نئی دہلی/ اسلام آباد (پی پی آئی)بھارت کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار خاتون ناظم الامور گیتا سری واستوا کو تعینات کیا گیا ہے۔ گیتا سری واستوا پاکستان اور ہندوستان کی برطانیہ سے آزادی کے بعد پہلی خاتون ناظم الامور ہیں جنہیں بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، پی پی آئی کے مطابق گیتا سری واستوا جلد اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیں گی۔ گیتا سری واستوا بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات موجودہ ناظم الامور سریش کمار کی مدت ختم ہونے اور ان کے نئی دلی جانے کے بعد اپنے عہدے کا چارج لیں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2019 میں ہونے والی کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک میں کوئی بھی فل وقتی ہائی کمشنر موجود نہیں ہے اور جونیئر سفارتکاروں کو ناظم الامور کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:3000میٹر ریس کینیا کے ایزیکیل کیمبوئی نے جیت لی
سنسناٹی اوپن :رافیل نڈال اورراجرفیڈررکوارٹرفائنل میںپہنچ گئے
فٹبال کلب سوانسی سٹی کے کھلاڑی جوناتھن پریکٹس میچ کے دوران شدید زخمی ہوگئے
وسیم اکرم اپنی آسٹریلوی منگیترکے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے
انٹر کانٹی نینٹل کپ : افغانستان نے نمیبیا کو 10وکٹوں سے ہرا دیا
ایشیاءہاکی کپ : قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عمران خان کوجیل میں رہنا قبول، سمجھوتہ نہیں کرینگے:علیمہ خان
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ خان صاحب پاکستان کے لیے ستائیس سال سے اس مشن پر ہیں،جیل ان کیلئے بے معنی چیز ہے،اگر جیل میں رہنا پاکستان کے لیے بھلائی ہے تو اسی میں رہیں گے اور سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر علیمہ خانم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہہ رہے ہیں ملک سے باہر چلے جائیں تو وہ اپنا گھر چھوڑ کر باہر نہیں جائیں گے،خان صاحب نے کہا ہے سیاسی پارٹی ہے اورپاکستان میں وہ یہی تبدیلی لانا چاہ رہے تھے،ہم اسوقت سیاست کے لیے نہیں اپنے بھائی کے لیے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم کورٹ میں ریلیف کے لیے آئے ہیں کہ کم از کم جیل مینوئل کے مطابق جو اجازت ہے وہ تو دیں،یہاں پر دو سال کے بچے سے لے کر نوے سال کے بزرگ تک سبھی ہیں خان صاحب کے ساتھ ہیں۔
ویڈیو پر ان کے پاکستانی مداحوں کا بھی ملا جلا ردعمل
مکہ مکرمہ (پی پی آئی)بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ راکھی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر واحد علی خان نامی اکاؤنٹ سے خانہ کعبہ سے طواف کے دوران راکھی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی اطلاع دی گئی۔ خودراکھی ساونت نے بھی مدینہ منورہ سے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں راکھی سفید عبایا اور احرام پہنے منہ بولے بھائی بھابھی کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے اور خانہ کعبہ کے پاس تصاویر میں نمایاں تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہیں مسجد نبویﷺ کے دروازے سے لپٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا،پی پی آئی کے مطابق راکھی کی اس ویڈیو پر ان کے پاکستانی مداحوں نے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،مردان، لوئر دیر،پشاور اور باجوڑ میں بھی گھر لرز اٹھے،چترال شبقدر، مہمند اور ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 184کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
تلاش کریں
خبریں

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:3000میٹر ریس کینیا کے ایزیکیل کیمبوئی نے جیت لی
(August 16, 2013)
ماسکو( پی پی آئی)ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تین ہزار میٹر ریس کینیا کے ایزیکیل کیمبوئی نے جیت لی۔ چار سو میٹر ریس ٹرنیڈاڈ اینڈ ٹوباکو کے جیہو گورڈون کے نام رہی۔روس کے شہر ماسکو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مینز چار سو میٹر ریس میں ٹرنیڈاڈ اینڈ ٹوباکو کے جیہو گورڈون نے امریکہ کے مائیکل ٹینسلے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔ گورڈون نے مقررہ فاصلہ سنتالیس اعشاریہ چھ نو سیکنڈر میں طے کیا۔مردوں کی تین ہزار میٹر کی ریس میں کینیا کے ایزیکل کیمبوئی سب سے نمایاں رہے۔ انہوں نے ریس کے آغاز میں برتری حاصل کی اور مقررہ فاصلہ آٹھ منٹ چھ اعشاریہ صفر ایک سیکنڈز میں طے کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ خواتین کی چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں چیک ری پبلک کی زوزانا ہیجنووا نے امریکہ کی ڈالیلاح محمد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل سینے پر سجایا۔ چیک کھلاڑی نے تیز رفتار دوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ باون اعشاریہ آٹھ تین سیکنڈز میں مکمل کیا۔ خواتین کے پندرہ سو میٹر دوڑ میں سوئیڈن کی ابیبا اریگاوی اور امریکہ کے جنیفر سیمسن کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ ابیبا نے مقررہ فاصلہ چار منٹ، دو اعشاریہ چھ سات سیکنڈز کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ مینز ہائی جمپ ایونٹ میں یواکرائن کے بوہدان بوندارینکو نے دو اعشاریہ چار ایک میٹر اونچی جمپ لگا کر سونے کا تمغہ جیتا۔ قطر کے موتاز ایسا دوسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی ٹرپ جمپ مقابلے میں کولمبیا کی سیٹرین ابرگین فاتح رہیں۔ انہوں نے چودہ اعشاریہ آٹھ پانچ میٹر طویل جمپ لگا کر گولڈ میڈل سینے پر سجایا۔

سنسناٹی اوپن :رافیل نڈال اورراجرفیڈررکوارٹرفائنل میںپہنچ گئے
(August 16, 2013)
سنسناٹی ، اوہائیو( پی پی آئی)سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اور سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں اسپین کے رافیل نڈال نے بلغاریہ کے گریگور دمیتروو کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نڈال نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں انہیں سات پانچ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے سیٹ میں اسپینش اسٹار نے چھ دو سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا۔دوسرے میچ میں سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جرمنی کے ٹامی ہاس کے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود کامیابی حاصل کرلی۔ فیڈرر کو پہلے سیٹ میں چھ ایک سے ناکامی ہوئی۔ جس کے بعد سوئس کھلاڑی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو سیٹ سات پانچ اور چھ تین سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو روس کے دمیتری ترسنوو کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ روسی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ چار رہا۔ جنرل ساونڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے جوالین بینیتو کو زیر کرکے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلش کھلاڑی نے دونوں سیٹ چھ دو کے اسکور سے اپنے نام کیے۔

فٹبال کلب سوانسی سٹی کے کھلاڑی جوناتھن پریکٹس میچ کے دوران شدید زخمی ہوگئے
(August 15, 2013)
ایمسٹرڈیم( پی پی آئی)فٹبال کلب سوانسی سٹی کے کھلاڑی جوناتھن ڈی گزمین پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے۔ ساتھی کھلاڑی کی ٹکر نے ان کا مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف اِن ایکشن ہونے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ ہالینڈ میں پرتگال کے خلاف دوستانہ فٹبال میچ کے لیے شیڈول پریکٹس کے دوران مڈ فیلڈر فٹبالر جوناتھن ڈی گزمین اپنے ساتھی کھلاڑی ڈرک کیوٹ سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے۔ ٹکرانے کے باعث ان کے سر پر گہری چوٹ آئی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں دو ہفتے آرام کرنے کا کہا ہے۔ زخمی ہونے کے باعث مِڈ فیلڈر کے ہفتے کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف اپنا زور بازو دکھانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

وسیم اکرم اپنی آسٹریلوی منگیترکے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی منگیتر شنیرہ تھامپسن کے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے، شنیرہ نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ شنیرہ تھامپسن کو دو ماہ قبل شادی کی پیش کش کی تھی۔شنیرہ اور ان کے والدین کی رضا مندی کے بعد وسیم اکرم نے اس کا میڈیا میں اعلان کر دیا۔وسیم اکرم اپنی منگیتر اور اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ برطانیہ سے عید منانے پاکستان پہنچے۔کراچی ائیرپورٹ پر خصوصی گفتگو میں شنیرہ تھامپسن نے کہا کہ وہ پاکستان آمد پر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وطن آمد پر لوگوں نے انہیں بہت پیار دیا ہے۔وسیم اکرم آئندہ سال شنیرہ تھامپسن سے شادی کریں گے،ان کی پہلی بیوی ہما دو ہزار نو میں انتقال کر گئی تھیں۔وسیم اکرم کراچی میں عید گزارنے کے بعد والدین سے ملنے لاہور بھی پہنچیں گے۔

انٹر کانٹی نینٹل کپ : افغانستان نے نمیبیا کو 10وکٹوں سے ہرا دیا
(August 7, 2013)
نمیبیا( پی پی آئی)آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ کے تین روزہ میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو 10 وکٹ سے ہرا دیا،عزت اللہ کی ہیٹ ٹرک نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔نمیبیا میں انٹر کانٹی نینٹل کپ کے دلچسپ میچ میں افغانستان اور میزبان ملک کی ٹیمیں میدان میں اتریں،تین روزہ میچ میں افغانستان کے 354 رنز کے جواب میں نمیبیا کے کھلاڑی 190 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔دوسری اننگز میں افغانی بولرز کی تباہ کن باﺅلنگ نے میزبان ٹیم کو 168 تک محدود کر دیا۔اس طوفانی بولنگ میں عزت اللہ دولت زئی کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی،5 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے بغیر کسی نقصان پورا کر لیا۔

ایشیاءہاکی کپ : قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر
(August 7, 2013)
لاہور( پی پی آئی)ایشیاءہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ تیاریوں سے مطمئن دکھائی دیئے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں دو ہفتے جاری رہنے والے کیمپ کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز ختم ہو گیا۔کوچ طاہر زمان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے لیے جو ہدف رکھے تھے وہ پورے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کیمپ میں اپنی خامیاں دور کرنے کے ساتھ ویڈیو کے ذریعے حریف ٹیموں کی خامیاں بھی نوٹ کی ہیں۔ کپتان محمد عمران بھی کیمپ میں کھلاڑیوں کی لگن سے خوش ہیں۔ان کا کہنا ہیں کہ شاٹ کارنر پر سخت محنت ہوئی اور اس شعبے میں کافی حد تک خامیوں پر قابو بھی پایا ہے۔عید کے بعد کھلاڑی گیارہ اگست کو دوبارہ لاہور میں اکھٹے ہوں گے۔دوسرا مرحلہ انیس اگست تک جاری رہے گا،ملائیشیا میں ہونے والا ایشیا کپ کا میلہ چوبیس اگست کو شیڈول ہے۔

