لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کچھ دیر پہلے جاتی امرا پہنچے جہاں گھر جانے سے پہلے آبائی قبرستان پہنچ کر اپنی والدہ، والد اور بھائی عباس شریف کی قبروں پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی قبر پر بھی پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ انہوں نے خاندان کے دیگر مرحومین کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔آبائی قبرستان پہنچنے کے وقت مریم نوازشریف اور دیگر اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چار سال بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں، سابق وزیر اعظم دبئی سے پہلے اسلام ا?باد پہنچے جس کے بعد انہوں نے لاہور میں مینار پاکستان پر ن لیگ کے جلسے میں کارکنوں سے خطاب کیا۔
دوستانہ فٹبال میچ میں پاکستان کولبنان کے ہاتھوں 3-1سے شکست
سوچی اولمپکس:میڈلز ٹیبل پر نارروے پہلی پوزیشن پر براجمان
پاکستانی ایتھلیٹس کے اعزاز میں امریکی قونصل خانے میں تقریب کا انعقاد
ریان میکلیرن انجری کی باعث آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
فاسٹ بولر سوٹسوبے کی ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
پاکستان رگبی یونین کی انتظامی کمیٹی کا لاہو ر میں اجلاس
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
دو نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل سوار شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان(پی پی آ ئی)ڈیرہ اسماعیل خان کء علاقے ثنائگارڈن میں موٹرسائیکل سوار شخص کو دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،صدر پولیس نے مقتول کے چچا زاد بھائی کی رپورٹ پر دو نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں ثنائگارڈن کے رہائشی عبدالرحمن بیٹنی ولد سردار بیٹنی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا چچا زاد بھائی زبیر بیٹنی ولد نواز بیٹنی سکنہ جنڈولہ موٹرسائیکل پر ثنائگارڈن میں جارہا تھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، ہماری کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔\378
پی ٹی آئی ورکر اور ٹک ٹاکر صنم جاوید چوتھی مرتبہ گرفتار
لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی ورکر اور ٹک ٹاکر صنم جاوید چوتھی مرتبہ گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو گذشتہ شب کوٹ لکھپت جیل سے ان کی دوسری مرتبہ رہائی کے بعد گرفتار کیا تھا۔ آج انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا، تاہم عدالت نے ان کو مقدمے سے ڈسچارج کر کے رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی احاطے میں ہی پولیس نے انہیں 9 مئی کی ماڈل ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ یوں یہ ان کی چوتھی گرفتاری ہے۔گذشتہ رات انہیں کوٹ لکھپت جیل سے دوسری مرتبہ رہائی کے بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے صنم جاوید کی ریس کورس تھانے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر رکھی تھی۔۔
نوازشریف کی واپسی کا خیر مقدم، تلخیاں بھلا کر مفاہمت سے کام لیں: چوہدری شجاعت کا مشورہ
اسلام آباد(پی پی آئی) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، پی پی آئی کے مطابق چوہدری شجاعت نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔ نوازشریف کو معاشی بدحالی اورمہنگائی کے خاتمے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔تلخیوں کو بھلا کر مسائل کے حل کے لیے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے۔ملک کو انتقامی سیاست کی نہیں، مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تلاش کریں
خبریں

دوستانہ فٹبال میچ میں پاکستان کولبنان کے ہاتھوں 3-1سے شکست
(February 20, 2014)
بیروت: بیروت میں ہونے والے دوستانہ فٹبال میچ میں پاکستان کولبنان نے تین ایک سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف میں دو گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ پاکستان کی طرف سے کپتان کلیم اللہ نے گول کر کے خسارا دو ایک کر دیا۔ میزبان ٹیم نے دوسرے ہاف میں ایک اور گول کر کے تین ایک سے کامیابی حاصل کر لی۔

سوچی اولمپکس:میڈلز ٹیبل پر نارروے پہلی پوزیشن پر براجمان
(February 20, 2014)
سوچی: سوچی اولمپکس میں ناروے نے ایک مرتبہ پھر جرمنی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔سوچی میں جاری گیمز کے لے بابزایونٹ میں کینیڈین ایتھلیٹس کی پرفارمنس شاندار رہی۔کیلی اور موئسے نے تین منٹ 50 اعشاریہ چھ ایک وقت کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔بیتھلون مکسڈ ریلے میں مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا۔ ایتھلیٹس نے شاندار اسکی انگ کا مظاہرہ کیا، پھر شوٹنگ میں اپنی مہارت دکھائی۔ناروے کے سووینڈسن سب سے تیز رہے۔انہوں نے ایک گھنٹے نو منٹ سترہ سیکنڈز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ویمنز کے5000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کے فائنل میں بھی مقابلہ زوروں کا ہوا، جس میں چیک ری پبلک کی سیبلی کووا نے میدان مار لیا۔سلور میڈل نیدر لینڈ کی اسکیٹر نے جیتا۔ مینز آئس ہاکی کے کوارٹر فائنل میں روس نے فن لینڈ کے خلاف برتری تو حاصل کی لیکن اسے برقرار نہ رکھ سکی، فن لینڈ نے یکے بعد دیگرے تین گول بنائے اور میچ تین ایک سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں امریکا نے چیک ری پبلک کو آﺅٹ کلاس کر دیا، امریکی ٹیم نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ایک اور میچ میں کینیڈا نے لیٹویا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدایک کے مقابلے میں دو گول سے ہر ادیا۔میڈلز ٹیبل پر اب ناروے 9 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جرمنی 8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستانی ایتھلیٹس کے اعزاز میں امریکی قونصل خانے میں تقریب کا انعقاد
(February 20, 2014)
کراچی: ایشیا پیسیفک اسپیشل اولمپکس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستانی ایتھلیٹس کے اعزاز میں امریکی قونصل خانے میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں امریکی قونصلر جنرل مائیکل ڈاڈمین نے کامیاب ایتھلیٹس میں اسناد تقسیم کیں ۔تقریب میں خصوصی بچوں نے سندھ گیتوں پر ٹیبلوز پیش کیے جس نے امریکی قونصل خانے کے افسران کو بھی رقص پر مجبور کردیا ۔

ریان میکلیرن انجری کی باعث آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
(February 19, 2014)
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ریان میکلیرن فٹنس مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ۔ سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز میکلیرن کو بیٹنگ کے دوران مچل جونسن کا باﺅنسر لگا تھا ۔ میکلیرن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں باﺅنسر لگنے سے سرمیں درد اور متلی کی شکایت ہے اور یہ تکلیف انہیں باﺅنسر لگنے کے 30گھنٹے بعد شروع ہوئی ۔ جنوبی افریقا کے ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کے مطابق میکلیرن کی حالت پہلے سے بہتر ہے لیکن کھلاڑی کو کسی بڑی انجری سے بچانے کے لئے دوسرے ٹیسٹ میں آرام کا موقع دیا جارہاہے ۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے سینٹ جارج پارک ،پورٹ الزبتھ میں شروع ہوگا ۔ آسٹریلیا کو پروٹیز کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

فاسٹ بولر سوٹسوبے کی ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
(February 19, 2014)
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا ٹیم کے فاسٹ باﺅلر لونابوسو ٹسوبے کی فٹنس مسائل کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ جنوبی افریقی بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سوٹسوبے کی میگا ایونٹ میں شرکت مشکل ہے اور انہیں فٹنس کی بحالی کے لئے مزید محنت اور وقت کی ضرورت ہے،تاہم ان کی شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے ۔

پاکستان رگبی یونین کی انتظامی کمیٹی کا لاہو ر میں اجلاس
(February 19, 2014)
لاہور: پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس گزشتہ روز لاہور میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ نے کی ۔ اجلاس میں یونین کے سیکریٹری عارف سعید ،رضوان ملک، خرم ہارون اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران پاکستان رگبی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے غور کیا گیا ۔پاکستان رگبی ٹیم رواں سال ایشین فائیو رگبی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی ۔