کراچی (پی پی آئی)بجلی کے بلوں میں اضافہ اورہوشربا مہنگائی کے باعث کاروبار تباہی کنارے متوسط طبقہ کا دلوالیہ نکل گیا، یومیہ اجرت پیشہ محنت کش پریشان ہیں جبکہ سفید پوش طبقہ پارٹ ٹائم ملازمت کے باوجود گھریلو اخراجات پورے نہیں کر پارہا، پی پی آئی کے مطابق پاکستان کا سب سے ا بڑا شہر کراچی جو معاشی حب کہلاتا تھا یہاں بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مختلف ٹیکسز کی وجہ سے انڈسٹریز کے چھوٹے یونٹ بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری کے بحران میں مزید اضافہ ہواہے۔
خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ 3 ہلاک
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دیدی
بھارتی فوجی نے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا استعفیٰ منظور کرلیا
غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق جمشیددستی کے الزامات بے بنیادہیں:چوہدری نثار
حیدرآباد :نجی بینک سے مسلح ڈاکو 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
الخدمت ماڈل ولیج میں شجر کاری مہم، 200پودے لگائے گئے
جامشورو(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن نے جامشورو الخدمت ماڈل ولیج میں 200سے زائدپودے لگائے۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پرالخدمت پاکستان کے نائب صدرڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ اور نثاراحمد سمیت سندھ ریجن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ نے کہاکہ الخدمت “کلین اینڈ گرین پاکستان” کے عنوان سے ملک بھرمیں شجرکاری مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک ہزاروں درخت لگائے جاچکے ہیں۔انہوں نے الخدمت کے پروجیکٹس کا جائزہ بھی لیا۔
چاول کی کم قیمت کیخلاف بالائی اور زیریں سندھ میں کسان سراپا احتجاج
بدین(پی پی آئی)جیکب آباد اور بدین اضلاع میں جو دھان کی فصل والے اہم علاقے شمار ہوتے ہیں۔گولارچی اورگڑھی خیرو کے کسانوں نے چاول کے تاجروں کی جانب سے دھان کی قیمت میں کمی کے خلاف احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔سندھ اور بلوچستان کے درمیان سرحدی علاقے پر کسانوں کی جانب سے احتجاج کے باعث روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔احتجاج کرنے والے کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے دھان کی قیمت 4500 فی من مقرر کی ہے لیکن تاجر 2200 سے 2300 روپے فی من چاول خرید رہے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ تاجروں کی ادا کردہ قیمت کسانوں کے لاگتی اخراجات کو بھی پورے نہیں کر سکتی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا
کراچی (پی پی آئی) سیکرٹری سمیت دیگر خالی نشستوں پر انتخاب کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس 25 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔کانگریس کااجلاس ہاکی فیڈریشن کیقائمقام سیکریٹری جنرل شاہد پرویزبھنڈارا نے طلب کیا ہے، اجلاس کی صدارت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کرینگے۔پی پی آئی کے مطابق کانگریس کے غیرمعمولی اجلاس میں نئے سیکریٹری کی تقرری سمیت ہاکی فیڈریشن میں عہدیداران کی تبدیلی اورخالی نشستوں پرممبران کا انتخاب ہوگا۔
تلاش کریں
خبریں

خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ 3 ہلاک
(February 28, 2014)
خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی میں باڑا کے علاقے نوگزی بابا میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہو گئے فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے پشاور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کی لاشوں کو لیویز سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ جھڑپ کے بعد علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دیدی
(February 28, 2014)
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ ایل این جی درآمد کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے ایل این جی معاہدے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل این جی کی درآمد کے لیے تمام متعلقہ قواعد و ضوابط پورے کیے جائیں گے۔ ای سی سی نے سوئی سدرن کو ایلنگے ٹرمینل کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ معاہدے کے مطابق سوئی سدرن چھیاسٹھ سینٹ ایم ایم بی ٹی یوٹرمینل چارجز ادا کرے گی۔ ایلنگے کمپنی چالیس کروڑ کیوبک فٹ صلاحیت کا کراچی میں ٹرمینل تعمیر کرے گی۔ ابتدائی طور پر بیس کروڑ کیوبک فٹ ایل این جی کے لیے ٹرمینل کو استعمال کیا جائے گا۔ ایل این جی درآمد کی حتمی مںظوری وزیراعظم دیں گے۔

بھارتی فوجی نے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی
(February 28, 2014)
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔سری نگربھارتی کرنل کے مطابق سری نگر کے قریب واقع فوجی کیمپ میں فوجی نے اپنے ساتھیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس سے اس کے پانچ ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد فوجی نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ فوج نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا استعفیٰ منظور کرلیا
(February 28, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا بطور ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے جبکہ بورڈ کے آئین پر نظر ثانی کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ لاہور میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے، پی سی بی کے آئین پر نظرثانی کی ضرورت ہے جس کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں ملازمت کے لیے خواتین اور معذور افراد کا 5 فیصد کوٹہ رکھا جائے گا، کمیٹی کو بگ تھری کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا اس پر مشاورت جاری رکھی جائے گی تاکہ ملک اور کرکٹ بورڈ کے مفاد میں فیصلہ کیا جاسکے۔ سبحان احمد کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عبوری کمیٹی کے اراکین 14 مارچ سے قبل استعفیٰ دے کر پی سی بی کے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں تاہم جو اراکین مقررہ تاریخ سے قبل اپنا استعفیٰ نہیں دیتے وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ریجنز کے کھلاڑیوں کی کوچنگ اور ٹریننگ کے لئے 4 زونز بنائے جائیں گے جن میں سابقہ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں فکسنگ سے متعلق رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور جیسے ہی رپورٹ ہمیں ملے گی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق آج کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق جمشیددستی کے الزامات بے بنیادہیں:چوہدری نثار
(February 28, 2014)
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ معزز رکن جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹیرینز پر لگائے گئے الزامات قطعی طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، بہترہوتا کہ ایسے الزمات لگانے سے قبل اس کے ثبوت اسپیکر قومی اسمبلی کو دیتے جاتے۔پارلیمنٹ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمشید دستی کی جانب سے عائد الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی پارلیمنٹ کے ایک معزز رکن ہے، مگر ان کی جانب سے پارلیمنٹ کے اراکین پر جو الزامات عائد کیے گئے وہ سراسر جھوٹے اور قطعی بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں 23 کیمرے لگئے ہوئے ہیں، جس کے بعد پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی میں میرے حکم پر اضافہ کیا گیا تھا،جمشید دستی کا الزام قطعی طور پر بے بنیاد ہے،بہترہوتا ایسے الزمات کے ثبوت اسپیکر کو دیتے،لاجز میں آنے والی گاڑیوں کی ڈگی سمیت بھرپورچیکنگ ہوتی ہے،گاڑی میں آنے جانے والے افراد کی رجسٹریشن بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے یا سینیٹر صاحبان کی گاڑی یا ڈگی چیک نہیں ہوتی،اسپیشل برانچ اور پولیس نے دعویٰ کے ساتھ یہ الزامات مسترد کیے،پارلیمنٹ لاجز میں شراب اور مجرے کا انتظام ہو ہی نہیں سکتا،جمشید دستی اس دن،وقت اور تاریخ کا تعین کریں،ہمارے پاس تمام فوٹیج موجود ہیں، ہم تعین کریں گے کون اس دن لاجزمیں آیا تھا کون باہر گیا تھا۔

حیدرآباد :نجی بینک سے مسلح ڈاکو 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
(February 28, 2014)
حیدرآباد: حیدرآباد میں نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو40لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکو سیکورٹی گارڈز کی وردیوں میں ملبوس تھے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر گیارہ میں واقع ایک نجی بینک میں سات مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر بینک کے عملے اور وہاں موجود افراد کو یرغمال بنالیا، ڈاکووں نے بینک میں باآسانی لوٹ مار کی اور چالیس لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرلے گئے، بینک کے عملے کے مطابق ڈاکو سیکورٹی گارڈز کی وردی میں ملبوس تھے،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بینک پہنچ گئی،پولیس نے بتا یا کہ ڈاکوسی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

