اسلام آباد (پی پی آئی)بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاہور میں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بجلی چوروں کے ساتھ نرمی ختم کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ادھر لاہور سمیت لیسکو ریجن میں بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا جہاں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے جن کیخلاف 130مقدمے درج کیے گئے ہیں۔پشاور میں بھی قانون حرکت میں آگیا جہاں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جب کہ میرپور خاص، نواب شاہ، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔دوسری جانب کیسکو چیف عبدالکریم جمالی نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی، پشین، خانوزئی اور لورالائی میں 67بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع اور برقی آلات ضبط کرلیے گئے جب کہ بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروادی گئی ہیں۔عبد الکریم جمالی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں تقریبا 2کروڑ 30لاکھ کی نادہندہ سیمنٹ فیکٹری اور 44لاکھ روپے کی نادہندہ ایک آئس فیکٹری کے کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیے گئے ہیں۔
جونیئر ہاکی :پاکستان کی ارسلان قادرپر دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی
سری لنکا کیخلاف سیریز میں شرکت کےلئے سعید اجمل دبئی روانہ
برازیلی بچوںمیں معاشرتی اقدار کی آگہی کیلئے فیفا کی کوششیںجاری
برازیل: فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ، 4 افراد زخمیبرازیل: فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ، 4 افراد زخمی
عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل چین کے ژویولانگ نے جیت لیا
ماریہ شراپووا نمائشی میچ میں سربیا کی اینا ایوانووچ سے ہار گئیں
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سندھ میں سلیکا سینڈسمیت50 ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر کا انکشاف
کراچی (پی پی آئی)نگراں صوبائی وزیر معدنیات و ذخائر میر خدا بخش مری نے کہا ہے کہ صرف سندھ کی سرزمین پر پچاس ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے سلیکا سینڈ سمیت معدنی ذخائرموجود ہیں جبکہ ملک محض ایک ٹریلین ڈالر کے لیے ترس رہا ہے۔یہ بات انہوں نے محکمہ معدنیات و ذخائر ڈویلپمنٹ اور داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔میر خدا بخش مری نے کہا کہ پہلی بار بائیولوجیکل مشینوں کے استعمال، ڈیٹا شئیرنگ اور ریسرچ کے ذریعے سے ان ذخائر سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔صوبائی وزیر برائے معدنیات کا کہنا تھا کہ ماضی میں محکمے، جامعات اور متعلقہ ذمہ داران کی غلطیوں سے اس محکمے میں بہتر کام نہ ہوسکا، دنیا کے مختلف ممالک کی جی ڈی پی ان کی معدنیات پر منحصر ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس شعبے میں نئی ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری لائی جائے۔۔نگراں صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف اداروں کو شکایتی خط لکھا ہے، محکمہ کا سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے اور مانیٹرنگ کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی
ٹکٹ چیکرپنک بس کی یونیفارم کیخلاف خواتین وکلا کا ہائیکورٹ سے رجوع
کراچی (پی پی آئی)پنک بس کی ٹکٹ چیکر کے یونیفارم کیخلاف خواتین وکلا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور کہا ٹکٹ چیکر کا یونیفارم حیرت انگیز طور پر خواتین وکلا کی یونیفارم سے ملتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پنک بس کی ٹکٹ چیکر کے یونیفارم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ درخواست دائر کردی گئی، درخواست خواتین وکلا کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں سندھ حکومت،سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر پنک بس سروس کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کا خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کرناقابل تعریف ہے لیکن ٹکٹ چیکر کا یونیفارم حیرت انگیز طور پر خواتین وکلاکی یونیفارم سے ملتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنک بس کی ٹکٹ چیکر کا یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے۔
سیاست میں حصہ لینے کی نیت سے کراچی آئی ہوں، ریحام خان
کراچی (پی پی آئی)کسی سیاسی جماعت میں ایسا محسوس ہوا کہ وہ خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کرتی ہے تو میں اسے جوائن کرنے کا ضرور سوچوں گی۔پی پی آئی کے مطابق سیاسی جماعت بنانے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’سیاسی جماعت بنانے کے لیے میرے پاس کوئی لابی ہے اور نہ ذریعہ ہے، لیکن میرے خیال میں موجودہ سیاسی جماعتوں کے پاس خواتین کو (مجھے بھی) موقع دینے کا آپشن ہونا چاہیے جو نہیں ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’کراچی میں اسی نیت سے آئی ہوں کہ سیاست کا حصہ بنوں، کیونکہ ہر چیز میں سیاست ہے، پاکستان میں بڑی سیاسی جماعتوں کے اندر خواتین کو بہت محدود مواقع دیے گئے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ ’اگر مجھے کسی سیاسی جماعت میں ایسا محسوس ہوا کہ وہ خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کرتی ہے تو میں اسے جوائن کرنے کا ضرور سوچوں گی۔‘
تلاش کریں
خبریں

جونیئر ہاکی :پاکستان کی ارسلان قادرپر دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی
نئی دہلی: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف میچ کے دوران مخالف کھلاڑی سے الجھنے والے پاکستان کے ارسلان قادر پر دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی۔نئی دہلی کے دھیان چند اسٹیڈیم میں جرمنی کے خلاف میچ کے دوران23 ویں منٹ میں ارسلان قادر کی ہاکی لگنے سے جرمن کھلاڑی گرگیا جس کی بنیاد پر امپائر نے ارسلان کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراونڈ سے باہر بھیج دیا تھا۔ دوسرے دن اس پر مزید کارروائی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈیویڈ کولیئر نے ارسلان قادر کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دو میچوں کی پابندی عائد کردی، جس کے بعد وہ آج بیلجئم کے خلاف اور ایک مزید میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

سری لنکا کیخلاف سیریز میں شرکت کےلئے سعید اجمل دبئی روانہ
لاہور: سری لنکا کے خلاف ہوم سریز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹر سعید اجمل لاہور سے دبئی روانہ ہو گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا آسان حریف نہیں،انشاءللہ ٹف ٹائم دیں گے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ مسلسل کھیل کے باعث بورڈ سے آرام کی درخواست کی تھی جس کے بعد چند روز کی اجازت ملی ، اب مکمل طور پر تازہ دم ہوں،انشااللہ اچھا کھیل پیش کروں گا،گزشتہ روز افغانستان سے کھیلے گئے۔میچ کے بارے میں سعید کا کہنا تھا کہ جیت جیت ہوتی ہے، چاہے آخری گیند پر ہو۔باولنگ کوچ محمد اکرم کے بارے میں سعید کا کہنا تھا کہ انھوں نے باولنگ کے شعبے میں بہت محنت کی ہے اور اسکے مثبت نتائج نکلے ہیں،اگر بیٹنگ کوچ آ گیا تو کھیل میں مزید نکھار آئے گا۔

برازیلی بچوںمیں معاشرتی اقدار کی آگہی کیلئے فیفا کی کوششیںجاری
سلواڈور: بچوں میں معاشرتی اقدار کو اجاگر کرنے کے لیے فیفا نے فٹ بال کا سہارا لے لیا،برازیل میں بچوں کو غیر ضروری سرگرمیوں سے ہٹا کر فٹ بال کی طرف راغب کیا گیا۔برازیل کے شہر سلواڈور میں فیفا کی جانب سے ایک فلاحی ادارے کی ٹیم پہنچی۔ہوپ فور فٹبال نامی تنظیم کے زیر اہتمام بچوں میں فٹ بال کے ذریعے معاشرتی اقدار کا شعور پیدا کرنے کے لیے خصوصی لیکچرز دیئے گئے۔حصہ لینے والے بچوں کا تعلق برازیل کے متوسط خاندانوں سے تھا۔لیکچرز کے بعد بچوں نے دلچسپی سے فٹ بال کے کھیل میں حصہ لیا۔اس موقع پر آرگنائزر کا کہنا تھا کہ بچوں میں فٹ بال کے کھیل کو متعارف کرانے کا مقصد انہیں صحت مند زندگی کی طرف لانا ہے۔

برازیل: فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ، 4 افراد زخمیبرازیل: فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ، 4 افراد زخمی
جوائن ویلی: برازیل میں فٹ بال میچ کے دوران تماشائیوں نے گراونڈ کو اکھاڑہ بنا دیا، ایک دوسرے پر حملوں میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ برازیل کے شہر جوائن ویلی میں دو شہروں کی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ جاری تھا کہ تماشائی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ اس دوران میچ ڈیڑھ گھنٹے تک روکنا پڑا جس کے بعد پولیس نے آکر حالات کو قابو کیا۔ تصادم میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ ایک شخص کی حالت نازک ہونے پر اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل چین کے ژویولانگ نے جیت لیا
لٹویا: ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں چین کے ژویو لانگ نے ہم وطن ژاو زینگٹون کو بیسٹ آف پندرہ فریم کے فائنل میں چار کے مقابلے آٹھ فریمز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔چین کے ژویو لانگ نے سیمی فائنل میں سکٹ مقابلے کے بعد پاکستان کے محمد سجاد کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا تھا، فائنل میں دونوں کیوئسٹ کی جانب سے سکٹ مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن ژویو لانگ نے روایتی کھیل دکھاتے ہوئے باآسانی حریف کیوئسٹ کو قابو کیا۔ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کے محمد آصف، شاہد آفتاب ، عمران شہزاد اور محمد سجاد نے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، لیکن کوئی بھی پاکستان کو ایونٹ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

ماریہ شراپووا نمائشی میچ میں سربیا کی اینا ایوانووچ سے ہار گئیں
بگوٹا: روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شرا پووا انجری سے واپسی کے بعد پہلے ہی نمائشی میچ میں اینا ایوانو وچ کے ہاتھوں شکست کھا گئیں۔ کولمبیا میں روس کی شرپوا اور سربیا کی اینا ایوانو وچ نے پہلے تو ٹینس ورک شاپ میں نوجوانوں کو کچھ گر سکھائے پھر دونوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ آٹوگراف دیئے، آخر میں شراپوا اور اینا کے درمیان نمائشی میچ ہوا، پانچ ماہ انجری کے باعث کورٹ سے دور رہنے والی شرپوا نے اینا کے خلاف ایک سیٹ تو جیتا لیکن میچ نہ جیت پائیں۔
