کراچی (پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام سندھ کے زیر اہتمام جاری سندھ امن اقصیٰ مارچ 2 نومبر کو کراچی پہنچے گا،پی پی آئی کے مطابق اختتامی جلسہ سے مولانا فضل الرحمنٰ سمیت فلسطینی رہنما خطاب کریں گے۔
2011کرکٹ ورلڈ کپ فکس تھا آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا انکشاف
تعلیم یافتہ اقوام ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں: ایم کیو ایم رکن صوبائی اسمبلی
قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کامیاب سیریز کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
جامشورو میںانٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز
نوواک جو کووچ نے میا می ٹینس چمپیئن شپ کا ٹائٹل چوتھی بار اپنے نام کر لیا
ایشلے جائلز انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ بننے کے لیے تیار
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی کی 6درخواست ضمانتوں پر سماعت31اکتوبر تک ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی)سیشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 6درخواست ضمانتوں پر سماعت31اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ سیشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 6درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی،پی پی آئی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،درخواست ضمانت کی سماعت حتمی دلائل تک 31اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 15اگست کو عدم پیروی پر خارج کردی گئی تھی۔
عالمی چینی تاجر شانگکیو میں اپنے آباؤ اجداد کی پوجا کرتے ہیں
شانگ کیو، چین، 24 اکتوبر 2023ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– چینی قمری سال کے نویں مہینے کے نویں روز 23 اکتوبر 2023ء کو چین کے صوبہ ہینان کے شہر شانگکیو میں عظیم الشان عبادت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اندرون و بیرون ملک سے چینی تاجروں کے تقریبا 500 نمائندے چینی تاجروں کے آباء و اجداد وانگ ہائی کی پوجا کرنے اور چینی تاجروں کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے اکٹھے ہوئے ، جس کی خصوصیت نیکی اور مہربانی کو برقرار رکھنا ، کاروباری اخلاقیات ، ایمانداری اور امانت داری پر زور دینا ، اور جدت اور تبدیلی کی تلاش ، اور مستقبل کے لئے اتحاد اور تعاون کے عزم کا اظہار کرنا ہے۔ 9 ویں چین شانگ کیو انٹرنیشنل چائنیز مرچنٹس فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق۔
اس اجتماع کی بنیاد چار ہزار سال قبل رکھی گئی تھی۔ اس وقت “شانگ” نامی ایک قبیلہ تھا جو اس علاقے میں سرگرم تھا۔ قبیلے کا ساتواں رہنما، وانگ ہائی، تجارت میں مہارت رکھتا تھا، اور قبیلہ آہستہ آہستہ خوشحال اور مضبوط ہوتا گیا۔ کئی نسلوں کے جمع ہونے کے بعد ، شانگ قبیلے نے چینی تاریخ میں دوسرا خاندان ، شانگ خاندان قائم کیا۔ وانگ ہائی کے کارناموں کو اوریکل کی ہڈیوں پر کندہ کیا گیا تھا اور بعد کی نسلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ چینی عوام کا ماننا ہے کہ وانگ ہائی نے تجارتی تجارت کا آغاز کیا، لہذا انہیں “تاجروں کے آباؤ اجداد” کے طور پر احترام کیا جاتا ہے۔ تجارتی سرگرمیوں سے متعلق بہت سے چینی کرداروں کو “شانگ” کے چینی کردار کے ساتھ بھی نام دیا گیا ہے ، جیسے تجارت (شانگے)، اجناس (شانگ پن) اور مرچنٹ (شانگرین)۔ لہذا ، شانگکیو کو تاجروں کے آباؤ اجداد ، شانگ قبیلہ ، شانگ خاندان ، تاجروں ، اجناس ، تجارت اور تجارتی ثقافت کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے ، جس نے بہت سے چینی لوگوں کو تہوارمنعقد کرنے اور ادائیگی کرنے کی طرف راغب کیا ہے ۔
آج ، شانگکیو نے نقل و حمل کو ترقی دی ہے اور چین کے چند شہروں میں سے ایک ہے جو تیز رفتار اور روایتی ریلوے دونوں کے لئے ایک جامع نقل و حمل کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے ، نیز “آٹھ عمودی اور آٹھ افقی” تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک میں نوڈ شہر کے طور پر کام کرتا ہے۔ شانگکیو میں اس وقت سازوسامان کی مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مینوفیکچرنگ، اور خوراک کی پیداوار میں تین سو بلین سطح کے صنعتی کلسٹرز ہیں، ساتھ ہی ریفریجریشن، پیمائش کے اوزار اور سپر ہارڈ مواد میں گیارہ دس ارب سطح کے صنعتی کلسٹر موجود ہیں۔ شہر نئی توانائی کی گاڑیاں، نئے مواد، الیکٹرانک معلومات، اور بائیو میڈیسن جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں کو بھرپور طریقے سے ترقی دے رہا ہے، اور زندگی اور صحت، کاربن پر مبنی نئے مواد، ہائیڈروجن توانائی اور اسٹوریج، دماغ سے متاثر ذہانت، اور میٹاورس سمیت مستقبل کی متعدد صنعتوں کے لئے بھی منصوبہ بندی کر رہا ہے. شانگکیو ایک فرسٹ کلاس کاروباری ماحول پیدا کرنے، باہر سے کھولنے کے لئے گیٹ وے اور مرکز کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے …
ماخذ: 9 ویں چین شانگ کیو انٹرنیشنل چائنیز مرچنٹس فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی
تصویری منسلکات لنکس: لنک: https://iop.asianetnews.net/view-attachment?attach-id=442771
کرتارپور راہداری کی بدولت2 بچھڑے خاندانوں کا 76برس بعدملا پ
شکرگڑھ( پی پی آئی) کرتارپور راہداری نے2 بچھڑے خاندانوں کو ملا دیا۔ ساہیوال سے محمد اسماعیل اور جالندھر سے سریندر کور کرتارپور پہنچی۔ دونوں کے خاندان 1947میں بچھڑ گئے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق سوشل میڈیا پر رابطے کے بعد دونوں خاندانوں کی کرتار پور میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ خاندانوں نے کرتار پور راہداری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ویزے کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔
تلاش کریں
خبریں

2011کرکٹ ورلڈ کپ فکس تھا آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا انکشاف
(April 1, 2014)
دبئی: آئی سی سی انسداد کرپشن یونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 2011کا ورلڈ کپ فکس تھا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے اس انکشاف نے کہ2011ءکا ورلڈ کپ بھی فکس تھا دنیائے کرکٹ میں نیا بھونچال پیدا کردیا ہے۔آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی اور سکیورٹی یونٹ کی 41صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے اور ادارے کے پاس اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ادارے کے مطابق نہ صرف ورلڈ کپ بلکہ ہر طرح کی کرکٹ میں سٹے بازی اور بدعنوانی کے ثبوت ملے ہیں۔ رپورٹ میں سٹے بازی میں ملوث دو افراد وی جے اور اے ایس کے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جو کھلاڑیوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ آئی سی سی انٹیلی جنس نے کھلاڑیوں اور بکیز کے درمیان گہرے رابطوں کا انکشاف کیا ہے تاہم ان کھلاڑیوں کے نام منظر عام پر نہیں لائے گئے۔ وی جے اور اے ایس کے انٹیلی جنس حکام کی نظروں میں ہیں اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

تعلیم یافتہ اقوام ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں: ایم کیو ایم رکن صوبائی اسمبلی
(April 1, 2014)
حیدرآباد: تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہےں اور تعلیم سے دور رہنے والی قومیں جہالت کے اندھیروں میں کم ہوجاتی ہےں ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے مدینہ فاونڈیشن ہائی اسکول کی جانب سے مہرآ ن آرٹس کونسل میںمنعقد ہونے والی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں اسکول انتظامیہ ،اساتذہ،طلبہ و طالبات اورانکے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انھوں نے مزید کہاکہ تعلیم کا حصول تمام افراد کےلئے ضروری ہے کیونکہ تعلیم کے زیور سے آراستہ لوگ ہی اپنے ملک اور قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ جولوگ تعلیم کے میدآن میں پیچھے رہ جاتے ہیں معاشرے میں اپنا وہ مقام نہیں بنا سکتے ہیں جس کی بدولت وہ دیگر لوگوں سے منفرد نظر آتے ہیں ۔تقریب میں طلبہ نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور ان مقابلوں میں کامیاب طلبہ و طالبات میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے انعامات بھی تقسیم کئے ۔

قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کامیاب سیریز کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
(April 1, 2014)
کراچی: قومی ڈس ایبلڈ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیر یز میں تا ریخی کا میا بی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ کراچی ائیر پورٹ پر شائقین اور کھلاڑیوں کے عزیزوں اوقارب کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا اور کھلاڑیوں و آفیشلز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگا ف نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔ قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ کے کپتان حسنین عالم نے میڈیا کے نمائند وں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا کہ اس مرتبہ انگلینڈ کی بھر پور تیار ی سے آئی تھی اور ہمیں کا فی ٹف ٹائم دیا مگر ہماری کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیر یز میں 2-1 اور 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری مر تبہ کامیا بی حاصل کر لی ، انھوںنے کہاکہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسو سی ایشن اور PCB کا شکرگزار ہیںاور امید کر تاہوں کہ چیئر مین PCB نجم سیٹھی صاحب ان ڈس ایبلڈ کرکٹر ز کو بھی پذائرئی دیں گے کیو نکہ ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں نے دوسری مرتبہ پاکستان کا سبز ہلالی پر چم دبئی میں بلند کیا ہے۔سیر یز ڈائریکٹر امیر الدین انصا ری نے کہا کہ دبئی میں ہمارے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کو دوسری مرتبہ شکست دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اگرا نہیں مکمل سپوٹ کیا جائے تو آگے چل کر مزید فتوحات حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ صد ر PDCA سلیم کریم ، ٹیم مینجر جمیل کامران ، ہیڈ کوچ صبیح اظہیر، میڈیا مینجر محمد نظام بھی واپس آئے ۔

جامشورو میںانٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز
(April 1, 2014)
کوٹری: انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپیئن شپ کا آغازہوگیا۔ کوٹری سٹےزن آرگنا ئزےشن کے چےئر مےن جہانگےر سرور سہڑو نے NBPانٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چےمپےن شپ جامشورو کے افتتاح کےا ۔ اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے سےنئر ڈائرےکٹر فزےکل اےجو کےشن پر وےز احمد شےخ نے خطاب کرتے ہوئے کھےلوں کے بہترےن انعقاد کے سلسلے مےں کوٹری سٹےزن آرگنائزےشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کا اعادہ کےا ۔ تقرےب سے آرگنائزنگ سےکرےٹری محمد اعجاز شےخ اور دےگر نے بھی خطاب کےا ۔ ملک سکندر خان اسپورٹس کمپلےکس کوٹری مےں شروع ہونے والے مذکورہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی مےچ مےں مہران کرکٹ کلب کوٹری نے سندھ اسپورٹس کلب کو 29رنز سے ہرا دےا پہلے کھےلتے ہوئے 226رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی ، جواب مےں سندھ اسپورٹس کلب 197رنز بنا سکی ۔ قبل ازےں گراﺅنڈ انچارج اور آرگنائزنگ سےکرےٹری محمد اعجاز شےخ نے مہمان خصوصی جہانگےر سےہڑو سے ٹےموں کا تعارف کراےا اس موقع پر ملک سکندر خان اسپورٹس کمپلےکس کوٹری مےں ڈسٹرکٹ کرکٹ اےسو سی اےشن جامشورو کے سےکرےٹری سلےم الدےن ، خزانچی محمد اسلم سوکی ، خالد خان ، اسد علی، غلام حسےن برفت ، مقصود کھو کھر ، عادل وجاہت اور دےگر موجود تھے ۔ مےچ کو حامد علی اور محمد داﺅد نے سپر وائز کےا جبکہ عمران سمےجو اسکو رر تھے ۔ جبکہ کھےلے گئے دوسرے مےچ مےں جئے لطےف کلب نے شہزاد اسپورٹس کو 102رنز سے ہرا دےا ۔ جئے لطےف کے 199آل آﺅٹ کے جواب مےں شہزاد اسپورٹس97رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی۔

نوواک جو کووچ نے میا می ٹینس چمپیئن شپ کا ٹائٹل چوتھی بار اپنے نام کر لیا
(March 31, 2014)
میامی: عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو شکست دے کر میامی ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل چوتھی باراپنے نام کر لیا۔میامی اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ کے درمیان سنسی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں سٹار کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،سربین اسٹار نواک جوکووچ نے اسپینش حریف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ نواک جوکووچ کی فتح کا اسکور 6-3، 6-3 رہا۔ اس شاندار جیت کے بعدعالمی نمبر 2 نے میامی اوپن ٹینس کے ٹائٹل کی تعداد چار کر لی ہے۔

ایشلے جائلز انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ بننے کے لیے تیار
(March 31, 2014)
لندن: انگلش ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کوچ ایشلے جائلز نے کہا ہے کہ اگر انھیں ہیڈ کوچ بنایا جاتاہے تووہ کوچنگ کے مشکل فیصلے کرنے سے نہیں کترائیں گے ۔ایشلے جائلز نے کہا کہ واروکشائر کی پانچ سالہ کوچنگ کے دوران چند مشکل فیصلے کر نے پڑے اور انھیں جاری رکھنا چاہتاہوں۔ انھوںنے کہا کہ لوگ ان کے کوچنگ اسٹائل پر بات کر تے ہیںجو کہ مشکل کام ہے لیکن انھوںنے دعویٰ کیا کہ وہ مشکل فیصلے لے سکتے ہیں۔ انھوںنے مزید کہاکہ اگر وہ مشکل فیصلے نہیں لو ںتو سینئر ان کے کوچنگ اسٹائل پر تنقید کرسکتے ہیں۔

