پی ایف یو جے کے تنظیم کے وجود کو برقرار رکھا جائے گا:میاں رفعت قادری

ٹوکیو اوپن ٹینس:ثانیہ مرزا ،کارابلیک نے ڈبلز کا فائنل جیت لیا

کوریا اوپن ٹینس:کیرولینا اور پلیسکو فائنل میں مدمقابل ہوں گی

ایشین گیمز ہاکی پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی

لاستھ ملنگا زخمی ہوکر میدان سے باہر ہوگئے

جونیئر ٹنڈولکر کی اسکول ٹورنامنٹ میںجارحانہ سنچری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پی ایف یو جے کے تنظیم کے وجود کو برقرار رکھا جائے گا:میاں رفعت قادری

حیدرآباد: پاکستان فےڈرل ےونےن آف جرنلسٹس (دستور)کے سےکرٹری جنرل مےاں رفعت قادری نے کہاہے کہ پی اےف ےو جے کے تمام ےونٹس نے موجودہ صورتحال مےں متفقہ طور پر فےصلہ کےاہے کہ تنظےم کے وجود کو ہر صورت برقرار رکھاجائے گا تاکہ مثبت اور تعمےری صحافت کو جاری رکھا جاسکے جبکہ تنظےم قومی اداروں کے ساتھ جاری کسی بھی محاذآرائی کاحصہ نہےں بنے گی۔مےاں رفعت قادری نے کہا کہ مختلف گروپوں کے مجوزہ اتحاد ےاانضمام سے متعلق صورتحال پر بذرےعہ خط تمام ےونٹس سے آراءطلب کی گئی تھےں جس پر متفقہ طور پر کہاگےاکہ بعض قوتوں کا اتحاد کے نام پر غےرسنجےدہ روےہ مزےد انتشار کا باعث بن رہاہے اس سلسلہ مےں پی اےف ےوجے (دستور)کے صدر ادرےس بختےار جوبھی بےانات دے رہے ہےں وہ ان کی ذاتی رائے ہے کیونکہ مجوزہ اتحاد ےاانضمام سے متعلق تجاوےز ابھی تک پی ایف یو جے (دستور) کے زیرغور نہیں آئی ہیں، مےاں رفعت قادری نے کہا کہ اس سلسلے میں آئندہ منتخب باڈی غور کرکے کوئی بھی فیصلہ کرنے کے سلسلے میں مکمل بااختےار ہوگی۔

مزید پڑھیں

ٹوکیو اوپن ٹینس:ثانیہ مرزا ،کارابلیک نے ڈبلز کا فائنل جیت لیا

ٹوکیو:دفاعی چمپیئن ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی کارابلیک نے جاپان ٹوکیو ٹورے پیسیفک اوپن وومنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ٹورے پیسیفک وومنز ڈبلز کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور کارابلیک کی جوڑی نے ہسپانوی جوڑی گیبرین ماگوروزا اور کارلاسواریز کو2-6اور5-7سے باآسانی شکست دے دی۔دفاعی چمپئن جوڑی نے اپنی زبردست فارم کو جاری رکھتے ہوئے ٹائٹل کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا انعام بھی حاصل کرلیا۔ایک گھنٹہ 15منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں ثانیہ اور کارابلیک نے پہلے سروس کرتے ہوئے73 فی صد پوائنٹ کی برتری حاصل کرکے ریکارڑ قائم کیا جبکہ حریف کھلاڑیوں کے سات مرتبہ انجام دینے والے ریکارڑ کو بھی توڑ دیا۔

مزید پڑھیں

کوریا اوپن ٹینس:کیرولینا اور پلیسکو فائنل میں مدمقابل ہوں گی

سیول:کوریا اوپن ٹینس کی سیکنڈ سیڈڈ چیک ری پبلک کی کیرولینا پلیسکووا نے روسی اسٹار مانا کیری لینکو کو ہرادیا۔جنوبی کوریا کے اولمپک پارک ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے میچ میںکیرولینا پلیسکووا نے مانا کیری لینکو کو6-4،6-7اور3-6کو شکست دے دی ۔کیرولینا نے اسے قبل 2008میں کوریا اوپن ٹینس میں کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری جانب کیری لینکو رواں سال کے آغاز میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر عالمی ریکنگ میں 100ویں پوزیشن میں آگئی تھی اور تین ماہ کے لیے میدان سے باہر ہوگئی تھی۔دوسرے میچ میں امریکا کی پانچویں سیڈڈ واروارا لیپنکو نے کرسٹینا مک ہالی کو6-3،1-6اور6-7سے شکست دے دی۔فائنل میں لیپنکو کا مقابلہ پلیسکوا سے ہوگا۔

مزید پڑھیں

ایشین گیمز ہاکی پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی

انچیون:ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی ،گرین شرٹس نے 0-14 کے بڑے مارجن سے سری لنکاکو شکست دے دی۔جنوبی کوریا میں جاری ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور 14گولز کرڈالے ۔پاکستانی کپتان محمدعمران اور عمر بٹہ نے 4-4جبکہ محمد عرفان اور محمد رضوان نے2,2گول کیے۔نوجوان کھلاڑی بھی گول کرنے میں پیچھے ن رہے ،محمد توثیق اور محمد وقاص نے1,1گول کرکے ٹیم کو بڑے مارجن سے فتح دلائی۔

مزید پڑھیں

لاستھ ملنگا زخمی ہوکر میدان سے باہر ہوگئے

کولمبو:سری لنکاکرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ٹخنے کی انجری کے باعث اگلے تین ماہ تک کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔لاستھ ملنگا اپنے علا ج کے لیے جلد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر پراموڈایا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف 26نومبر سے شروع ہونے والی ایک روزہ سریز میں ملنگا کی کمی محسوس ہوگی،تاہم انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری میں ہونے والی سریز میں ملنگا ٹیم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے سری لنکا ٹیم نومبر میں انگلینڈ کے خلاف سات میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کھیلے گی۔

مزید پڑھیں

جونیئر ٹنڈولکر کی اسکول ٹورنامنٹ میںجارحانہ سنچری

ممبئی:لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے ماسٹر بلاسٹر ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول کی جانب سے جارحانہ سنچری بناڈالی۔ارجن ٹنڈولکر نے ماسٹر بلاسٹر ٹورنامنٹ میں امبانی انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے صرف48گیندوں پر 118رنز بناڈالے، ٹورنامنٹ میں بھارت بھر سے ایک سو 2اسکول حصہ لے رہے ہیں،ٹورنامنٹ کے فائنل میں سچن ٹنڈولکر کامیاب ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔میچ سے قبل سچن ٹنڈولکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارجن کو کھیلنے دیا جائے ان پرغیر ضروری دباﺅ نہ ڈالاجائے۔سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ جب میں اس عمر میں کھیلتا تھا تو میرے والد ادب کے پروفیسر تھے اور انھوں نے کبھی پریشر نہیں ڈالا ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میں بھی اپنے بیٹے پر دباﺅ نہیں ڈلنا چاہتا۔ٹنڈولکر نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے ابھی کرکٹ شروع کی ہے اورانھیں عام بچوں کی طرح اپنی مرضی سے جینے اور کھیلنے دیں۔

مزید پڑھیں