پی ڈبلیو ایف سندھ کے صدر محبوب علی قریشی کی زیر صدارت اجلاس

حیدرآباد: پاکستان ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر محبوب علی قریشی کی صدارت میں موتی محل گاڑی کھاتہ میں اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری محمد اسلم عباسی نے کہا کہ یکم مئی کی آمد آمد ہے اور مزدوروں کے مسائل دن بدن گمبیھر ہوتے چلے جارہے ہیں کمر توڑ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے دوسری طرف بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور مزدوروں کو ٹھیکیداری ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازم کے نام پر قانونی و بنیادی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے اور صنعتی اداروں کے مالکان اور سرکاری اداروں کے افسران CBAیونین کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات کرکے مطالبات تسلیم کرتے ہیں سندھ کوٹہ کی بنیاد پر ملازمتیں نہیں دی جارہی ہیں ، انھوں نے کہا کہ مزدوروں کے متحد نہ ہونے پر حکومت مزدوروں کو نہ علاج و پینشن کی سہولت دی رہی ہے ،نہ فوت /ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمانہ و قانونی واجبات ادا کئے جارہے ہیں ۔حالات کا مقابلہ کرنے ، مسائل حل کرانے کیلئے اتحاد اور جدوجہد کی سخت ضرورت ہے اس سلسلہ میں لائحہ عمل بنانے کیلئے فیڈریشن سے ملحق یونینوں کے نمائندوں کا ایک اجلاس بتاریخ12اپریل 2014بروز ہفتہ بوقت 11بجے دن بمقام واپڈا لیبر ھال گاڑی کھاتہ حیدرآباد میں منعقد ہوگا،انھوں نے کہاکہ یونینز کے نمائندگان سے التماس ہے کہ اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ نمائندہ اجلاس میں شرکت کرکے مزدور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں شرکاءاجلاس دیگر عہدیداران میں اظہر شاہ ، محمد حنیف خان، مجید بروہی،فدا حسین، عاشق قمبرانی، سید خالد علی، علی غفور ، وزیر احمد، محمد بخش سیال شامل تھے۔

Latest from Blog