اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کی گرفتاری پر اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان ممین کیخلاف توہین عدالت کیس 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا،ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر،ڈی پی او اور ایس ایچ او کیخلاف بھی کیس کی سماعت 24 اکتوبر کو ہو گی۔جسٹس بابر ستار نے 28 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکمنامے میں قرار دیا گیا کہ توہین عدالت کیس ٹرائل کی مزید کارروائی 24 اکتوبر کو ہو گی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے وکلاء نے وکالت نامے جمع کرائے۔ یاد رہے کہ 28 ستمبر کو سماعت کے دوران توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے غیر مشروط معافی مانگی،تاہم عدالت نے معافی مسترد کر دی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر اظہارِ برہمی کیا۔ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد سے مکالمے میں کہا کہ فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں،کیا میں آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں۔ ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں،آپ پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام ہے۔آپ اپنے کاموں کیلئے کالز پر توجہ کرتے ہوں گے،آپکا اس کنڈکٹ کے ساتھ معافی مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں،آپ کا جو قانونی دفاع ہے اس پر توجہ مرکوز کریں۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں میں نے اپروچ نہیں کرایا۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دئیے کہ میں کیس سن رہا ہوں اور یہ مجھے کال کروا رہے ہیں۔ وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ہم عدالت کے رحم و کرم پر ہیں
انٹرنیشنل پریمیئرٹینس لیگ کی ابتدائی پانچ ٹیموں کا اعلان
جارحانہ اپیلوں پربھارتی بولر ہربھجن سنگھ پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ
پاکستان کے طاہر جمیل کامن ویلتھ گیمز اسکواش ایونٹ کے ریفری نامزد
چیف آف ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ کا 30جنوری سے کراچی میں آغاز
ہاکی انڈیا لیگ کے لئے اڑھائی کروڑ کی انعامی رقم کا اعلان
بھارتی اسپنر ایشون کو ون ڈے وکٹوں کی سنچری کیلئے 4وکٹیں درکار
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گرگیا، ٹرین سروس معطل
فیصل آباد (پی پی آئی) شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گر گیاجس کی وجہ سیلاہور سے فیصل آباد تک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ ریلویحکام کا کہنا ہے کہ شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے ٹریک پرپُل کا ایک ٹئیر ٹیڑھا ہوگیا، پُل کا ٹئیرٹیڑھا ہونے سے لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیاگیا،ٹرینوں کو وزیر آبادکی طرف سے ڈائیورٹ کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی پُل کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے برج کا پلر ناکارہ ہونے پرلاہور تا فصیل آباد ٹرین سروس معطل کی گئی ہے جس کے پیش نظر لاہور سیکدیاں کے درمیان چلنے والی ماڑی ایکسپریس، لاہور اور فصیل آبادکے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے، پُل کی بحالی کاکام شروع ہے، 72 گھنٹے میں ٹریفک بحال کردی جائے گی۔
دھماکے سے متعلق حقائق سامنے لائے جائینگے: وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: (پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔علی مردان ڈومکی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات درست سمت میں جارہی ہیں، دھماکے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔دوسری جانب نگران وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق پہلے سے کوئی تھریٹ نہیں تھی۔
عدالتی بائیکاٹ: ادھر بلوچستان بار کونسل کی جانب سے آج صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جبکہ بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
اسلام آباد (پی پی آئی) سائفر کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دے دیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کیس سے متعلق چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی ہے۔ذرائع کے مطابق اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے گواہ بن گئے جن کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے۔ذرائع کے مطابق چالان میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور سٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا، سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی۔خصوصی عدالت میں جمع کروائے گئے چالان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی گواہوں میں شامل ہیں، ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمذی بھی ایف آئی اے کے گواہوں میں شامل ہیں، سائفر وزارت خارجہ سے لے کر وزیراعظم کے پاس پہنچنے تک پوری چین کو گواہوں میں شامل کیا گیا ہے۔۔
تلاش کریں
خبریں

انٹرنیشنل پریمیئرٹینس لیگ کی ابتدائی پانچ ٹیموں کا اعلان
ابو ظہبی: انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ (آئی پی ٹی ایل ) نے پہلی پانچ ٹیموں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔کھلاڑیوں کی ڈرافٹ کی تقریب 2مارچ کو متحدہ عرب امارات میںمنعقد ہوگی ۔ آئی پی ٹی ایل کے کوفاﺅنڈ ر مہیش بھوپاتی کے مطابق لیگ کے میچوں کیلئے شہروں میں ممبئی سمیت بنکاک ،سنگاپور اور کوالالمپور شامل ہیں جبکہ ایک اور سٹی کا انتخاب مڈل ایسٹ سے کیا جائے گا ۔

جارحانہ اپیلوں پربھارتی بولر ہربھجن سنگھ پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ
موہالی: بھارتی کرکٹر اور پنجاب ٹیم کے کپتان ہربھجن سنگھ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ بھارت کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں کرناٹکا کے خلاف سیمی فائنل میچ کے دوران ہربھجن سنگھ نے حریف ٹیم کے بلے بازوں کے خلاف ضرورت سے زیادہ جارحانہ انداز میں اپیل کی جس پر میچ ریفری سنجے پٹیل نے ان پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پاکستان کے طاہر جمیل کامن ویلتھ گیمز اسکواش ایونٹ کے ریفری نامزد
کراچی: پاکستان کے طاہر جمیل خانزادہ رواں برس شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں اسکواش ایونٹ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے ۔ میگا ایونٹ 23جولائی سے 3اگست تک اسکاٹ لینڈ میں کھیلا جائے گا ۔ ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے طاہر جمیل کو ایونٹ کے لئے ریفری نامزد کیا ہے ۔ طاہر جمیل سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور 2004سے ریفری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔خانزادہ اس سے قبل بھی کئی انٹرنیشنل ایونٹس میں ریفری کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں ۔

چیف آف ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ کا 30جنوری سے کراچی میں آغاز
کراچی: پاکستان ائیر فورس کے زیر اہتمام پاکستان گالف فیڈریشن کی اجازت سے ہونے والی 33ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا 30جنوری سے کراچی میں آغاز ہوگا ۔ گالف چیمپئن شپ میں ملک بھر کے 350ٹاپ گالفرز حصہ لیں گے ۔

ہاکی انڈیا لیگ کے لئے اڑھائی کروڑ کی انعامی رقم کا اعلان
نئی دہلی: ہاکی انڈیا لیگ کے لئے اڑھائی کروڑ کی خطیر انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ۔ہاکی لیگ کا آغاز 25جنوری سے ہوگا ۔ فاتح ٹیم کو ایک کروڑ 25لاکھ جبکہ رنر اپ کو 75لاکھ روپے ملیں گے ۔ ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کو 25لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ۔ لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں عالمی کھلاڑی شامل ہیں تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ لیگ کے میچ لکھنو،ممبئی ،نئی دہلی ،موہالی ،رانچی اور بھوبھنیشور میں کھیلے جائیں گے ۔

بھارتی اسپنر ایشون کو ون ڈے وکٹوں کی سنچری کیلئے 4وکٹیں درکار
ہملٹن: بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کو ون ڈے میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لئے مزید 4وکٹوں کی ضرورت ہے ۔ ایشون یہ اعزاز حاصل کرنے والے 17ویں بھارتی کرکٹر بن جائیں گے ۔بھارت کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز انیل کمبلے کو حاصل ہے ،کمبلے نے 1990سے 2007تک 269ون ڈے میچوں میں 334وکٹیں حاصل کیں ۔ ایشون نے 2010میں ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا ،انہوں نے 71میچوں میں اب تک 96وکٹیں حاصل کی ہیں ۔