اسلام ٓباد(پی پی آئی) پی ٹی آئی کور کمیٹی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف اٹک جیل میں سائفر مقدمے کی سماعت قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ سابق وزیراعظم کو آزادانہ اور منصفانہ ٹرائل سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اعلامیے کے مطابق جیل کے خفیہ ٹرائل کوعدالت میں چیلنج کرچکے لہٰذا عدالت فوری سماعت کرے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حقیقت ہے سائفر اپنی اصلی حالت میں آج بھی دفتر خارجہ میں موجود ہے، سائفر کو وفاقی کابینہ نے ڈی کلاسیفائی کیا جس کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ لاگو نہیں ہوتا۔ پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ اب بھی وقت ہے، معاملات ٹھیک کریں اور سائفر کیس سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔واضح رہے کہ سائفر کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع ہوگئی ہے۔ جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ان کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔
مارک مارکیوز نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی
یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میدان نیویارک میں سج گیا
پاکستان زمبابوے کیخلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز نہیں ہارا
انگلش میڈیا نے ایشز سیریز میں ریکارڈ ساز فتح سے محرومی کا سبب علیم ڈار کو قرار دیدیا
حکومتی عدم توجہی ، سابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد یوسف ملازمت سے برخاست
حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری کے سالانہ کی تقریب 28اگست کو ہوگی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بھارت کے ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ہیں،نگران وزیرخارجہ
اسلام ٓباد(پی پی آئی) نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردیدشواہد موجود ہیں۔ ہندوستان کیساتھ تنازع کشمیر حل کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت آبی جارحیت میں ملوث، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہاہے، پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر پالیسی واضح اور متواتر ہے۔ تنازع کشمیر کشمیریوں کی امنگوں، سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حل کیاجائے۔عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے سرحدپار افغانستان سے ہوتے ہیں، طالبان سپریم لیڈرملاہیبت اللہ کاپاکستان پرحملوں کوحرام قراردیناخوش آئندہے، پاکستان سے یومیہ1800کنٹینرز افغانستان،کچھ وسط ایشیاء اور روس جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کا تحفظ کلیدی ذمہ داری ہے، اقتصادی بہتری، سرمایہ کاری، آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنا ترجیح ہے، چین، امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ امریکا کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری، انسداد دہشتگردی پرتعاون میں وسعت آئے گی، یورپی یونین سے نئے ترجیحی تجارتی معاہدے جی ایس پی پلس کیلئے کوشاں ہیں، ہماریلییافریقی خطہ،لاطینی امریکا،وسط ایشیائی ریاستیں بھی اہمیت کی حامل ہیں۔
نگران وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اقتصادی،تذویراتی اور سیاسی تعاون میں اضافے کیلئے پُرعزم ہیں، سی پیک کے آئندہ زرعی،انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریلوے منصوبوں کیلئے پُرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کونسل کے قیام سے سرخ فیتے کی رکاوٹیں دورہوئیں، کان کنی،معدنی شعبیمیں30کھرب ڈالرکی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، سعودیہ، قطرسمیت دیگرخلیجی ممالک سے خاطرخواہ سرمایہ کاری متوقع ہے،جلیل عباس نے کہا کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے پُرعزم ہیں۔
صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیاجائے:سراج الحق
سکھر(پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیاجائے،نواز شریف کہتے تھے مجھے کیوں نکالا، آج چیئرمین پی ٹی آئی وہی بات کر رہے ہیں۔ سکھر ہائی کورٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں، حکمران اپنے لئے کام کر رہے ہیں، کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، ہم نے مل کر ملک کو مستحکم بنانا اور عوام کے مسائل حل کرنا ہیں۔ عدالت الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے،پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا تھا اور وکیل ہی اسے آگے اپنی منزل کی طرف لے جاسکتے ہیں۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جو آزادی کے نام پر بنا ہے،سابق حکمرانوں نے ریلوے کی املاک پر صرف قبضے کئے اور کچھ نہیں کیا، معیشت شدید متاثر ہے، بجلی کے بل بڑھا دیئے گئے ہیں۔
9 مئی واقعات،انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
کراچی(پی پی آئی) عدالت نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی واقعات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جیسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد رہنما پی ٹی آئی کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔حلیم عادل شیخ 9 مئی واقعات کے بعد گزشتہ روز پہلی بار منظرِ عام پر آئے اور پی ٹی آئی رہنما سندھ ہائیکورٹ پہنچے تھے،انہوں نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔سندھ ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی،عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے اور اینٹی کرپشن پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کو سات روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت حیدر آباد نے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہوں،سندھ ہائیکورت کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کے وارنٹ گرفتاری معطل کئے جائیں اور کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے۔ حلیم عادل شیخ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا،امید ہے انصاف ملے گا،ہمیں تو آنا تھا عدالتوں سے کبھی دور نہیں ہوئے،پیپلز پارٹی جاتے ہوئے کسی اور کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانا چاہتی تھی۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

