کراچی(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کے لیے انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت سے مہلت مانگ لی۔انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف پولیس موبائل جلانے کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے حلیم عادل کے خلاف چالان جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کر لی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں پولیس موبائل جلانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔
نازی سلیوٹ پر نکولس انیلکا کو پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا
ڈیوڈ بیکہم برطانوی ٹی وی کامیڈی سیریل میں جلوہ گر ہوں گے
شارجہ ٹیسٹ :پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار
وزیراعظم سے ہاکی فیڈریشن کو فوری گرانٹ دینے کی اپیل
ایک ماہ سے جاری ایمرجنگ بولنگ تربیتی کیمپ کا اختتام ہوگیا
رنگنا ہیراتھ چوتھی اننگز کے پانچویں مہنگے ترین بولر بن گئے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نیشنل ناننگ اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی علاقہ کارپوریٹ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے کی اعلی معیار کی تعمیر میں تیزی لاتا ہے
ناننگ، چین، 28 ستمبر 2023ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– حالیہ دنوں میں ناننگ ووکسو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹی 3 اور معاون سہولیات کی تعمیر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ہوائی اڈے کی توسیع کے عمل کے دوران درپیش مسائل پر قابو پانے کے لئے، نیشنل ناننگ اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ ایریا کے “کارپوریٹ ضروریات کے حل کو تیز کرنے کے لئے قیادت گروپ” کے سربراہ 9 ستمبر کو سڑکوں کی بحالی، آبی چینلوں کی مرمت اور دیگر تعمیراتی مسائل کا مطالعہ اور حل کا تعین کرنے کے لئے فرنٹ لائن پر پہنچے۔ کمپنیوں نے ناننگ اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے علاقے کے اعلی معیار اور اعلی کارکردگی کی تعریف کی ہے.
19.8 بلین یوآن کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ، ناننگ ووشو بین الاقوامی ہوائی اڈے ٹی 3 اور معاون سہولیات کی تعمیر کے منصوبے کا مقصد 432،000 مربع میٹر رقبے میں ایک بالکل نیا ٹرمینل تعمیر کرنا ہے ، جس میں متعلقہ سہولیات بھی شامل ہیں جو 34 ملین افراد / بار کے سالانہ مسافروں کو سنبھالنے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ ناننگ ووشو بین الاقوامی ہوائی اڈے ٹی 3 اور معاون سہولیات کی تعمیر کا منصوبہ گوانگسی کی نئی مغربی زمینی سمندری راہداری کے قیام، بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ ترقی میں انضمام، اعلی معیار کے انداز میں آر سی ای پی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون، مشترکہ تقدیر کی چین-آسیان برادری کی تشکیل میں حصہ ڈالے گا، اور نئے ترقیاتی نمونے میں خدمات انجام دینے اور شامل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ناننگ ایئرپورٹ گروپ کے کمانڈ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ یانگ جون نے اشارہ کیا: “اس سال سے، ناننگ اکنامک ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ ایریا کے عملے نے ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے میں مسائل کے حل کو مربوط کرنے میں متعدد مدد فراہم کی ہے. ان کی مدد ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے کی مستقل پیش رفت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور ہم واقعی ان کی پرجوش اور انتہائی موثر خدمات کی تعریف کرتے ہیں۔ یہ معلوم ہوا ہے کہ منصوبے کے آغاز کے بعد سے ہوائی اڈے کی توسیع کے لئے 4.383 بلین یوآن کی سرمایہ کاری مکمل ہوچکی ہے۔
ماخذ: نیشنل ناننگ اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ ایریا مینجمنٹ کمیٹی
نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں،تشہیری مہم کیلئے ہدایت نامہ جاری
کراچی(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے تشہیری مہم کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔لیگی قیادت نے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ پوسٹرز،فلیکسز اور بنیرز پر نواز شریف کی تصویر نمایاں ہونی چاہیے،نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی رہنما کی تصویر نہیں ہو گی۔ بینرز پر بنیادی پیغام ”امید سے یقین تک،پاک سرزمین تک“ لازمی لکھوانے کی ہدایت کی گئی۔جبکہ اس کے علاوہ ”پارٹی قائد کے سنگ غربت اور مہنگائی مٹائیں“ ”آئیں 21 اکتوبر کو تاریخ بنائیں“ جیسے نعرے بھی لکھوانے کی ہدایت کی گئی۔ ن لیگ نے پارٹی کا فراہم کردہ تشہری مواد ہی بینرز،اسٹیمرز اور ہورڈنگز پر پرنٹ کرانا کی ہدایت کی اور اس کے ساتھ ساتھ کاروں،موٹر سائیکل اور رکشوں کیلئے اشتہاری اسٹکرز پرنٹ کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کراچی کا دفتر انصاف ہاؤس عدالتی حکم پر کھول دیا گیا
کراچی(پی پی آئی) کراچی میں تحریک انصاف کا سیاسی دفتر انصاف ہاؤس کھول دیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق انصاف ہاؤس عدالتی حکم پر کھولا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے مزید بتایا کہ آئیندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تمام سرگرمیوں کا آغاز انصاف ہاؤس سے کیا جائے گاجب کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہدایت کی ہے کہ اب ورکرز کنونشنز کا آغاز کیا جائے۔۔
تلاش کریں
خبریں

