کراچی (پی پی آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی ٹرینوں کے 2ستمبر سے کرائے بڑھا دئیے ہیں جبکہ پی آئی اے حکام کرائے بڑھانے پرغور شروع کردیا ہے اوراسی ہفتہ فیصلہ متوقع ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر عملدرآمد 2 ستمبر سے ہو گا۔
برازیل: معمر افراد کی عالمی ماسٹر ز ایتھلیٹک چمپیئن شپ جاری
ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی
سابق انگلش کرکٹرجیف بائیکاٹ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحالی کے خواہاں
نائن اے سائیڈ ہاکی: پاکستان ملائیشیا سے ہار کر آخری پوزیشن پر آگیا
آسٹریلین موٹو جی پی سپین کے جورج لورینزو نے جیت لی
چین : بیس جمپنگ کے عالمی مقابلوں نے شائقین کو حیران کردیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
چرس رکھنے پرلیاری سے گرفتار ملزم نے لاک اپ میں ہلاک
کراچی (پی پی آئی)لیاری سے گرفتار ملزم نے لاک اپ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پی پی آئی کے مطابق گرفتار ملزم نعمت کی موت پر لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ پولیس نے نعمت کو تشدد کرکے ہلاک کیا ہے۔لواحقین نے کہا کہ نعمت نے خودکشی کی ہے توپولیس لاک اپ کی سی سی ٹی وی دکھائے جب کہ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ چرس رکھنے کے کیس میں گرفتار ملزم نعمت نے پھندا ڈال کرخودکشی کی۔
ٹنڈو محمد خان کے نجی ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنے والی حاملہ خاتون زیادتی کا شکار
ٹنڈو محمد خان (پی پی آئی) نجی ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنے والی حاملہ خاتون کو ہسپتال سٹاف کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون اپنے چیک اپ کے لیے آئی تھی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پی پی آئی کے مطابق متاثرہ خاندان کا دعویٰ ہے کہ خاتون کو نشہ آور دوا دے کر وارڈ بوائے نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔متاثرہ خاندان کی شکایت پر حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
حضرت شاہ قاتل اجمیری کے عرس کی تیاریاں شروع
کراچی (پی پی آئی) مخدوم سندھ حضرت شاہ قاتل اجمیری کا چار روزہ عرس بدھ13ستمبر سے شروع ہوگااور ہفتہ 16ستمبر تک کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر مزار مقدس واقع احاطہ بابا عالم شاہ بخاری میں جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر حضرت شاہ قاتل اجمیری کے تین روزہ عرس کی تیاریاں شروع ہیں اور تقاریب میں شرکت کیلئے ان کے عقیدت مند ملک بھرسے ہرسال کی طرح کراچی پہنچیں گے۔۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)

برازیل: معمر افراد کی عالمی ماسٹر ز ایتھلیٹک چمپیئن شپ جاری
(October 21, 2013)
ریوڈی جینرو: برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں معمر افراد کے بیسویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں 82ممالک کے چار ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں جاری بیسویںعالمی ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلوںمیںشریک خواتین وحضرات کی عمریں پچاس سے چونسٹھ سال کے درمیان ہے تاہم چند نوے سالہ ایتھلیٹ بھی ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔معمر افراد دوڑ، جمپنگ اور نیزہ بازی سمیت مختلف کھیلوںمیں حصہ لے رہے ہیں،معمر افراد کے یہ مقابلے ستائیس اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی
(October 21, 2013)
دبئی: پاکستان کے خلا ف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کو ہاشم آملہ اور فاسٹ باﺅلر ڈیل اسٹین کی خدمات سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ڈیل اسٹین اتوار کو دائیں ٹانگ میں درد کے باعث ٹریننگ سیشن ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے پیر کوبھی پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے جبکہ ہاشم آملہ اپنے دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کے باعث جنوبی افریقا میں موجود ہیں،جنوبی افریقا سے روانگی میںایک دن کی تاخیر کی صورت میںدوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت معدوم ہو جائے گی ۔ جنوبی افریقا کی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے اسٹین کے حوالے سے کہا کہ ہم ان کی دستیابی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے حتمی بات کرنے کے لئے ہمیں ایک دن انتظار کرنا پڑے گا ،محمد موسیٰ جی جو خود بھی میڈیکل ڈاکٹر ہیں کا کہنا تھا کہ ہمیں انجری کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے درکار ہیں۔ نائب کپتان اے بی ڈی ولیئر نے کہا کہ اسٹین کو ٹریننگ سیشن میں احتیاطی طور پر شامل نہیں کیا گیا اور ہم پر امید ہیں کہ وہ فٹ ہوکر کھیلیں گے ۔ڈیل اسٹین پچھلے پانچ ماہ سے مختلف نوعیت کے فٹنس مسائل کا شکار رہے ہیںجس کے باعث انھیں اگست میں سری لنکا کے خلا ف ہونے ون ڈے سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا ، اسٹین پچھلے پانچ ماہ کے دوران چمپینز ٹرافی میں صرف ایک میچ کھیلے تھے جہاں انھیں بائیں ٹانگ میں درد کے باعث باہر ہو نا پڑا تھا، تاہم انھیں تمام انجریوں سے صحت یاب ہونے تک مکمل آرام دیا گیا تھا ، مکمل صحت یابی کے بعد اسٹین ٹی ٹوئینٹی چمپیئن لیگ کھیلے اور جنوبی افریقی ٹیم کے لئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ،حالیہ انجری پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعدہوئی جس کی وجہ انھوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے سب سے زیا دہ اوو رکئے تھے جس میں 33.4اوور شامل تھے جبکہ میچ کے دوران انھیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کر نا پڑا تھا ۔

سابق انگلش کرکٹرجیف بائیکاٹ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحالی کے خواہاں
(October 20, 2013)
لندن: سابق برطانوی عالمی شہرت یافتہ بلے باز جیف بائیکاٹ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ بہت مقبول ہے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز پاکستان میں ہوتی تو ماحول زیادہ جنوبی افریقہ کے حق میں ہوتا۔ اگرچہ جنوبی افریقہ اس وقت دنیا کی اول نمبر ٹیم ہے لیکن اس کے بعض کھلاڑیوں کا اپنے کیرئیر کا آخری وقت آ گیا ہے اور یہ بات پاکستانی سپنر نے ثابت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی وکٹیں بلے بازی کے لئے بہت اچھی ہیں لیکن اگر باﺅلر گیند کا اچھا استعمال کرےںتو پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپین باﺅلنگ نے جنوبی افریقہ کی صلاحیت بہت محدود ہے جبکہ پاکستان سعید اجمل اور عبد الرحمن سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ پاکستانی بلے بازوں کے مسائل کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی بلے باز غیر ذمہ دارانہ شارٹس کھیلتے ہیں جس کے باعث وہ اپنی کارکردگی برقرار نہیں رکھ سکتے۔ انہیں جم کر کھیلنا چاہیے اور حوصلے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان ایک انتہائی اچھے فیلڈر ہیں اور بہت اچھی بلے بازی کرتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں ان سے بہتر بلے باز موجود نہیں۔

نائن اے سائیڈ ہاکی: پاکستان ملائیشیا سے ہار کر آخری پوزیشن پر آگیا
(October 20, 2013)
پرتھ: نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو ملائیشیا نے ہرا کر آخری پوزیشن پر دھکیل دیا۔پرتھ میں جاری چار ٹیموں پر مشتمل نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ہرا دیا،ایونٹ کے اپنے آخری میچ میں بھی قومی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔حریف ملائیشیا نے دو ایک کی شکست سے دو چار کر کے گرین شرٹس کو تیسری پوزیشن سے بھی محروم کر دیا۔تیسری پوزیشن کے میچ کے پہلے ہاف میں ملائیشیا کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں ملائیشیا نے سکور دوگنا کر دیا۔پاکستان کی طرف سے ارسلان قادر نے واحد گول کیا۔

آسٹریلین موٹو جی پی سپین کے جورج لورینزو نے جیت لی
(October 20, 2013)
فلپ آئی لینڈ: سپینش بائیک رائیڈر جورج لورینزو نے آسٹریلین موٹو جی پی جیت لی۔ فلپ آئی لینڈ کے خوبصورت ٹریک پر موٹر سائیکل ریس کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر کے نامور بائیکرز نے اپنا زور بازو دکھایا۔سپین کے جورج لورینزو نے ٹائٹل ریس جیت لی،آسٹریلین موٹو جی پی کو ٹائر معاملے کی وجہ سے ستائیس سے انیس لیپس تک محدود کر دیا گیا۔فاتح موٹر سائیکلسٹ کو پول سیشن کی برتری رکھنے والے ہم وطن رائیڈرمارک مارکویز اور حریف ڈینی پیڈروسا نے ٹف ٹائم دیا۔

چین : بیس جمپنگ کے عالمی مقابلوں نے شائقین کو حیران کردیا
(October 20, 2013)
گوانگ ژو: چین میں بیس جمپنگ کے عالمی مقابلے ہوئے، جمپرز نے ہوامیں چھلانگیں لگا کر شائقین کو حیران کر دیا۔چین کے صوبے گوانگ زو میں بیس جمپنگ کے ورلڈ کپ کا تین روزہ ایونٹ ہوا جس میں دنیا بھر سے 34 ٹاپ جمپرز نے شرکت کی۔ جمپرز نے بلا خوف و خطرمہارت سے ہوامیں چھلانگیں لگا کر شائقین کو حیران کر دیا۔ شرکا کو 370 میٹر اونچے پل سے پیراشوٹ کے ساتھ چھلانگ لگانا تھی۔ ایونٹ میں انفرادی فری جمپرز کے ساتھ ساتھ گروپ فری جمپرز کے بھی مقابلے کروائے گئے۔ شائقین کی بڑی تعداد ان سنسی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوتی رہی۔