مارک مارکیوز نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی
جمہوریہ چیک ( پی پی آئی )اسپین کے مارک مارکیوز نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی۔ اسپینش رائیڈر نے چیمپئن شپ ٹیبل پر برتری مزید مستحکم کرلی ہے۔اسپینش رائیڈر مارک مارکیوز کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جمہوریہ چیک میں بھی جاری رہا۔ مارکیوز نے سیزن کی مسلسل چوتھی ریس اپنے نام کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹیبل پر برتری کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔ جمہوریہ چیک سرکٹ پر اسپینش رائیڈر نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ بیالیس منٹ پچاس اعشاریہ سات دو نو سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔مارکیوز کے ٹیم میٹ دانی پیڈروسا دوسرے اور یاماہا کے ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو تیسرے نمبر پر رہے۔ دوہزار آٹھ میں مسلسل چار ریس جیتنے والے اٹلی کے ویلنٹینو روسی کا نمبر چوتھا رہا۔ مارکیوز1965 کے بعد ڈیبیو پر پانچ ریس اپنے نام کرنے والے پہلے اسپینش رائڈر ہیں۔مارکیوز دو سو تیرہ پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ ٹیبل پر لیڈ کر رہے ہیں۔ دانی پیڈروسا ایک سو ستاسی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میدان نیویارک میں سج گیا
نیویارک ( پی پی آئی )یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا نیویارک میں آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔۔ یو ایس اوپن ٹینس کے مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور ویمنز میں امریکہ کی سرینا ولیمز ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔روس کی اسٹار کھلاڑی ماریہ شراپوا انجری کے سبب سال کے آخری گرینڈ سلم میں حصہ نہیں لے رہیں۔ ایونٹ کے افتتاحی روز عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اپنی مہم جوئی کا آغاز اٹلی کی فراسنیسکا شیوان کے خلاف میچ سے کریں گی۔ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال بھی قسمت آزمائی کریں گے۔ پاکستان کے اعصام الحق اور نیدرلینڈ کے جین جولین کی جوڑی اپنے ابتدائی راو¿نڈ میں پولینڈ کی جوڑی کا سامنا کرے گی۔

پاکستان زمبابوے کیخلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز نہیں ہارا
ہرارے( پی پی آئی )پاکستان کو ون ڈے فارمیٹ میں بھی زمبابوے پر واضح برتری حاصل ہے۔زمبابوے گرین شرٹس کے خلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا ہے۔پاکستان ون ڈے کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے اور زمبابوے آئی سی سی کا کوئی بھی بڑا ٹائٹل اپنے نام کرنے سے محروم ہے۔دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کو حریف ٹیم پر واضح برتری حاصل ہے۔1992 میں ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے کے بعد زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ایک روزہ میچز کی بات کریں تو دونوں ٹیمیں چوالیس بار آمنے سامنے آئیں اور چالیس میں گرین شرٹس نے میدان مارا۔ دو میچز بے نتیجہ رہے۔ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف بہترین اسکور تین سو انچاس اور کم ترین اسکور چورانوے رنز ہے۔ پاکستان کے دس کھلاڑی زمبابوے کے خلاف سینچری بناچکے ہیں۔پاکستان کی موجودہ ٹیم میں شاہد آفریدی نے زمبابوے کے خلاف سب سے زیادہ تینتیس وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

