لاہور(پی پی آئی)مس کنڈیکٹ،اختیارات سے تجاوزکے الزامات پرایڈیشنل سیشن جج لاہور خضر حیات کے خلاف ڈسپلنری کارروائی،لاہورہائیکورٹ نے ختم کردی،جھنگ میں 2022 میں تعیناتی کے دوران جج خضر حیات کیخلاف کارروائی شروع ہوئی تھی،ایڈیشنل سیشن جج لاہور مدثر فرید کھوکھر کے خلاف ڈسپلنری کارروائی بھی ختم کر دی گئی،پی پی آئی کے مطابقچیف جسٹس اور ہائیکورٹ کی انتظامی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم، رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت کو ارسال کر دی گئیں۔
اسلامی مشاورتی کونسل نے انسداد پولیو مہم کوجائز قرار دیدیا
پنجاب :پولیو مہم کے دوران17 لاکھ بچے ویکیسن سے محروم
وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج ہوگی
کرکٹ ورلڈ کپ2015 کیلئے مضبوط ٹیم بنانا پہلی ترجیح ہے،راشد لطیف
پنجاب یوتھ فیسٹیول : پاکستانی نوجوانوں نے کئی عالمی ریکارڈ قائم کردیے
امپائر اسد رﺅف میچ فکسنگ میں ملوث نہیں تھے : وندو دارا سنگھ
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شہباز شریف کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں:خواجہ آصف
سیالکوٹ (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہیکہ شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام لیکر جانیوالی باتوں میں صداقت نہیں ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا شہباز شریف سے متعلق خبریں گردش میں ہیں کہ وہ 2 روز رہے اور واپس چلے گئے، حالانکہ بعض چیزوں کی ٹیلی فون پر مشاورت نہیں کی جا سکتی، کچھ باتیں بالمشافہ ہی کی جاتی ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام لیکر جانیوالی باتوں میں صداقت نہیں، شہباز شریف نے نواز شریف سے الیکشن اور دیگر سیاسی امور سے متعلق مشاورت کی ہے۔ سابق وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ جائیں گے، ارادہ پکا ہے، نواز شریف کی واپسی کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری سے متعلق کوئی بات نہیں کر سکتا، ہمارے سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ شہباز شریف نے گوجرنوالہ میں اہم شخصیت سے ملاقات کی اور پھر اگلے ہی روز وہ اسٹیلشمنٹ کا پیغام لیکر لندن روانہ ہو گئے۔
افغان فورسز کو پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں کی ممانعت،حرام اور غیر اسلامی قرار
کابل/ اسلام آباد (پی پی آئی)افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنی فورسز کو پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں سے منع کر دیا ہے اور انہیں حرام اور غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ اخوند زادہ نے افغان عوام کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کیساتھ کوئی تعاون نہ کریں اور نہ ہی اسے عطیات دیں۔
افغان طالبان کا پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
کابل (پی پی آئی) افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اْنہوں نے پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف پکڑ دھکڑ کی تفصیلات کابل میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کو مذاکرات میں بتائی ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

اسلامی مشاورتی کونسل نے انسداد پولیو مہم کوجائز قرار دیدیا
(February 28, 2014)
جدہ: اسلامی مشاورتی کونسل نے انسداد پولیو مہم کوجائز قرار دیدیا، جید علما ئے کرام نے مہم مخالف کاررو ائیوں کوغیر اسلامی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں انسداد پولیو مہم سے متعلق او آئی سی ہیڈ کوارٹرمیں اجلاس ہوا جس میں اسلامک ایڈوائزری اکیڈمی، فقہ اکیڈمی، جامعہ الاظہر اور اسلامی ترقیاتی بینک کے علماءاور دانشوروں نے شرکت کی ، اجلاس کی سربراہی امام کعبہ نے کی ، اجلاس کے بعد باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ انسداد پولیو مہم جائز اورشرعی ہے اور اس کیخلاف کام کرنا غیرانسانی اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، مہم کو سبوتاڑ کرنے کیلئے حملے اورمتاثرہ بچوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے عمل کوسراسرغیراسلامی قرار دیا گیا ،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور صومالیہمیں بچے پولیو کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں وہاں پرتشدد کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔

پنجاب :پولیو مہم کے دوران17 لاکھ بچے ویکیسن سے محروم
(February 27, 2014)
لاہور: پنجاب میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران17 لاکھ بچے ویکیسن سے محروم رہ گئے،دوروزہ کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کوپولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں 24 فروری سے تین روزہ پولیو مہم کا آغازکیا گیا جس میں ایک کروڑ75 لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاﺅکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھاجو کہ مکمل نہیں کیا جاسکا اور17 لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے،رہ جانے والے بچوں کے لیے دو روزہ کیچ اپ ڈے کا آغازکردیا گیا ہے تاکہ صوبے کو مکمل طور پر پولیو سے محفوظ بنایاجاسکے،تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں ،بس اڈووں سمیت گھرگھرجانے والی 45 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلارہی ہیں۔

وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج ہوگی
(February 27, 2014)
اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج (جمعہ) اسلام آباد میں ہوگی۔ بینکوں کو قرضے کیلئے35 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،، تاہم صرف پانچ ہزار درخواستیں ہی منظورہوسکیں۔زرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل بینک کو قرضے کیلئے پینتیس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ،، اسکیم میں پچاس فیصد کوٹہ خواتین کا ہونے کے باوجود فرسٹ وومن بینک کوصرف دوسو ستائیس درخواستیں موصول ہوئیں۔ نیشنل بینک نے تمام ضروری جانچ اور تصدیق کے بعد ساڑھے چار سے پانچ ہزار درخواستیں منظورکی ہیں،، جبکہ فرسٹ وومن بینک نے ساٹھ درخواستوں کی حتمی منظوری دی۔ اسکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزاروں کوسالانہ آٹھ فیصد شرح سود پر،، آٹھ سال مدت کیلئے ایک لاکھ سے بیس لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کیلئے رواں مالی سال بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ2015 کیلئے مضبوط ٹیم بنانا پہلی ترجیح ہے،راشد لطیف
(February 27, 2014)
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرراشد لطیف کا کہنا ہے کہ2015 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم بنانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ2015 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کامران اکمل سرفراز احمد یا ذوالقرنین میں سے جو بھی کھلاڑی اچھی کارکر دگی دے گا اسے منتخب کیا جائے گا۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں کبھی مصلحت سے کام نہیں لیا اورنہ آئندہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے دوران انہوں نے کرکٹ سے میچ فکسنگ کا خاتمے کی طویل جدوجہد کی ہے اوروہ اب اس حوالے سے پی سی بی کی براہ راست مدد کریں گے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے لاہورمیں ملاقات کے بعد سابق کپتان کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ یہ عہدہ یکم اپریل سے سنبھالیں گے۔

پنجاب یوتھ فیسٹیول : پاکستانی نوجوانوں نے کئی عالمی ریکارڈ قائم کردیے
(February 27, 2014)
لاہور: پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیراہتمام پاکستانی نوجوانوں نے کئی نئے عالمی ریکارڈز قائم کرکے پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔ لاہور میں عالمی ریکارڈ توڑنے کے مقابلوں میں پاکستانی نوجوان ایم راشد نے ایک منٹ میں سر سے پچپن اخروٹ توڑ نے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی شہری کے پاس تھا جس نے ایک منٹ میں چوالیس اخروٹ توڑے تھے۔ کیپٹن محمد ارباب نے ایک ہاتھ میں چالیس پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں پینسٹھ پش اپ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے پہلے برطانوی شہری کے پاس پینتیس پش اپ کا ریکارڈ موجود تھا۔ یوتھ فیسٹیول میں کیلوں کے بستر پر سات افراد کے لیٹنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا گیا۔سات افراد چھیالیس سیکنڈ تک کیلوں کے بستر پر لیٹے رہے۔فرحان ایوب نے ایک منٹ میں بریک ڈانس اسٹائل میں اڑتیس کک اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ برطانوی شہری کے پاس بائیس کک اپس کا ریکارڈ موجود تھا۔ ایک اور ایونٹ میں کیپٹن ارباب نے الٹے ہاتھوں سے ایک منٹ میں ایک سو چھیاسٹھ پش اپ لگا کر قطر کے کھلاڑی کا ایک سو بتیس پش اپ کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ظفر اقبال نے چالیس پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں سو پش اپس لگا کر ریکارڈ قائم کیا۔علی حیدر نے الٹے ہاتھوں سے ساٹھ پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں باون پش اپس لگانے کا ریکارڈ قائم کیا جبکہ ندیم عباس نے الٹے ہاتھوں سے چالیس پونڈ وزن کے ساتھ ستر پش اپس لگاکر امریکی ریکارڈ چھینا۔

امپائر اسد رﺅف میچ فکسنگ میں ملوث نہیں تھے : وندو دارا سنگھ
(February 26, 2014)
نئی دہلی: بھارت میں میچ فکسنگ کے بڑے کردار وندو دارا سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی امپائر اسد رﺅف میچ فکسنگ میں ملوث نہیں تھے انہیں بلا وجہ بدنام کیا گیا۔ میچ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں رہنے والے پاکستانی امپائر اسد روف پر2013 کے آئی پی ایل ایڈیشن میں سٹے بازی کا الزام لگا۔ اسد روف کو بدنام کرنے میں بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ پاکستانی امپائر کا نام میچ فکسنگ کے بڑے کردار وندودارا سنگھ کے ساتھ بھی جڑا اور دونوں کی مبینہ ٹیپ بھی سامنے آئی لیکن اب وندودارا سنگھ ہی اسد روف کی بے گناہی کے گواہ بن گئے ہیں۔ 2005 سے 2013 کے درمیان39ٹیسٹ،98 ون ڈے اور23 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کرنے والے اسد روف کا نام بھارتی ماڈل لینا کپور کے ساتھ بھی لیا گیا۔ دونوں کی قابل اعتراض تصاویر بھی سامنے آئیں۔ اسد روف پر لینا کپور کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی لگا ان اسکینڈلز کے باعث اسد روف پی سی بی اور آئی سی سی پینل سے بھی آوٹ ہوئے۔
