اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان کے موجودہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے سے متعلق بات چیت کرنے کے لیے 2 نومبر کو ملک کا دورہ کرے گا۔ پی پی آئی کے مطابق مشن کے دورہ پاکستان کی آئی ایم ایف کے نمائندہ نے تصدیق کی۔آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز کے مطابق ناتھن پورٹر کی سربراہی میں عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت جاری پروگرام کے پہلے جائزے سے متعلق 2 نومبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ویمنزورلڈکپ فٹ بال :امریکانے دوستانہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی
گھروالوں اوردوستوں کے سامنے ورلڈکپ کھیلنے کاخواب پوراہورہاہے:کورے اینڈرسن
ای ٹی سولر سی ای ایف سی سرمایہ کاری کے ساتھ آسٹریلیا میں کمرشل پی پی اے مارکیٹ بنائے گا
گرمیاں شروع ہوتے ہی اے پی آر انرجی کا آسٹریلوی پلانٹ شروع
ای ٹی سولر اور ٹیک ایکسس کا پاکستان میں 2 یوٹیلٹی پی وی پاور منصوبوں میں تعاون
بی سی بی جی میکس ایزریا گروپ، ایل ایل سی کی اپنے سرمایہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل نو اور استحکام اور نئی سرمایہ کاری
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کا کیس، چوہدری پرویز الہٰی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کی جبکہ سماعت کے دوران اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیر اعلیٰ کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔وکیل اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی کا موبائل فون ابھی تک برآمد نہیں ہوا، تفتیشی افسر نے موبائل فون ریکور کروا کر اس کا فرانزک کروانا ہے۔وکیل نے دعویٰ کیا کہ پرویز الٰہی کے گھر سے 41 لاکھ روپے ریکور ہوئے ہیں، یہ معلوم کرنا ہے کتنے پیسے شریک ملزمان کو گئے، سابق وزیر اعلیٰ کے 2 گھر ہیں ایک لاہور اور دوسرا گجرات میں ہے، انہیں گجرات لے کر کر جانا تھا، تیاری مکمل تھی مگر انکی طبعیت خراب ہوگئی اور انہیں ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے۔وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اب پرویز الٰہی کے گجرات والے گھر جانا ہے، اس لئے ان کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔دوران سماعت پرویز الہی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میری عمر 77 سال ہے مجھے دل کے 3اسٹنٹ پڑے ہیں، مجھے چلنے میں دشواری ہے، مجھے تو ریکوری کا بھی کمرہ عدالت میں آکر پتہ چلا۔بعدازاں، عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دی
پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش ایک کیس میں ضمانت ملتے ہی دوسرے میں گرفتار
پشاور(پی پی آئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا تاہم پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر کامران بنگش کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور مرادسعید کو پناہ دینے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران عدالت نے کامران بنگش کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنیکا حکم دیا۔پولیس کے مطابق ضمانت سے قبل کامران بنگش کو دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں کامران بنگش پر عوام کو اشتعال دلانے کا الزام ہے۔
صحافیوں کے تحفظ کیلئے قوانین کی منظوری کے باوجود صورتحال مزید بدتر
اسلام آباد (پی پی آئی)ملک میں گزشتہ 2 برس کے دوران 11 صحافیوں کو قتل کیا گیا اور 2023 میں پاکستان ’ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس‘ میں 180 ریاستوں میں سے 150 نمبر پر رہا، ستم۔پی پی آئی کے مطابق فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی میں دنیا کا پہلا ملک بننے کے 2 برس بعد بعد بھی پاکستان صحافیوں کے خلاف جرائم میں اضافے سے نمٹنے کے لیے قانون کے استعمال میں تاحال ناکام ہے۔’دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ‘ قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر اْس وقت منظور کیا تھا جب عمران خان 2021 میں وزیراعظم تھے، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے انہیں برطرف کرنے کے بعد شہباز شریف 2022 میں وزیراعظم بن گئے تھے۔تاہم عمران خان اور شہباز شریف، دونوں کی حکومتیں اس قانون کے تحت ایک سیفٹی کمیشن قائم کرنے میں ناکام رہیں اور اسلام آباد صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک شہر بن گیا۔ قومی اسمبلی نے ’پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021‘ منظور کیا، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان نے ایسا کوئی قانون نہیں بنایا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحافیوں کے خلاف اگست 2021 سے اگست 2023 کے درمیان کْل 248 میں سے 93 (37.5 فیصد) واقعات اسلام آباد میں ریکارڈ کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صحافیوں کے خلاف واقعات میں سندھ 56 کیسز (22.5 فیصد) کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،۔صحافیوں کے تحفظ کے لیے قوانین کی منظوری سے قبل’رپورٹرز ودآؤٹ بارڈر’کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2021 میں پاکستان 180 ممالک میں 157 ویں نمبر پر تھا، اِن 2 قوانین کی منظوری کی وجہ سے 2023 میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوکر 150 پر آگئی تھی لیکن بدقسمتی سے اس کے بعد صورتحال مزید بدتر ہوگئی۔
تلاش کریں
خبریں
ویمنزورلڈکپ فٹ بال :امریکانے دوستانہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی
(February 14, 2015)
بکنگھم:امریکی ویمنز فٹ بال ٹیم نے انگلینڈ کوورلڈکپ دوستانہ میچ میں 0-1سے شکست دے دی،یہ ان کی مسلسل دوسری شکست ہے۔انگلینڈ کے اسٹیڈیم ملٹن کینیزمیں کھیلے گئے میچ میں شکست دے دی انگلینڈ کی جانب سے56ویں منٹ میں کیے گئے گول کو آف سائیڈ قرار دے دیاگیا جس پر انگلش ٹیم کے مینجر مارک سیمپسن دلبرداشتہ ہوئے۔ انگلینڈ ویمنزفٹ بال ورلڈکپ میں فرانس،میکسیکو اورکولمبیا کے ساتھ گروپ ایف میں شامل ہے۔امریکاکوگزشتہ ہفتے جاپان کے ہاتھوں دوستانہ میچ میں شکست ہوئی وہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا،سویڈن اور نائیجیریاکے ساتھ گروپ ڈی میں شامل ہے۔ ویمنزفٹ بال ورلڈکپ رواں سال جون میں کینیڈا میں ہوگا۔
گھروالوں اوردوستوں کے سامنے ورلڈکپ کھیلنے کاخواب پوراہورہاہے:کورے اینڈرسن
(February 14, 2015)
کرائسٹ چرچ(پی پی آئی)ورلڈکپ 2015کے پہلے مین آف دی میچ نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن کا کہناہے کہ گھر والوں اور دوستوں کے سامنے ورلڈکپ کھیلنے کا خواب پورا ہورہاہے۔کورے اینڈرسن نے کہاکہ ہوم گراﺅنڈ میں اپنے گھر والوں اور دوستوں کے سامنے کھیلنا بڑے لطف کی بات ہے،میرے خیال میں ورلڈکپ ایساٹورنامنٹ ہے جس کے لیے ہم خواب دیکھتے ہیں،کورے اینڈرسن نے سری لنکاکے بولروں کا بھرکس نکالتے ہوئے صرف46گیندوں پر75رنز بنائے تھے، انھوں نے کہا کہ جب وہ بیٹنگ کے لیے جارہے تھے توعام میچوں کی نسبت گھبرائے ہوئے تھے لیکن اچھی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم چاہتے تھے کہ ہدف جیت کے قابل ہو۔کورے اینڈرسن نے کہا کہ کپتان مک کولم نے بولنگ میں انھیں واپس بلایا جو کچھ بہتر ثابت ہوا لیکن دیگربولروں نے واقعی میں بہترین کارکردگی دکھائی باالخصوص ڈینئیل ویٹوری جنھوں نے میچ کو یک طرفہ کردیا۔کورے اینڈرسن نے 3.1اوورمیں 18رنز کے عوض دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ای ٹی سولر سی ای ایف سی سرمایہ کاری کے ساتھ آسٹریلیا میں کمرشل پی پی اے مارکیٹ بنائے گا
(February 13, 2015)
سڈنی، 12 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — ای ٹی سولر انرجی کارپوریشن (“ای ٹی سولر”) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ماتحت ادارے ای ٹی سولر آسٹریلیا پرائیوٹ لمیٹڈ نے آسٹریلیا کی کمرشل شمسی مارکیٹ میں اپنے کاروبار کی ترقی کے لیے کلین انرجی فنانس کارپوریشن (“سی ای ایف سی”) کے ساتھ 20 ملین آسٹریلوی ڈالرزکی ڈیٹ فنانسنگ تنصیب کا معاہدہ کرلیا ہے۔ ای ٹی سولر ایکوئٹی میں 13.3 ملین آسٹریلوی ڈالرز تک فراہم کرے گا، جبکہ سی ای ایف سی بڑے قرضے میں 20 ملین آسٹریلوی ڈالرز تک دے گا، جو کمرشل پاور پرچیز ایگریمنٹ (“پی پی اے”) سے چلنے والے شمسی منصوبوں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے۔ یہ قرضہ شمسی نظاموں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہوگا اور اس کی ملکیت ای ٹی سولر حاصل کرے گا۔ ان کوششوں میں ای ٹی سولر 30 کلو وواٹ اور 2 میگاواٹ کے درمیان کے حجم کے شمسی نظاموں کی ملکیت حاصل کرے اور انہیں چلائے گا جو شاپنگ سینٹروں، کان کنی اور ساخت گری کے کاروباروں سمیت متعدد تجارتی صارفین کو بجلی کا خریدار بنائے گا۔ یہ تجارتی بجلی صارفین ای ٹی سولر کے ساتھ پہلے سے طے شدہ نرخوں پر 10 سے 20 سال کے عرصے کے لیے پی پی ایز کے معاہدے کریں گے تاکہ کم خرچ سے فائدہ اٹھایا جا سکے تاکہ پی پی اے کی قیمتیں موجودہ بجلی کے نرخوں سے کافی حد تک کم ہوتی ہیں۔ “پی پی اے ماڈل عالمی بنیادوں پر بہت کامیاب ثابت ہوچکا ہے۔ اور خاص طور پر آسٹریلیا میں کمرشل پی پی اے مارکیٹ بڑھنے اور جڑیں مضبوط کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے،” سی ای ایف سی سی ای او اولیو ییٹس نے کہا۔ “ہم ای ٹی شمسی کمرشل پی پی اے نمونے کو واضح سرمائے کی ضرورت کی رکاوٹ کو دور کرنے والا سمجھتے ہیں جو کئی آسٹریلوی اداروں کو کم خرچ اور ماحول دوست شمسی توانائی استعمال کرنے کے قابل بنائے گا۔” “ہم نے گزشتہ سال اپنے آسٹریلوی ماتحت ادارے کو اس زبردست مارکیٹ میں اپنے حل پیش کرنے والے کاروبار کی حیثیت سے بنایا۔ ڈینس شی، صدر اور سی ای او ای ٹی سولر نے کہا۔ “سی ای ایف سی کی سرمایہ کاری ای ٹی سولر کے پی پی اے نمونے کے اجراء میں بہت سہولت دے گی اور مقامی کمرشل شعبوں کو اپنے بجلی کے اخراجات کم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔” ای ٹی سولر پی وی سسٹمز کے معروف معیارات کو یقینی بناتا ہے، اور انتہائی معیاری مقامی تقسیم کار اور تسلیم شدہ تنصیب کاروں سے شراکت داری کرتا ہے تاکہ آسٹریلیا میں ہر قسم کےکاروباروں کے لیے حل فراہم کیے جائیں۔ یہ ایک پائلٹ کمرشل پی پی اے منصوبے کا حامل ہے جو پہلے ہی کوئنزلینڈ میں جاری ہے، جبکہ ایسے ہی منصوبے ملک کے دیگر علاقوں میں بنائے جا رہے ہیں۔ سی ای ایف سی کے بارے میں کلین انرجی فنانس کارپوریشن (سی ای ایف سی) مارکیٹ رکاوٹوں کو عبور کرنے اور قابل تجدید توانائی، توانائی موثریت اور کم اخراج کی ٹیکنالوجیوں سرمایہ کاری
گرمیاں شروع ہوتے ہی اے پی آر انرجی کا آسٹریلوی پلانٹ شروع
(February 13, 2015)
جیکسن ول، فلوریڈا، 12 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — بڑے پیمانے پر اور تیز رفتاری سے بجلی فراہم کرنے کے عالمی رہنما ادارے اے پی آر انرجی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے پورٹ ہیڈلینڈ، پلبارا، مغربی آسٹریلیا میں اپنے متحرک گیس ٹربائن پاور پلانٹ کی باضابطہ اجازت حاصل کرلی ہے۔ پلانٹ چار جدید جی ای ٹی ایم 2500+ ایرو-ڈیریویٹو ٹربائنز رکھتا ہے جو صاف طور پر جلنے والی قدرتی گیس سے چلتے ہیں۔ جیسے ہی گنجائش کی ضروریات بڑھیں گی تنصیب کو فوری طور پر دو اضافی ٹربائنز تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150211/175074 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO آسٹریلیا معدنی صنعت کے مرکز میں واقع یہ پلانٹ ریاستی ادارے ہورائزن پاور کو بجلی فراہم کرتا ہے، جو 100,000 سے زیادہ مکینوں اور 10,000 سے زیادہ کاروباری اداروں اور بڑے صنعتی صارفین کے لیے خدمات فراہم کرتا ہے۔ پلانٹ، جو 2014ء کے اواخر میں شروع ہوا، 2017ء کی دوسری سہ ماہی تک چلے گا اور برجنگ حل کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ ٹرانس الٹا (آسٹریلیا) ایک مستقل پاور پلانٹ تیار کرتا ہے، جو 2017ء کے اوائل میں مکمل ہونا متوقع ہے۔ پلانٹ مغربی آسٹریلیا کے انتہائی سخت موسم کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 48 درجہ سینٹی گریڈ (118 درجے فارن ہائیٹ) تک پہنچ جاتا ہے۔ پروجیکٹ اے پی آر انرجی کی ایشیا بحر الکاہل میں بڑھتی ہوئی موجودگی میں اضافہ کرتا ہے، جو خطے میں اس کی پیداواری صلاحیت کو 410 میگاواٹ تک پہنچا رہا ہے۔ اے پی آر انرجی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کلائیو ٹرٹن نے کہا کہ “ہم اپنے پلانٹ کے جلد اور بروقت آغاز پر بہت خوش ہیں، جو گرمی کے مہینوں میں بجلی کی اضافی طلب کو پورا کرنے کے لیے ہورائزن پاور کی بروقت مدد کرے گا۔ ہمارے متحرک ٹربائن پاور پلانٹس مستقل پاور پلانٹس کی تعمیر کے دوران برجنگ حل تلاش کرنے والے افادہ عام کے اداروں کے لیے بہترین ثابت ہو چکے ہیں، اور صارفین کے لیے پسند کی ٹیکنالوجی ہے جو بڑے پیمانے کے، فوری جاری کرنے والے حل کی ضرورت رکھتے ہیں جو گرڈ میں زبردست استحکام دیں، کم سرمایہ خرچ کریں اور معمولی اخراج کے حامل ہوں۔” اے پی آر انرجی کے بارے میں اے پی آر انرجی بجلی کے بڑے پیمانے پر اور فوری حل فراہم کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے جو صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے جہاں بھی اور جیسے بھی ان کو ضرورت ہو۔ اے پی آر جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کے ساتھ صنعت کی معروف ترین تجربے کو ملاتا ہے تاکہ ٹرن کی پاور پلانٹس فراہم کیے جائیں جو فوری طور پر فراہم ہوں اور ان میں مرضی کے مطابق تبدیلی اور اضافہ کیا جا سکے۔ افادہ عام اور صنعت دونوں شعبوں کے لیے خدمات انجام دینے والا اے پی آر انرجی دنیا بھر میں صارفین اور آبادیوں کے لیے بجلی کی پیداوار کے حل فراہم کرتا ہے، جس میں اس کا زیادہ زور، افریقہ، امریکین، ایشیا-بحرالکاہل اور مشرق وسطیٰٰ پر ہے۔ مزید معلومات کے لیے ادارے کی
ای ٹی سولر اور ٹیک ایکسس کا پاکستان میں 2 یوٹیلٹی پی وی پاور منصوبوں میں تعاون
(February 10, 2015)
اسلام آباد، پاکستان، 9 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اسمارٹ انرجی کے حل فراہم کرنے والے معروف ادارے ای ٹی سولر انرجی کارپوریشن (“ای ٹی سولر”) نے پنڈ دادن خان، پنجاب، پاکستان میں 21.5 میگاواٹ کے 2 شمسی توانائی کے پلانٹ کی تعمیر اور ان میں سرمایہ کاری کے لیے شرکت پر ٹیک ایکسس کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ ای پی سی/ او اینڈ ایم فراہم کنندہ اور چھوٹے سرمایہ کار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے ای ٹی سولر ٹرن-کی حل فراہم کرے گا جن میں انجینئرنگ اور ڈیزائن، آف-شور آلات کی فراہمی، آن-شور شہری و برقی تعمیر، منصوبے کے آپریشنز اور دیکھ بھال شامل ہیں۔ میدان پر نصب منصوبے، ایک 11.5 میگاواٹ اور دوسرا 10 میگاواٹ کا، ملک کے شمسی پی وی ٹیرف ڈیٹرمنیشن کے تحت آلٹرنیٹو انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ، پاکستان کی جانب سے جنوری 2014ء میں منظور کیے گئے 50 میگاواٹ کے کوٹے میں سب سے پہلے ہیں۔ مزید برآں، یہ پاکستان کی نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کھلے نرخ نامے کے نظام کے تحت منظور شدہ شمسی منصوبوں میں اولین ہیں۔ “یہ شراکت داری ہمارے لیے ایک بڑے سنگ میل کی علامت ہے جہاں ای ٹی سولر اپنے عالمی معیار کا ای پی سی تجربہ ایسے ملک میں لا رہا ہے جس نے شمسی توانائی پر بس کام شروع ہی کیا ہے۔ پاکستان میں انتظامیہ کی جانب سے شمسی توانائی کی دی جانے والی انتہائی ترجیح، ملک کی اقتصادی ترقی کے امکانات، امن ٹیک ایکسس کی جانب سے زبردست سپورٹ ہمیں مارکیٹ ترقی میں حصہ لینے پر زبردست اعتماد دیتی ہے،” ڈینس شی، صدر اور سی ای اوا ی ٹی سولر نے کہا۔ “اس کے علاوہ،ہم پاکستان میں توانائی کی قلت کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے اور 100 میگاواٹ کے قریب المیعاد ہدف کے لیے آئندہ منصوبوں میں اہم کردار ادا کرنے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ منصوبے نہ صرف دنیا کے معروف ای پی سی/او اینڈ ایم فراہم کنندہ کی حیثیت سے ہمارے مقام کو مضبوط کریں گے بلکہ ہمارے عالمی آئی پی پی پورٹ فولیو میں بھی اضافہ ہوں گے۔” “ای ٹی سولر کے ساتھ شراکت داری میں ہم ان منصوبوں کے بڑے حصص یافتہ کی حیثیت سے پنجاب میں ماحول دوست شمسی توانائی لانے پر خوش ہیں،” شمیل غالب، سی ای او ٹیک ایکسس نے کہا۔ “نرخ نامے کے تعین کے دوسرے مرحلے کے تحت ہم پاکستان کی پی وی مارکیٹ ترقی کے لیے ایک پراعتماد اور مثبت توقع پیش کرتے ہیں، اور ہماری نظریں آئندہ ایک دو سالوں میں 25 میگاواٹ کے مزید 3 سولر پی وی منصوبوں کی تعمیر میں حصہ اور سرمایہ کاری پر ہیں۔” ای ٹی سولر کے بارے میں ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجیوں اور خصوصی مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر شمسی توانائی پلانٹ کے حیاتی چکر کے لیے ایک ہی مقام پر تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے جن میں پیشرفت، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، حصول، تعمیر اور چلانا اور دیکھ بھال
بی سی بی جی میکس ایزریا گروپ، ایل ایل سی کی اپنے سرمایہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل نو اور استحکام اور نئی سرمایہ کاری
(February 10, 2015)
لاس اینجلس، 9 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — بی سی بی جی میکس ایزریا گروپ، ایل ایل سی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے سرمایہ کاری ڈھانچے کی تشکیل نو کی ہے اور اسے نمایاں طور پر مستحکم کیا ہے۔ ادارے نے سرمایہ کاروں کی طرف سے 135 ملین نقد کشید کیا ہے، اپنے قرضے کو دوبارہ وضع بندی کی ہے اور اپنی فرد میزبان کو مضبوط کیا ہے، جو بی سی بی جی میکس ایزریا گروپ کو مستقبل کی ترقی کے لیے بہترین مقام پر پہنچاتی ہے۔ ادارے کے بانی میکس ایزریا بی سی بی جی میکس ایزریا گروپ کے بدستور چیف ایگزیکٹو افسر جبکہ ان کی اہلیہ لوبوف ایزریا، بدستور چیف کری ایٹو افسر ہیں۔ وہ ادارے کے سرمایہ کاروں، بشمول ملحقہ اداروں اور گوگن ہائیم پارٹنرز کے صارفین کے ساتھ ادارے کے اندر بامعنی ملکیتی مقام برقرار رکھیں گے۔ جناب ایزریا نے کہا کہ “ہم اپنے برانڈز، کاروباروں اور مستقبل کے امکانات پر بہت پرجوش ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ سرمایہ کاروں نے ہمارے کاروبار اور تزویراتی منصوبوں کے لیے اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔” بی سی بی جی میکس ایزریا گروپ، ایل ایل سی بی سی بی جی میکس ایزریا گروپ، ایل ایل سی پہننے کے لیے تیار اشیاء میں عالمی رہنما اداروں میں سے ایک ہے، اور اس کے برانڈز کے پورٹ فولیو میں BCBGMAXAZRIA ، ہروے لیگر از میکس ایزریا اور بی سی بی جنریشن شامل ہیں۔ برانڈز دنیا بھر کے 41 سے زیادہ ممالک میں 1000 سے زائد مقامات پر موجود ہیں، جو خواتین کے لیے پہننے کو تیار اشیاء اور لوازمات کا شاندار مجموعہ پیش کررہے ہیں۔ یہ مجموعے دنیا بھر میں اہم ڈپارٹمنٹ اسٹورز میں خصوصی بوتیکس اور شاپ-ان-شاپس میں فروخت کیے جاتے ہیں، جن میں ساکس ففتھ ایونیو، نیمان مارکس، بلومنگ ڈیلز، نارڈسٹروم، میکیز، لارڈ اینڈ ٹیلر، نیٹ-اے-پورٹر اور ہاروے نکولس شامل ہیں۔
