میں اجتماعیت کو انفرادیت پر ترجیح دینے اور قوانین اسلام کا عملی زندگی میںنفاذ پر زور دیا ۔انھوں نے کہا کہ حدوداللہ کی پامالی نے اللہ کی ناراضی کو دعوت دی ہے۔ اگر ہم اپنی زندگیوں اور معاشروں کو قوانین اسلام کے تابع کرلیں تو انتشارانہ ماحول کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ صبر اور شکرزندگی کو برکتوں سے مالامال کردیتے ہیں۔ معاشرہ میں موجودہر شخص اگر اپنے ذمہ حقوق العبادکوپوری ذمہ داری سے ادا کرے تو ہمارے آدھے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ایک دوسرے کے لئے قربانی کا جذبہ اخوت ، بھائی چارے کو جنم دیتا ہے جس سے معاشرے اور ملک مضبوط ہوتے ہیں۔ ملک و قوم کی مضبوطی سے دشمنان ملت کی سازشیںبھی ناکام ہوتی ہیں۔مقررین نے ملک کو موجودہ حالات کی اصلاح میں صحت مند معاشرہ کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی مفاد کی حفاظت سے معاشروں میں عدم تحفظ جنم لیتا ہے۔ہمیں انفرادیت پر اجتماعیت کو فوقیت دینی چاہئیے۔ معاشرہ میں موجود جب ہر فرد ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے جڑا ہوگا باہمی نفرت کو جگہ نہی ملے گی۔ محبت کے پھیلاﺅ سے فرداً فراً ، گلی گلی، محلہ محلہ اور شہروں اور صوبوں کے درمیان محبت بڑھے گی۔ اور جب ہر فرد ایک دوسرے سے جڑ جائے گا تواس کے مقابلہ میں لسانی و صوبائی تعصب کو جگہ نہی ملے گی ۔

پی ڈبلیو ایف سندھ کے صدر محبوب علی قریشی کی زیر صدارت اجلاس
(April 11, 2014)
حیدرآباد: پاکستان ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر محبوب علی قریشی کی صدارت میں موتی محل گاڑی کھاتہ میں اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری محمد اسلم عباسی نے کہا کہ یکم مئی کی آمد آمد ہے اور مزدوروں کے مسائل دن بدن گمبیھر ہوتے چلے جارہے ہیں کمر توڑ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے دوسری طرف بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور مزدوروں کو ٹھیکیداری ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازم کے نام پر قانونی و بنیادی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے اور صنعتی اداروں کے مالکان اور سرکاری اداروں کے افسران CBAیونین کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات کرکے مطالبات تسلیم کرتے ہیں سندھ کوٹہ کی بنیاد پر ملازمتیں نہیں دی جارہی ہیں ، انھوں نے کہا کہ مزدوروں کے متحد نہ ہونے پر حکومت مزدوروں کو نہ علاج و پینشن کی سہولت دی رہی ہے ،نہ فوت /ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمانہ و قانونی واجبات ادا کئے جارہے ہیں ۔حالات کا مقابلہ کرنے ، مسائل حل کرانے کیلئے اتحاد اور جدوجہد کی سخت ضرورت ہے اس سلسلہ میں لائحہ عمل بنانے کیلئے فیڈریشن سے ملحق یونینوں کے نمائندوں کا ایک اجلاس بتاریخ12اپریل 2014بروز ہفتہ بوقت 11بجے دن بمقام واپڈا لیبر ھال گاڑی کھاتہ حیدرآباد میں منعقد ہوگا،انھوں نے کہاکہ یونینز کے نمائندگان سے التماس ہے کہ اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ نمائندہ اجلاس میں شرکت کرکے مزدور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں شرکاءاجلاس دیگر عہدیداران میں اظہر شاہ ، محمد حنیف خان، مجید بروہی،فدا حسین، عاشق قمبرانی، سید خالد علی، علی غفور ، وزیر احمد، محمد بخش سیال شامل تھے۔

فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کو حکومت مراعات دے:ارشد محمود
(April 11, 2014)
کراچی: فنون لطیفہ سے تعلق ررکھنے والوں کو حکومت نے مراعات سے محروم رکھا ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گلوکار ارشد محمود نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ارشد محمود نے کہا کہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کو حکومت نے مراعات سے محروم رکھاہے، حکومت گلوکا روں اور فنکاروں کو ان کی زندگی میں مراعات سے نوازیں۔انھوںنے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح د یگر محکموں کے لوگوں کو مراعات فراہم کی جاتی ہےں اسی طرح فنون لطیفہ کے لوگوں کو بھی مراعات سے نوازا جائے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ جب شاعر ،گلوکار،فنکار خوشی کی زندگی بسر کریں گے تو ان کی کارکردگی پر اچھا اثر پڑ ے گا ۔،انھوں نے سابق صدر زرداری کو کلچر کے فروغ کے لیے موئن جو داڑو اور کراچی میںپروگرام منعقد کرنے پر مبارک باددی۔ان کا کہناتھا کہ کراچی جیسے شہر میں اس طرح کے پروگرام وقت کی اشد ضرورت ہیں ۔ارشد محمود نے کہاکہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کے لےے وزےر اعلیٰ قائم علی شاہ ،گورنر عشرت العباد ،اور دیگر حکام بالا سے ان کے لئے مراعات کی درخواست کرتا ہوںاور میں امید کرتا ہوں کہ اس نیک کام کی ابتداصوبہ سندھ سے ہوگی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ آرٹس فاونڈیشن کے سربراہ نیاز احمد ودیگر مہمان بھی موجود تھے۔

سپریم کورٹ کامدوگال آئی پی ایل فکسنگ رپورٹ بی سی سی آئی کو دینے سے انکار
(April 11, 2014)
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے دھونی کے خلاف تحقیقات کے لیے جسٹس مدوگال رپورٹ بھارتی کر کٹ بورڑ کو جاری کر نے سے انکار کر دیا ۔ جسٹس اے کے پیٹنک اور جسٹس جے ایس کھیہر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بی سی سی آئی کے وکلا کو بتایا کہ16اپریل کو سپریم کورٹ کی سماعت سے پہلے متعلقہ رپورٹ بورڑ کونہیں دی جاسکتی ۔بی سی سی آئی نے گذشتہ بدھ کو سپریم کو رٹ میں آئی پی ایل میچ فکسنگ تحقیقات پر مشتمل جسٹس مدوگال رپورٹ مہیا کر نے کی درخواست دائر کی تھی۔بھارتی کر کٹ بورڑ کپتان مہندراسنگھ دھونی اور سری نواسن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی جانچ کر نا چاہتا ہے ۔

گیرتھ ہوپکن کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
(April 11, 2014)
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین گیرتھ ہوپکن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ 37سالہ ہوپکن نے نیوزی لینڈ کے لیے ایک ٹیسٹ،25ایک روزہ اور 10ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ۔ گیرتھ ہوپکن نے نیوزی لینڈ کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں جنوبی ڈسٹرکٹ ، کینٹر بری ،اوٹاگو اور آکلیند کی نمائندگی کی ۔ انھوں نے 158فرسٹ کلاس میچوں میں 17سنچریوں اور 34نصف سنچریوںکی مدد سے 7550رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر کی حیثیت سے 26اسٹمپ اور 435کیچزکا ریکاڑ اپنے نام کرلیا ۔

زکوٰة فنڈ سے تھرکے متاثرین کے بہترین علاج کیا جا رہا ہے: چئیر مین سندھ زکوٰة کونسل
(April 11, 2014)
حیدر آباد: سندھ زکوٰة کونسل کے چیرمین جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ تھر کے قحط متاثرین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے زکوٰة فنڈ سے ضلع ہسپتال مٹھی اور ضلع ہسپتال عمر کوٹ کوپچاس پچاس لاکھ روپے دیے گئے ہیں ، ضرورت پڑنے پر زکوٰة فنڈ میں سے مزیدرقم فراہم کی جائے گی ۔ اس بات کا اظہار انھوں نے لیاقت یونیورسٹی حیدرآباد میں تھر کے مریضوں کے لیے قائم کردہ خصوصی وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ زکوٰة فنڈ کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور زکوٰة فنڈ میں سے نہ صرف غریبوں کا علاج کیا جارہا ہے بلکہ طالب علموں کو میرٹ اسکالر شپ ، مورا اسکالر شپ ، جہیز کے لیے امداد،غریبوں اور معذورین کے لیے ویل چیر دینے کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ زکوٰة کے فنڈ میں اضافہ کیاگیا ہے تاکہ مستحقین کے گزر سفر کو بہتر سے بہتر کیا جاسکے ۔ اس موقع پرلمس ہسپتال حیدرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر خالد شیخ نے انھیںبتایا کہ جیسے ہی تھر میں صورتحال خراب ہوئی لمس حیدرآباد نے فوری طور پر تھر کے مریضوں کے لیے علیحدہ وارڈ قائم کیا ہے ،اب تک 92 مریض آئے ہیں جن میں سے اکثر صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ تشویش ناک دو تین مریضوں کو علاج کے لیے کراچی بھیجا گیا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ اس وارڈ میں تھر سے تعلق رکھنے والے 10 مریض زیر علاج ہیں جن کا علاج سرکاری خرچ پر کیاجارہا ہے ۔ قبل ازیںسندھ زکوٰة کونسل کے چیرمین زاہد قربان علوی نے گورنمنٹ نزرتھ گرلز کالج حیدرآباد میں 36 طالبات میں 3900 روپے کے حساب سے میرٹ اسکالر شپ کے چیک تقسیم کیے جبکہ ایک فالج کے مرض میں مبتلا غریب مریض کو زکوٰة فنڈ میں سے ویل چیر بھی دی ۔ اس موقع پر ضلع زکوٰة کمیٹی حیدرآباد کے چیرمین حاجی شیر محمد پیر زادہ ، پی پی حیدرآباد کے رہنما امان اللہ سیال اور کالج کی پرنسپل بھی موجود تھیں ۔

