لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ ریاض نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہورہے ہیں الیکشن جنوری میں نہیں ہوں گے،الیکشن فروری کے درمیان میں ہوں گے کوئی تاخیر نہیں ہورہی، فروری میں الیکشن کیلئے مولانا فضل الرحمان بھی مان جائیں گے،پیپلزپارٹی سندھ میں نگران حکومت کے مزے لوٹ رہی جبکہ اسمارٹ گیم کھیل کر تاثر دے رہی کہ وہ اپوزیشن ہے۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی 16ماہ کی حکومت سے خود کو الگ کرنے کی کوشش کررہی ہے، مردم شماری پر دستخط کا واضح مطلب تھا کہ حلقہ بندیاں ہوں گی، پیپلزپارٹی عوام میں تاثر دے رہی کہ وہ فوری الیکشن چاہتی ہے، پیپلزپارٹی نے بھی مردم شماری پر دستخط کئے الیکشن میں تاخیر تو ہونی تھی، پیپلزپارٹی عوام میں کچھ تاثر دے رہی درپردہ کچھ اور بات ہے، پیپلزپارٹی سندھ میں نگران حکومت کے پورے مزے لوٹ رہی ہے، پیپلزپارٹی اسمارٹ گیم کھیل کر تاثر دے رہی کہ وہ اپوزیشن ہے، حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہورہے ہیں الیکشن جنوری میں نہیں ہوں گے، فروری کے درمیان میں الیکشن ہونے ہیں تاخیر نہیں ہورہی، فروری میں الیکشن کیلئے مولانا فضل الرحمان بھی مان جائیں گے، 15فروری کے آس پاس الیکشن ہوجائیں گے۔نوازشریف بھی آرہے ہیں زیادہ واضح ہوگیا کہ الیکشن ہونے ہیں۔پاکستان کے عوام جس طرح مشکل کی زندگی گزار رہے ہیں،جس طرح عوام پر مہنگائی، بچوں کی تعلیم کا بوجھ ہے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم کرنا چاہیئے، عوام کو امید ہے نوازشریف ہی انہیں مسائل سے نکال سکتے ہیں،ماضی کو نہیں بلکہ معیشت کی کی بہتری کی طرف دیکھیں گے، شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، اگر ڈیفالٹ ہوتا تو آج ملک میں 500روپے لیٹر تیل ہوتا، عمران خان معاشی داخلی اور خارجہ سطح پر بیڑہ غرق کرکے گئے تھے۔
ابو ظہبی ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 383رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں معرکہ آج سڈنی میں سجے گا
مائیکل شوماکر کی حالت قدرے بہترلیکن خدشات برقرار
مارٹن گپٹل مسلسل دوسری مرتبہ نئے سال میں سب سے پہلے آﺅٹ
آکلینڈ کلاسک ٹینس : وینس ولیمز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
پاکستان بیس بال فیڈریشن کا غیر قانونی نام استعمال کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شہبازشریف اور آصف علی زرداری کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے، یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں پر مظالم کا خاتمہ ضروری ہے، اسرائیل فلسطینیوں کو حق خود ارادیت سے محروم کر رہا ہے، معصوم فلسطینیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے، مسئلہ فلسطین کو فوری حل کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں پی پی پی قیادت نے بھی فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ طویل عرصے سے فلسطینی عوام مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی منصف فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی ہمدردیاں اور دعائیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
ابالاکوٹ(پی پی آ ئی) بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق زلزلے سے درودیوار ہل گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔دوسری جانب 8 اکتوبر کے قیامت خیز زلزلہ کی 18ویں برسی آج منائی جائے گی، 8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلہ سے مظفرآباد، باغ راولا کوٹ، نیلم اور جہلم ویلی میں تباہی آئی تھی۔8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ 7.6 ریکٹر سکیل کی شدت کا تھا جس سے 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے، 33 ہزار افراد زخمی ہوئے اور 3 لاکھ نجی املاک تباہ ہوئیں۔
صدر مملکت کا فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش
اسلام آباد(پی پی آ ئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر سخت تشویش ہے۔اپنے ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مزید خونریزی اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے، صورتحال فوری جنگ بندی کا تقاضا کرتی ہے کیونکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تشدد اور تصادم سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ فریقین کو لڑائی مزید بڑھانے سے روکنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کیلئے کام کرے۔
تلاش کریں
خبریں

ابو ظہبی ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 383رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی
ابوظہبی: ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز 383 رنز بنا کر مکمل ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم کو سری لنکا پر 179 رنز کی برتری ہے۔ میچ کے ابتدائی سیشن کا آغاز مصباح الحق اور اسد شفیق نے کیا تاہم اسد شفیق زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ اس کے بعد پاکستان کے لوئر آرڈرز کے بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔ مصباح الحق 135 رنز بنا کر آوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے تھے اور یوں اسے سری لنکا پر 123 رنز کی برتری حاصل تھی۔ مصباح کے علاوہ یونس خان نے بھی سنچری بنائی۔ وہ 136 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے اور یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 23ویں سنچری تھی۔ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ 46 رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر بیٹنگ کے لیے آئے۔ پاکستانی ٹیم کو دوسرا نقصان 59 کے مجموعی سکور پر ہوا جب محمد حفیظ صرف 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری۔ احمد شہزاد 38 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد یونس خان اور کپتان مصباح الحق میدان میں آئے۔ دونوں بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ میچ کے پہلے روز پاکستانی باﺅلرز نے کسی بھی سری لنکن بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا تھا۔ سری لنکن بلے باز جنید خان اور بلاول بھٹی کی باﺅلنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔ جنید خان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم میچ کے پہلے ہی دن 204 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں معرکہ آج سڈنی میں سجے گا
سڈنی: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچز کی ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ آج (جمعہ) سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ کینگروز سیریز میں کلین سوئپ اور انگلش ٹیم بقا کی جنگ لڑنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔ انگلینڈ کے لئے حالیہ ایشیز سیریز ڈراونا خواب بن گئی ہے۔پے در پے ناکامیوں نے انگلش ٹیم کے ہوش اڑادیئے ہیں۔ انگلینڈ کے لئے اب ایشز میں کلین سوئپ بچانے کے لالے پڑگئے ہیں۔ اب آخری معرکے کے لئے سڈنی میں میدان سجے گا۔ انگلینڈ ساکھ بچانے کی پوری کوشش کرے گا۔ادھر آسٹریلیا 2006کے بعد ایشیز سیریز میں وائٹ واش کے لئے میدان میں اترے گا۔ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ جیت کر میزبان ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں سے تیسرے نمبر پر آجائے گی۔فاسٹ بولر مچل جونسن کے پاس پانچ میچز کی ایشز میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مچل جونسن چار میچز میں اکتیس شکار کرچکے ہیں۔ مائیکل کلارک آخری ٹیسٹ جیت کر انگلینڈ کو ایشیز میں کلین سوئپ کرنے والے تیسرے کپتان بن سکتے ہیں۔

مائیکل شوماکر کی حالت قدرے بہترلیکن خدشات برقرار
پیرس: فرانس میں اسکیئنگ کے دوران زخمی ہونے والے سابق فارمولا ون چیمپئن مائیکل شوماکر کی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن وہ اب بھی خطرے سے باہر نہیں ہیں۔44سالہ مائیکل شوماکر اتوارکوفرانس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے تھے جس میں ان کے دماغ پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔ جرمن ڈرائیور گرینوبل کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شوماکر کی ایجنٹ سبائن کی ہم نے ہسپتال کے باہر میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات شوماکر کی حالت بہتر رہی لیکن وہ ابھی خطرے سے باہر نہیں آئے ہیں کیونکہ ان کی انجری بہت شدید ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ میڈیا شوماکر کی پرائیوسی کا خیال رکھے۔ گزشتہ روز ایک جرنلسٹ نے شوماکرکے کمرے میں گھسنے کی کوشش کی جسے گارڈ نے ناکام بنادیا۔ کیہم نے بتایا کہ شوماکر اپنی سالگرہ، کرسمس اورنئے سال کے موقع پر اپنی فیملی کے ہمراہ گرینوبل آئے تھے۔ جرمن ڈرائیورآج 45 سال کے ہوجائیں گے۔

مارٹن گپٹل مسلسل دوسری مرتبہ نئے سال میں سب سے پہلے آﺅٹ
کوئنز لینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز مارٹن گپٹل مسلسل دوسری مرتبہ سال کے پہلے روز آﺅٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ۔گپٹل2013ءکے بعد2014ءمیں بھی سال کے پہلے روز پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ۔کوئنز ٹاﺅن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کو ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے ایک رنز پر پویلین بھیج دیا اور نئے سال میں آﺅٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ۔مارٹن گپٹل 2013میں بھی سال کے پہلے روز جنوبی افریقا کے ویرنن فلینڈ ر کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے تھے ۔

آکلینڈ کلاسک ٹینس : وینس ولیمز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
آکلینڈ: امریکا کی وینس ولیمز ،سربیا کی اینا آئیوانوچ اور جاپان کی کرومی نارا آکلینڈ کلاسک اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔نیوزی لینڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں وینس ولیمز نے آسٹریا کی وونی میوسبرگر کو پہلے سیٹ چھ چار سے شکست کھانے کے باوجود اگلے دونوں سیٹ میں چھ تین اور چھ دو سے ہرا دیا ۔ اینا آئیوانوچ نے سویڈن کی جوہانا لارسن کو سٹریٹ سٹیس میں چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دیدی ۔ایک اور میچ میں جاپان کی کرومی نارا نے اپنی ہم وطن ایومی موریٹا کو آسانی کے ساتھ چھ صفر اور چھ ایک سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کا غیر قانونی نام استعمال کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
کراچی: پاکستان بیس بال فیڈریشن نے فیڈریشن کا غیر قانونی طور پرنام استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا،جس کی سربراہی فیڈریشن کے چیئر مین جاوید یوسف نے کی ۔ڈویلپمنٹ کمیٹی نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کو سافٹ بال کی ترقی اور ایشین گیمز کے لئے علیحد ہ کمیشن مقرر کرنے کی درخواست کی تاکہ قومی بیس بال ٹیم ایشین گیمز میں مثبت نتائج دے سکے ۔

