اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور گرفتار خواتین سے ملاقات کرنی چاہیے، خواتین بنا کسی کیس کے کئی ماہ سے گرفتار ہیں، ان خواتین سے جیل میں جاکر ملاقات کرنی چاہیے۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم جیل جاکر ملاقات کرتے ہیں، اس معاملے پر چیئرمین سینیٹ سے بھی بات کرتا ہوں۔فلک ناز چترالی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی اور 35 خواتین جیلوں میں ہیں،
تیسرا ون ڈے ،نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 159رنز سے ہرا دیا
کیوی آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر نے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری داغ دی
گمان نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی میرا ریکارڈ توڑے گا : شاہد آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کا منفرد ریکارڈ ،ٹیسٹ اسکواڈ لیفٹ ہینڈ کھلاڑیوں سے محروم
فراری ٹیم کے ممبران کی مائیکل شوماکر کی ہسپتال میں جاکر عیادت
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اوورسیز پاکستانیوں کو وطن عزیز میں زیر کفالت اپنے خاندانوں کے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات
کراچی (پی پی آئی) دیار غیر میں مقیم اوورسیز پاکستانی بھی بڑھتی مہنگائی کے باعث وطن عزیز میں اپنے زیر کفالت خاندانوں کے اخراجات پورے کرنے میں سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی عروج پرہے، بجلی کے بل نا قابل برداشت ہوچکے ہیں نیزروزمرہ استعمال اورکھانے پینے کی اشیا غیر معیاری ہیں اور کوئی پوچھنے والا بھی نہیں۔ریسٹورنٹس پر فروخت ہونے والے کھانوں سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔انہوں نیمزید کہا کہ پہلے 300 ڈالر فیملی کو بھجواتے تھے اب پانچ سو ڈالربھجواتے ہیں مگر گھروں کے اخراجات پورے نہیں ہورہے۔
معذوروں، بزرگوں اور طلبا و طالبات کیلئے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین میں سفر کی مفت سہولت فراہم
ہور(پی پی آئی)حکومت پنجاب نے معذوروں، بزرگوں اور طلبا و طالبات کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی جانب سے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کی منظوری دے دی گئی۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پنجاب کابینہ کے منعقد ہونے والے 25ویں اجلاس میں فری سفری سہولت کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ معذور افراد،بزرگ اور طلبا و طالبات اب میٹروبس سروس اوراورنج لائن میٹروٹرین پر مفت سفر کرسکیں گے. اْن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات جاری رکھے گی۔
شہر قائد میں مین ہول کے ڈھکن نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں مین ہول کے ڈھکن نہ ہونے سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ بلدیاتی حکام کی غفلت اور لاپروائی سے یومیہ درجنوں افراد باالخصوص موٹر سائیکل سوار زخمی ہو تے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں مین ہولز کے ہزاروں ڈھکن غائب ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

تیسرا ون ڈے ،نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 159رنز سے ہرا دیا
(January 1, 2014)
کوئنز لینڈ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 159 رنز سے شکست دے دی۔کوئنز ٹاون میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ 21 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔نیوزی لینڈ کو 84 رنز پر 3 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔کورے اینڈرسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹل میں 131 رنز جوڑے۔حریف ٹیم کے جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 124 رنز بنا سکی۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔

کیوی آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر نے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری داغ دی
(January 1, 2014)
کوئنز ٹاﺅن: نیوزی لینڈ کے مایہ ناز آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی۔ جیسی رائیڈر نے بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 104 رنز بنائے۔ انہوں نے کورے اینڈرسن کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ میں 191 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ انہوں نے اس دوران 51 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے انفرادی 104 رنز بنائے۔ انکو 104 کے انفرادی سکور پر ہولڈر نے ملر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔ جیسی رائیڈر اور کورے اینڈرس کی سنچری کو بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو میچ میں 159 سے شکست دی۔

گمان نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی میرا ریکارڈ توڑے گا : شاہد آفریدی
(January 1, 2014)
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹنے پر حیرانگی کا اظہار کردیا، انھوں نے کہا خواہش تھی کہ ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ تک برقرار رہتا۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ صبح وہ سو رہے تھے جب ان کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹنے کے بارے میں بھانجے سے خبر ملی، جسے سن کر وہ کافی حیران ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کرس گیل اور ڈیوڈ وارنر سے ریکارڈ ٹوٹنے کا خطرہ تھا، سوچا بھی نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی ان کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ کولن انڈریسن کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ تو بنتے ہیں، ٹوٹنے کے لئے ہیں لیکن ان کی خواہش تھی کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ تک قائم رہتا لیکن ایسا نہیں ہوا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا منفرد ریکارڈ ،ٹیسٹ اسکواڈ لیفٹ ہینڈ کھلاڑیوں سے محروم
(January 1, 2014)
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے گیارہ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو شامل نہ کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں2002 کے بعد یہ منفرد ریکارڈ بنایا ہے، قومی ٹیم میں کوئی بھی بائیں ہاتھ کا بیٹسمین شامل نہیں ہے۔اس سے قبل دوہزار دو میں لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں کوئی بھی لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین موجود نہیں تھا۔اس ٹیسٹ کی خاص بات انضمام الحق کی ٹرپل سنچری تھی، جس نے پاکستان کو اننگز اور324رنز سے فتح دلائی تھی۔

فراری ٹیم کے ممبران کی مائیکل شوماکر کی ہسپتال میں جاکر عیادت
(January 1, 2014)
پیرس: فارمولا ون ٹیم فراری کے ٹیم ممبرزنے فرانس کے ہسپتال میں زیرعلاج سات مرتبہ کے عالمی چیمپئین مائیکل شوماکرکی عیادت کی۔ اتوار کو فرانس کے اسکی ریزورٹ پر حادثے میں زخمی ہونے والے جرمن ڈرائیور مائیکل شوماکر گرینوبل کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت بدستورتشویشناک ہے۔ شوماکر کے سابق بوس اورایف آئی اے کے موجودہ صدرجین ٹوڈ اور سابق ٹیسٹ ڈرائیور لوکا بڈورنے ہسپتال جا کر شوماکرکی عیادت کی۔ ہسپتال کے باہر فراری کے مداحوں نے ایک کیمپ لگایا ہے جس میں فراری کا جھنڈا بھی لگایا گیا ہے۔ شوماکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ دوسرے آپریشن کے بعد ان کی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن صورتحال اب بھی بہت نازک ہے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
(January 1, 2014)
لاہور: بھارت کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے روایتی حریف ٹیم کے خلاف 24 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ پی بی سی کے مطابق بلائنڈ کرکٹ کی حتمی 15 رکنی ٹیم کا اعلان فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیرمین سلطان شاہ کے مطابق بھارتی ٹیم آئندہ سال فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونیوالی کرکٹ سیریز میں تین ٹی 20 اور تین ہی ایک روزہ میچز کھیلیں جائیں گے۔