کراچی (پی پی آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا جس پر یو اے ای حکام نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی،پی پی آئی کے مطابق یو اے ای کی طرف سے امپورٹ پر عائد پابندی کا اطلاق 10اکتوبر سے ہوگا۔یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ امپورٹ پابندی میں مرغی کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے،ایکسپورٹرز کا کہناتھاکہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ ایک کروڑ20لاکھ ڈالر تھی،ہوئی جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے،ایکسپورٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت یو اے ای سے معاملہ اٹھائے۔
بھارت نے ویسٹ انڈیز کے کیخلاف ون ڈے سیریز 1-2سے جیت لی
آل راﺅنڈ ر عبدالرزاق کے گھر میں چوری،نقدی اور زیورات سے محروم
اختر رسول اور رانا مجاہد نے اپنے اپنے عہدوںکا چارج سنبھال لیا
عالمی اسنوکر چیمپئن شپ : چار رکنی پاکستانی دستہ شرکت کیلئے روانہ
شین وارن کی آسٹریلیا سے انگلینڈ منتقلی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا
فی الحال میری توجہ دوسری شادی سے زیادہ ٹینس پر ہے : اعصام الحق
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار نہ کیا جائےؒپشاور ہائیکورٹ کا حکم
پشاور (پی پی آئی)پشاور ہائیکورٹ نے سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے درخواست کی سماعت کی، وکیل نے کہاکہ میرے موکل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔آئی جی پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ظاہر شاہ طورو کے خلاف کوئی پولیس کیس نہیں،درخواست گزار کے خلاف اینٹی کرپشن مردان میں ایک مقدمہ درج ہے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میرے موکل کو نقص امن کے تحت گرفتار نہ کیا جائے،عدالت نے درخواست گزار کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔
ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کروائیں:ایف بی آر کی ہدایت
کراچی (پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرادیں۔پی پی آئی کے مطابق ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر کو 30ستمبر بروز ہفتہ کو رات 8بجے تک ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
دنیا بھر میں اعضا اور ٹشوز عطیہ دینے کا ہفتہ شروع 53.8 فیصد افراد موت کے بعد عطیہ دینے پر رضا مند
کراچی (پی پی آئی)دنیا بھر میں اعضا اور ٹشوز عطیہ دینے کا ہفتہ منایا جارہا ہے اس دوران کامیاب آگہی مہم کے باعث صرف اسکاٹ لینڈ میں 53.8 فیصد افرادنے موت کے بعد عطیہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔اسکاٹ لینڈ کی پبلک ہیلتھ منسٹر جینی مرو نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اعضا کا عطیہ دینے کیلئے خود کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں رجسٹر کرائیں۔ پی پی آئی کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں اعضا اور ٹشوز کا عطیہ دینے کا ہفتہ منایا جارہا ہے۔تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق اب تک 57.1 فیصد عوام نے اپنے اعضا کا عطیہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ درج کرایا ہے۔ ان میں 53.8فیصد نے عطیہ دینے پر اتفاق کیا ہے جب کہ3.3فیصد نے خود کو شامل نہیں کیا، اس کا مطلب ہے کہ42.9فیصد نے ابھی تک اپنا فیصلہ رجسٹریشن کیا۔ اسکاٹش منسٹر کا کہنا تھا کہ ہر فرد اپنے اعضا کا عطیہ دینے یا نہ دینے کا اختیار رکھتا ہے، تاہم اگر کوئی فرد جس کی عمر16سال سے زیاد ہے اور اس نے اپنا عطیہ نہ دینے کا فیصلہ درج نہیں کرایا تو اس کی موت کی صورت میں فرض کرلیا جائے گا کہ اس نے عطیہ دینے پر اتفاق کیا تھا۔ اعضا کا عطیہ دینے سے ایسے بے شمار افراد کی زندزگیاں بدل جاتی ہیں جو اس وقت مہلک بیماریوں کا شکار ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے کیخلاف ون ڈے سیریز 1-2سے جیت لی
(November 27, 2013)
کانپور: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ۔ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ویسٹ انڈینز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ سیموئلز 71 اور کیرون پاول 70 رنز کے ساتھ ٹوٹل کو 263 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ بھارت کی جانب سے روی چندران ایشون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میزبان ٹیم نے مقررہ ہدف چھیالیس اعشاریہ ایک اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شیکھر دھون نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یو وراج سنگھ نے 55 رنز اسکور کر سکے۔

آل راﺅنڈ ر عبدالرزاق کے گھر میں چوری،نقدی اور زیورات سے محروم
(November 26, 2013)
لاہور: قومی ٹیم کے آل راونڈر عبدالرزاق کے ستارے گردش میں آ گئے۔ دبئی میں مختصر فارمیٹ میں آوٹ آف فارم کھلاڑی کو گھر آنے کے چند دن بعد بدقسمتی نے گھر میں چوری کا سامنا بھی کروا دیا۔ قومی آل راونڈر عبدالرزاق کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ایک سال کے بعد واپسی ہوئی بہت ساری امیدیں لے کر دبئی کے میدان میں اترے لیکن وہ پہلے میچ میں دس رنز سے زیادہ سکور نہ کر سکے۔ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور انہیں بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹنا پڑا۔ عبدالرزاق دبئی سے مایوس گھر پہنچے تو چند دن بعد ہی بدقسمتی نے انہیں دوبارہ آن لیا۔ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں عبد الرزاق کے گھر چور لاکھوں روپے کی مالیت کے زیورات اور کرنسی لے اڑے۔ قومی کرکٹر کے مطابق چور گھر میں واش روم کی کھڑکی سے داخل ہوئے اور لاکر اٹھا کر لے گئے۔ قومی کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ لاکر میں پاسپورٹ، کاغذات اور لاکھوں مالیت کے زیوارت موجود تھے۔ صبح ہوتے ہی پولیس بھی موقع وردات پر پہنچی اور گھر کا جائزہ لیا۔ قومی کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے ڈیفنس جیسے علاقے میں چوری ہونا قابل افسوس بات ہے۔

اختر رسول اور رانا مجاہد نے اپنے اپنے عہدوںکا چارج سنبھال لیا
(November 26, 2013)
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب عہدیداران اختر رسول اور رانا مجاہد نے اپنے اپنے عہدوں کو سنبھال لیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایچ ایف کے سابق صدر قاسم ضیاءنے نو منتخب صدر اختر رسول کو عہدے کا چارج دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رانا مجاہد نے بھی سیکرٹری پی ایچ ایف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ دونوں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو ماضی کی طرح شاندار ٹیم بنانا ان کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے وہ پیٹرن پی ایچ ایف نواز شریف سے درخواست کریں گے کہ ہاکی کھلاڑیوں کی ملازمت کے راستے کھولیں جائیں۔

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ : چار رکنی پاکستانی دستہ شرکت کیلئے روانہ
(November 26, 2013)
کراچی: عالمی امیچیور اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی 4 رکنی اسنوکر ٹیم لٹویا روانہ ہو گئی، اٹھائیس نومبر سے شروع ہونیوالی عالمی چیمپئن شپ میں محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے۔پاکستانی اسنوکر ٹیم کوعالمی امیچیور اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کافی تگ ودو کے بعد ویزے ملے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد سجاد، عمران شہزاد اور شاہد آفتاب شامل ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے اور جیت کر وطن واپس لوٹیں گے۔

شین وارن کی آسٹریلیا سے انگلینڈ منتقلی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا
(November 26, 2013)
سڈنی: لیجنڈری آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی آسٹریلیا سے انگلینڈ منتقلی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ۔لیجنڈری آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے میلبورن میں اپنی رہائش گاہ پندرہ ملین آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت کردی ہے، جس کے بعد ان کے انگلینڈ میں رہائش اختیار کرنے کی اطلاعات زور و شور سے گرم ہیں۔سابق کرکٹر شین وارن کے قریبی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجہ ممتاز برطانوی اداکارہ ایلزبتھ ہرلے سے تعلقات کی تجدید ہوسکتی ہے۔

فی الحال میری توجہ دوسری شادی سے زیادہ ٹینس پر ہے : اعصام الحق
(November 26, 2013)
لاہور: ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ فی الحال دوسری شادی کا ارادہ نہیں ہے۔ ورلڈ نمبر ون بننے تک ٹینس نہیں چھوڑوں گا۔باغ جناح لاہور کے ٹینس کورٹ میں ایک ٹورنامنٹ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ وہ دوسری شادی ضرور کریں گے لیکن ابھی ان کی تمام تر توجہ ٹینس پر ہے،وہ نمبر ون کا ٹائٹل جیتنے تک کھیل کو خیر باد نہیں کہیں گے جبکہ سابق کوچ رشید ملک کہتے ہیں کہ ٹینس کو مکمل تباہی سے بچانے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے گراس روٹ پر ایونٹس کے انعقاد کرناچاہیے۔ٹورنامنٹ میں مینز سنگل فیضان خرم،گرلز انڈر18ردا خالد،بوائز انڈر14حافظ عبدالعلی اور انڈر12 حمزہ بن ریحان فاتح رہے۔

