جیوانی/گوادر (پی پی آئی)پاکستان کوسٹ گارڈ نے گوادر(بلوچستان) کے علاقے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پی سی جی نے سمندر کے ذریعے منشیات ا سمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے منشیات برآمد کرلی۔پی پی آئی کے مطابق جیوانی کے علاقے میں موجود پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ نے مشکوک بوٹ کا پیچھا کیا، ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ کو اپنی طرف آتا دیکھ کرسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق سپیڈ بوٹ کی چیکنگ کے دوران 833کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔
اسلام آباد کچہری واقعہ پر پورے ملک میں وکلاءیوم سیاہ منائیں گے
کراچی:مختلف علاقوں میں رینجرزکے ٹارگٹڈ چھاپے،21 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
لنڈی کوتل:ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا 2 اہلکار جاں بحق 8 زخمی
باکسر عامر خان کی امریکی ہسپتال میں معذور بچے کی عیادت
عمدہ کارکردگی کی باعث افغان ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں شامل
پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا سیاست میں حصہ لینے کا اعلان
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ضمانتیں منظور
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اپنے وکیل کے ہمراہ توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس سے استفسار کیا کہ کافی عرصہ ہوگیا آپ کو دیکھا نہیں جس پر جج نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب نارکوٹکس کی عدالت کا چارج مل گیا ہے۔وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ جس دن احتساب عدالت نے درخواست ضمانت نپٹائی اسی دن نیب نے نیا نوٹس بھیج دیا، ڈیوٹی جج نے پوچھا بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ڈیوٹی جج راجہ جوادعباس نے بعدازاں بشریٰ بی بی کو روسٹرم پر بلا لیا جس پر سابق خاتون اول روسٹرم پر آگئیں تاہم اس سے قبل جوڈیشل کمپلیکس کی کسی عدالت میں بشریٰ بی بی روسٹرم پر نہیں آئیں۔بعدازاں احتساب عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں 31 اکتوبر تک ضمانتیں منظور کر لیں۔
کے الیکٹرک کی 3 روپے فی یونٹ اضافہ کی درخواست، عوامی سماعت پرسوں ہوگی
کراچی (پی پی آئی)کے الیکٹرک نے رواں سال اپریل تا جون سہ ماہی کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 3.02 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 19 اکتوبر کو عوامی سماعت کے لیے درخواست منظور کر لی جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کے الیکٹرک کی ٹیرف میں اضافے کی درخواست درست ہے یا نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق عوامی سماعت میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ کمپنی کو اس کے دعوے کے مطابق ناقابل وصول بلوں کے عوض 13 ارب 20 کروڑ روپے کے ’رائٹ آف‘ کی اجازت دی جانی چاہیے یا نہیں۔کے الیکٹرک کی جانب سے 3.02 روپے فی یونٹ اضافی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اپریل-جون کی طے شدہ قیمت 2.57 روپے فی یونٹ پر نظرثانی کے باعث کی گئی ہے۔یہ درخواست اس تناظر میں اہم ہے کہ نیپرا اور وفاقی حکومت پہلے ہی کے الیکٹرک صارفین کے لیے اکتوبر اور نومبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.46 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے چکی ہے۔اس کے علاوہ کمپنی کے لیے 3.28 روپے فی یونٹ اضافے کی گزشتہ ماہ بھی منظوری دی گئی تھی جو اکتوبر سے مارچ 2024 تک وصول کیا جائے گا۔کراچی والے اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں مختلف سلیب اور کیٹیگریز کے لحاظ سے فی یونٹ 4.76 روپے سے 7.73 روپے تک اضافی ادا کر رہے ہیں، اس کے علاوہ دسمبر سے مارچ تک اوسطاً 3.28 روپے تک اضافی ادا کر رہے ہیں۔
کراچی میں بونداباندی،موسم خوشگوار آئندہ 2روز مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق ایئرپورٹ اور ملیر کے اطراف میں بوندا باندی ہوئی۔ گرومندر، ناظم آباد، لسبیلہ، لیاقت آباد سمیت دیگر قریبی مقامات پر بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے وسطی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہے، پیر سے یہ مغربی ہواؤں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز ہو رہا ہے۔کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
تلاش کریں
خبریں

اسلام آباد کچہری واقعہ پر پورے ملک میں وکلاءیوم سیاہ منائیں گے
(March 3, 2014)
اسلام آباد: اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں دہشتگردی کے المناک واقعے پر اسلام آباد بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل نے آج (منگل )ملک بھر میں یوم سوگ، یوم سیاہ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل رمضان چوہدری اور سپریم کورٹ بار کونسل صدر کامران مرتضیٰ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں اسلام آباد واقعہ پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے اور منگل کو مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ملک بھر کی عدالتوں اور وکلاءسے اپیل کی ہے کہ اس ہڑتال کو کامیاب بنایا جائے اور اس کی بھرپور طریقے سے اس کی مذمت کی جائے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار اور کچہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ رمضان چوہدری نے کہا کہ ایک عرصے سے وکلاءاور ججز کو دہشتگردوں کی جانب سے واضح دھمکیاں دی جا رہی تھیں تاہم حکومت نے اس حوالے سے ان کی سکیورٹی کے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طور پر اسلام آباد اور دیگر شہروں میں قائم عدالتوں اور وکلاءچیمبرز میں سکیورٹی کو بہتر بنائیں جبکہ سپریم کورٹ بار کے صدر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والے وکلاءکے ورثاءکو معاوضے کی ادائیگی کی جائے اور وکلاءاور ججز کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ ادھر ملک بھر کے وکلاءنے بھی عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وکلاءنے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کھلی دہشتگردی کیخلاف منگل کو عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے وکلاءیوم سیاہ منائینگے۔

کراچی:مختلف علاقوں میں رینجرزکے ٹارگٹڈ چھاپے،21 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
(March 3, 2014)
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے ٹارگٹڈ چھاپے،21 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔شہر قائد میں کالعدم تنظیم کے کارندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن کئے اور کالعدم تنظیم کے کارندوں ، گینگ وار سمیت21 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ رینجرز نے دھوبی گھاٹ لیاری ، مجاہد کالونی ، لاسی گوٹھ ، مسرت کالونی ، ناتھا خان ، کٹی پہاڑی اور جمعہ گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے۔

لنڈی کوتل:ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا 2 اہلکار جاں بحق 8 زخمی
(March 3, 2014)
لنڈی کوتل: لنڈی کوتل کے علاقے سدو خیل میں پاک افغان شاہراہ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے، دھماکے میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف سی کی گاڑی لنڈی کوتل سے جمرود جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ بھی کی۔

باکسر عامر خان کی امریکی ہسپتال میں معذور بچے کی عیادت
(March 3, 2014)
کیلیفورنیا: پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا بڑی کامیابی ہے۔برطانوی باکسر عامر خان نے کیلیفورنیا میں ایک ہسپتال میں دس سال سے بیمار علی نقوی سے ملاقات کی۔ انہوں نے حادثے میں معذور ہونیوالے نوجوان علی نقوی کو اپنی شرٹ اور گلوز کے علاوہ تحائف بھی دیئے۔اس موقع پر عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مجبور لوگوں کی مدد کرنا ہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ آجائے اس سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔ عامر خان فاونڈیشن دنیا بھر میں بچوں اور مستحق افراد کی بحالی کے لیے کام کر رہاہے۔

عمدہ کارکردگی کی باعث افغان ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں شامل
(March 3, 2014)
دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی اور بنگلادیش کو شکست دینے والی افغانستان کی ٹیم کو پہلی بار ون ڈے رینکنگ کی فہرست میں آگئی۔دبئی سے جاری رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے اوربھارت بدستور دوسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکن ٹیم ایک درجہ ترقی حاصل کرکے تیسرے نمبرپر آگئی۔ جنوبی افریقا تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا۔ انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیزآٹھویں، بنگلہ دیش نویں، زمبابوے دسویں اور آئرلینڈ گیارہویں نمبرپر موجود ہیں۔ افغانستان کو پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں بارہواں نمبر ملا ہے۔

پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا سیاست میں حصہ لینے کا اعلان
(March 3, 2014)
لندن: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا، کہتی ہیں نواز شریف سمجھدار سیاستدان ہیں مگر ان کی فیملی عمران خان کو پسند کرتی ہے ، شیخ رشید کی دعوت پر جلد لال حویلی چائے پینے جائیں گی۔لندن میں اپنے شوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان واپس جا رہی ہیں اور عوام کی خدمت کے لئے سیاست میں حصہ لیں گی۔انہوں نے شیخ رشید کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ چائے پینے لال حویلی جائیں گی۔وینا کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کی معترف ہیں مگر ان کا خاندان پی ٹی آئی کا حامی ہے۔ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم اور خاص طور پر شاہد آفریدی نے شاندار کھیل پیش کیا۔

