لاہور(پی پی آئی)لیسکو سمیت پاور سیکٹر کے تمام افسروں کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ وزارت پاور ڈویژن نے مفت بجلی دینے کی بجائے ماہانہ 9 ہزار سے 38 ہزار روپے ادائیگی کرنے کی سمری تیار کر لی،وزارت پاور ڈویژن نے مفت سپلائی کے خاتمے پر مختلف تجاویز پر مبنی سمری تیار کی ہے،مفت سپلائی کے خاتمے یا الاؤنس میں تبدیلی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ دستاویزات کے مطابق نیپرا نے مفت سپلائی ختم کرکے الاؤنس دینے کی تجویز دیدی، فنانس ڈویژن نے مفت سپلائی مکمل طور پر ختم کرنیکی تجویز دی، وزارت آبی وسائل نے تمام تجاویز کو مسترد کر دیا، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور نے فری سپلائی کی رقم تنخواہوں میں شامل کرنیکی تجویز دی۔ دستاویزات کے مطابق گریڈ 17 کے افسروں کو 450 یونٹس کی بجائے 9397 روپے ادا کئے جائینگے،گریڈ 18 کے افسروں کو 600 یونٹس کی جگہ 13700 روپے ادائیگی کی جائیگی،گریڈ 19 کے افسروں کو 880 یونٹس کی بجائے 23070 روپے دیئے جائینگے،گریڈ 20 کے افسروں کو 1100 یونٹس کی بجائے 30818 روپے ادا کئے جائینگے۔ گریڈ 21 کے افسروں کو 1300 یونٹس کی جگہ 37862 روپے ادا کئے جائینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے پاور کی تجویز کو مضبوط قرار دیا گیا ہے۔
یوسین بولٹ نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی
سوئٹزلینڈ :ہاکی چیمپئنز چیلنج ون2014 کے میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا
صوبائی وزیر صحت و بلدیات کا سول اسپتال ٹھٹھہ کا دورہ،گھارو میں R-O پلانٹ کا افتتاح
یوایس پرو چیلنج سائیکل ریس :امریکہ کے ٹی جے وین نے فائنل مرحلہ جیت لیا
زمبابوین بورڈ 18 ملین ڈالر کا مقروض،ملک میںکرکٹ کے وجود کو خطرہ لاحق
قذافی سٹیڈیم لاہور میں آسٹریلوی طرز کی باﺅنسی وکٹ تیار
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
لاہورمین دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے 6 سکواڈ تشکیل
لاہور(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی حکومت کی ہدایت پر سموگ سے بچاؤ کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن مزید کردیا گیا ہے۔سیکرٹری آرٹی اے کی سربراہی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے گاڑیوں کے خلاف 6 سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔گزشتہ رات سیکرٹری آر ٹی اے اور ان کا عملہ نے رات گئے تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کرکے انہیں بھاری جرمانے بھی کیے۔سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا تھا کہ لوگوں کی صحت ان کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے سموگ کی روک تھام کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے فون پر بات کر سکتے ہیں:عدالت نے اجازت دیدی
اسلام آباد(پی پی آئی)سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دیدی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے اٹک جیل کو والد سے بیٹوں کی ٹیلیفون پر بات کرانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی
شیریں مزاری ای سی ایل کیس: آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ
اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں۔2 اگست کو ایک ہفتے میں آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا، 10 اگست تک جواب جمع نہیں کرایا، ایک ہفتہ مہلت کی استدعا بھی عدالت نے منظور کی، 29 اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا۔عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو آج بھی جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئی جی انکوائری کرائیں کہ عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کیوں نہیں ہوا؟ انکوائری کر کے ایکشن لے کر 2 ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کر دیا، جس میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

یوسین بولٹ نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی
زیورخ: دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے اپنے ٹائٹلز میں ایک اور اضافہ کر لیا۔ چھ بار کے اولمپک چیمپئن نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونیوالی ڈائمنڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ایک سو میٹر ریس میں جمیکن سٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے میدان مار لیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ نو صفر سیکنڈز میں طے کر کے گولڈ میڈل جیتا۔ جمیکا ہی کے نکیل آشمیدکی دوسری اور امریکہ کے جسٹین گاٹلین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویمنز کی دو سو میٹر ریس کا ٹائٹل جمیکا ہی کی شیلی این فریزر نے اپنے نام کیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی شیلی این فریزر ورلڈ کی ایک سو، دو سو اور فور بائی ہنڈرڈ ریس کے ٹائٹل جیتنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں ہیں۔ مینز کی چار سو میٹر ریس میں امریکہ کے لاشون میریٹ فاتح رہے جبکہ ویمنز کی پانچ ہزار میٹر ریس میں ایتھوپیا کی میزیرٹ ڈیفرنے گولڈ میڈل جیتا۔ مینز ہائی جمپ مقابلے میں یوکرائن کے بوہدان فاتح رہے جبکہ ویمنز کی آٹھ سو میٹر ریس کا ٹائٹل کینیا کی یونیس نے جیتا۔

سوئٹزلینڈ :ہاکی چیمپئنز چیلنج ون2014 کے میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا
لوزانے( پی پی آئی )انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی چیمپئنز چیلنج ون2014 کے میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔مینز اور ویمنز ایونٹ کے مقابلے ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن اور اسکاٹش ہاکی کو دیئے گئے ہیں ۔ہاکی کا یہ انٹرنیشنل ایونٹ ہر دوسال بعد منعقد کیا جاتا ہے ۔ مینز ایونٹ کے مقابلے 26اپریل سے 4مئی تک کھیلے جائیں گے جبکہ ویمنز ایونٹ کے مقابلے بھی 4مئی کو ہی اختتام پذیر ہونگے ۔مینز مقابلوں میں نیوزی لینڈ ، اسپین ،کوریا ،جنوبی افریقہ ، ملائیشیا ، کینیڈا ، آئر لینڈ اور جاپان کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ویمنز مقابلوں میں کوریا ، امریکا ، جنوبی افریقہ ،انڈیا ، بیلجیئم، اسپین ، آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔
صوبائی وزیر صحت و بلدیات کا سول اسپتال ٹھٹھہ کا دورہ،گھارو میں R-O پلانٹ کا افتتاح
ٹھٹھہ: صوبائی وزیر صحت و بلدیات سید اویس مظفر نے ٹھٹھہ سول اسپتال کا دورہ ، گھارو میں آر او پلانٹ کا افتتاح کر لیا۔صوبائی وزیر صحت نے ٹھٹھہ سول اسپتال کو اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی اورصفائی ستھرائی کی صورت حال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت اور میڈیکل سپرینڈنٹ کو شعبہ حادثات اور ایمرجنسی کو ایک ہفتہ کے اندر مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر صحت و بلدیات نے کہا کہ مراکز صحت عوام کو بہتر علاج و معالجے کی فراہمی کے لئے بنائے جاتے ہیں اور اگر ان میں سہولیات دستیاب نہ ہوں تو ان کا کیا فائدہ ۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور جو ڈاکٹر اپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔صوبائی وزیر صحت و بلدیات نے گھارو کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے لئے R-O پلانٹ کا بھی افتتاح کیا ،اس موقع پر انھوں نے وہاں موجود عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں تا کہ عوام ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ٹھٹھہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی اور ان پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور عوام سے ان کے مسائل معلوم کئے۔ وہاں موجود عوام نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ شہر میں رہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جس پر قابو پانے کی اشد ضرروت ہے۔صوبائی وزیر صحت و بلدیات نے ڈی پی او ٹھٹھہ کو ہدایت کی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی پٹرولنگ بڑھائی جائے اور اس قسم کی وارداتوں میںملوث مجرمان کو گرفتار کر کے قانوں کے کہٹرے میں لایا جائے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اس ضمن میں ایک ہفتہ کے اندر نمایاں بہتری آنی چاہیے وہ ایک ہفتہ بعد دوبارہ ٹھٹھہ کا دورہ کر کے ذاتی طور پر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

یوایس پرو چیلنج سائیکل ریس :امریکہ کے ٹی جے وین نے فائنل مرحلہ جیت لیا
کولراڈو( پی پی آئی )امریکہ کے ٹی جے وین نے یو ایس پرو چیلنج سائیکل ریس کا فائنل مرحلہ جیت لیا،آخری مرحلے میں حادثے کا شکار ہونیوالے دو رائیڈرز کو ریٹائر بھی ہونا پڑا۔امریکی ریاست کولراڈو میں ہونیوالی ریس کا فائنل مرحلہ چودہ کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں رائیڈرز کے ٹکرانے سے ہونیوالے حادثے میں دو سائیکلسٹ زخمی ہو کر ریٹائر بھی ہوئے۔آخری مرحلے میں سلواکیہ کے پیٹر ساگان نے کامیابی حاصل کی لیکن ایونٹ میں مجموعی طور پر میدان مارنے والے امریکی سائیکلسٹ ٹی جے وین نے ییلو جرسی پر قبضہ برقرار رکھا اور ایونٹ میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ سائیکل ریس کا ٹائٹل اپنے نام کیا،سوئزرلینڈ کے میتھیاس فرینک کی دوسری اور امریکہ کے ٹوم ڈینیل سن کی تیسری پوزیشن رہی۔

زمبابوین بورڈ 18 ملین ڈالر کا مقروض،ملک میںکرکٹ کے وجود کو خطرہ لاحق
ہرارے ( پی پی آئی )زمبابوے میں کرکٹ کا وجود خطرے میں پڑگیا، قرضوں میں گھرے کرکٹ بورڈ کیلئے معاملات چلانا مشکل ہوگیا۔ سابق وزیر کھیل ڈیوڈ کولٹارٹ نے کہا ہے کہ اس وقت زمبابوین کرکٹ بورڈ 15 سے 18 ملین ڈالر کا مقروض ہے اور ملک میں کھیل کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی ٹورز کم ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوچکی ہے۔ ہمیں بہت کم ٹیموں کی میزبانی سے منافع حاصل ہوتا ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان سے سیریز کے بعد شاید تمام کھلاڑی کرکٹ کھیلنا ہی بند کر دیں۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں آسٹریلوی طرز کی باﺅنسی وکٹ تیار
لاہور ( پی پی آئی )ڈومیسٹک سیزن کیلئے قذافی سٹیڈیم میں 16 وکٹیں پرانی طرز پر بنائی گئی ہیں جبکہ ایک وکٹ آسٹریلوی طرز پر باﺅنسی بنائی گئی ہے۔ اس کی تیاری کیلئے لوہے اور بجری کے کنکریٹ تیار کر کے اس کے اوپر مٹی ڈال دی گئی ہے اس طرح کی وکٹوں سے باﺅلرز کو گیند کو اٹھانے اور تیز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وکٹوں کے بعد گراﺅنڈ میں گھاس کی کٹائی کا کام بھی جاری ہے۔