انگلش میڈیا نے ایشز سیریز میں ریکارڈ ساز فتح سے محرومی کا سبب علیم ڈار کو قرار دیدیا
لندن( پی پی آئی ) خراب روشنی کے سبب ایشز میں تاریخی کامیابی سے محرومی پر برطانوی میڈیا علیم ڈار پر برس پڑا، جب کہ آسٹریلوی میڈیا نے بھی پاکستانی امپائرکو ولن بنا دیا۔ آخری ٹیسٹ میں خراب روشنی پرانگلینڈ ایشز سیریز میں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل نہ کرسکا۔پاکستانی ایمپائر علیم ڈار دوہرے عذاب کا شکار ہوگئے، جب خراب روشنی کے باعث ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ جلد ختم کرنے پر انگلش میڈیا جان کا عذاب بن گیا۔ کینگرو کپتان مائیکل کلارک کو ہاتھ سے روکنے پر آسٹریلوی میڈیا بھی پاکستانی ایمپائر کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگیا۔ایشز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو فتح کیلئے آخری چار اوورز میں چوالیس رنز درکار تھے۔ شکست سامنے دیکھ کر آسٹریلوی کپتان نے بیڈ لائٹ کی کال دی تو فیلڈ ایمپائر علیم ڈار لائٹ میٹر چیک کرنے لگے۔ زیادہ وقت لگا تو مائیکل کلارک خود میٹر دیکھنے پہنچ گئے جس پر علیم ڈار نے کلارک کو ہاتھ سے روکا اور یہی انہیں مہنگا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب انگلش میڈیا بھی علیم ڈار کا دشمن بنا ہوا ہے، برٹش اخبار کہتے ہیں کہ علیم ڈار نے میچ جلد ختم کرکے انگلینڈ کو ایشز سیریز میں تاریخی چار صفر کی کامیابی سے محروم کردیا۔ آسٹریلوی اور برطانوی میڈیا آئی سی سی سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایمپائرز کے خلاف کارروائی کرے۔

حکومتی عدم توجہی ، سابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد یوسف ملازمت سے برخاست
لندن( پی پی آئی ) حکومت کی عدم توجہی نے سابق عالمی اسنوکرچیمپئن محمد یوسف کو بے روز گارکردیا، موجودہ عالمی چیمپئن محمد آصف کو آٹھ ماہ گزرنے کے بعد بھی انعامی رقم نہیں دی گئی۔سترہ برس قبل پاکستان کواسنوکرمیں پہلا عالمی اعزاز دلوانے والے محمد یوسف سے وفاقی حکومت نے روز گار چھین لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے محمد یوسف کو خاموشی کے ساتھ نوکری سے برخاست کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک سے ملک میں کھیل فروغ نہیں پاسکتا۔ صرف یہی نہیں، حکومت نے موجودہ عالمی چیمپیئن سے کیا گیا وعدہ بھی وفا نہ کیا۔ محمد آصف آٹھ ماہ سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پالیسی کے تحت ایک کروڑروپے کی انعامی رقم کے منتظرہیں۔ حکومت کے طرز عمل سے یہ تاثرملتا ہے کہ خاص ہو یا عام ، کسی سے بھی کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوں گے۔ سندھ ، پنجاب اورسرحد کے وزرائے اعلی نے بھی آصف کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا لیکن انہیں آج تک انعامی رقم نہیں مل سکی۔

حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری کے سالانہ کی تقریب 28اگست کو ہوگی
حیدرآباد(پی پی آئی)حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس اوررکن الاسلام جامعہ مجددیہ کے فارغ التحصیل طلباءکی دستار بندی کے سلسلہ میں جلسہ دستار فضیلت کی تقریب بدھ28اگست کو بعد نماز عشاءرات 9بجے آزاد میدان مسجد ہیرآباد میں جمعیت علماءپاکستان کے صدر اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ رکنویہ محمودیہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت میںمنعقد ہوگی۔ ممتاز عالم دین علامہ سعید احمد اسدخصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی دوسری نشست جمعرات29اگست کو صبح 10بجے جامع مسجدآزاد میدان ہیرآباد میںہو گئی جس سے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدارتی خطاب فرمائیں گے، اس تقریب سے ملک کے ممتاز علماءکرام، مفکرین ،اوردانشور حضرات بھی خطاب فرمائیں گے بعد از پروگرام حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری رحمة اللہ علیہ کے مزار مقدس جام شورو روڈ نزد راجپوتانہ ہسپتال حیدرآباد میں چادر پوشی کے بعد لنگر پیش کیا جائے گا۔