نازی سلیوٹ پر نکولس انیلکا کو پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا
(January 22, 2014)
لندن: معروف فٹبالر نکولس انیلکا پرفٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے پانچ میچوں کی پابندعائد کردی گئی ۔ 28دسمبر کو ویسٹ ہیم ٹیم کے خلاف گول کرنے کے بعد ویسٹ برن کے اسٹرائیکر انیلکا نے نازی سلیوٹ کیا تھا ۔ان کے کیس کی مزید سماعت جاری ہے ۔

ڈیوڈ بیکہم برطانوی ٹی وی کامیڈی سیریل میں جلوہ گر ہوں گے
(January 22, 2014)
لندن: فٹبال کے برطانوی آئیکون ڈیوڈ بیکہم 21مارچ کو مشہور برطانوی ٹی وی کامیڈ ی سیریل ”اونلی فولز اینڈ ہورسز “ کے خصوصی شو میں جلوہ گر ہوں گے ۔ یہ پروگرام بی بی سی کے اسپورٹس ریلیف ویک اینڈ کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد چندہ جمع کرنا ہے ۔

شارجہ ٹیسٹ :پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار
(January 22, 2014)
دبئی: پاکستان نے سری لنکا کیخلاف شارجہ ٹیسٹ جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن بچالی۔ مصباح الحق کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔پاکستان نے سری لنکا سے ناقابل فراموش ٹیسٹ میچ جیت کر آئی سی سی کی رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن محفوظ کرلی۔ شارجہ ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی پاکستان رینکنگ میں پانچویں پوزیشن سے محروم ہوجاتا۔ مصباح الحق اور اظہرعلی کی شاندار پرفارمنس نے پاکستان کو شارجہ ٹیسٹ میں جیت دلوائی۔پلیئرز رینکنگ میں مصباح الحق کیرئیر بیسٹ چھٹے پر پہنچ گئے۔یونس خان کا دسواں نمبر ہے۔ بولرز رینکنگ میں پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

وزیراعظم سے ہاکی فیڈریشن کو فوری گرانٹ دینے کی اپیل
(January 22, 2014)
لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان اور گول کیپر سلمان اکبر نے پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ قومی کھیل ہاکی کے معاملات چلانے کیلئے فیڈریشن کو فوری گرانٹ دی جائے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر زمان نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کو کھیل کے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے پیسے کی ضرورت ہے اور پی ایچ ایف کا خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے نہ ہی کوئی کیمپ لگ رہا ہے اور اذلان شاہ میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ وزیر اعظم مالی امداد فراہم کریں جبکہ گول کیپر سلمان اکبر نے کہا کہ حکومتی مالی اعانت کے بغیر ہاکی کے معاملات چلانا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹس میں شرکت نہ کرنے سے پاکستان کی دو ہزار سولہ اولمپکس کے کوالیفائنگ راونڈ ایشین گیمز کی تیاری بھی متاثر ہورہی ہے۔

ایک ماہ سے جاری ایمرجنگ بولنگ تربیتی کیمپ کا اختتام ہوگیا
(January 22, 2014)
کراچی: کسٹم کرکٹ اکیڈمی میں جاری ایمرجنگ بولنگ تربیتی کیمپ اختتام پذیرہوگیا ، ایک خاتون سمیت 16 لڑکوں نے حصہ لیا ، کراچی میں فاسٹ بولنگ ایمرجنگ تربیتی کیمپ ایک ماہ تک جاری رہا۔ آخری روز سابق ٹیسٹ کرکٹروسیم اکرم نے بھی کیمپ کا معائنہ کیا اور بولرزکومفید مشورے دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بولنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے کھلاڑیوں کی درست سمت میں رہنمائی کی گئی تو یہی بولرزمستقبل میں پاکستان ٹیم کا اثاثہ ہوں گے۔ ایونٹ کے چیف کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹرجلال الدین کا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فاسٹ بولنگ کوچ نوجوانوں کو تربیتی دینے کی ایک کاوش تھی۔ تربیتی کیمپ میں 16 نوجوانوں کے ساتھ ایک خاتون بولر بھی سرگرم دکھائی دی ان کا کہنا تھا کہ لڑکوں کے ساتھ پریکٹس کرنا اچھا تجربہ تھا۔ کیمپ کے شرکاءکا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیمپس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

رنگنا ہیراتھ چوتھی اننگز کے پانچویں مہنگے ترین بولر بن گئے
(January 21, 2014)
شارجہ: سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ چوتھی اننگز میں دنیا کے پانچویں مہنگے ترین بولر بن گئے ۔ہیراتھ نے پاکستان کے خلاف 19اوورز میں پانچ اعشاریہ دو چھ کی اوسط سے 100رنز دیے ۔ جنوبی افریقا کے رابن پیٹرسن 2012میں آسٹریلیا کے خلاف 127رنز کی فراخدلی کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔
