جائنٹس نے پرتھ بین الاقوامی میلہ فنون کا آغاز کردیا

ٹیکنی-پلیکس نے بھارتی کلوژر لائنر کمپنی گھیا انٹروژنز کو حاصل کرلیا

اویواینے مالی سال 2014ء کے لیے 1.1بلین کا خالص منافع حاصل کرلیا

ڈیرن سیمی اور آئرلینڈ کے بولر جان مونی پر میچ فیس کا30فی صد جرمانہ

جیمزفلکنر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ سے باہر

سوئس اسٹار واورینکانے روٹرڈیم ورلڈٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جائنٹس نے پرتھ بین الاقوامی میلہ فنون کا آغاز کردیا

پرتھ، آسٹریلیا، 17 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکیستان — 1.4 ملین حاضرین نے 13 فروری کو شروع ہونے والے63 ویں پرتھ بین الاقوامی میلہ فنون (انٹرنیشنل آرٹس فیسٹیول) کے سہ روزہ مفت تماشے میں فرانس کے رائل دے لو کے دی انکریڈیبل اور فنامنل جرنی آف دی جائنٹس ٹو دی اسٹریٹ آف پرتھکا لطف اٹھایا۔ ملٹی میڈیا اعلامیہ: http://www.prnasia.com/mnr/perth_festival_2015_en.shtml http://photos.prnasia.com/prnvar/20150216/8521500962-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20150216/8521500962-b شہر بھر کے باسیوں کے ساتھ آسٹریلیا اور دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں نے بھی شمولیت اختیار کی اور 6 میٹر کی لٹل گرل جائنٹ کے ساتھ محبت اور 11 میٹر بلند ڈائیور جائنٹ کے ساتھ حیرت میں مبتلا ہوئے۔ تین دنوں تک جاری رہنے والے بیانیے نے اینزیک کی صد سالہ تقریبات اور جنگ عظیم اول میں آسٹریلیا کے فوجیوں کے کردار، اور مغربی آسٹریلیا کی قدیم آبادی کے جشن سے جوڑے رکھا اور سب سے بڑھ کر شہر کو بچوں کی طرح حیرت زدہ کیا۔ پرتھ میلے کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جوناتھن ہولووے نے کہا کہ “ایک بچے کو پالنے کے لیے پورے گاؤں کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ایک جائنٹ کے لیے پورا شہر درکار ہے۔” “پورا پرتھ اس تقریب کے لیے ایک جگہ اکٹھا اور ہر کسی نے اسے قبولیت بخشی۔ یہ فن کے غیر معمولی و قابل تغیر معیار کی بڑی مثالوں میں سے ایک ہے۔” “یہ بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے کہ پرتھ کبھی بھی اس اختتام ہفتہ کو نہیں بھولے گا جب اس نے جائنٹس کے ساتھ چہل قدمی کی۔” ہزاروں افراد نے پہلے دن لٹل گرل جائنٹ کے سفر کے آغاز کی خوبصورتی،  لطف اور حیرت کو دیکھا۔ جب وہ نونگر عورتوں کے گانوں کے ساتھ جاگی، اس نے حاضرین کو اپنا اسیر بنا لیا۔ دوسرے روز، ڈائیور جائنٹ جاگا اور وہ لٹل گرل جائنٹ کی تلاش میں نکل پڑا، اپنے سفر میں ناقابل تسخیر رکاوٹوں کو عبور کیا۔ یہ دن دونوں جائنٹس کے جذباتی ملاپ کے ساتھ مکمل ہوا جس نے شائقین کو مسرت بخشی۔ تیسرے روز جائنٹس نے اینزیک کی یادگاری تقریب میں شرکت کی اور پھر دریائے سوان سے ہوتے ہوئے اپنے سفر پر روانہ ہوگئے۔ دیگر جھلکیوں میں پرتھ کے بچوں کی جانب سے لٹل گرل جائنٹ کے لیے تیار کی گئی کتاب کا تحفہ دینا بھی شامل تھا، جو منصوبے کے ساتھ چلنے والے جامع تعلیمی پروگرام کا حصہ تھا۔ پرتھ بین الاقوامی میلہ فنون آسٹریلیا میں سب سے زیادہ عرصے سے چل رہے بین الاقوامی آرٹس میلوں میں سے ایک ہے اور مغربی آسٹریلیا کی اہم ترین ثقافتی تقریب ہے۔ میلے نے اپنے شاندار بین الاقوامی پروگرام، نئے کاموں کو پیش کرنے اور حاضرین کے لیے بہترین جمالیاتی تجربات پیش کرکے ایک عالمی ساکھ بنائی ہے۔ 62 سالوں سے یہ میلہ دنیا کے عظیم ترین فن کاروں کو پرتھ میں خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ رانیہ غندور پرتھ فیسٹیول میڈیا ریلیشنز مینیجر 61-8-6488-8618+ / 61-403-025-535+ [email protected] وڈیو – http://static.prnasia.com/pro/media/201502/perth/perth_201502.mp4 تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150216/8521500962-a تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150216/8521500962-b – See more at: http://asianetpakistan.com/entertainment/192428/%d8%ac%d8%a7%d8%a6%d9%86%d9%b9%d8%b3-%d9%86%db%92-%d9%be%d8%b1%d8%aa%da%be-%d8%a8%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%82%d9%88%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%85%db%8c%d9%84%db%81-%d9%81%d9%86%d9%88%d9%86-%da%a9/#sthash.DeR4pEKZ.dpuf

مزید پڑھیں

ٹیکنی-پلیکس نے بھارتی کلوژر لائنر کمپنی گھیا انٹروژنز کو حاصل کرلیا

وین، پنسلوینیا، 17 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ٹیکنی-پلیکس بھارت کی مقامی اور برآمدی مارکٹیوں میں ای پی ای فوم کلوژر لائنرز کے معروف فراہم کنندہ گھیا ایکسٹروژنز پرائیوٹ لمیٹڈ کے حصول کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے۔ احمد آباد، بھارت میں یہ حصول بھارت میں موجودہ کاروبار کے ساتھ اور اپنے کلوژر لائنر کاروبار کو عالمی سطح پر بڑھانے سے ٹیکنی کی وابستگی کو بڑھاتا ہے۔ پال ینگ، ٹیکنی-پلیکس کے سی ای او، نے کہا کہ “گھیا انٹروژنز ٹیکنی-پلیکس کے لیے زبردست بنیاد فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنے موجودہ اور نئے بھارتی صارفین کو ادویات ساز، غذائی اور ایف ایم سی جی مارکیٹوں کے لیے ٹیکنی کی کلوژر لائنر مصنوعات کی مقامی پیداوار پیش کرے۔ یہ ٹیکنی کو گھیا مصنوعات کو بھارت اور ایشیا میں اپنے موجودہ چینلوں کے ذریعے پیش کرنے کا بھی موقع دیتی ہے۔ ہم خاص طور پر جناب نکل گھیا کے شکر گزار ہیں، جو کاروابری ادارے کی رہنما قوت ہیں، اور بدستو رادارے میں رہیں گے اور بھارت اور خطے میں ٹیکنی کے کاروبار کو بڑھانے میں کلیدی کردار اداکریں گے۔ ٹیکنی-پلیکس انکارپوریٹڈ کے بارے میں ٹیکنی-پلیکس انکارپوریٹڈ تکنیکی طور پر پیچیدہ مصنوعات اور پرزے تیار کرنے والا عالمی ادارہ ہے جو خاص ایپلی کیشنز میں صارفین کی خاص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔ ادارہ تین شعبوں میں کام کرتا ہے: صحت عام، خصوصی پیکیجنگ اور غذائی پیکیجنگ۔ ٹیکنی پلیکس کی بنیادی مصنوعات میں کلوژر لائنرز، میڈیکل ٹیوبنگ، بہترین ادویات سازی فلمیں، طبی مرکبات، اجزاء اور تھرموفورمڈ کنٹینرز کو لگانا شامل ہیں۔ ادارے کے صدر دفاتر وین، پنسلوینیا میں ہیں اور یہ اپنے عالمی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دنیا بھر کے نو ممالک میں ساخت گری کی 26 تنصیبات چلاتا ہے۔ ٹیکنی-پلیکس کی صلاحیتوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے www.tekni-plex.comملاحظہ کیجیے یا (484) 690-1520پر ادارے کو کال کیجیے۔

مزید پڑھیں

اویواینے مالی سال 2014ء کے لیے 1.1بلین کا خالص منافع حاصل کرلیا

– 1.1 بلین سنگاپوری ڈالرکے خالص نسبتی منافع کا بڑا سبب مینڈرینآرچرڈ سنگاپور اور مینڈرین گیلری کی اویوایہاسپٹلٹی ٹرسٹ کو فروخت رہی – اپنے ساتھی اداروں میں سرمایہ کاری املاک پر خالص مناسب قدر کے منافع اور کاروباری شعبوں میں مثبت حصہ دار کی بنیاد پر سود اور ٹیکس سے قبل آمدنی سال بہ سال میں 17.9 فیصد بڑھی -کل ڈیویڈنڈ تقسیم برائے مالی سال 2014ء، بشمول مجوزہ حتمی کیش ڈیویڈنڈ، تقریباً 15.9 سینٹس فی حصص رہی سنگاپور، 13 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان – مالیاتی جھلکیاں ڈالر ملین 31 دسمبر کو ختم ہونے والا سال تبدیلی مالی سال 2014ء مالی سال 2013ء ٪ آمدنی 416.4 436.6 (4.6) آمدنی قبل از سود و محصول 185.1 157.0 17.9 دیگر منافع/(خسارہ)  – خالص 1,797.7 (50.2) n.m. خالص نسبتی منافع/نقصان 1,094.0 (36.6) n.m. خالص گیئرنگ (٪) 43.9 57.2 (13.3) این اے وی فی حصص ($) 4.23 3.18 33.0 ایس جی ایکس مین بورڈ پر مندرج مکمل پراپرٹی ڈیولپراویوای لمیٹڈ (ایکس جی ایکس-ایس ٹی: LJ3) (“اویوای” یا “گروپ”) نے 31 دسمبر 2014ء کو ختم ہونے والی مالی سال (“FY2014”) کو 1.1 بلین سنگاپور ڈالرز کے منافع کے ساتھ مکمل کیا ہے، جو گزشتہ مالی سال (“FY2013”)  کے 36.6 ملین سنگاپوری ڈالرز کے خالص نقصان کو پھیرنا ہے۔ مندرجہ بالا خالص منافع زیادہ تر مینڈرین آرچرڈ سنگاپور اور مینڈرین گیلری کی اویوای ہا سپٹلٹی ٹرسٹ کو فروخت اور اویوای بے فرنٹ، لپو پلازہ اور یوایس بینک ٹاور کی اچھی قدر سے ہونے والے منافع کے سبب ہے۔ کاروبار اور آپریشنز سے ہونے والی آمدنی بدستور 416.4 ملین سنگاپوری ڈالرز پر مستحکم رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.6 فیصد تک کم رہی۔ اس کی وجہ چین کے ہوٹلوں کی جانب سے آمدنی نہ ہونا تھا جو ستمبر 2013ء میں فروخت کیے گئے۔ سود اور محصول سے قبل کی آمدنی 157.0 ملین سنگاپوری ڈالرز سے 17.9 فیصد بڑھ کر مالی سال 2014ء میں 185.1 ملین سنگاپوری ڈالرز رہی۔ یہ اضافہ اس کے مختلف کاروباری شعبوں کی مثبت حصہ داری اور اپنے ساتھی اداروں میں سرمایہ کاری املاک پر ہونے والی قدر میں گروپ کے حصے کی وجہ سے ہوا۔ خالص مالیاتی اخراجات مالی سال 2013ء میں 92.6 ملین سنگاپوری ڈالرز سے 30.9 فیصد کم ہو کر 64.0 ملین ڈالرز رہے جو زیادہ منافع  بخش آمدنی، کم قرضہ جات اور تبادلے کے نقصانات کی عدم موجودگی کا نتیجہ ہے۔ مالی سال 2014ء کے لیے 1.1 بلین سنگاپوری ڈالرز کے خالص نسبتی منافع کے ساتھ گروپ کی آمدنی فی حصص 1.20 سنگاپوری ڈالر رہی۔ ڈیویڈنڈ ڈائریکٹرز 1 سینٹ فی حصص کے حتمی کیش ڈیویڈنڈ کی تجویز دے چکے ہیں، جو مالی سال 2014ء کے لیے کل کیش ڈیویڈنڈ کو 2 سینٹس فی حصص تک لا رہا ہے۔ یہ ہر 6 عام اویوای حصص کے لیے 1 اویوای ہاسپٹلٹی ٹرسٹ کی معینہ سیکورٹی کی حقیقی تقسیم کے علاوہ ہے جو مارچ 2014ء میں تقریباً 13.9 سیٹس فی حصص کی قیمت پر پیش کی گئی۔ پس، مالی سال 2014ء کے لیے کل تقسیم، بشمول مجوزہ حتمی کیش ڈیویڈنڈ، رقوم تقریباً 15.9 سینٹس فی حصص ہوگی۔ کاروباری جائزہ زیر جائزہ سال

مزید پڑھیں

ڈیرن سیمی اور آئرلینڈ کے بولر جان مونی پر میچ فیس کا30فی صد جرمانہ

دبئی:آئی سی سی نے ویسٹ انڈیزکے آل راﺅنڈر ڈیرن سیمی اورآئرلینڈ کے بولرجان مونی کو میچ کے دوران نا ز یبا الفاظ استعمال کرنے میچ فیس کا 30فی صدجرمانہ کردیا۔ ویسٹ انڈیز اورآئرلینڈ کے درمیان ورلڈکپ کے گروپ میچ کی پہلی اننگزکے34 ویںاوور میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین ڈیرن سیمی نے جبکہ میچ کے45اوورمیں فیلڈرکی جانب سے کیچ چھوٹ جانے پر جان مونی نے نازیبا الفاظ استعمال کئے،آئی سی سی نے ٹی وی تصاویر کی مدد سے اس کاجائزہ لیااور اسے ضوابط کے خلاف ہونے اور دونوں کھلاڑیوں کے اعتراف پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنادیا۔میچ کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی زیادہ سے زیادہ سزا میچ فیس کا50فی صد جرمانہ ہے۔

مزید پڑھیں

جیمزفلکنر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ سے باہر

میلبورن:آسٹریلیا کے آل راﺅنڈر جیمز فلکنرانجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈکپ کے دوسرے ٹاکرے سے باہر ہو گئے ہیں۔جیمزفلکنرنے کہاکہ وہ نیٹ میں پریکٹس کررہے ہیں اور کوئی دشواری پیش نہیں آرہی تاہم بنگلہ دیش کے خلاف میچ میںحصہ لینے کوئی امکان نہیں ہے۔فلکنر نیوزی لینڈ کے خلاف28فروری کو آکلینڈ میں ٹیم کا حصہ بننے کے روشن امکانات ہیں۔فلکنر نے ٹیم میں جگہ بننے کے حوالے سے کہاکہ مارش اورمیں دونوں ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے اسے قبل کہاجارہاتھاکہ فلکنر کی واپسی سے آسٹریلوی ٹیم میں آل راﺅنڈروں کی جنگ ہوگی۔آسٹریلیا اپنا دوسرامیچ بنگلہ دیش کے خلاف گابامیں28فروری کوکھیلے گا۔

مزید پڑھیں

سوئس اسٹار واورینکانے روٹرڈیم ورلڈٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

روٹرڈیم:سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اسٹین واورینکانے نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ کو ورلڈٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عالمی نمبرسات واورینکانے بریڈیچ کو فائنل میں 6-4،3-6اور4-6سے زیر کرکے نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں اپنا پہلا ٹائٹل حاصل کرلیا۔2015میںواورینکا کا یہ دوسراٹائٹل جبکہ اے ٹی پی مقابلوں میں یہ نواں ٹائٹل ہے،واورینکانے گزشتہ ماہ چنائی اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی۔واورینکانے اپنی کامیابی پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں ٹورنامنٹ کی اہمیت کو جانچنے کے لیے بڑے ناموں کو دیکھتاہوں جس سے ٹورنامنٹ کی اہمیت کی تصدیق ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں