سابق انگلش کرکٹرجیف بائیکاٹ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحالی کے خواہاں

لندن: سابق برطانوی عالمی شہرت یافتہ بلے باز جیف بائیکاٹ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ بہت مقبول ہے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز پاکستان میں ہوتی تو ماحول زیادہ جنوبی افریقہ کے حق میں ہوتا۔ اگرچہ جنوبی افریقہ اس وقت دنیا کی اول نمبر ٹیم ہے لیکن اس کے بعض کھلاڑیوں کا اپنے کیرئیر کا آخری وقت آ گیا ہے اور یہ بات پاکستانی سپنر نے ثابت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی وکٹیں بلے بازی کے لئے بہت اچھی ہیں لیکن اگر باﺅلر گیند کا اچھا استعمال کرےںتو پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپین باﺅلنگ نے جنوبی افریقہ کی صلاحیت بہت محدود ہے جبکہ پاکستان سعید اجمل اور عبد الرحمن سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ پاکستانی بلے بازوں کے مسائل کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی بلے باز غیر ذمہ دارانہ شارٹس کھیلتے ہیں جس کے باعث وہ اپنی کارکردگی برقرار نہیں رکھ سکتے۔ انہیں جم کر کھیلنا چاہیے اور حوصلے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان ایک انتہائی اچھے فیلڈر ہیں اور بہت اچھی بلے بازی کرتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں ان سے بہتر بلے باز موجود نہیں۔

Next Post

ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی

Mon Oct 21 , 2013
دبئی: پاکستان کے خلا ف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کو ہاشم آملہ اور فاسٹ باﺅلر ڈیل اسٹین کی خدمات سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ڈیل اسٹین اتوار کو دائیں ٹانگ میں درد کے باعث ٹریننگ سیشن ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے پیر کوبھی پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے جبکہ ہاشم آملہ […]