اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کی جائے نیز موسم سرما میں صنعتی صارفین کو رعایتی نرخوں پر بجلی دینے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس سے سالانہ 6 ارب روپے سے زائد بچت ہو گی۔ گریڈ 17 کے افسر کو 450 ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے 15 ہزار 858 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹس کی بجائے 21 ہزار 996 روپے دینے، گریڈ 19 کے افسر کو ماہانہ 880 مفت یونٹس کی بجائے 37 ہزار 594 روپے دینے اور گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کی بجائے 46 ہزار 992 روپے دینے جبکہ گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55 ہزار 536 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔جنریشن کمپنی کے گریڈ 17 کے افسر کو ماہانہ 650 مفت یونٹس کی بجائے 24 ہزار 570 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے، گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 700 مفت یونٹس کی بجائے 26 ہزار 460 روپے، گریڈ 19 کے افسر کو ماہانہ 1000 مفت یونٹس کی بجائے 42 ہزار 720 روپے، گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کی بجائے 46 ہزار 992 روپے اور جنریشن کمپنی کے گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55 ہزار 536 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
ویمنز فٹ بال: برازیل کی کوپاامریکا کپ میں فتح ،برازیل ،کولمبیا کی ورلڈ کپ میں رسائی
بنگلہ دیش نے دس سالہ پابندی کے شکار نادرشاہ کو امپائرنگ کی اجازت دے دی
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کی پلیٹ فارم کمپنی بی ایم آر انرجی نے جمیکا پبلک سروس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ حتمی بجلی خریداری معاہدہ حاصل کرلیا
کینٹن میلہ: فروخت اور شرکت میں اضافہ کرنے والی بہتر سروس
شین ژہن اوپن : اینڈے مرے ،ٹومی روبریڈو فائنل میں مدمقابل
رکی پونٹنگ کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مودی حکومت پی ڈی پی پر شدید دباو ڈال رہی ہے، التجا مفتی
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پی ڈی پی پر”پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن“ (پی اے جی ڈی) چھوڑنے کے لیے شدیددباو ڈال رہی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں علاقائی سیاسی جماعتوں نے پی اے جی ڈی کی تشکیل 2019 میں اس وقت عمل میں لائی تھی جب نریندر مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔ الائنس کے قیام کا مقصد مودی حکومت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف مشترکہ مزاحمت کرنا تھا۔پی پی آئی کے مطابق التجا مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی کو بھارتی حکومت کی طرف سے اتحاد چھوڑنے کے لیے زبردست دباؤ کا سامنا ہے لیکن ہمارا یہ ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ا لائنس صرف الیکشن لڑنے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا تھا بلکہ اسکا بڑا مقصد دفعہ 370 کو بحال کرانا،کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا اور جموں و کشمیر کے مسئلے کو تمام فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کرانا ہے۔ التجا مفتی نے کہا کہ اگر بی جے پی 2024کے عام انتخابات میں دوبارہ برسراقتدار آتی ہے تو وہ نیا آئین تحریر کرے گی۔
بلوچستان، سند ھ میں کیش سرپلس کے باعث وفاقی مالیاتی خسارہ معمولی کم
پاکستان کا مجموعی مالیاتی خسارہ (آمدنی اور اخراجات میں فرق) خام ملکی پیداوار کے 0.9 فیصد پر آگیا، یہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں ایک فیصد کے مقابلے میں معمولی طور پر کم ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مالیاتی خسارہ بڑھ کر 962 ارب 80 کروڑ روپے تک پہنچ گیا تھاتاہم اگر بلوچستان اور سندھ کی جانب سے کیش سرپلس نہ ہوتا تو مالیاتی خسارہ بڑھ کر 10.14 کھرب روپے ہو سکتا تھا، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بلوچستان نے سب سے زیادہ 71 ارب 16 کروڑ روپے اس کے بعد سندھ نے 19 ارب 9 کروڑ روپے کیش سرپلس رپورٹ کیا، دوسری طرف پنجاب نے 28 ارب 55 کروڑ روپے زیادہ خرچ کیے جبکہ خیبرپختونخوا نے مالیاتی خسارے میں 10 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان اور سندھ اپنا ریونیو رہائشیوں کے معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے استعمال نہیں کر سکے بلکہ وفاقی حکومت کے خسارے کو پورا کیا۔
کہا گیا پیپلز پارٹی سے بات نہیں کریں گے، ہم اسرائیل والے تو نہیں، مراد علی شاہ
اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وزیراعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی وجہ سے سندھ والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مسائل کا حل شفاف انتخابات ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اگر جنوری کے آخر کی تاریخ دے دی جائے تو بے چینی کم ہو جائے گی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کہا گیا پیپلز پارٹی سے بات نہیں کریں گے، ہم اسرائیل والے تو نہیں۔ سندھ کے عوام نگران حکومت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ نگران حکومت کا دورانیہ بڑھا تو مسائل پیدا ہوں گے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ بے بنیاد کیس ہے، آج بھی ہمیں 28 نومبر کی تاریخ ملی ہے۔ سندھ حکومت کا ایک پلانٹ کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کررہا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ویمنز فٹ بال: برازیل کی کوپاامریکا کپ میں فتح ،برازیل ،کولمبیا کی ورلڈ کپ میں رسائی
کوئیٹو:برازیل نے ویمنز کوپا امریکا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ویمنز کوپا امریکا کپ کے فائنل میںبرازیل اور کولمبیا کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم برازیل کو مجموعی طور پر پوائنٹس میں برتری پر ٹائٹل کا حق دار قرار دیا گیا۔تیسرے نمبر کے لیے کھیلے میچ میں ایواڈور نے دفاعی چمپیئن ارجنٹینا کو 2-3سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ راﺅنڈ روبن فائنل میں برازیل سات پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست اور کولمبیا پانچ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے،ایکواڈورتین پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور دفاعی چمپیئن ارجنٹینا ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔برازیل اور کولمبیا نے ومنز ورلڈ کپ2015کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا جبکہ ویکواڈور کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے سینٹرل امریکن اور کیربئین ایسوسی ایشن فٹ بال کی ٹیم کے خلاف میچ کھیلنا پڑے گا۔برازیل نے کوپا امریکا کپ چھٹی بار جیتنے کا اعزا حاصل کرلیا ۔واضح رہے ویمنز فٹ بال کپ اگلے سال6جون سے 5جولائی2015کوکینیڈا میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش نے دس سالہ پابندی کے شکار نادرشاہ کو امپائرنگ کی اجازت دے دی
ڈھاکا:بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ نے دس سالہ پابندی کے شکار امپائر نادر شاہ کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے میچ میں فرائض انجام دینے کی اجازت دے دی۔نادر شاہ کو مارچ2013میں ٹی وی کے ساتھ مبینہ کرپشن کے الزام میں دس سال پابندی کی سزا دی گئی تھی۔نادر شاہ نے گزشتہ روز بنگلہ دیشی بورڑ کے زیراہتمام ڈھاکا میں کھیلے گئے فرسٹ ڈویژن کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے سیمی فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔بی سی بی کا کہنا ہے کہ پچھلے چار ماہ میں آئی سی سی کی جانب سے نادر شاہ کے حوالے کسی قسم کی ہدایت کا انتظار کیا گیا جبکہ ان پر عائد پابندی ہٹانے کا بھی اعلان نہیں کیا گیاہے۔دوسری جانب آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نادر شاہ پر دس سال کی پابندی آئی سی سی نے نہیں لگائی بلکہ یہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ کافیصلہ تھا،اس پر آئی سی سی اور اینٹی کرپشن یونٹ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے،انھوںنے کہا کہ پابندی کا فیصلہ بنگلہ دیش کا تھا اور یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کی پلیٹ فارم کمپنی بی ایم آر انرجی نے جمیکا پبلک سروس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ حتمی بجلی خریداری معاہدہ حاصل کرلیا
ایناپولس، میری لینڈ، 29 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کی پلیٹ فارم کمپنی بی ایم آر انرجی، ایل ایل سی (“بی ایم آر انرجی”) نے سینٹ ایلزبتھ پیرش، جمیکا میں 36 میگواٹ کے پون بجلی کے منصوبے کی تعمیر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ 18 ستمبر کو کنگسٹن، جمیکا میں ہونے والی ایک تقریب میں بی ایم آر انرجی نے بجلی فراہم کرنے والی جمیکا پبلک سروس کمپنی لمیٹڈ (“جے پی ایس”) کے ساتھ اگلے 20 سالوں تک منصوبے سے پیدا ہونے والی 100 فیصد بجلی خریدنے کا حتمی معاہدہ کیا۔ اسی تقریب میں بی ایم آر انرجی کو جمیکا کے عزت مآب وزیر توانائی، سائنس، ٹیکنالوجی و کان کنی فلپ پالویل کی جانب سے بجلی کی فراہمی کا اجازت نامہ پیش کیا گیا۔ بی ایم آر انرجی نے منصوبے کے لیے درکار زمین کی طویل المیعاد لیز حاصل کرنے کے لیے جمیکا کی نیشنل لینڈ ایجنسی (“این ایل اے”) کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور منصوبے کی تعمیر اور اسے چلانے کے لیے ضروری تمام ماحولیاتی اجازت نامے جمیکا کی نیشنل انوائرمنٹ اینڈ پلاننگ ایجنسی (“این ای پی اے”) سے حاصل کیے۔ ان کلیدی دستاویز کے حصول کے ساتھ بی ایم آر انرجی اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (“او پی آئی سی”) اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (“آئی ایف سی”) کے ساتھ مالی معاملات کو تیزی سے حتمی شکل دے گا اور مکمل کرے گا۔ بی ایم آر انرجی رواں سال خزاں میں منصوبے کے تعمیراتی آغاز اور 2015ء کے اواخر میں کمرشل آپریشن کی توقع رکھتا ہے۔ امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی کے بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے جس میں بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل کے اثاثہ جات، ایندھن کے پیداواری مواقع اور بجلی و توانائی کے شعبوں پر توجہ رکھنے والی مصنوعات و خدمات کی کمپنیاں شامل ہیں۔ اے سی ای آئی امریکن کیپٹل لمیٹڈ کے (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) اثاثہ جاتی منتظم ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ACEI.com۔ امریکن کیپٹل کے بارے میں امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) ایک عوامی تجارت کرنے والی نجی ایکوئٹی فرم اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے اداروں کے ذریعے درمیانی مارکیٹ کی نجی ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا، مالیاتی، رئیل اسٹیٹ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے اور مرکب مصنوعات تخلیق کرتا، بیمہ کرتا اور ان میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا ہے۔ امریکن کیپٹل19 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے،جن میں اس کی میزان کھاتے پر موجود اثاثہ جات اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اثاثہ جات شامل ہیں، جبکہ اضافی 83 ارب ڈالرز کے کل اثاثہ جات بھی زیر انتظام ہیں (بشمول لیورجڈ اثاثہ جات)۔ ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل عام تجارت کرنے والے امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن (نیس ڈیک: AGNC)،

کینٹن میلہ: فروخت اور شرکت میں اضافہ کرنے والی بہتر سروس
گوانگ چو، چین، 29 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — عالمی و چینی مارکیٹ میں انتہائی منافع بخش جھروکے کی حیثیت سے بڑے پیمانے پر تسلیم کی گئی چین کی سب سے بڑی تجارتی تقریب کینٹن میلہ نے متعدد نئے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کئی نمائش کنندگان کو فائدہ پہنچا رہا ہے، اور بالآخر سرفہرست فراہم کنندگان کی زیادہ تعداد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے گا۔ کینٹن میلہ نے اس سال اپنی نئی “آئی-ون” سروس کا آغاز کیا ہے جس میں وی آئی پی برانڈ نمائش کنندگان میلے کے ساتھ ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ممکنہ خریداروں کے لیے دعوت نامے طلب کرسکتے ہیں۔ نمائش کے صارفین کی فہرست موصول ہونے کے بعد میلے کے منتظمین خصوصی دعوت نامے تخلیق کرتے اور بھیجتے ہیں، جو نمائش کنندگان کے نئے کاروباری مواقع حاصل کرنے کے امکانات کو بہت بڑھاتا ہے۔ “آئی-ون” کے ذریعے مدعو کیے گئے خریدار فوری اندراج کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ تجارتی تعارف کے سلسلے میں منتظمین کی مدد بھی پا سکتے ہیں۔ میلے کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والے ایک ادارہ ہوئیڈا گروپ ہے جو غسل خانے کا سامان تیار کرنے والا اہم ادارہ ہے جس نے پہلی بار 1998ء میں کینٹن میلے میں شرکت کی تھی۔ میلے کی جانب سے دیے گئے تجارتی مواقع ہوئیڈا گروپ کی سال بہ سال 20 فیصد کی متاثر کن ترقی، اور 100 ملین امریکی ڈالرز کی موجودہ برآمدات کو، برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں۔ دیگر سرفہرست چینی فراہم کنندگان بھی اپنی فروخت اور برانڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے کینٹن میلے کو استعمال کررہے ہیں۔ ورزش کے چینی آلات بنانے والے مشہور ادارے نانتونگ آئرن ماسٹر اسپورٹنگ انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ، جس کی سالانہ فروخت تقریباً 76 ملین امریکی ڈالرز ہے، نے “آئی-ون” کو خاص طور پر بہت مددگار پایا۔ “اپنی شرکت کی بدولت ہم نے گزشتہ میلے کی پہلی صبح ہی 20 سے زیادہ غیر ملکی خریدار پائے،” آئرن ماسٹرز کی تجارتی نمائندہ محترمہ جیانگ نے کہا۔ “یہ حیرت انگیز تھا۔ ہمیں سہ پہر 3 بجے تک کھانا کھانے کا وقت بھی نہیں ملا۔” حیرت کی کوئی بات نہیں کہ دیگر چینی ادارے بھی کینٹن میلے میں آنا چاہتے ہیں اور آئرن ماسٹر اور ہوئیڈا گروپ کے ترقی کے راستے کی پیروی کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ راستہ صرف سرفہرست فراہم کنندگان کے لیے ہے۔ میلے کی باضابطہ پالیسی کے تحت بوتھ کے لیے درخواست دینے والے کسی بھی ادارے کی کم از کم سالانہ برآمدات کا حجم 200,000 امریکی ڈالرز ہو۔ دریں اثناء، درخواست گزار کے بعد متعلقہ صنعتی انجمن کی رکنیت اور ایک مستحکم آپریشن ریکارڈ ہو۔ ان سخت شرائط پر پورا اترنے پر بھی بوتھ یقینی نہیں۔ صرف نصف درخواست گزار ہی آخر میں نمائش کا موقع پاتے ہیں۔ 115 ویں سیشن میں کل 24,581 چینی نمائش کنندگان میلے میں آئے، جس نے اسے بہترین فراہم کنندگان کا اجتماع بنایا ہے۔ ہوئیڈا اور آئرن ماسٹر آنے والے 116 ویں کینٹن میلے میں بھی نمائش کریں گے۔ ہوئیڈا ایریا 10.1 اے 06-19، اے04-05، بی 06-07، مع 11.2 ڈی 34-36 اور ای12-14

شین ژہن اوپن : اینڈے مرے ،ٹومی روبریڈو فائنل میں مدمقابل
شین ژہن:برطانوی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور اسپینش ٹومی روبریڈو شین ژہن کے فائنل میں پہنچ گئے ۔سیکنڈ سیڈڈ اینڈے مرے نے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے جووان مونا کو 2-6،3-6اور0-6سے شکست دے دی۔اینڈے مرے اور مناکوکے درمیان دلچسپ مقابلہ ایک گھنٹہ اور42منٹ تک جاری رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں اسپین کے ٹومی روبرڈو نے کولمبیا کے سنٹیاگو گیرالڈو کو 1-6اور4-6سے باآسانی شکست دے دی۔اینڈے مرے 2013کے امبلڈن جیتنے کے بعد پہلی بار ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میںاتریں گے۔ اینڈے مرے اور ٹومی روبریڈو کے درمیان فائنل میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا۔

رکی پونٹنگ کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع
تسمانیہ:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ہاں تیسرے بچے بیٹے کی آمد متوقع ہے۔ رکی پونٹنگ اور ان کی بیگم ریانا کی اسے پہلے دو بیٹیاں ہیں۔بڑی بیٹی پانچ سالہ ایمی شیرلاٹ پونٹنگ اور دوسری بیٹی دوسالہ میٹیسی ایلی پونٹنگ ہیں جبکہ تیسرے بچہ بیٹا ہوگا۔رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ہماری دو بیٹیاں ہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے پاس بیٹا آرہاہے،انھوںنے کہا کہ میں اپنے گھر میں ان کی کرکٹ میں مہارت بڑھانے کے لیے وقت دوں گا۔پونٹنگ نے آسٹریلیا کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں اور کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتاہے۔
